Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے شہرسوات ،مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 98 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ واضح رہے تین روز قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے .اسی طرح نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    لاہور قلندرز کا کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف، کراچی مشکلات کا شکار

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کراچی کنگز ناکام رہی اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور کی جانب سے شاہین اور رشاد حسین ے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کراچی کی جانب سے خوش دل شاہ 39 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کریں گے بلکہ اس رقم سے بلوچستان میں موٹر وے طرز کی ہائی وے بنانے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی اور متعلقہ افراد کی معاونت سے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی جاچکی ہے جو پاکستان کے تمام صارفین کے لیے کی گئی ہے جس میں کاروباری حضرات بھی شامل ہیں۔ یہ ہماری طرف سے قوم کے لیے عید کا تحفہ تھا جس سے یقیناً معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا، ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا کر ان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ 8 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے، وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے بھی اس پر بیان جاری کیا، امید کی جانی چاہیے کہ ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی گی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ایک موقع پھر آیا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمیں نیچے آئی ہیں، حالیہ قیمتیں جو گری ہیں، اور جو ٹیرف لگے ہیں اس کی وجہ سے قیتموں کا اتار چڑھا جاری ہے، آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں، جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ ہم نے بہت سوچ بیچار کے بعد یہ طے کیا ہے کہ کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ چمن کو خونی سڑک کہتے ہیں جو ایک سنگل روڈ ہے لیکن یہ فنڈز کے بغیر مکمل نہیں ہوگی۔یہ موقع ہے کہ بلوچستان کے عوام کو احساس ہو کہ ہمارے لیے بھی کوئی سوچ رہا ہے، وفاق، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا ہمارے لیے سوچ رہا ہے، یہ رقم این -25 پر خرچ ہوگی، ایک بہترین معیاری کوالٹی کی سڑک ہوگی، ہم خود کھڑے ہوکر اس کو بنائیں گے، بلوچستان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا سے سکھر تک بہترین موٹرویز بن چکے ہیں اور اب سکھر ، حیدرآباد ، کراچی تک موٹروے بننے جارہی ہے، ایم 6 اور ایم 9 سرمایہ کاری سے ہوگا جو وفاق خود شفاف طریقے سے بنائے گا۔2 ہزار لوگ اس خونی سڑک نے نگل لیے ہیں، سیاسی اور سماجی طور پر بھی دیکھیں ، بلوچستان دیکھ رہا ہے کہ مردان سے سکھر تک موٹر وے بن گئی، جس پر کئی سو ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن ہمارا کیا قصور ہے کہ ہمارے پاس کوئی اس طرح کی سڑک نہیں ہے۔23-2022 میں دو طرفہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن اس پر کوئی کام نہیں ہوا، اب طے کیا ہے کہ اس سڑک کو ہم نے بدلنا ہے اور اس کو ترقی کی سڑک میں تبدیل کرنا ہے، یہ ہائی وے ہوگی لیکن اس کا معیار موٹر وے والا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 23-2022 میں اس کا تخمینہ 250 ارب روپے تھا لیکن اب یہ تقریباً 300 ارب روپے ہے، دو سال میں یہ ہائی وے مکمل ہوجائے گی جب کہ آج جو قیمتیں کم ہو رہی ہیں وہ ہم پاکستانی عوام کو منتقل نہیں کر رہے، اس بچت کو ہم بلوچستان کے عوام کے نذر کر رہے ہیں۔

  • کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    کراچی انٹربورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیش کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انٹربورڈ نے تاحال طلبہ کو ایڈمیٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول جاری نہیں کیا۔انٹربورڈ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونے ہیں، تاہم طلبہ ابھی تک امتحانی شیڈول سے محروم ہیں۔یاد رہے کہ سرچ کمیٹی نے مصباح تنہیو کو کراچی انٹربورڈ کیلئے نئے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انٹربورڈ کراچی کا چارج میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کے پاس تھا۔

    دوسری جانب سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

    امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

  • ماہ رنگ بلوچ کی درخواست  ضمانت  مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

    بلوچستان ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی نقاص امن اور 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے گزشتہ جمعرات کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت میں دلائل مکمل ہونے پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، مذکورہ آئینی درخواست میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرنے اور 3 ایم پی او کے تحت احکامات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

    مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    اوچ شریف کی اُمِ ایمن کا تاریخی کارنامہ، نیشنل آرٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

  • کراچی، کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی، کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں گیس لکیج سے دھماکا ہواجس کے نتیجے میں کارخانے کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح اسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واقعہ مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں پیش آیا.پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا جس کے باعث برف کارخانے میں موجود مزدور چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے تھے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی، غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

    چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

  • غزہ میں جنگ بندی،  غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

    غزہ میں جنگ بندی، غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے غیرمسلح ہونے کی مصر ی تجویز مسترد کردی۔

    عرب نشریاتی ادارے سے تنظیم کے اعلیٰ عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے مصر کی تجویز رد کردی ہے جس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے غیرمسلح ہونے کی شرط عائد کی گئی تھی۔حماس کے سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ مصر کی تجویز میں غزہ میں خوراک اور پناہ کے لیے سامان کی ترسیل کے بدلے 45 دن کی جنگ بندی شامل ہے۔ایک نامعلوم سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حماس کو مصر کی طرف سے ایک نئی جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکتا جب تک کہ حماس غیرمسلح نہ ہو جائے۔

    عہدیدار نے کہا کہ ہمارا مذاکراتی وفد اس بات پر حیران تھا کہ مصر کی طرف سے پیش کردہ تجویز میں مزاحمت کاروں کے غیر مسلح ہونے کے بارے میں ایک واضح متن شامل تھا، انہوں نے کہا کہ مصر نے ہمیں مطلع کیا کہ مزاحمت کاروں کے غیر مسلح ہونے پر مذاکرات کیے بغیر جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ حماس اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ کسی بھی معاہدے کا محور غزہ سے اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی علاقے سے اس کا انخلا ہونا چاہیے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ حماس کے ہتھیار بحث کا موضوع نہیں ہیں، اسرائیل نے بارہا اصرار کیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کیے اور اسے شکست دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی۔

    چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

  • چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

    چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیے اور ایران کے سفیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ترکی کے سفیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا جبکہ چیف جسٹس نے دونوں سفرا کو یادگاری تحائف پیش کیے جس پر ترکی اور ایران کے سفیروں نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ ملاقات میں ترکی کے عدالتی تجربات، AI ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔ ملاقات میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسالکر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف نے سفارش کی ہے کہ پیٹرول پر 18 فیصد کا سیلز ٹیکس عائد کیا جائے جو باقی مصنوعات پر عائد ہے۔ اگر ایسا ہوا تو جس سے ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں47 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی عائد کرنے کی بھی تجویز دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس طرح سیلز ٹیکس اور کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرول کی قیمت 53 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔

    راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

    ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

  • راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد  پولیس تعینات

    راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے دوران اگرچہ برانچ میں موجود افراد یا اسٹاف کو تو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا لیکن چند فیملیز جو اس وقت ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہی تھیں انہیں وہاں سے باہر نکال دیا گیا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے 15 پر کال کرنے پر حملہ کرنے والے نوجوان فرار ہوگئے۔سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ پر واقعے کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین کے برانچ مینیجر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا، جبکہ ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔مقدمے کے مطابق ڈنڈا بردار 10 سے 12 افراد برانچ میں داخل ہوئے اور گالم گلوچ کی، ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ کی۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہروں کراچی اور میرپور خاص میں فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ’کے ایف سی‘ اور ’ڈومینوز‘ کی 4 برانچز پر حملہ اور لوٹ مار ہوئی تھی جس کے بعد 24 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زیریں سندھ کے شہر میرپور خاص میں ’کے ایف سی‘ کی ایک برانچ کو مشتعل افراد کی جانب سے آگ لگا دی گئی تھی۔

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

    ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10 اسلام آباد کے ہاتھوں پشاور کو شکست