Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا مفرور ڈمپر ڈرائیور گرفتار

    کراچی پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا مفرور ڈمپر ڈرائیور گرفتار

    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کے بعد مفرور ڈمپر ڈرائیور نے شارع فیصل تھانے میں گرفتاری دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈمپر ڈرائیور گزشتہ روز شارع فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر تیز رفتار ڈمپر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، پیٹرولنگ افسر نے ڈمپر روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور فرار ہو گیا تھا اس واقعے پر تمام ڈمپرایسوسی ایشنز کو فوری ہدایت کی گئی اور ان سے کہا گیا ڈمپر اور ڈرائیور دونوں پولیس کےحوالےکریں۔

    ایس ایس پی ٹریفک علی رضا کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی شناخت شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی، ڈرائیور کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت اور غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نے پہلے وقت مانگا پھر لیاقت محسود سمیت دیگر بعد میں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔

    سمگلنگ ناکام ،11ہزارسے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، 2ملزمان گرفتار

    کراچی میں حادثات رک نہ سکے،تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق، 1 زخمی

    پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • سمگلنگ ناکام ،11ہزارسے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، 2ملزمان گرفتار

    سمگلنگ ناکام ،11ہزارسے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، 2ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے بیئر سمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے ٹرک سے بھاری مقدار میں بیئربرآمد کرلی جس کی کل مالیت تقریبا ایک کروڑروپے بنتی ہے۔

    ترجمان ایس ایس پی ملیرکے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں واقعہ پیش آیا، گرفتار ملزمان میں شاکرعلی ولد طالب حسین اورعبدالشکور ولد عبدالغفورشامل ہیں۔ائیر پورٹ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹرک نمبرJY-2031 سمیت 570سے زائد کارٹن میں 11ہزار400بوتلیں بیئربرآمد کر کے سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیاہے۔گرفتارملزمان بیئرکوخفیہ طور پر ٹرک میں چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے گرفتارملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

    کراچی میں حادثات رک نہ سکے،تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق، 1 زخمی

    پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

  • کراچی میں حادثات رک نہ سکے،تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق، 1 زخمی

    کراچی میں حادثات رک نہ سکے،تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق، 1 زخمی

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی، پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی مگر تب تک گاڑی شعلوں کی نذر ہو چکی تھی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والا شہری ذیشان ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واقعے کے بعد سندھ پولیس نے گاڑی میں سوار 3 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ڈرائیور بھی شامل ہے ۔

    پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

  • پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال  اٹھادیے

    پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے والے کراچی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے سے معروف کرکٹرز کو بھی حیرت ہوئی۔

    کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشستیں خالی ہونے پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان کے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز قابل دید رہی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    افغانستان فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

  • سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی  ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بنگلادیش کی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر سابق برطانوی وزیر اور سابق وزیراعظم بنگلادیش شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینے کا الزام ہے، نیز شیخ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کے کیس میں بھی ٹیولپ صدیق کو نامزد کیا گیا ہے۔سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کے الزامات ہیں، ٹیولپ صدیق اب بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    دوسری جانب ٹیولپ صدیق نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں، انہوں نے نہ تو بنگلا دیش میں کبھی کوئی زمین حاصل کی ہے اور نہ ہی زمین کی الاٹمنٹ میں کبھی کسی کو فائدہ پہنچایا۔

    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    افغانستان فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    امریکی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد سیلاب کی تباہی سے اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہےمیمفس، ٹینیسی میں پانچ دنوں میں ایک پورے موسم کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ 88 طوفان بھی آئے، جن میں سے 6 انتہائی خطرناک EF3 درجے کے تھے۔کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔کئی شہروں میں بجلی، پانی اور نکاسی آب کے نظام متاثر ہوئے ہیں۔ فرانکفرٹ اور ہیرڈزبرگ میں پمپ بند ہونے سے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، اور شہریوں سے پانی بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔

    دیگر علاقوں جیسے پروسپیکٹ اور نیو ہیون میں مکانات، سڑکیں اور کھیت مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ "ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جیسے آرکنساس میں ایک پانچ سالہ بچہ اور کینٹکی میں ایک نو سالہ بچہ جو اسکول جاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔ جارجیا میں باپ اور بیٹے پر درخت گرنے سے جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

    لوزویلے، اوہائیو ریور میں صرف 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح 5 فٹ سے زائد بلند ہوئی، اور مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اوہائیو، آرکنساس، ٹینیسی، اور جارجیا میں بھی شدید نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی گورنرز نے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اٹلانٹا ایئرپورٹ پر ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  شکست دیدی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا ذائقہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

    لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے 39 گیندوں پر67 رنز عمدہ اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز سے لاہور کو بڑے ٹوٹل کا موقع فراہم کیا۔لاہور کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37،37 رنز کی اننگزکھیلی، سکندر رضا صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ابرار احمد اور عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی, محمد عامر اور شعیب ملک کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریلی روسو 19 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دریں اثنا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق۔

    لاہور قلندرز:
    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ)، سکندر رضا، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، رشاد حسین، حارث رؤف اور آصف آفریدی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر شاندار آغاز کیا تھا،اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 اور لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔

  • افغانستان  فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    افغانستان فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہیں، برادر اسلامی ملک انہیں لگام ڈالے اوراپنی دھرتی کے استعمال کی اجازت نہ دے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران میں قتل ہونے والی مزدورں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکام کو میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کی ہدایت کردی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، افغانستان برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اب یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ ہمسائے کے طور پر رہتا ہے یا تنازعات کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار اس حوالے سے پیغام بھی بھیجا ہے، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے، بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا، معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی، ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستان میں اوورسیز کنونشن کا آغاز ہو رہا ہے جو تاریخی قدم ہے، کنونشن میں اوورسیز پاکستانی آئیں گے، اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کرکے پاکستان کا نام روشن اوراربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، کنونشن میں ان کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے، ہم سپر پاکستان سپیڈ سے قوم کی خدمت کررہے ہیں، پنجاب سپیڈ بھی پاکستان سپیڈ تھی، اب سپر پاکستان سپیڈ ہے، شبانہ روز محنت سے کامیابی مل رہی ہے، اجتماعی کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے ہم یہ منزل حاصل کریں گے، پاکستان کے عوام اور افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

  • ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف شرط پر عملدرآمد کی یقین دہانی عالمی فنڈ کو بھی کرا دی جبکہ اضافی پاور پلانٹس کی تعمیر سے قبل پہلے سے موجود صلاحیت کے مکمل استعمال کا فیصلہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی بھی یقین دہانی کروا دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر نئے پاور پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا گیا ہے، ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ منظوری کے مرحلہ میں شامل نہیں ہوگا۔

    اس حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ تین بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا عمل 2025 میں مکمل کیا جائے گا، تاہم آئی ایم ایف کو جینکوز کی نجکاری کا عمل 2026 تک مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور این ٹی ڈی سی کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی تقیسم سے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا۔پاور ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کیپٹیو پاور صارفین کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے خصوصی معاہدہ اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، سی ٹی بی ایم سی میں صارفین کو سپلائرز کا انتخاب کرنے کی آزادی دی جائے گی، مہنگی بجلی کی بجائے سستی قابل تجدید توانائی ترجیحات میں شامل ہوگی۔

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

  • فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے ، سیاسی یا معاشی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی میں شاہراہ قائدین پر جمعیت علمائے اسلام کے تحت اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملین مارچ سے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو ، مرکزی رہنما انجینئر ضیاء الرحمن ، قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالکریم عابد ، عبدالرزاق ، حاجی عبدالمالک تالپور ،مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا نور الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا فضل الرحمن کے اسٹیج پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے ۔ ملین مارچ سے خطاب کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔ جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمن کو فلسطینی پرچم پہنایا گیا ۔

    مولانا فضل الرحمن نے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع نے اہل عرب اور غزہ کو حوصلہ دیا ہے ۔ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں ۔ ہم خون کے آخری قطرے تک ان کے ساتھ ہیں ۔ مسلمان حکمران اپنی غیرت کا مظاہرہ کریں اور فلسطینیوں کی مدد کریں ۔ آج ایک ملین کراچی کی عوام آپ کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آپ اپنا فرض پورا کرکے غزہ کی مدد کریں ۔ 60 ہزار سے زائد مردوں ، 55بچوں اور 20 ہزار خواتین کی شہادت ہوئی ہے ۔ لیکن اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ کے پٹھو بن چکے ہیں ۔ وہ اسرائیل کی غلامی کر رہے ہیں ۔ آج سب کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہو گا ۔ اسرائیل کوئی ملک نہیں ۔ اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ 77 سال ہو گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی معیشت تبدیل ہو رہی ہے ۔ ایشیا ء کی معیشت پر قبضہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ یہاں کی معدنیات اور قدرتی وسائل پر ان کی نظریں ہیں ۔ انشاء اللہ جلد عالمی معیشت ایشیاء کے ہاتھ میں آئے گی اور امریکا اسی پر پریشان ہے ۔ ہم امریکا کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ عرب دنیا میں مداخلت بند کرے اور مسلمانوں کا خون نہ بہائے ۔ افغانستان امریکا کے لیے ایک سبق ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ امریکا اپنی دفاعی قوت اور اہمیت کھو بیٹھے ۔ آج یہاں پر بیٹھے لاکھوں لوگوں نے فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قیام پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور کسی کو اس موقف سے روح گردانی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ علمائے کرام نے مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم سے جو جہاد کا فتویٰ دیا ہے ، ہم سب اس کی تائید کرتے ہیں ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی عدالت انصاف نے جنگی مجرم قرار دیا ہے ، اس کو پھانسی دی جائے ۔ غزہ کے مسلمانوں کی اخلاقی ، سفارتی اور ہر طرح کی امداد ہم سب پر فرض ہے ۔

    جے یو آئی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ایک ایسے عمل میں اسرائیل کو حمایت اور تائید دے رہے ہیں ، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ ایک صدی پہلے تک کرہ ارض پر اسرائیل نام کی کوئی ریاست نہیں تھی ۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد اسرائیل کو مسلط کیا گیا ہے ۔ لیگ آف نیشن نے یہاں ان کو بسانے کی تجویز دی تھی ۔ اس میں طے یہ ہوا تھا کہ کسی کو یہاں پر آباد نہیں کیا جائے گا ۔ فلسطینیوں پر اپنی سرزمین بیچنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ برطانیہ نے ایک سازش کے تحت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرایا ۔برطانیہ کی عادت ہے کہ وہ دنیا میں تنازعات چھوڑ دیتا ہے ۔ برصغیر سے چلا گیا اور کشمیر کا تنازع چھوڑ گیا ۔ یہ عادت اس لیے تاکہ لوگ لڑتے رہیں ۔ جب بہت سی ریاستیں وجود میں آئیں تو برطانیہ نے عرب دنیا میں اسرائیل کا تنازعہ چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور افغانستان میں لوگوں کے شرعی قصاص پر بھی اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں ۔ مگر 60 ہزار سے زائد انسانوں کو شہید ، ایک لاکھ سے زائد زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کرنے پر سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ پورے غزہ کو صفہ ہستی سے مٹایا گیا ۔ امریکا کے ہاتھوں سے انسانی خون ٹپک رہا ہے ۔ اسے اب قیادت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پورے ملک میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا ہے ۔ ہمیں اسرائیل کی سازش کو سمجھنا چاہئے ۔ جب قرار داد پاکستان لائی گئی تو قائد اعظم نے اس قرار داد میں اس بات کو حصہ بنایا کہ یہودی ریاست ناقابل تسلیم ہے ۔ اسرائیل کا پاکستان کے حوالے سے نظریہ غیر مبہم رہا ہے ۔اس کے باوجود اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں مقاصد پاکستان کے خلاف ہیں ۔ پاکستانیوں نے تمہارے اس احتجاج ، نعروں اور اجتماعات سے آج بھی صہیونی قوتیں خوف زدہ ہیں ۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی ، معاشی تعلقات کرنا یا راہ ہموار کرنا آپ کے لیے آسان نہیں ہو گا ۔ پاکستانی حکمرانوں تم اسرائیل کو تسلیم کرا سکو گے اور نا ہی قادیانیوں کو دوبارہ مسلمان تسلیم کرانے پر کامیاب ہوں گے ۔ جس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھایا یا کوشش کی اس کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں مقتدر قوتوں ، سول بیورو کریسی ، جاگیر داروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یورپ ، امریکا اور اسرائیل کی غلامی سے کام نہیں چلے گا ۔ آپ عوام کے جذبات کا احترام کریں ۔ ہم وہ قوتیں ہیں ، جس نے تمہارے آقاوں کی زبانیں روکیں ۔ تم ہمیں ایوان سے باہر رکھ سکتے ہو لیکن عوام سے دور نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے چکی ہے ۔ اس کو بھی پھانسی دینا ہو گی ۔ جنگی مجرم کا ساتھ دینے والا بھی جنگی مجرم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو امریکا اور اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں ، وہ فلسطینیوں کے قاتل ہیں ۔ ہم فلسطینیوں اور حماس کے ساتھ ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ تم نے افغانوں اور امارت اسلامیہ کو دہشت گرد کہا اور پھر ان سے معاہدہ کیا اور اب حماس کو دہشت گرد کہہ رہو ۔ اب تمہاری یہ دہری پالیسی نہیں چلے گی ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نعروں اور اجتماعات سے کئی اسلامی ممالک جاگ چکے ہیں ۔ ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ تم فلسطینی آبادیوں کو بم مار کر تباہ کر سکتے ہیں ۔ لیکن تم مجاہدین کو ختم نہیں کر سکتے ۔ یہ مجاہدین تمہیں ختم کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اسلامی جارحیت کے خلاف جہاد کا فتویٰ دیا ہے ۔ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔ اب 27 اپریل مینار پاکستان لاہور میں ” مردہ باد اسرائیل ملین مارچ ” ہو گا ۔ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا کہ حکومت کو کینال بنانے کا منصوبہ واپس لینا ہو گا ۔ سندھ کے کسانوںکی جنگ لڑیں گے ۔ کراچی میں ٹینکر مافیا کے خلاف آواز بھی جے یو آئی بلند کرے گی ۔ سندھ میں جاگیرداروں کا راج نہیں چلے گا ۔ ہم غزہ کی آواز ہیں ۔ یہ انسانوں کا سمندر ہے ۔ اس کے ذریعہ امریکا اور اسرائیل کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اب غزہ میں ظلم بند کریں ۔ مولانا فضل الرحمن کے نام پر صہیونیوں پر زلزلہ طاری ہو جاتا ہے ۔ سرحد کھول دیں ہم فلسطینیوں کا تحفظ کریں گے ۔

    جے یو آئی کے رہنما مولانا ضیاء الرحمن نے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر امت مسلمہ کے حکمران خاموش ہیں ۔ آج کا یہ مجمع انہیں یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ خواب غفلت ختم کر دیں اور مظلوم فلسطینیوںکا ساتھ دیں ۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد صالح نے کہا کہ آج کا یہ ملین مارچ عہد کرتا ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چولستان کینال کا منصوبہ ختم کیا جائے ۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع سواتی نے کہا کہ یہ مارچ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی دہشت گرد نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ امت مسلمہ کو اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد نے کہا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے ۔

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک