Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر صبح سے جاری تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 125 ہو گئی ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، صرف سیف زون المواسی کیمپ پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں 36 افراد شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں حالیہ بمباری کے دوران مزید 3 صحافی بھی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید صحافیوں کی تعداد 230 سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا اداروں نے اس عمل کو "اظہار رائے کی منظم نسل کشی” قرار دیا ہے۔

    شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال بند
    غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انڈونیشین اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے، جبکہ علاقے کے تمام دیگر سرکاری اسپتال بھی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، جس سے طبی بحران شدید ہو چکا ہے۔

    عالمی ردعمل
    اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو "ناقابلِ بیان، ظالمانہ اور غیر انسانی” قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے امدادی اشیاء کی ناکہ بندی کو بین الاقوامی قانون کی توہین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ "فوری طور پر امدادی رسائی کو بحال کیا جائے۔”

    ایران کی وزارتِ خارجہ نے بھی جاری بیان میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ عراق میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں تمام رکن ممالک نے غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے اور اسرائیلی حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

    افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

    شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

    حملے سے پہلے پاکستان کو مطلع کیا ؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سخت ردعمل

  • افغان ٹرانزٹ پر  ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

    افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغان ٹرانزٹ کے ذریعے ہونے والی ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس نافذ کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور ٹیکس وصولی میں بہتری لانا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ابتدائی طور پر افغان ٹرانزٹ کے تحت درآمد کی جانے والی 5 نئی اقسام کی اشیاء پر یہ فیس لاگو ہوگی۔ ان میں زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں، الیکٹرانکس اور بجلی و الیکٹرانک کباڑ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، وزارتِ تجارت کی سفارش پر یہ پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کا مقصد افغانستان میں کم کسٹم ڈیوٹی کے ذریعے پاکستان میں غیر قانونی منافع خوری کو روکنا ہے۔ حکومت اس حوالے سے بینک گارنٹی اور دیگر سخت اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ پروسیسنگ فیس کے نفاذ سے نہ صرف ٹرانزٹ سسٹم میں شفافیت بڑھے گی بلکہ ملکی خزانے کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

    شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

    پیر عادل: یورو ویگن کی ٹکر سے بچی شدید زخمی، حالت تشویشناک

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

  • شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آزاد جموں و کشمیر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع لیپہ ویلی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور مقامی افراد سے ملاقاتیں کیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی اس دورے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں علاقے کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دورے کے دوران شاہد آفریدی نے کشمیری عوام کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری بھائیوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ بھارتی جارحیت کے باوجود آپ نے پاک فوج کا ساتھ دیا۔ افواجِ پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہی ہے، لیکن وطن کے دفاع کے لیے اقدام اٹھانا کبھی کبھار مجبوری بن جاتا ہے۔”

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام امن، محبت اور انسانیت سے جڑے ہوئے لوگ ہیں، اور ظلم کے خلاف ان کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا:جہاں انسانیت پر ظلم ہو، وہی اصل دہشت گردی ہے۔ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی حقِ خود ارادیت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔”

    شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کروانے میں مؤثر کردار ادا کرے۔انہوں نے آزاد کشمیر میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا”یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جو بدقسمتی سے ضائع ہو رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کرکٹ اکیڈمی قائم کرے تاکہ اس ٹیلنٹ کو محفوظ کیا جا سکے۔

    پیر عادل: یورو ویگن کی ٹکر سے بچی شدید زخمی، حالت تشویشناک

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

  • کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک اہم رہنما عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

    افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے ضلع ارغنداب میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے عبدالواحد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق عبدالواحد اپریل 2025 میں اپنے گروہ کے ہمراہ افغانستان منتقل ہوا تھا۔ وہ جنوبی وزیرستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث اور پاکستانی سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

    عبدالواحد کی ہلاکت کو ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا یا کسی منظم کارروائی کا حصہ ہے.

    پیر عادل: یورو ویگن کی ٹکر سے بچی شدید زخمی، حالت تشویشناک

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

  • حملے سے پہلے پاکستان کو مطلع کیا ؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سخت ردعمل

    حملے سے پہلے پاکستان کو مطلع کیا ؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سخت ردعمل

    بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اس انکشاف پر کہ پاکستان پر حملے سے قبل اسلام آباد کو مطلع کیا گیا تھا، بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جے شنکر کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی حملوں سے قبل پاکستان کو باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی۔ بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے اس بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے "سنگین سیکیورٹی معاملہ” قرار دیا ہے۔ ردعمل دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ اگر واقعی حملے سے قبل دشمن ملک کو آگاہ کیا گیا، تو یہ انتہائی تشویش ناک اور ملکی سلامتی کے لیے خطرناک عمل ہے۔ عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟”

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی ملک کی دفاعی خودمختاری کے خلاف ہے اور اس پر خاموشی نہیں برتی جا سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح کرے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کو کیا نقصان اٹھانا پڑا، اور کیا اس "اطلاع دینے” کے عمل کا اس نقصان سے کوئی تعلق ہے؟

    پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن اور حالیہ بیانات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سیاسی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی حب الوطنی کے دعوے کرتی ہے مگر حقیقت میں ایسی پالیسیاں اپنا رہی ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

    راہول گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ کل تک مودی حکومت کے گُن گا رہے تھے، وہ آج کانگریس کی سوچ کو یاد کر رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں بھی جے شنکر کے بیان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بعض سیکیورٹی ماہرین اسے ایک سفارتی اور اسٹریٹجک غلطی قرار دے رہے ہیں۔

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

    اپووا اور ادیبوں کی افواج پاکستان سے یکجہتی.تحریر:طارق نوید سندھو

  • کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لیاری، کورنگی، لانڈھی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی، ناظم آباد، ملیر، قائدآباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس سمیت متعدد علاقوں میں مسلسل کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے۔ علاوہ ازیں ماڈل کالونی، جہانگیر روڈ، پی آئی بی، مچھر کالونی، ریلوے کالونی، ماڑی پور اور ہاکس بے کے مکین بھی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ پانی کی قلت بھی پیدا ہو چکی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ شہر کا 70 فیصد بجلی نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جبکہ باقی 30 فیصد علاقوں میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے توانائی بھی یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ کراچی میں نقصان دہ فیڈرز پر 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ ہے، تاہم شہریوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں کئی علاقوں میں بجلی 14 گھنٹے تک غائب رہتی ہے، جو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

    اپووا اور ادیبوں کی افواج پاکستان سے یکجہتی.تحریر:طارق نوید سندھو

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    جنگی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستانی حمایت پر درجنوں افراد گرفتار

  • امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ہفتے کے روز ایک تولیدی صحت مرکز کے قریب زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اس واقعے کو "دہشت گردی کی کارروائی” قرار دیا ہے۔ ایف بی آئی لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص اسی گاڑی کے نزدیک موجود تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک دانستہ اور منصوبہ بند دہشت گرد حملہ تھا۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ یہ کارروائی داخلی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے یا اس کے پیچھے کوئی بین الاقوامی نیٹ ورک کارفرما ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جن میں بعض کو بری طرح متاثر قرار دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تحقیقات میں ایف بی آئی کے ساتھ دیگر وفاقی و ریاستی ادارے بھی شامل ہیں، اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    جنگی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستانی حمایت پر درجنوں افراد گرفتار

  • پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے، جس میں موجودہ 27 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کیٹیگریز کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی موجودہ کیٹیگریز پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، جبکہ حالیہ تسلسل کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھانے والے سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی اور ساجد خان کو ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شان مسعود اور حارث رؤف کی پوزیشن پر بھی بات چیت جاری ہے۔

    شاندار کارکردگی کے باعث صاحبزادہ فرحان کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر انگیج کیا جا سکے۔

    یاد رہے کہ یہ تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم کا آخری سال ہے، جس کی منظوری سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں دی گئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کے لیے مالی مراعات کا نیا فنانشل اسٹرکچر متعارف کروایا گیا تھا۔علاوہ ازیں، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، اور امیر مقام جیسے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اسے پاکستان کرکٹ کے منظرنامے میں مثبت تبدیلی قرار دیا ہے۔

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی میزبانی میں وفاقی وزراء اور صنعت کاروں کا اہم اجلاس

    لاہور: اپووا کی شاندارتقریب، آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کا جشن اور نئے قائد کا انتخاب

    بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

    وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

  • جنگی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستانی حمایت پر درجنوں افراد گرفتار

    جنگی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستانی حمایت پر درجنوں افراد گرفتار

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ میں شکست کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے، جس کا اندازہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر کریک ڈاؤن سے لگایا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے ’آپریشن سندور‘ کے خلاف بیان دینے پر اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی خان محمودآباد کو دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر علی خان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری یوگیش جھتری نے ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت میں شکایت درج کرائی، جس پر مقدمہ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ان پر بغاوت، فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے، مذہبی عقائد کی توہین اور تخریبی سرگرمیوں پر اکسانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر علی خان نے 8 مئی کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی فوج کی نمائندہ کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کرنے والوں کے "دوہرے معیار” پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا تھا کہ ایسے افراد کو بھی اسی زور سے اُن شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے جو ہجوم کے تشدد اور حکومتی نفرت انگیزی کا شکار بنے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر علامتی اقدامات زمینی حقائق میں تبدیلی نہ لائیں تو وہ محض منافقت بن کر رہ جاتے ہیں۔ان کے بیان پر ہریانہ اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے نوٹس لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ تبصرہ بھارتی مسلح افواج کی توہین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

    پروفیسر علی خان کی گرفتاری کے علاوہ، بھارتی پولیس نے پنجاب، ہریانہ اور دہلی میں ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران یوٹیوبرز، ولاگرز اور طلباء سمیت کم از کم 30 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ان میں نمایاں نام ٹریول ولاگر جیوَتی ملہوترا اور دیویندر سنگھ کے ہیں۔ جیوَتی ملہوترا، جو ’ٹریول وِد جو‘ نامی یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سفر کی ویڈیوز شیئر کیں اور مبینہ طور پر حساس معلومات پاکستانی حکام کو فراہم کیں۔ انہیں آفیشل سیکریٹس ایکٹ 1923 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے 25 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حالیہ جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں مواد شیئر کیا۔ ان الزامات کی بنیاد پر حکومت نے کارروائی کی ہے، جو بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزادیِ اظہار کے اداروں کے لیے باعث تشویش ہو سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد خطے میں پاک بھارت کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا تھا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر فضائی حملوں کا آغاز کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔ 10 مئی کو پاکستان نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت آزادی اظہار کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے، اور ملکی میڈیا پر بھی جنگ کے دوران پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوؤں کا غلبہ رہا، جس کی عالمی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے۔

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی میزبانی میں وفاقی وزراء اور صنعت کاروں کا اہم اجلاس

    لاہور: اپووا کی شاندارتقریب، آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کا جشن اور نئے قائد کا انتخاب

    بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

  • آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی

    آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں معیشت کی بتدریج بحالی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ شرح 3.6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔2026-27 تک پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 4.1 فیصد اور 2027 سے 2030 کے دوران 4.5 فیصد رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ معیشت میں بہتری ممکن ہے۔

    تاہم رپورٹ کے ساتھ مہنگائی کی تشویشناک صورتحال بھی سامنے لائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال میں افراطِ زر کی شرح 5.1 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، مگر آئندہ مالی سال میں یہ بڑھ کر 7.7 فیصد تک جا سکتی ہے۔طویل مدتی پیشگوئی میں 2026 سے 2030 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ محتاط امیدوں اور سخت مالی نظم و ضبط کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

    امریکی ریاستیں تباہی کے مناظر پیش کرنے لگیں،21 افراد ہلاک

    بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

    نیرج چوپڑا کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے

    غزہ میں سیز فائر کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری