Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی  کے لیے بجلی 5 روپے  فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    کراچی کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    شہر قائد کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں ریلیف کی نوید سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ہونے والی سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ حتمی فیصلہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔یہ ممکنہ کمی مارچ 2025ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت تجویز کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق ان صارفین پر ہوگا جو نیپرا کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کے الیکٹرک سے بجلی حاصل کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو کراچی کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ ریلیف ملے گا، جو حالیہ مہنگائی کے دور میں ایک خوش آئند خبر ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1,900 روپے سستا

    عازمین حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں صحت آگاہی کٹ متعارف

    مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1,900 روپے سستا

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1,900 روپے سستا

    پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 1,900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے پر آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:24 قیراط فی تولہ سونا 1,900 روپے کمی کے بعد 3,47,500 روپے، 24 قیراط 10 گرام سونا 💰 1,629 روپے کمی سے 2,97,925 روپے، 22 قیراط 10 گرام سونا 2,73,107 روپے قیمت مقرر ہوئی .دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جہاں فی تولہ چاندی 38 روپے کمی سے 3,428 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 33 روپے کمی کے بعد 2,938 روپے پر آگئی.بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 3,291 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

    واضح رہے کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,600 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 5,659 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔ تاہم آج کی کمی نے سونے کے نرخوں میں قدرے توازن پیدا کیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات خریداروں اور سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی مالیاتی حالات بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔

    عازمین حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں صحت آگاہی کٹ متعارف

    مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

  • عازمین حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں صحت آگاہی کٹ متعارف

    عازمین حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں صحت آگاہی کٹ متعارف

    سعودی عرب کی وزارت صحت نے عازمینِ حج کی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ و فروغ کے لیے ایک جامع صحت آگاہی کٹ (Health Awareness Kit) متعارف کروا دی ہے، جس میں اردو زبان میں بھی مکمل معلومات شامل کی گئی ہیں۔

    سعودی وزارت صحت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم تمام زبانوں میں حجاج کرام کی صحت کا خیال رکھتے ہیں، عازمین حج صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے صحت آگاہی کٹ کا مطالعہ کریں۔”یہ کثیر لسانی کٹ 8 زبانوں میں دستیاب ہے اور اس میں شامل مواد میں حجاج کے لیے درج ذیل ضروری معلومات دی گئی ہیں

    گرمی سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ
    شدید حالات میں فوری طبی ردعمل اور صحت کا نظم
    لازمی ویکسینیشن (گردن توڑ بخار، کووڈ-19، پولیو، زرد بخار)
    دائمی بیماریوں کا نظم و نسق
    حج کے دوران مفت طبی سہولیات تک رسائی

    اس کٹ میں مختصر ویڈیوز، سوشل میڈیا پر شئیر کیے جانے والے مواد اور پرنٹ کے قابل پوسٹرز بھی شامل ہیں، تاکہ عازمین آسانی سے ضروری معلومات حاصل کر سکیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ جنوری 2025 میں طے پایا، جس کے تحت اس سال 179,210 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔حج مشن کے آغاز سے اب تک 38229 پاکستانی حجاج سرکاری اسکیم کے تحت مدینہ اور مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    رواں سال سعودی حکومت کی جانب سے عازمین کے لیے کئی نئی سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں منیٰ میں ایئر کنڈیشنڈ خیمے، خاندان کے مطابق بہتر رہائش ، سامان کی جدید تر ترسیل کا نظام اور اعلیٰ معیار کی ٹرانسپورٹ سہولت شامل ہیں.حجاج کرام کی خدمت کے لیے تقریباً 400 طبی اور نیم طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا۔ ان میں مکہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال اور 9 ڈسپنسریاں جبکہ مدینہ منورہ میں ایک ہسپتال اور دو ڈسپنسریاں قائم ہوں گی.

    یہ اقدامات حجاج کرام کی صحت، حفاظت اور روحانی اطمینان کو یقینی بنانے کی سعودی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

    مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے

    مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے

    سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے مورو میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جب کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا گھر مشتعل مظاہرین نے نذر آتش کر دیا۔ ان واقعات کے بعد حکومت نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دریائے سندھ پر متنازع نئی نہروں کی تعمیر کے خلاف ہونے والا احتجاج اُس وقت پرتشدد صورت اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ جھڑپوں کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکاروں اور متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔احتجاج میں شدت اس وقت آئی جب مظاہرین نے مورو بائی پاس روڈ کو بند کر کے دھرنا دیا اور پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے بعد مشتعل ہو گئے۔ مظاہرین نے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملہ کیا اور گھر کو آگ لگا دی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے دو مقدمات درج کیے جن میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی، مسرور جتوئی سمیت 14 نامزد اور 30 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس ایس پی سنگھار ملک کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (CPO) رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ بشیر احمد بروہی کو نیا ایس ایس پی نوشہرو فیروز تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس واقعے نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ حکومت پر بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے باعث مزید اقدامات متوقع ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    ڈہرکی: گلاب شاہ کالونی میں زہریلا پانی,شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ضلع کشتواڑ میں جاری نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، جس سے ایک ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فورسز نے ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔کچھ دیر بعد ان نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی اور تشدد زدہ لاشیں قریبی علاقے سے برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج کے ترجمان نے واقعے کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوجوان مسلح تھے اور جھڑپ کے دوران مارے گئے، جس میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔ تاہم علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا تیسرا بڑا ماورائے عدالت قتل ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور کشمیری قیادت کی جانب سے بھارتی فوج کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، جنہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈہرکی: گلاب شاہ کالونی میں زہریلا پانی,شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

  • بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور  کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور علاقائی امن پر بات چیت ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور علاقائی امن پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے تاکہ باہمی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون عالمی سطح پر استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔واضح رہے اس وقت اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکا نے فعال کردار ادا کیا، تاہم جنگ بندی کا فیصلہ پاکستان اور بھارت نے براہ راست مذاکرات کے ذریعے کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب جے شنکر نے یہ کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے کے لیے "ہاٹ لائن” موجود ہے، تو ان سے پوچھا گیا کہ پھر امریکا کا کیا کردار تھا؟ اس پر بھارتی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے میں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جے شنکر سے براہ راست گفتگو کی۔ اسی طرح امریکی حکام پاکستان کے حکام سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔

    جے شنکر نے واضح کیا کہ امریکا اکیلا ملک نہیں تھا جو ثالثی کی کوشش کر رہا تھا، بلکہ متعدد ممالک نے بھی مداخلت کی اور دونوں ممالک سے رابطے کر کے کشیدگی کم کرانے کی کوششیں کیں۔ ان کے مطابق، "یہ فطری ہے کہ جب دو ممالک کسی تنازع میں الجھے ہوں تو دنیا کے دوسرے ممالک اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست طے پائی، نہ کہ کسی تیسرے فریق کی ثالثی سے۔

    واضح رہے کہ جے شنکر کے اس اعتراف نے بھارتی حکومت کے اس مؤقف پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں، جس میں وہ حالیہ جنگ بندی کو مکمل طور پر بھارت کی داخلی حکمت عملی قرار دیتی رہی ہے۔

    امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ہیڈکوارٹرز کے باہر پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں واقع سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر آج صبح ایک سیکیورٹی گارڈ نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی۔سی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سیکیورٹی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاہم ترجمان نے فائرنگ کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز کا مرکزی دروازہ تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مشتبہ شخص کا ارادہ کیا تھا اور وہ کس مقصد سے ہیڈکوارٹرز کے قریب موجود تھا۔ امریکی سیکیورٹی ادارے واقعے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کر رہے ہیں۔

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی
    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

    بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مودی جی، کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کو تین سخت سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔راہول گاندھی نے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان کے دہشت گردی پر بیان کو سچ کیوں مانا؟،آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کیوں قربان کیے؟ ،آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں جوش مارتا ہے؟

    راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی جی نے بھارت کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے اور صرف میڈیا کے سامنے سخت باتیں کرتے ہیں، لیکن عالمی سطح پر کمزور موقف اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا۔”واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بی جے پی حکومت کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران "آپریشن سندور” کے بعد اچانک سیز فائر کا اعلان کیا گیا۔ کانگریس نے ابتدائی طور پر فوجی کارروائی کی حمایت کی، مگر سیز فائر کے بعد اپوزیشن نے حکومت پر شدید تنقید شروع کر دی ہے۔

    کانگریس نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت سفارتی وفود کو بیرون ملک بھیج کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے، جسے انہوں نے "ویپنز آف ماس ڈسٹریکشن” یعنی توجہ ہٹانے کے ہتھیار قرار دیا۔راہول گاندھی اور کانگریس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرے اور امریکی صدر ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر میں کردار کے دعوے پر قوم کو وضاحت دے۔

    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

    گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک نئی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس براؤزرز کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں سے آگاہ کیا ہے۔ہدایت نامے کے مطابق سائبر حملہ آور انٹرنیٹ براؤزرز میں موجود سیکیورٹی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر صارفین کے نازک معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان معلومات میں محفوظ کردہ ڈیٹا، لاگ ان کی تفصیلات اور دیگر حساس معلومات شامل ہو سکتی ہیں جو سائبر مجرموں کا ہدف بن سکتی ہیں۔

    سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ خطرہ صرف کمپیوٹرز تک محدود نہیں بلکہ موبائل آلات کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس سے لاکھوں صارفین متاثر ہونے کا امکان ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ہیکنگ سے تحفظ کے لیے متعدد تجاویز بھی دی ہیں۔ ہدایت نامے میں صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے جدید ترین ورژنز انسٹال کریں تاکہ سیکیورٹی پیچز کے ذریعے ممکنہ سائبر خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور مشتبہ ویب سائٹس سے اجتناب کریں اور انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کر دیا گیا

    وفاقی وزیر احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب کااگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کا اعلان