Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    امریکا نے بھارت کی متعدد ٹریول ایجنسیوں اور ایجنٹس پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کے تحت کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹریول ایجنسیاں انسانی اسمگلنگ میں معاونت کر رہی تھیں، جس کے باعث ان پر سخت اقدامات ناگزیر ہو گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے ویزا پابندیاں لگانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

    امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ اس کارروائی کا مقصد محفوظ، قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جبکہ ان عناصر کو روکنا ہے جو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر غیر قانونی طریقوں سے سرحدیں عبور کرواتے ہیں۔

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے کراچی کو ہرا دیا

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

  • اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور کچھ مرکزی ٹی وی چینلز پر ایسی خبریں گردش کرتی رہیں کہ "بھارتی فوج نے اسلام آباد پر قبضہ کر لیا ہے”۔ یہ جھوٹا دعویٰ نہ صرف گمراہ کن تھا بلکہ اس نے بھارتی عوام کے درمیان شدید بے چینی اور خوف کی فضا بھی پیدا کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نروانہ سے تعلاق رکھنے والے منجو نامی مقامی تجزیہ کار نے اس جھوٹی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر صرف ایک چینل پر نہیں، بلکہ کئی مرکزی میڈیا چینلز نے اسے ٹی وی پر دکھایا۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد جو سوشل میڈیا یا ٹوئٹر استعمال نہیں کرتے، وہ صرف ٹی وی سے ہی خبریں حاصل کرتے ہیں۔”ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خبر کو ایک سنجیدہ انداز میں پیش کیا، جس سے عوام میں جنگ کے خدشات نے جنم لیا۔ "لوگ پوچھ رہے تھے، کیا واقعی بھارت نے اسلام آباد پر قبضہ کر لیا؟”

    انہوں نے سینئر صحافی رویش کمار کی ایک پرانی بات کا حوالہ دیا کہ "لوگوں کو ٹی وی دیکھنا بند کر دینا چاہیے”۔ آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے وہ رائے دیتے ہیں کہ رویش کمار کی بات بالکل درست تھی۔سیز فائر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، "یہ ایک قومی معاملہ ہے اور بہتر ہوتا کہ دفاعی سیکریٹری خود اس پر بیان دیتے۔ اگر بھارت نے اپنی مرضی سے جنگ بندی کی ہوتی تو ایک مضبوط پیغام جاتا۔ لیکن اگر یہ امریکی دباؤ پر ہوا ہے تو یہ درست نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جس انداز میں جنگ بندی کا جشن منایا، اس کے برعکس بھارت نے اسے ایک "سفارتی شکست” کے طور پر قبول کیا۔ ان کے مطابق، اگر بھارت واضح طور پر کہتا کہ یہ جنگ بندی پاکستان کے دباؤ پر ہوئی ہے، تو عالمی سطح پر ایک مختلف تاثر جاتا۔

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    پی ایس ایل،اسلام آباد کا طوفانی آغاز، کراچی کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

  • افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم  ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بری، فضائی اور بحری افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اور اس تاریخی کامیابی میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کراچی میں نیول افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کا آپس میں مربوط اور منظم تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے، اور حالیہ صورتحال میں جس انداز سے تینوں مسلح افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، وہ ہماری قومی طاقت کی واضح عکاسی کرتا ہے۔بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک نشانے لگائے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو سبق سکھایا، اور پاک بحریہ نے اپنی زبردست تیاری سے دشمن کے عزائم کو سمندر میں ڈبو دیا۔”بحریہ نے دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی تھی، لیکن دشمن نے ہماری تیاری اور ماضی کی پٹائی دیکھ کر مزید رسوائی سے بچنے کے لیے حملے کی ہمت نہ کی۔

    وزیراعظم نے پی این ایس مہران کے شہید لیفٹیننٹ یاسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر مادرِ وطن کی حفاظت میں جان قربان کی، اور پاکستان کے وقار پر آنچ نہ آنے دی۔یہ شہداء اور غازی ہمارے قومی فخر اور قربانی کی روشن مثال ہیں.

    "شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا فخریہ ایئرکرافٹ کیریئر ’وکرانت‘ 400 ناٹیکل میل کے اندر آنے کی جرات نہ کرسکا، اور پانچ گنا بڑی بھارتی بحریہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔رافیل طیاروں کی تباہی اور ہمارے جوانوں کی جرأت دیکھ کر بھارت کی نام نہاد طاقت میدان چھوڑ گئی، ہماری شارکس نے ہندوستانی وہیل کو مار بھگایا۔”پاکستان کی بندرگاہیں، بالخصوص کراچی اور بن قاسم، جنگی دباؤ کے باوجود مکمل طور پر فعال رہیں، جبکہ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔ یہ ہماری عمدہ حکمت عملی اور دفاعی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے اس کامیابی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ قرار دیا۔شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم اگر دشمن نے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اُسے ہر محاذ پر تیار پائے گا۔ہمیں اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا آتا ہے، ہم کسی پر جارحیت نہیں کرتے، لیکن کسی جارح کے لیے زمین تنگ کر دینا جانتے ہیں۔”

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    پی ایس ایل،اسلام آباد کا طوفانی آغاز، کراچی کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

  • کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    کرنل صوفیہ دہشت گردوں کی بہن کہنے والے بی جے پی وزیر کی معافی مسترد

    بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم خاتون فوجی افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور تضحیک آمیز بیان دینے پر مدھیہ پردیش کے بی جے پی وزیر کنور وجے شاہ کے خلاف تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سپریم کورٹ میں کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف اشتعال انگیز بیان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں بی جے پی وزیر نے عدالت کے روبرو مشروط معافی پیش کی، تاہم عدالت نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔جسٹس سوریا کانت اور جسٹس این کوٹیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ وجے شاہ کی معذرت صرف عدالتی کارروائی سے بچنے کی کوشش ہے۔ ججز کا کہنا تھا:آپ عوامی شخصیت ہیں، آپ کے الفاظ پورے معاشرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ آپ نے ایک قابلِ احترام خاتون فوجی افسر کو ہدف بنایا، اور اب محض ‘اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہو’ جیسا جملہ بول کر ذمہ داری سے بچنا چاہتے ہیں؟”

    عدالت نے وزیر کے بیان کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ سے "پورے ملک کو شرمندگی” کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت نے واضح کیا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، جو ملک کے اعلیٰ ترین اور عام شہری پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ایس آئی ٹی میں اعلیٰ پولیس افسران کو شامل کیا جائے، اور 28 مئی تک ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ساتھ ہی وزیر وجے شاہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ تفتیشی عمل میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

    واضح رہے کہ وجے شاہ نے ایک سیاسی جلسے کے دوران بھارتی فوج کی نمائندہ مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشت گردوں کی بہن” کہہ کر پکارا تھا، جس پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔بی جے پی وزیر نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ:یہ صرف تفتیش کا حکم ہے، سزا نہیں دی گئی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے کراچی کو  ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے کراچی کو ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو جلد ہی ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلیکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 11 اوورز میں 150 رنز جوڑ ڈالے۔ایلیکس ہیلز نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جن میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    میچ کے دوران شاداب خان نے بھی 19 گیندوں پر 41 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ حیدر علی (19)* اور بین وارشس (10)* ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 251 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ڈیوڈ وارنر 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عباس آفریدی نے 34 اور ٹم سیفرٹ نے 26 رنز بنائے۔باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےشاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،سلمان ارشاد نے 3،عماد وسیم نے 2 وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میں سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔کراچی کنگز اب بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے، تاہم نیٹ رن ریٹ ان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ وطن کے دو سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ خارجی گروہوں سے تھا۔دوسری جانب، بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا، جس میں 2 حملہ آور مارے گئے، تاہم افسوسناک طور پر پاک فوج کے دو جوان، سپاہی فرہاد علی طوری (ضلع کرم) اور لانس نائیک صابر آفریدی (ضلع کوہاٹ)، مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں قوم کا حوصلہ بلند کرتی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، اور ہر دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’افواجِ پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    سیالکوٹ: ٹیکس بار کے نئے سیکرٹری چوہدری شیراز اسلم کو مبارکباد، وکلا کا نیک خواہشات کا اظہار

  • سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    سینیٹ اجلاس کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وکیل کے مبینہ اغوا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سابق نگراں وزیراعظم و سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ 18 مئی کی رات بلوچستان بار کونسل کے جنرل سیکرٹری عطا اللہ بلوچ کو اغوا کر لیا گیا، اور اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے، اور اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف اس پیشے کی توہین ہوتی ہے بلکہ قومی یکجہتی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

    اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کامران مرتضیٰ پر شدید تنقید کی اور کہا، ’’آپ خود ہی جج بن کر فیصلہ سنا رہے ہیں کہ اغوا میں سیکیورٹی فورسز ملوث ہیں، میں اس الزام کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔اس پر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا، ’’کیا آپ یہاں سیکیورٹی فورسز کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ جس پر انوارالحق کاکڑ نے جواب دیا، ’’جی ہاں، میں نمائندگی کرتا ہوں۔

    دونوں سینیٹرز کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ اتنا شدید ہو گیا کہ دیگر ارکان کو مداخلت کرکے دونوں کو بٹھانا پڑا۔ ڈپٹی چیئرمین نے مداخلت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ارکان صرف چیئر کو مخاطب کر کے بات کریں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’کسی پر بغیر ثبوت الزام لگانا مناسب نہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز اس وقت ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں۔ تنقید حق ہے، لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔‘‘

    آخر میں ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے "سیکیورٹی فورسز” کے ذکر کو ایوان کی کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

  • چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں پائیدار امن کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاک بھارت صورتحال پر اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک سے رابطے میں ہے اور علاقائی استحکام کے لیے پرامن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، ’’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی سے گریز کریں اور طویل المدتی جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔‘‘

    اسحٰق ڈار کا بیجنگ کا اہم دورہ
    دوسری جانب، پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق، بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران اسحٰق ڈار اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو ہو گی۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد بھارت نے 7 مئی کو ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا آغاز کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ان حملوں میں پاکستان کے 6 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں 40 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، جب کہ پاک فوج کے 13 جوان بھی شہید اور 78 زخمی ہوئے۔

    جوابی کارروائی میں پاکستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے اور لائن آف کنٹرول پر واقع بھارتی فوجی چیک پوسٹوں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا۔

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    تنگوانی: کار چھیننے کی کوشش,فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو ہلاک، تین افراد زخمی

  • روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    روس نے یوکرین پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ صبح 8 بجے تک روس کی جانب سے یوکرینی شہروں پر 273 ڈرونز داغے گئے، جو کہ ماسکو کی جانب سے فروری میں قائم کردہ پچھلے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہیں۔حملہ اتوار کے روز اُس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت متوقع تھی۔یوکرینی انٹیلی جنس سروس کا دعویٰ ہے کہ روس نے اتوار کے روز ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کا بھی ارادہ کیا تھا، جس کا مقصد مغرب کو خوفزدہ کرنا تھا۔ تاہم ماسکو کی جانب سے اس دعوے پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    ادھر، صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روم میں پوپ لیو کی تاجپوشی کے موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق ملاقات تقریباً 40 منٹ جاری رہی، جس میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہوئی۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین حقیقی سفارت کاری کے لیے تیار ہے اور جلد از جلد مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کو ضروری قرار دیا۔

    یاد رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جمعے کے روز تین سال بعد پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات ہوئے، جو مبینہ طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فریقین پر جنگ بندی کے لیے دباؤ کا نتیجہ تھے۔

    بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

  • بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف خفیہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا خاتمہ تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع کیچ کے شہر تربت میں کی گئی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صبراللہ اور اس کا ساتھی امجد عرف بچو شامل ہیں۔ ان دونوں دہشت گردوں کا تعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سے تھا۔

    دوسری کارروائی ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں عمل میں لائی گئی، جہاں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس مارا گیا، جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    کم عمری کی شادی کو جرم قرار دینے سے متعلق سینیٹ میں پیش کیا گیا بل منظور