Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

    کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

    کراچی لاہور اور پشاور میں عسکری اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقاریب منعقد ، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرأت، بہادری اور مثالی خدمات کے اعتراف میں لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کراچی لاہور اور پشاور میں کور کمانڈرز نے ان تقریبات کی صدارت کی اور اعزازات تقسیم کیے.آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تقریبات ایک ہی دن میں ملک کے تین بڑے شہروں میں منعقد ہوئیں جن میں حاضر سروس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

    پشاور میں تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ یہاں 2 جے سی اوز اور 47 جوانوں کو تمغۂ بسالت، جبکہ 4 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 11 کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔کراچی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر تھے، جہاں 10 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 4 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور 16 جوانوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔

    اسی طرح لاہور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے اعزازات تقسیم کیے۔ یہاں 3 جے سی اوز اور 24 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 28 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 72 کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ تمام تقریبات میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اعزازات ان کے اہلِ خانہ نے وصول کیے۔

    کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

    ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

  • کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم  سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

    کراچی شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہ تھا کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا۔ مقتول عامربھٹوکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھا، حملہ آور عامر کے دفتر آئے بات چیت کے بعد فائرنگ کردی۔ حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش ہے۔

    ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کی علاقے گلشنِ ضیاء میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین کے جاں بحق ہونے کا سانحہ،ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مؤثر اور فعال تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔تشکیل کردہ ٹیم ایس پی اورنگی ڈویژن کی قیادت میں موقع واردات اور اطراف کے علاقوں میں تفتیشی عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج، ٹیکنیکل شواہد اور انٹیلیجنس بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں۔قانون شکن عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پولیس ہر پہلو سے واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

    ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کا کام فتوی دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کو یہاں مدعو کیا گیا، روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں سال بھی کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔

    سردار یوسف نے کہا کہ عازمین حج سعودی ائیر پورٹ پر اتر کر براہ راست اپنی رہائش گاہوں میں منتقل ہونگے، لاہور ائیر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی روانگی کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کیمعاملے پرجہاد کا فتوی آیا ہے، ان کا کام فتوی دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھی فلسطین میں جاری جنگ وجدل کی مذمت کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

  • پی ٹی آئی کا  خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کے متعدد صوبائی و ضلعی عہدیداروں کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے 2 سے3 روز میں نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔اس ھوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوارں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں سے بھی عہدے واپس لیے جائیں گے، پارٹی ڈسپلن، فیصلوں و منشور کے خلاف جانے والے عہدیداروں کو بھی فارغ کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کےعہدیداروں کو سپورٹ نہ کرنے والے عہدیداروں سے زمہ داریاں واپس لی جائیں گی.

    ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہر وں، دھرنوں اور جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا، پارٹی احکامات کے باوجود خاموش رہنے والے عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا۔ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مقصد پارٹی کے اندورنی اختلافات ختم کرنا ہے، تبدیلیوں سے نئے چہروں کو مواقع ملیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کوشش تیز ہوگی۔

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    سعودی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ ایران پہنچے، اور انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو پہنچایا تاہم پیغام کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی کہ سپریم لیڈڑ نے ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے دوران ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں منعقد ہورہا ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے ملاقات میں خامنہ ای کے حوالے سے کہا،’ ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔’واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے برسوں کی کشیدگی کے بعد 2023 میں چین کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • کراچی سمیت سندھ  میں بدستور گرمی  جاری

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہے اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    ارلی وارننگ کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہید بینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوا،گلستان جوہر میں 38.5 ڈگری، جناح ٹرمینل پر37.5 ڈگری، ماڑی پور 36.5 ڈگری، شاہراہ فیصل 35.5 ڈگری اور بن قاسم میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدّی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران مادرِ وطن کا ایک بہادر سپوت ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ سپاہی باسط صدیق دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خطرات کے تدارک کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، اور ہمارے جوانوں کی ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • جی ڈی اے نے عمرکوٹ  کےضمنی انتخابات کا  رزلٹ مسترد کردیا

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

    جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی زدہ رزلٹ کو مسترد کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ پریس بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہاکہ پہلے دن سے ہمارے امیدوار لالچند مالہی نے پریس کانفرنس کے ذریعے سے الیکشن کمیشن اور دیگر اعلی حکام تک جن خدشات کا اظہار کیا تھا ، وہ تمام درست ثابت ہوئے ۔پولیس اور مقامی انتظامیہ کو وزیر اعلی اور دیگر با اثر رہنمائوں نے زرداری لیگ کو جتوانے کا ٹاسک دیا تھا جو انہوں نے پورا کر کے دکھایا پولنگ اسٹیشنوں کے اندر مسلح افراد بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئے اور پولیس ان جعلی ٹھپہ مار چیئرمینز ، وائیس چیئرمینز کائونسلروں اور پارٹی عہدیداروں کے سامنے تعینات عملہ بے بس تھا،.

    انہوں نے مزید کہا کہ عمرکوٹ کی عوام نے دریائے سندھ بچایو تحریک کے امیدوار لالچند مالہی کو فارم 45 کے تحت کامیاب کرا دیا ہے ، اور دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے اور سندھ میں غیر قانونی زمینیں الاٹمنٹ کے حامی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو عوام نے مسترد کردیا ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ فارم 47 کا طوق ایک دفعہ پھر پیپلز پارٹی کے گلے میں ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کا کردار بھی وہی پرانا رہا ، لحاظہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ اداروں کو بدترین دھاندھلی کا نوٹیس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، سندھ کی عوام ان نتائج کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات میں یہ جعلی مینڈیٹ سندھ بھر میں بھیانک نتائج کا حامل ہوگا

    پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے،مریم نواز

  • ناقص فارم،بابراعظم  سےپشاور زلمی کی کپتانی بھی لینے کا مطالبہ

    ناقص فارم،بابراعظم سےپشاور زلمی کی کپتانی بھی لینے کا مطالبہ

    پاکستان سپر لیگ میں ناقص فارم اور کارکردگی کی وجہ سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

    اس بارے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صائم ایوب سے نئی گیند سے بولنگ کروائی گئی تھی لیکن پھر دوسرے مقابلے میں ایسا کیوں نہیں کیا کپتان کے فیصلے اگر ٹیم کی کارکردگی کو نقصان پہنچارہے ہوں تو پھر اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔

    دوسری جانب صہیب مقصود نے بابراعظم کی کپتانی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ بابر میدان میں مسکراتا ہے، یہ دکھاوا کرتا ہے کہ وہ پرواہ نہیں کرتا لیکن دباؤ نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر ”فطری لیڈر نہیں ہی” البتہ ٹیم میں اسکی جگہ بنتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے اب تک 2 میچز میں حصہ لیا اور دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے زیر کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہزیمت برداشت کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس کی امارات کےدورہ کے دوران اہم ملاقاتیں

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    قیدی سےملاقات،امریکی سفارتخانےکے ارکان اڈیالہ جیل جا پہنچے
    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس  کی امارات  کےدورہ  کے دوران اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس کی امارات کےدورہ کے دوران اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران یو اے ای وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابقآئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازون انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا اور مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان