Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو ہتھیار بانٹ دیے

    پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو ہتھیار بانٹ دیے

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے آگ مزید بھڑکانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اپنے انتہا پسند حامیوں مین ہتھیار بانٹ دیئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 40 ہزار سے زائد انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیئے ہیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی پر قابض نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے پیروکار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دئیے ہیں۔انتہا پسند ہندوؤں پر مشتمل یہ جتھے ویلیج ڈیفنس گارڈز کی آڑ میں پہلگام حملے کا بدلہ لینے کا نعرہ لگا کر مقبوضہ ریاست میں عام کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنائیں گے۔ہندو انتہا پسندوں کو دیئے گئے ہتھیاروں میں کلاشنکوف، بھارتی فوج میں استعمال ہونے والی INSAS رائفلیں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرپرستی میں مقبوضہ وادی میں نام نہاد ویلیج ڈیفنس گارڈز کے 4 ہزار سے زائد گروپ کھڑے کئے ہیں۔ہر "ویلیج ڈیفنس گارڈ” گروپ 15 سے 20 انتہاء پسند ہندوؤں پر مشتمل ہے، ان میں ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کی اکثریت ہے۔ یہ انتہا پسند ہندو جتھے پہلے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کے ان جتھوں کو بھارتی حکومت کی جانب سے تربیت اور تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔بھارتی فوج ان گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ فوج کا مقصد فیک انکاؤنٹرز کے ساتھ ساتھ ان نام نہاد ویلیج ڈیفنس گارڈز کی آڑ میں زیادہ سے زیادہ کشمیری مسلمانوں کو شہید کرنا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسند ہندو جتھے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آپریشنل بیس منتخب کرچکے ہیں۔ ان انتہا پسند ہندو جتھوں کا ہدف مقبوضہ کشمیر کے نوگام، اوڑی، پونچھ، راجوڑی اور نوشہرہ کے علاقے ہیں۔ ان کا بنیادی ہدف کشمیری مسلمانوں کو شہید کرنااور لوٹ مار کرنا ہ اور خوف و ہراس پھیلا کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ ان نام نہاد ویلیج ڈیفنس گارڈز کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے آبادی کے تناسب کو بھی متاثر کرنا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انتہا پسند مرکزی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک طرف وہ پاکستان کے اندر اپنی سپانسرڈ دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹا کر الٹا پاکستان پر الزام دھرنے کی بچگانہ کوشش کر رہی ہے، دوسری طرف نریندر مودی مقبوضہ ریاست میں اپنی بری طرح ہاری ہوئی بازی کو پلٹنے کا بچگانہ خواب دیکھ رہا ہے۔

    ‏مہنگائی نے عوام کو سولی پر لٹکا دیا.تحریر: زرلش کشمیری

    گلوکار سلمان احمد نے ایکس پر شیئر کیا جعلی خط،بھارتی اکاؤنٹس پر بھی پروپیگنڈہ

  • بلاول بھٹو سے پارٹی  رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔

    دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

  • سی ایس ایس  2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری نتائج میں بتایا گیا کہ سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔

    کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔جن امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اب وہ انتخابی عمل کے اگلے مراحل پر جائیں گے جس میں انٹرویو اور طبی امتحان شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو حکومت کے اندر مختلف اہم انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

  • حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    حج آپریشن 2025 کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے، پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق قومی و نجی ائیرلائن سمیت سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی۔ پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کے لیے جائیں گے.

    بتایا گیا کہ پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز تک جاری رہے گا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

  • کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    کراچی میں دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین کے پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آرز کے متن کے مطابق 200 سے زائد نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس افسران مظاہرین کو سمجھانے گئے تو انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا، مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین نے پولیس موبائل بھی نذر آتش کی، مشتعل افراد کے حملے میں اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹان تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاون تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلا گھیرا کے واقعے کے وقت موجود افراد کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، پولیس کی جانب سے شرپسند عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس موبائل کو توڑنے کے بعد نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

    حکام کے مطابق مشتعل ہجوم میں چہروں کی شناخت سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، شرپسند عناصرکی حاصل کردہ فوٹیجزز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ہجوم میں موجود ملزمان کے چہروں کی شناخت کیلئے دیگر تحقیقاتی ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی۔پرتشدد ہجوم میں موجود مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے بلٹ پروف جیکٹ بھی چھینی، ایک شرپسند کو فوٹیج میں پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

  • بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو   پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان کو شملہ معاہدے سمیت تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی کا حق حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کی پاکستان نے واضح طور پر مذمت کی ہے، کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ملک ہے پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہہنا تھا کہ ہم صرف اپنے ملک سے نہیں بلکہ پورے خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ہر دہشت گردی کے واقعے کا فوری الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، جو ماضی میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (واٹر ٹریٹی)پر یکطرفہ اقدام کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ وہ معاہدے کو نہیں مانتا، حالانکہ ماضی میں جنگوں کے باوجود ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل کا بوجھ مسلمانوں اور پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ کشمیر اور واٹر ٹریٹی پر بھارت کی قانونی پوزیشن انتہائی کمزور ہے اور اگر پہلگام حملے پر بھارت نیوٹرل انکوائری سے انکار کرتا ہے تو دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کے تنازعے کو پانی سے جوڑنا بھارت کی کمزور قانونی پوزیشن کو چھپانے کی کوشش ہے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے زور دیا کہ دہشت گردی کے مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے۔ نان اسٹیٹ ایکٹرز دونوں ملکوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ان کا مشترکہ بندوبست ضروری ہے۔ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے، جبکہ بھارت بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا رہا ہے۔وزیراعظم سے حالیہ ملاقات پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات پر ہم اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جنگی ماحول نہ بنایا جائے۔

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

  • جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے  تین چار دن اہم  ہیں ، خواجہ آصف

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنگ کا خطرہ برقرارہے اور اگلے تین چار دن اہم ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دی جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ وزیر دفاع نے کہا کہ اس صورت حال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ رہی ہے، پاکستانی فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے امکان سے آگاہ کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت بڑھادی ہے، انہوں نے کہا کہ چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ دونوں ممالک کو جوہری آپشن استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے، پاکستان ہائی الرٹ ہے اور اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کے لیے براہ راست خطرہ موجود ہو۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کا بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا جائے۔

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

  • تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی.

    باغی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز نے کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو کے الیکٹرک کے بورڈ میں بھی بیٹھنے نہیں دیاجارہا، سعودی سرمایہ کار اب مبینہ طور پر حکومت پاکستان اور اسپیشل انویسمنٹ فنانشل کونسل کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے۔ یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے ۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کرنے میں ناکام رہی۔مالیاتی کارکردگی کے لحاظ سے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کے مقابلے میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کے الیکٹرک کے اسٹاک کی قیمت کا رجحان ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دوسری جانب کے الیکٹرک کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے متعلق ایک بیرونی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح کے الیکٹرک اپنی اندرونی نا اہلیوں کو پورا کرنے کیلیے کراچی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک حکومت کا ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے تاہم کے الیکٹرک سے حکومت کوئی ڈیویڈنڈ نہیں ملا ہے اور کے الیکٹرک کے اسٹاک کی قیمت نہیں بڑھی۔رپورٹ کے مطابق درحقیقت حکومت ہر سال کے الیکٹرک کو تقریبا 200 بلین سبسڈی فراہم کررہی ہے ! یہ بڑے پیمانے پر سبسڈیز جزوی طور پر اسٹریٹجک قیادت کی کمی اور ناقص انتظام کی وجہ سے ہے۔مجموعی طور پر کے الیکٹرک کو قانونی تنازعات، مبینہ غیر قانونی کنٹرول اور انتظامیہ کی مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے سنگین مسائل کا سامناہے ۔

    اس صورت حال نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو دور کر دیا ہے بلکہ کراچی کے شہریوں پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ متعلقہ حکام کو اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

  • مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی،  کرکٹرز کے بھی  چینل بلاک

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، میڈیا کے بعد کرکٹرز کے بھی چینل بلاک کر دیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حیران کن طور پر راولپنڈی ایکسپریس کا چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے, شعیب اختر کے علاوہ باسط علی کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے.بھارت میں 16 پاکستانی نیوز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی، راشد لطیف کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا۔

    حالانکہ شعیب اختر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنے یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ پر پہلگام تو کیا کسی قسم کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جب کہ ان کے چینل پر موجود گزشتہ تینوں ویڈیوز بھارتی ٹیم سے متعلق ہیں، جن میں چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔اس کے باوجود یوٹیوب پر 38 لاکھ سبسکرائبر اور ’ایکس‘ پر 64 لاکھ فالورز رکھنے والے شعیب اختر کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔

    یہاں واضح رہے کہ شعیب اختر واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جن کا چینل بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور راشد لطیف کے اکاؤنٹس تک رسائی بھی محدود کردی گئی ہے، دونوں سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں۔

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    کامونکی: صفائی مشن میں جی ڈبلیو ایم سی کا کلیدی کردارہے ۔ماہم واحد

  • پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا.

    وزارت مذہبی امور کے مطابق ذیقعدکا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔

    اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں، ذوالقعدہ کا پہلا دن منگل، 29 اپریل 2025 کو منایا جائے گا۔

    اس سے قبل، اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی۔اسپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل کی رات 12 بجکر 31 منٹ پر متوقع ہے۔ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 31 منٹ پر ذوالقعد کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    عمراکمل نے سرفراز کے بارے نیا انکشاف کردیا

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، کینال منصوبہ مسترد کر دیا