Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی،  مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر ملک کی اعلیٰ سیاسی، عسکری و حکومتی قیادت نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت، خدمات اور عسکری حکمت عملی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی، دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز دراصل مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف
    وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاندار عسکری قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج، ان کے غازیوں، شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور ان کی بطور فیلڈ مارشل ترقی پوری قوم کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ان کے شاہینوں کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد
    آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی غیر معمولی عسکری قیادت اور قومی خدمات کو سراہا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کو ان کی محنت، استقامت اور قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
    سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے مسلح افواج کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
    یوسف رضا گیلانی نے جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
    ملک احمد خان نے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو "تاریخ کا سنہری باب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو یکجہتی اور وقار کی نئی مثال دی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیلڈ مارشل کی ترقی کو پاک فوج کے مورال میں اضافہ قرار دیا اور آپریشن بنیان مرصوص کو ایک بڑی کامیابی کہا۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مبارکباد

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقی نہ صرف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی عسکری خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ فیصلہ عوامی جذبات اور قومی سلامتی کے تقاضوں کا بھی ترجمان ہے۔

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل کو معطل کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

    گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں لاکھوں شہری قحط کے خطرے سے دوچار ہیں، جو ایک افسوسناک اور ناقابل قبول صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 11 ہفتوں سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ایک ظالمانہ اقدام ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کریں۔ لیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد روکنا اور عالمی شراکت داروں کے تحفظات کو نظرانداز کرنا ناقابل دفاع ہے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا پہلے ہی اسرائیل کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں برقرار رہیں، تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

    وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی اگست میں متوقع ہے، اور اس حوالے سے تمام صوبوں کو باقاعدہ خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی اور مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں زیر غور تمام امور کو منوا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد اہم معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے این ایف سی ایوارڈ کی نظرثانی کے لیے صوبائی رکن کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جو وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

    فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کے نام ہے، لاکھوں عاصم قربان کرنے کو تیار ہوں: جنرل عاصم منیر

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا چائنا ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو قومی وژن کا عکاس ہے

  • بھارت نے ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سویلین و مذہبی مراکز کو نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمٰن

    بھارت نے ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سویلین و مذہبی مراکز کو نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمٰن

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا الزام پاکستان پر ڈال کر شہری اور مذہبی مراکز پر حملے کیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر جارحیت کی، جو کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کی جانب سے بلاجواز حملہ ایک پہل تھی اور پاکستان نے دفاعی ردعمل کے تحت کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، مسجد اور مدرسے کے نوجوان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ فوج بھی تسلیم کرتی ہے کہ عوام کی حمایت کے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔”

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، مگر خطے کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے 1971 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت عوام کی حمایت نہ ہونے کے باعث فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی، لیکن موجودہ صورتحال میں پوری قوم افواجِ پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ہم پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، دفاعی محاذ پر ہم حالتِ جنگ میں ہیں، اور بھارت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم ایک ہیں۔

    مولانا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر تنہا ہو چکی ہے اور اپنی شکست کو چھپانے کے لیے مزید اشتعال انگیزی کا سہارا لے سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی نے دفاعی میدان میں خود کو منوایا ہے، اور پاکستانی ہوابازوں نے اسے بہترین انداز میں استعمال کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ چین اور پاکستان کی دوستی اب اقتصادی سے بڑھ کر دفاعی شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے، جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔”

    انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ افغان سرحد پر امن قائم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں، اور اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے سے محفوظ رہے۔اپنی تقریر میں مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں خوف کی فضا پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہاگر ہم ملک میں خوف ختم نہیں کریں گے تو لوگ مایوس ہوں گے۔ ہمیں اعتماد پیدا کرنا ہوگا اور یہی پیغام ہم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جلسے کرکے دیا ہے۔

    مولانا نے ڈرونز کے استعمال پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر پاکستان خود بھی وزیرستان میں ڈرون استعمال کر رہا ہے تو ہندوستان کے ڈرونز کا مؤثر جواب دینا مشکل ہو جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ کو اس حوالے سے پالیسی واضح کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری کو شریعت سے متصادم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل کے مشورے کے بغیر منظور نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

    انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اس بل پر پینل آف چیئر سے رولنگ لی جائے اور اسے فوری طور پر روک دیا جائے۔انہوں نے قومی یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے متنازع قانون سازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک طرف بوری میں غلہ ڈال رہے ہیں، دوسری طرف سوراخ کر کے نکال رہے ہیں، اس طرح قومی یکجہتی نہیں ہو سکتی۔”

    پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ

    بھارت کی دھمکیاں،چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار بڑھا دی

    ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ

    پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ

    بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا امریکا کا کوئی کردار نہیں رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم مسری نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ خالصتاً دوطرفہ تھا اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی ممکن ہوا۔بھارتی پارلیمانی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں وکرم مسری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کے لیے ہم سے اجازت نہیں لی، وہ خود ہی بیچ میں آنے کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم، عملی طور پر کسی امریکی مداخلت کا کوئی وجود نہیں تھا۔

    وکرم مسری نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ایٹمی دھمکی یا عندیے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ کشیدگی روایتی جنگ کی حدود میں رہی، اور اسلام آباد کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی بات یا اشارہ نہیں دیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے بار بار سوال کیے گئے کہ حالیہ جنگ میں کتنے بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے، تاہم سیکرٹری خارجہ نے "قومی سلامتی” کا بہانہ بنا کر تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔

    دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان نے جنگ میں "شاہین میزائل” استعمال کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ بھارتی فوج نے بھی خود ان ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا، لیکن میڈیا نے جان بوجھ کر جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔”

    ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا بھارت کی آپریشن سندور میں مکمل ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے، اور جنگ بندی پر جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے 12 مئی کو جاری پریس ریلیز میں جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تفصیلات دی گئی تھیں، جن میں فتح ایف ون اور ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں شامل ہیں.

    واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی میڈیا میں یہ دعوے گردش کر رہے تھے کہ امریکا نے پس پردہ سفارت کاری کرتے ہوئے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، تاہم بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو "من گھڑت” قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

    بھارت کی دھمکیاں،چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار بڑھا دی

    ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

  • بھارت کی دھمکیاں،چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار بڑھا دی

    بھارت کی دھمکیاں،چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار بڑھا دی

    بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد چین نے پاکستان میں جاری مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے مبصرین پاکستان کی آبی خودمختاری کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

    چین کے سرکاری اخبار کے مطابق مہمند ڈیم پر کنکریٹ بھرنے (Concrete Pouring) کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اقدام بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے تسلسل کا مظہر ہے۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں زیرتعمیر یہ کثیر المقاصد ڈیم سالانہ 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرے گا۔پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کرے گا جبکہ آبپاشی، سیلاب سے تحفظ اور زرعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔یہ منصوبہ پاکستان کے فلیگ شپ انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں شمار ہوتا ہے اور اسے 2026 تک مکمل کیے جانے کا ہدف ہے۔

    مہمند ڈیم چین اور پاکستان کے درمیان جاری اقتصادی تعاون اور سی پیک فریم ورک کا حصہ ہے۔ اس سے قبل دیامر بھاشا ڈیم، جسے عوام نے "تین گھاٹیوں پراجیکٹ” کا لقب دیا، بھی دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون کا عکاس رہا ہے۔چین کا یہ عملی اقدام بھارت کے لیے ایک اور سفارتی اور اسٹریٹجک جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کو "پانی بند کرنے” کی دھمکی دی گئی تھی، جس پر پاکستان نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

    ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

  • ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    ٹرمپ کا روس-یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات شروع کروانے کا دعوی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے جلد مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔

    ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی پوتن سے گفتگو نہایت "مثبت” رہی، اور دونوں فریق سیزفائر پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ہونے والی دو گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اس وقت سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس جنگ کے بعد امریکا سے بڑی سطح پر تجارت کا خواہاں ہے، جبکہ یوکرین تعمیرِ نو کے دوران تجارتی شراکت داری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی بات چیت سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی، یورپی کمیشن کی صدر، اور فرانس، اٹلی، جرمنی اور فن لینڈ کے رہنماؤں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ٹرمپ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے بھی امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ ان کے بقول، اس پیشکش کو فریقین نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس-یوکرین جنگ فروری 2022 سے جاری ہے اور اب تک لاکھوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جبکہ یورپ اور دنیا کی معیشت بھی اس جنگ کے اثرات سے متاثر ہوئی ہے۔

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

  • سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومتِ سندھ نے 28 مئی 2025 کو یومِ تکبیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے، دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاکستان نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے خود کو ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر منوایا۔ یہ دن ملک کی سلامتی اور دفاعی خودمختاری کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ، 28 مئی کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یوں مالیاتی ادارے، بروکریج ہاؤسز اور دیگر متعلقہ دفاتر بھی اس روز بند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ہر سال یومِ تکبیر کے موقع پر قومی سطح پر مختلف تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور قومی سلامتی سے متعلق تقاریر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے تعطیل کا اعلان عوام کو اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے اور قومی جذبے کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

  • ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی درجہ حرارت 5 ڈگری تک معمول سے بڑھنے کا امکان ہے، جو شدید گرمی کی لہر کو مزید خطرناک بنا سکتا ہے۔

    احتیاطی تدابیر:
    بچے، بزرگ اور خواتین بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں.براہ راست دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتری، ٹوپی اور سن بلاک کا استعمال کریں,پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے.کسان حضرات فصلوں اور مویشیوں کی نگہداشت میں احتیاط برتیں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں

    محکمہ موسمیات نے اس سے قبل 15 مئی کو بھی ہیٹ ویو کی پہلی وارننگ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوگا. دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں سے پرہیز کریں اور دن کے اوقات میں محفوظ اور ٹھنڈی جگہوں پر رہیں۔

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

  • برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی سخت مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کارروائیاں بند نہ کیں اور مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تینوں ممالک کی جانب سے برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکا ہے اور اسرائیل کی جانب سے صرف "خوراک کی بنیادی مقدار” کی اجازت ناکافی ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور مکمل انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    بیان میں اسرائیلی وزرا کی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ زبان کی مذمت کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ مستقل جبری نقل مکانی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل نے فوجی کارروائیاں بند نہ کیں تو برطانیہ، فرانس اور کینیڈا خاموش نہیں رہیں گے اور مزید سخت اقدامات، بشمول ہدفی پابندیاں، زیر غور لائے جائیں گے۔

    رہنماؤں نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کر رہے ہیں۔بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور سیاسی حل کی کوششوں کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا گیا کہ تینوں ممالک آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد