Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیے کہ اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان اس وقت ملک کی اقتصادی بحالی، امن و امان کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ آج کے دن ہم اُن تمام شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم جعفر ایکسپریس کے سانحے کے شہیدوں کے لئے بھی دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان کے غم برابر کے شریک ہیں۔ ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہیں، خاص طور پر فلسطین اور بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور ان بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کرے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں، ان کی مدد کریں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے باز عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

    پی سی بی کے مطابق پاکستانی بلے باز عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے، عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انجری کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث دوسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے، عثمان خان کی ایم آر آئی رپورٹ میں ہلکی نوعیت کے اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔خیال رہے کہ عثمان خان پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    اسلام آباد پولیس کا عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں، 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، 3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں، شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں، شہر میں سیکیورٹی کی فضاء کو ہر صورت قائم کریں گے، دوبڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے، پارکوں کے اندر سائیکل پٹرونگ ہوگی۔

    انکا کہنا ہے کہ آبائی گھروں کو جانے والے شہریوں کے گھروں کے باہر پولیس بیٹس قائم کی گئی ہیں، سیکٹرز میں فور ویلرز، ٹو ویلرز پٹرولنگ ہوگی، آپ کو شہر میں ہر طرح کی پٹرولنگ نظر آئے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ باڈی وارن کیمروں، اے این پی آر اور ٹریکرز کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے، پچھلے تین سالوں میں جن کریمینیلز نے وارداتیں کیں ان ما ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے، ان کریمینلز کے خلاف عید سے پہلے ناک دی ڈور شروع کیا گیا ہے۔

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    سندھ حکومت کی جانب سے زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے، جس کے تحت مسافروں کو اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 600 روپے واپس کرائے جا چکے ہیں۔

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ حکام نے مختلف کارروائیوں میں 5,294 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 3,979 گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عید کے دوران بھی کرایوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مہم جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    مسافروں کو زائد کرایوں سے نجات دلانے کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی گئی ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو بس اڈوں اور شاہراہوں پر چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی زائد کرایہ وصول کرتا ہے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے۔

    پاکستانی سات افراد کی جعلی اسکواش کھلاڑی بن کر نیوزی لینڈ کے ویزے کی کوشش

    پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل

  • آذربائیجان کی پاکستان کو   قرض کی پیشکش

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    آذربائیجان نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی فنڈنگ کے لیے کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران کی گئی، جس میں انہوں نے آذری حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کی فنڈز فراہمی کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے میں منصوبوں کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ان منصوبوں میں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم سکس منصوبہ شامل ہے، جس کی لاگت 1.2 ارب ڈالر تخمینہ ہے، جبکہ نئی حیدرآباد کراچی موٹروے ایم نائن پر 60 کروڑ ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر حیدرآباد موٹروے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم پاکستانی حکام سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے تھے۔

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

    وقت کم اور مقابلہ سخت، عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش لگ گیا۔

    کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔ خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کےلیے دوڑیں لگ گئیں۔بازاروں میں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔

    بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی ہیں جبکہ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، عید پر اچھا نظر آنے کیلئے بال کٹوانے، کلینزنگ، فیشل، تھریڈنگ اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔

    پاکستانی سات افراد کی جعلی اسکواش کھلاڑی بن کر نیوزی لینڈ کے ویزے کی کوشش

    پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل

    نازیبا سوال تنازعے میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ کی یوٹیوب پر واپسی

  • محبت کےنام پر گرل فرینڈنےکروڑوں لوٹ لیے

    محبت کےنام پر گرل فرینڈنےکروڑوں لوٹ لیے

    بھارتی شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’ دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان! یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 20 کروڑ روپے۔

    دہلی میں مقیم ایک فرم کے ڈائریکٹر دل جیت سنگھ کا رابطہ دسمبر میں انیتا نامی ایک خاتون سے ہوا، جس نے حیدرآباد سے ہونے کا دعویٰ کیا۔ عام سلام دعا سے لے کر زیادہ گہری گفتگو تک، دونوں کے درمیان بات چیت اور قربت بڑھتی گئی اور وہ ’’خاص دوست‘‘ بن گئے۔سنگھ کا اعتماد جیتنے کے بعد انیتا نے مبینہ طور پر ٹریڈنگ کے ذریعے بھاری منافع کمانے کی معلومات شیئر کیں اور تین کمپنیوں کے نام بتائے۔

    دل جیت نے پہلی ویب سائٹ پر 3.2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور چند گھنٹوں میں 24,000 روپے کمائے۔ جب انھوں نے منافع میں سے 8,000 روپے آسانی سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے تو ان کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔ دل جیت کو یقین ہوگیا کہ انیتا ان کی خیر خواہ ہے اور انہیں صحیح مشورہ دے رہی ہے۔پھر انہوں نے چھلانگ لگائی اور اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی تقریباً 4.5 کروڑ روپے منتقل کردیے۔ انیتا کے مشورے پر انہوں نے 2 کروڑ روپے کا قرض بھی لیا اور وہ بھی سرمایہ کاری میں لگادیا۔دل جیت سنگھ نے 30 مختلف لین دین کے ذریعے تقریباً 6.5 کروڑ روپے 25 بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔

    جب سنگھ نے پہلے کی طرح رقم نکالنے کی کوشش کی تو ان سے سرمایہ کاری کی گئی رقم کا 30 فیصد منتقل کرنے کو کہا گیا۔ ایسا کرنے سے انکار پر ان سے رابطہ منقطع کردیا گیا۔ ان تین ویب سائٹس میں سے دو جن کے بارے میں انیتا نے مبینہ طور پر بتایا تھا، وہ بند ہوگئیں۔دل جیت نے شک ہونے پر نوئیڈا سیکٹر-36 کے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔تحقیقات پر انیتا کا ڈیٹنگ ایپ پروفائل بھی جعلی نکلا۔ پولیس اب ان اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جن میں رقم منتقل کی گئی تھی۔

    نیوزی لینڈ سے شکست، محمد یوسف نے ملبہ بالروں پر ڈال دیا

    بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    شوہر نے بیوی کی اس کےبوائےفرینڈ سے شادی کروادی

    ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد میں جدید ہیڈکوارٹر بنانےکا فیصلہ

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

  • نیوزی لینڈ سے شکست، محمد یوسف نے ملبہ بالروں پر ڈال دیا

    نیوزی لینڈ سے شکست، محمد یوسف نے ملبہ بالروں پر ڈال دیا

    پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ملبہ بولرز پر ڈال دیا۔

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کیویز کی اننگز میں مارک چیپمین 132 کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔

    بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ ایکسٹرا رنز دیں گے تو میچ کیسے جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشلسٹ بولر کھلاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، لگ رہا تھا جیت جائیں گے لیکن بابر کے آؤٹ ہوتے ہی پانسہ پلٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ بولرز کو اضافی رنز لٹانے پر جلد قابو پانا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    شوہر نے بیوی کی اس کےبوائےفرینڈ سے شادی کروادی

    ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد میں جدید ہیڈکوارٹر بنانےکا فیصلہ

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ این اے 194 کے 20 سکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12 مراکز کو ازسرنو تعمیر کر دیا گیا۔ڈی سی لاڑکانہ نے بتایا کہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پُل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ شہر کے 27 مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔

    اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے پُل تعمیر کئے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد میں جدید ہیڈکوارٹر بنانےکا فیصلہ

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

    سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ

  • شوہر نے بیوی کی اس کےبوائےفرینڈ سے شادی  کروادی

    شوہر نے بیوی کی اس کےبوائےفرینڈ سے شادی کروادی

    بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کی شادی کرادی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے قتل نہ کردیں۔محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ اس کی بیوی کا ڈیڑھ سال سے وکاس نامی لڑکے سے معاشقہ چل رہا ہے۔

    شوہر ببلو اپنے گاؤں آیا اور بیوی سے پوچھ گچھ کی۔ تصدیق ہونے پر ببلو نے بیوی اور آشنا کی شادی کرادی اور بچوں کی پرورش خود کرنے کا فیصلہ کیا۔جب ببلو سے پوچھا گیا کہ اُس نے ایسا کیوں کیا تو اُس نے بتایا کہ ایسے واقعات دیکھے جن میں شوہروں کو ان کی بیویوں نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔ببلو نے مزید کہا کہ حال ہی میں میرٹھ میں جو کچھ ہوا اسے دیکھنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا تاکہ ہم دونوں سکون سے رہ سکیں۔واضح رہے کہ بھارت میں چند روز کے اندر ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں شادی شدہ خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا تھا۔

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

    سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ

    قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک