Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • خیبر پختونخوا  میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    خیبر پختونخوا میں ژالہ باری اور بارش کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ صوبائی پی ڈی ایم اے نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے سبب گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہری پناہ ڈھونڈتے رہے۔واقعے کے بعد خیبر پختونخوا کے پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی۔پی ڈی ایم اے کی تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھ اکہ تمام افسران و عملے ڈویژنل رپورٹنگ افسران 19 اور 20 اپریل کو اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بروقت رپورٹنگ اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

    ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

  • علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

    پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان سوشل میڈیا کی باس ہیں، اب مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا، اب بس کرو ناں، ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی، اب میں خاموش نہیں رہوں گا، وہ وقت گزر گیا جب ہم چپ رہا کرتے تھے۔ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ علیمہ خانم نے بانی سے 300 ملاقاتیں کیں، 2 بار ملاقاتیں نہ ہوئیں تو آسمان گرپڑا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے سب سے بڑے منظورنظر سلمان اکرم راجہ خود ہیں، عمرایوب بھی سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں۔میں جذباتی کیوں نہ ہو، ایسی رعونت، ایسی فسطائیت، سب کو گالیاں پڑتی ہیں لیکن قیادت میں کسی کو جرات نہیں جو جواب دے سکیں۔

    احمد پور شرقیہ: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا سبزی منڈی کا دورہ، نیلامی کی نگرانی

    ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

    سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

  • ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا بلاول بھٹو نے کہا، آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں، میں اپنے عوام کو نہیں چھوڑوں گا۔سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں۔میں اسلام آباد کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ عوام کے مطالبے کو دیکھیں اور سمجھیں، ہمارے اعتراضات کو مانیں، ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکے گی۔میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں میرے پاس اگر کوئی چیز ہے تو وہ یہ عوام ہیں،

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو، بھٹو کے سپاہیوں کو عمر کوٹ کی سیٹ میں تیر کی جیت مبارک ہو، سندھ کی عوام نے ایک بات پھر ثابت کردیا ہے ، چاہے جو بھی سامنے ہو سندھ کی عوام نے ثابت کیا نہ میر کا نہ پیر کا ووٹ صرف تیر کا۔ انہوں نے کہا کہ فوتگی والی سیٹ تھی، یوسف تالپور صاحب اس صوبے کا سینیئر ممبران اسمبلی تھا، اپوزیشن جماعتوں کو اصولی طور پر اس الیکشن کو بلامقابلہ کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد میں بیٹھے تجزیہ کار کنفیوز بنے ہوئے تھے، کنفیوز تھے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو شکست دلوائیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک پیج پر تھے، 17 جماعتیں سب اکھٹے تھے کہ پی پی کو ہرانا ہے، عمرکوٹ کی عوام کا شکر گزار ہوں تاریخی شکست دی ان کو ، یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، آپ نے اسلام آباد والوں کو شکست دلوایا ہے، آپ نے ان منافق سیاستدانوں کو شکست دلوائی جو میرے اور کارکنان کے درمیان فاصلہ بنانا چاہ رہے تھے، عوام نے ان کو صاف پیغام بھیجا کہ اس صوبے کے عوام شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں، عمر کوٹ کی عوام نے ثابت کیا کہ اس صوبے کی عوام کینالوں کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ میری اور آپکی جنگ ہے ، پانی کا یہ ایسا مسئلہ ہے جو وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم عالمی سطح پر پاکستان کو مسئلے میں ڈال سکتی ہے۔

    ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

    پی ایس ایل 10، کراچی کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

  • ایف بی آر نے ٹیکس  ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

    ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

    ایف بی آر نے مارچ 2025 کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 اپریل 2025 تک توسیع کر دی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اس سے قبل مارچ 2025 کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 25 اپریل کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اس توسیع کا اطلاق صرف ان ٹیکس دہندگان پر ہوگا جنہوں نے واجب الادا سیلز ٹیکس مقررہ تاریخ تک جمع کروا دیا ہو۔اسی طرح، فروری 2025 کی ٹیکس مدت کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے، جو ابتدائی طور پر 18 مارچ تھی، بعدازاں 13 اپریل تک بڑھائی گئی، اور اب اسے بھی 25 اپریل تک کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایف بی آر نے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور دیگر متعلقہ دفاتر کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس ضمن میں ٹیکس دہندگان کو بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنی ریٹرنز جمع کرانے میں کسی قسم کی دقت کا شکار نہ ہوں۔

    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    اسحاق ڈار کا دورہ افغانستان، اچھی پیش رفت ہے.کاظمی

    پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

  • شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    شدید گرمی اور انٹر کے امتحانات کے باعث نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل گیمز یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے، سندھ اولمپکس نے ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کے انتظامات نہیں کیے جاسکے تھے بیشتر گراؤنڈز اسپورٹس کمپلیکس میں اپ گریڈیشن کا کام بھی نہیں کروایا گیا تھا
    .

    نیشنل گیمز 13 روز بعد یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔ یاد رہے کہ سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، ہیٹ ویو اور انٹر کے امتحانات کی وجہ سے نیشنل گیمز ملتوی کیے گئے حالانکہ مئی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سب کو علم تھا انٹر کے امتحانات کا اعلان بھی کئی ماہ پہلے کیا جاچکا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کا لوگو تیار ہوا نہ ہی ٹارچ ریلے شروع کی جاسکی۔نیشنل گیمز اس پہلے فروری میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں گیمز ملتوی کردیے گئے۔نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا دورہ افغانستان، اچھی پیش رفت ہے.کاظمی

    سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

    سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

  • پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

    پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

    پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

    جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی میاں مراد کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان قیوم کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں میں اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ ظحی باسط کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ فرخ محمود کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس کے علاوہ ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضیل مدثر کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ تعینات کردیا گیا ، نرجس خاتون جعفری کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی رضوان اشرف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان محمود کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات کردیا گیا، ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارتن کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ثمینہ بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تعینات کردیا گیا۔

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

    سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

    3 ماہ میں لاکھوں پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک چلے گئے

    پی ایس ایل 10،کراچی کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10،کراچی کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

  • ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلیٹ میں گیس لیکج دھماکے کے باعث گھریلو ملازمہ جاں بحق اور لڑکی سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا کہ کلفٹن تین تلوار گلف ٹاور کے قریب فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان لڑکیوں سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔دوران علاج جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 20 سالہ کلثوم دوران علاج دم توڑ گئی، زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ سدرہ اور50 سالہ فیاض شامل ہیں۔

    اس حواے سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او کلفٹن نے بتایا کہ فیاض 80 فیصد جھلسا ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ، جاں بحق کلثوم گھریلو ملازمہ تھی۔انھوں نے بتایاکہ لیکج کے باعث گیس فلیٹ میں بھری ہوئی تھی گھریلو ملازمہ نے باورچی خانے میں جیسے ہی چولہا جلایا تو دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔

    سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

    3 ماہ میں لاکھوں پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک چلے گئے

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

  • 3 ماہ میں لاکھوں پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک چلے گئے

    3 ماہ میں لاکھوں پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک چلے گئے

    روزگار اور بہتر مستقبل کے لیے تین ماہ میں ایک لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک جا چکے ہیں ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیورو آف امیگریشن بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں ، اس عرصہ میں بیرون ملک جانے والوں میں 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں 38 ہزار 274 ڈرائیور، 1895 مستری، 1689 باورچی شامل ہیں۔رواں برس اب تک 849 ڈاکٹرز بھی ملازمت کے لیے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1479 انجینئرز، 3474 ٹیکنیشنز، 1058 ویلڈرز اور 390 نرسیں بھی بیرون ملک جا چکی ہیں۔بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ 2025 کی مدت کے دوران 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12 ہزار 989 قطر، 939 بحرین، 775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان، 264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔اس کے علاوہ 1454 پاکستانی برطانیہ، 870 ترکیہ، 275 امریکا، 109 اٹلی اور 108 پاکستانی جاپان گئے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    کراچی‘ 2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

  • پی ایس ایل 10، کراچی نے کوئٹہ  کو 56 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10، کراچی نے کوئٹہ کو 56 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 119 رنز بناسکی ،سعود شکیل نے 40 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،محمد عامر نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے ، فن الین نے تین گیندوں 6 رنز اسکور کئے حسن نواز نے 2 گیندوں پر ایک رنز بنایا ،کوسل منڈیس نے 8 گیندوں پر 12 رنز اسکور کئے ،کپتان ریلی رسو نے 7 گیندوں پر ایک رنز بنایا .

    کراچی کی جانب سے حسن علی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کی ،محمد نبی نے 4 اوورز میں 7 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔میر حمزہ نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی،،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی نے جیمز ونس کی نصف سینچری کی مدد سے 175 رنز بنائے اور کوئٹہ کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی،کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 70 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، اس کے علاوہ محمد نبی نے 18 اور عرفان خان نے 17 رنز بنائے، جبکہ خوشدل شاہ ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں کراچی نے کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کا میچ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پچ تھوڑی خشک لگ رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں اوس زیادہ نہیں تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کر رہےہیں۔

    آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں .
    ٹیمیں
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز : سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوشال مینڈس (وکٹ کیپر)، رایلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی مجید

    کراچی کنگز XI: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ

    پی ایس ایل 10،کراچی کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی‘ 2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    کوئی حکومت پانچ سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی جتنے 5 ماہ میں بن چکے: مریم نواز

  • پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔اسی طرح سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا