Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

    صدراور وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے صحت بارے بھی دریافت کیا۔رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا،پاکستانی قوم متحد ہے ، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    جاری علامیے کے مطابق ملاقات میں کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا،بھارتی قیادت کے پہلگام حملے پربغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان2 دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ، انسانی اور معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی فنڈنگ اور تربیت کا نوٹس لے۔

    صدر مملکت نے بھارتی الزامات پر حکومت کے ردعمل اور ذمہ دارانہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کو سراہا، صدر مملکت نے کہا پاکستان ہر قیمت پر خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

  • سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا  اقدام

    سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اقدام

    پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس نئی سروس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، سفر کو محفوظ بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔سندھ حکومت کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس منصوبے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں کیا گیا، جب کہ سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اسے سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

    سئیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایک ایکس پر ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سروس نہ صرف خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرے گی بلکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس میں خواتین کے لیے خصوصی پنک ٹیکسیوں کے علاوہ عام شہریوں کے لیے نارمل ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی، جنہیں آسانی سے موبائل ایپ کے ذریعے طلب کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    بھارتی شہر میں خوفناک آگ، 14 افراد ہلاک

    پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    پہلگام ڈرامہ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی خفیہ دستاویزات لیک،مقصدپاکستان کو بدنام کرنا

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو خود قتل کیا،مبشر لقمان

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

  • بھارتی  شہر  میں خوفناک آگ، 14 افراد ہلاک

    بھارتی شہر میں خوفناک آگ، 14 افراد ہلاک

    بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

    بھارتی مٰیڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ 6 منزلہ ہوٹل میں آگ کچن سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔بتایا گیا کہ منگل کی رات کو جس وقت آگ بھڑکی، اس وقت ہوٹل میں 50 کے قریب افراد موجود تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہیں، زیادہ تر افر کو سیڑھیوں پر بے ہوش پایا گیا تھا، ایک شخص کی ہلاکت کھڑکی سے چھلانگ لگانے کے باعث ہوئی، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    پہلگام ڈرامہ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی خفیہ دستاویزات لیک،مقصدپاکستان کو بدنام کرنا

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو خود قتل کیا،مبشر لقمان

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

  • پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر  نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے جنگی حالات میں وار فنڈ کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 10 ملین روپے سے وار فنڈ ‘قائم کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے صدرمیاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے،وار فنڈ مسلح افواج اور قوم سے اظہار یکجہتی ہے،کاروباری برادری اور عوام اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،پاکستان کی سالمیت کے لیے بزنس کمیونٹی ہر قربانی کیلئے تیار ہے،وار فنڈ کا مقصد مشکل وقت میں قومی اداروں کو سپورٹ کرنا ہے.

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کر سکتا ہے۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایسی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کو اس حقیقت پر زندہ رہنا چاہیے کہ بڑھتے ہوئے سرپل اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے بھارت پر عائد ہوگی۔ قوم پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دنیا میں کہیں بھی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کی ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے، پاکستان نے کھلے دل سے ماہرین کے ایک غیر جانبدار کمیشن کے ذریعے سچائی کا پتہ لگانے کے لیے ایک قابل اعتماد، شفاف اور آزاد تحقیقات کی پیشکش کی۔خطے میں جج، جیوری اور جلاد کا بھارتی خود ساختہ کردار لاپرواہی اور سختی سے مسترد ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس لعنت کے درد کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے۔

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

    ملک میں بجلی کی خرید وفروخت کیلئے نیا نظام لاگو ہو گیا

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

  • لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف  عہدے  سے فارغ

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

    مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار ملنے کا سلسہ جاری ہے، اس بار نائب ائیر چیف ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو سات ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ۔ایئر مارشل ایس پی دھارکر، جو گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا۔نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہوکر راستہ بھول گئے ۔

    واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا۔طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے ۔اس حوالے سے مودی سرکار نے ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسرا بڑا عسکری تبدیلی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔دفاعی ماہرین نے آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

    ملک میں بجلی کی خرید وفروخت کیلئے نیا نظام لاگو ہو گیا

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

  • ملک میں بجلی کی خرید وفروخت کیلئے نیا نظام لاگو ہو گیا

    ملک میں بجلی کی خرید وفروخت کیلئے نیا نظام لاگو ہو گیا

    ملک میں بجلی کی خرید و فروخت کے لیے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کردیا گیا، نیپرا نے آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نئے نظام کے تحت پاکستان میں بجلی کی موثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی، نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا، آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔ نیپرا نے آزاد مارکیٹ آپریٹرکو لائسنس منتقل کرنےکا فیصلہ جاری کردیا، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹرکو منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نیا نظام بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے کردار کو ختم کرے گا، آزاد مارکیٹ آپریٹر مارکیٹ کو ایک ملٹی پلیئر آزاد مارکیٹ میں تبدیل کرے گا۔اعلامہے میں بتایا گیا کہ آزاد مارکیٹ آپریٹر ابتدائی طور پر 3 ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگی اور بعد میں تعداد 11 سے زیادہ ہوگی جب کہ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن سید زکریا علی شاہ آزاد مارکیٹ آپریٹرکے سی ای او تعینات ہیں۔آزاد مارکیٹ آپریٹر کے ڈائریکٹرز میں سیکریٹری پاور محمد فخر عالم، جوائنٹ سیکریٹری خزانہ سجاد حیدر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو 3 اداروں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی، ان میں سے ایک ادارہ آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر  مقرر کر دیا

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    وفاقی حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ آئی ایس آئی کے چیف ہیں.لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں،اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔

    باتیا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر 2024 کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی بنے تھے۔یفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تھے رہے۔ انہیں جنرل جی ایم کہا جاتا تھا۔ وہ کور کمانڈر راولپنڈی رہے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر  واہگہ اٹاری بارڈر بند

    پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

    پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باّعث دونوں ملکوں میں مقیم ایک دوسرے کے شہریوں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد واہگہ/اٹاری بارڈر بند کردیا گیا .

    باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران 58 سفارت کاروں، ان کے اہل خانہ اور معاون عملے سمیت 891 پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ 8 بھارتی شہری جن کے پاس پاکستانی ویزا تھا، واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے بھارت سے واپس پاکستان آئے ہیں جبکہ اسی دوران بھارت کے 29 سفارت کار، ان کے اہل خانہ اور عملے کے ارکان سمیت ایک زہار 687 بھارتی شہری اور 373 ایسے پاکستانی شہری جن کے پاس طویل المدتی بھارتی ویزے تھے، 30 اپریل تک واہگہ-اٹاری بین الاقوامی سرحد کے ذریعے واپس بھارت گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ بارڈر بند ہونے کے باوجود اب بھی سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں ایک دوسرے ملک کے شہری موجود ہیں جنہیں واپسی کے لیے مزید مہلت دی جائے گی یا پھر اب انہیں ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ 30 اپریل کو 110 پاکستانی بھارت سے واپس پاکستان پہنچے، جن میں سفارتی عملے کے تین ارکان شامل ہیں جبکہ پاکستان سے 222 افراد بھارت گئے جن میں بھارتی سفارتی عملے کے چار لوگ شامل تھے۔اسی طرح 29 اپریل کو 94 پاکستانی شہری، جن میں 10 سفارتکار شامل ہیں، بھارت سے واپس لوٹے، 28 اپریل کو 145 پاکستانی، جن میں 36 سفارت کار اور ان کے اہل خانہ شامل تھے بھارت سے واپس آئے۔

    اس سے قبل 27 اپریل کو 237 پاکستانی شہری، جن میں 9 سفارت کار اور عملے کے ارکان شامل تھے، واپس پہنچے، 26 اپریل کو 81، 25 اپریل کو 191، اور 24 اپریل کو 28 پاکستانی بھارت سے واپس آئے۔پاکستان سے واپس بھارت جانے والوں میں 30 اپریل کو 222 افراد شامل تھے جن میں بھارتی سفارتی عملے کے لوگ بھی شامل تھے، 29 اپریل کو 469 بھارتی شہری، جن میں 11 سفارت کار اور عملے کے ارکان، 28 اپریل کو 146، 27 اپریل کو 116، 26 اپریل کو 342 بشمول 13 سفارتکار اور معاون عملے کے ارکان، 25 اپریل کو 287 اور 24 اپریل کو 105 بھارتی شہری پاکستان سے واپس چلے گئے۔

    دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو واپسی کے لیے جو ڈیڈلائن دی تھی وہ ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد واہگہ/اٹاری بارڈر بند کردیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی سرحد کی دونوں جانب ایک دوسرے ملک کے شہری موجود ہیں جو واپس نہیں جاسکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایسے افراد کو واپس ان کے ملک بھیجنے سے متعلق ابھی تک کوئی نئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے تاہم ایک امکان یہ ہے کہ ان شہریوں کو واپسی کے لیے مزید چند دن کی مہلت دی جاسکتی ہے جبکہ دوسرا امکان یہ ہے کہ ایسے افراد کو اب دونوں ملک ڈی پورٹ کریں گے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے جارہی ہیں لیکن ہم یہ فائدہ عوام کو منتقل نہیں کریں گے بلکہ اس بچت سے بلوچستان میں موٹر وے طرز کی ہائی وے بنائے جائیں گے۔تاہم، 15 اپریل کو صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے شہریوں پر ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کا بوجھ منتقل کر دیا تھا۔

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • وزیراعظم کا امریکا  سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز ی سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔

    باغی ٹی وی کے مطاق وزیر اعظم شہباز شریف نے ے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطے کے ووران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی۔ پاکستان کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔وزیراعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیاء میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی، اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ انہوں نے حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانی پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کے لیے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کی کوئی شق نہیں ہے۔ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ وزیراعظم نے پاک – امریکہ دوطرفہ تعاون پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ 70 سالوں میں مل کر کام کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریق مزید کئی شعبوں بشمول انسداد دہشت گردی اور معاشی تعاون کو بڑھانے، معدنیات کا شعبہ میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اب اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو نے تفصیلی بات چیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔مارکو روبیو نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ