Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاکستان کو  دہشتگردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔

    یاد رہے کہپاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اتوار کو شوال کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد عید الفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزا د نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد عید الفطر کا جشن آج پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے۔مختلف شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے بعد خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں شامل ہیں۔

    کرپشن اسکینڈل،عمران خان کے بعد فرانسیسی سیاستدان کو بھی "سزا”نااہل قرار

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔واضح رہے کہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    کراچی شہر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کی یاد میں امت مسلمہ، قوم اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں نماز عید ادا کی، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے قونصل جنرلز اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا عیدالفطر کی نماز کا مرکزی اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوا جس میں اعلی سرکاری افسران، سیاسی رہنمائوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی.

    نماز کے بعد بہت سے شہریوں نے اپنے مرحوم عزیزوں کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا، یہ روایت نہایت عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔عید سے پہلے کے دنوں میں شہر کے شاپنگ سینٹرز رات گئے تک کھچا کھچ بھرے رہے، عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • گورنر سندھ  سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، حمزہ تابانی اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی تعلقات، تجارتی تعائون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی، روس، جاپان، ترکیہ، ایران، کوریا، انڈونیشیا، قطر، عمان،عراق، ویتنام اور سری لنکا کے قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباددی اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔اس موقع پر قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو رمضان المبارک میں افطار پروگرام کی کامیابی پربھی مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیااورعوام سے قریبی رابطے اور مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیاہے۔

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق،  تین زخمی

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

    شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا, جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے قریب آکر بیٹے کے سامنے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا ہنگامہ آرائی کے بعد لاش جناح اسپتال سے اپنے ہمراہ لے گئے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کے علاوہ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب محمود ملک شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ راحت گل ولد محمد گل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 23 سالہ محمد کاشف ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقتول پھل فروش تھا۔

    واقعے کے وقت اپنے دوست کی دودھ کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان کسی سے لوٹ مار کر کے فائرنگ کرتے ہوئے آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر راحت گل جابحق اور کاشف زخمی ہوگیا ۔بلدیہ کے علاقے گلشن غازی فرید کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والے خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ مغل نساء زوجہ نور دین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ملیر سٹی کے علاقے امام بارگاہ غازی ٹاؤن ملیر سٹی میں عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے لڑکے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ حسان ولد علی عمر کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

  • آئی پی ایل؛ ہاردک پانڈیا  کو  لاکھوں روپے جرمانہ

    آئی پی ایل؛ ہاردک پانڈیا کو لاکھوں روپے جرمانہ

    انڈین پریمئیر لیگ میں سلو اوور ریٹ پر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز ٹیمیں مدمقابل تھیں، اس میچ کے دوران سست اوور ریٹ کی پاداش میں ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔جرمانے کی مد میں ہاردک پانڈیا کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔قبل ازیں ہاردیک نے 2024 سیزن میں سست اوور ریٹ کے جرمانوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے معطل رہنے کی سزا برداشت کی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق پہلی خلاف ورزی پر صرف مالی جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ مسلسل خلاف ورزیوں پر کپتان کو میچ سے معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

  • کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق

    کراچی میں اہل سنت و الجماعت کے مقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں قاری عبدالرحمٰن کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ان کے زخمی والد گل رحمٰن زیر علاج ہیں۔ایس ایچ او رانا خوشی محمد کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹڈ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے.

    افغان طالبان نے امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

  • افغان طالبان نے  امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا

    افغان طالبان نے امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا

    افغان طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے بھی تفصیل نہیں بتائی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر فائی ہال کی ایک تصویر جاری کردی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ افراد کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔ اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ فائی ہال کو افغانستان میں فروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت کے حکم اور قطر سے حاصل لاجسٹک سپورٹ کے بعد جمعرات کو رہا کردیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی شہری خاتون کو کابل میں واقع قطر کے سفارت خانے منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کے بہتر طبیعت کے حوالے سے تصدیق کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ امریکی خاتون کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی شہری فائی ہال کو گزشتہ ماہ برطانوی جوڑا باربی اور پیٹر رینالڈز کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا نے بتایا کہ 70 سالہ عمر کا حامل جوڑا افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے اسکولوں کا منصوبہ چلا رہا ہے اور انہوں نے طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھی اپنا افغانستان میں رہ کر اپنا منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تاہم برطانوی جوڑے کی رہائی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی زلمے خلیل زاد نے اس بارے میں کوئی آگاہی فراہم کی ہے۔یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے علاوہ افغان طالبان نے ایک امریکی قیدی کو بھی رہا کردیا تھا۔

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

  • سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول

    سوئی سدرن کی جانب سے عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن گیس نے چاند رات سے عید کے تیسرے روز تک گیس کی مسلسل فراہمی کا اعلان کردیا۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس صارفین کو عیدالفطر پربلاتعطل گیس فراہمی کے لیے پرعزم ہے، چاند رات سے عید کے تیسرے دن آدھی رات تک گیس کی بلا تعطل فراہمی کو مستحکم رکھا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات کی صورت میں سوئی سدرن کی 24 گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

  • کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے چاند رات اور عیدالفطر پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے تمام عالم اسلام اور فرائض کی ادائیگی پر معمور پولیس افسران و جوانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم سے اجتناب کیلئے منچلے افراد کو مساجد و امام بارگاہ میں اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

    پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے شاہین فورس کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ عید کی خوشیوں کو امن، محبت اور سکون کے ساتھ منائیں اور ہوائی فائرنگ سے پرہیز کریں۔

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش