Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ شہباز شریف نےبندر عباس دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران انہوں نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے کسی بھی قسم کے براہِ راست یا بالواسطہ ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اگر ایران خطے میں قیامِ امن کے لیے کوئی تعمیری کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔

    شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان اور اربوں ڈالر کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

    صدر مسعود پیزشکیان نے سانحہ بندرعباس پر اظہارِ یکجہتی پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔صدر پیز شکیان نے شہبازشریف کو دورہ تہران کی دعوت دی، جس پر وزیرِاعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

    بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    انڈیا کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے،بھارتی ہسپتال کا پہلے پیسے دو پھر میت لو کا مطلابہ

    باغی ٹی وی کے مطابق اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس
    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈیا میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈین ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے ہیں، لواحقین کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ انڈیا سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کررہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے ، تمام تر معاونت فراہم کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان شاہ کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکام کو آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کی ہے۔

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے  فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں کیے جاتے.

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک نیا اشو چھیڑا ہے، پاک بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، پاک بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔یاد رہے اس قبل سکھر میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاک فوج بارڈر پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، نہروں پر نون لیگ سے معاہدہ جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں مسئلے کو ختم کردیں گے۔

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • کراچی‘ مزاحمت پر  رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری  جاںبحق

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ باغ کورنگی پل کے قریب شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں ندیم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس نے مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔مقتول کے بھانجوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر رہی ہیں۔ مقتول کے بھانجے ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ رات 4 بجے گھر جاتے ہوئے ماموں کو کال کی تو پولیس نے فون اٹھایا۔ فون پر موجود شخص نے پوچھا یہ آپ کے کون لگتے ہیں، جس پر میں بتایا کہ ماموں ہیں۔
    پولیس نے بتایا کہ انہیں گولی لگی ہے اور یہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میں یہ سن کر فوری جناح اسپتال پہنچا۔مقتول ندیم احمد کے سالے ماجد علی نے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔ 3 بچوں کا باپ رات کو روڈ پر آرہا تھا جب واردات ہوئی۔ شاہ فیصل پل پر آئے دن لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مقتول ندیم احمد کافی دن بعد ہمارے گھر نارتھ کراچی آئے تھے اور دیر سے واپس گھر جا رہے تھے جس پر انہیں روکا بھی تھا، لیکن گھریلو ذمے داریوں کی وجہ سے وہ رات گئے اپنے گھر کے لیے نکل گئے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ندیم احمد انتہائی پر خلوص اور نمازی انسان تھے۔ کورنگی کے مکین تھے اور علاقے میں ہی قائم مسجد کے مؤذن بھی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے آن لائن موٹر سائیکل چلاتے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوچکی ہے، جن میں صرف جنوری میں 5، فروری میں 10، مارچ میں 9 اور اپریل میں اب تک 10 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    اگر شرارت کی تو بھارت میں ہو گی ہر طرف تباہی ،پاکستان نے ٹارگٹ سیٹ کر لئے

    میرے ہاتھ کبھی نہیں اٹھے، جس دن وسیم اکرم سے سامنا ہو گیا دنیا دیکھے گی،عطاء الرحمان

  • سکھوں کاقتل عام ،حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے

    سکھوں کاقتل عام ،حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے

    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ 25سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیاگیا،سانحہ وزیراعظم واجپائی کے دورمیں یہ سانحہ ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں گرپتونت سنگھ پنوں نےکہا کہ 2006میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے،چھتیس سنگھ پورہ آپریشن کو لیڈ کرنیوالے بھارتی فوج کےکیپٹن نے سانحہ کے حقائق بتائے،بھارتی فوج کاکپتان راٹھور کئی سال تک مفرور رہنے کے بعد مجھے امریکہ میں ملا۔چھتیس سنگھ پورہ کے سانحہ کے وقت امریکی صدربل کلنٹن بھارت کے دورے پر آ رہے تھے،بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیکر قتل کیا گیا تھا۔کیپٹن راٹھور نے میرے دفتر میں آ کر سانحہ چھتیس سنگھ پورہ کے ہوشربا انکشافات کئے،کیپٹن راٹھور نے بہت بار نیویارک میں میرے آفس میں ملاقات کی،بھارتی فوج کیپٹن راٹھور کو عرصہ دراز سے تلاش کررہی تھی۔

    کیپٹن راٹھور نے اعتراف کیا کہ چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو بیدردی سے قتل کیاگیا، 20مارچ 2000 کو ہمیں چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو مارنے کے احکامات ملے ،میں بھارتی فوج کے فائرنگ سکواڈ کو لیڈ کر رہا تھا۔بل کلنٹن کی آمد پر چھتیس سنگھ پورا کا فالس فلیگ آپریشن کیاگیا ،میں مظفرآباد، آزاد کشمیر میں بھیس بدل کرخفیہ مشن پر تھا،چھتیس سنگھ پورہ میں ہم مجاہدین کے روپ میں پہنچے۔چھتیس سنگھ پورہ کے لوگوں نے ہم پر اعتبار کیا،بی جے پی حکومت بل کلنٹن کو یہ باور کرانا چاہتی تھی کہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتاہے،ہمیں حکم دیا گیا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے تمام سکھوں کو قتل کرناہے۔

    راشٹریہ رائفل کے بریگیڈیئر جے ایس نے آپریشن کو لیڈ کیا،20 مارچ کی شام کو ہم نے گاؤں کے 35 سکھوں کو ایک دیوارکے ساتھ کھڑا کر دیا، ہمیں یہ بولا گیا کہ کوئی بھی سکھ زندہ نہیں بچنا چاہئے۔احکامات ملنے کے بعد ہم نے چھتیس سنگھ پورہ کے سکھوں پر گولیاں برسانا شروع کردیں،گولیاں برسانے کے بعد ہم نے یقین دہانی کیلئے مرے ہوئے سکھوں پر دوبارہ فائرنگ کی۔سکھوں کو قتل کرنے کے بعد ہم نے جے ہند کے نعرے لگائے،بھارتی فوج نے فائرنگ سکواڈ کے تمام اہلکاروں کو باری باری قتل کردیا،بھارتی حکومت نے چھتیس سنگھ پورہ کے سارے ثبوت مٹانے کیلئے فائرنگ سکواڈ کو ٹھکانے لگادیا۔

    کیپٹن راٹھور نے مزید بتایا کہ امریکہ آنے سے پہلے یورپ گیا، پھر وہاں سے جان بچا کر نکلا،رہنماخالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ بی جے پی حکومت کا بربریت سے بھرپور سانحہ تھا۔سوال اب بھی وہیں پر موجود ہے کہ سانحہ چھتیس سنگھ پورہ کا ذمہ دارکون ہے؟ہرکوئی جانتا ہے کہ انصاف کی کوئی مقررہ میعاد نہیں ہوتی۔

    کراچی،ملازمت سے نکالنے پر 4بچوں کے باپ کی خودکشی

    سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

    لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

  • کراچی،ملازمت سے نکالنے پر 4بچوں کے باپ کی خودکشی

    کراچی،ملازمت سے نکالنے پر 4بچوں کے باپ کی خودکشی

    کراچی کے علاقے ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم کرتھا تھا اور نجی کمپنی نے چار روز قبل ڈاون سائزنگ کرتے ہوئے متوفی کو ملازمت سے نکال دیا تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ چار بچوں کا باپ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور بے روزگاری سے تنگ آکر متوفی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

    لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • سعودی عرب اور  ایران کی پاک بھارت  ثالثی کیلئے  کوششیں

    سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

    بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی عرب اور ایران نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی اور مفاہمت کی کوششیں تیز کر دی ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھارتی اور پاکستانی ہم منصبوں سے الگ الگ فون پر بات چیت کی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان "بہتر تفہیم پیدا کرنے” کی پیشکش کی ہے، اس سلسلے میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں شہزادہ فیصل سے گفتگو کی تصدیق کی ہے، جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ان دنوں ان ممالک کی جانب سے ممکنہ پسِ پردہ ثالثی کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں جو بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ قریبی سفارتی اور اقتصادی تعلقات رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کو "سرحد پار دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے پاکستان پر شدید الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں سفارتی تعلقات میں کمی، ویزہ معطلی، تجارتی روابط کا خاتمہ اور سرحدی سختیاں شامل ہیں۔

    لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے نریندر مودی کے حامیوں کو مظاہرہ کرنا مہنگا پڑ گیا، اپنا ہی تماشا بن گیا، مظاہرین کو "ابھینندن چائے” کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لندن میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں اپنا تماشا بن گیا۔ جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی انڈینز نے پاکستان مخالف مظاہرہ کیا تو پاکستانی نژاد شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ پاکستانیوں نے ان مظاہرین کو ابھینندن ٹی کی پیشکش کی۔ بھارت کی نریندر مودی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے خود ساختہ پروپیگنڈا کو لے کر بیرون ممالک بھی اپنے زیر اثر انڈین ڈایا سپورا کو پاکستان کے خلاف اکسا رہی ہے اور اس صورتحال سے یورپی ممالک میں مقیم دونوں ممالک کے شہریوں میں باہمی تناؤ پھیلنے لگا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارت کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا، لندن میں موجود پاکستانی برادری نے بھارتی مظاہرین کو چائے کا سٹال لگا کر نریندر مودی حکومت کے واہیات پروپیگنڈا کا سارکِسٹک جواب دیا ۔ جب مودی کے حامی انڈین پاکستانی ہائی کمیشن کے آگے نام نہاد احتجاج کرنے کے لئے آئے تو پاکستان کے حامی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر چائے کا سٹال لگا دیا، اس چائے کے سٹال پر آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں زندہ بچائے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پوسٹر آویزاں کیے گئے اور اسے پاکستان آرمی کی تحویل میں پلائی گئی بدنام زمانہ چائے کی یاد تازہ کرنے کے لئے چائے بنا کر رکھی گئی۔۔

    "ابھی نندن چائے” کے سٹال پر پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی نشاندہی کرنے کیلئے بینر آویزاں کئے گئے۔ "ٹی از فینٹیسٹک” کے جملوں کی گونج رہی، پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔مظاہرین ٹی سٹال ابھینندن کے پوسٹر اور بینرز دیکھ کر سیخ پا ہوتے رہے، بھارتی مظاہرین کے سامنے پاکستان کے حامی مظاہرین نے بھرپور نعرے بازی کی، پاکستان کے حامی مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

    سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

  • مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف  لڑنے سے انکار

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    بھارتی جنگی جنون اور ہندوتوا ایجنڈے سے بے زار سکھ فوجیوں نے پاکستان کے خلاف خلاف لڑنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے سکھ سپاہیوں نے پاکستان کے خلاف مودی کے کسی بھی جنگی منصوبے کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ہندوتوا کے جنگی جنون سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ھوالے سے مزید بتایا گیا کہ سکھ فوجیوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سکھوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی فوج میں موجود سکھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی کے جنگی جنون کا حصہ نہ بنیں کیونکہ سکھ پاکستان کے خلاف جنگ نہیں کرسکتے۔

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

  • پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

    برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے،اس موقع پر وزیر خواجہ نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کاالزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیئے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کو مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے جس کا الزام سب سے پہلی بھارتی میڈیا اور پھر بھارتی حکومت نے پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاک بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

    سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

    بھارتی آبی جارحیت اور پاکستان کا دو ٹوک جواب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری