Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایسا امن معاہدہ لایا جائے جو روس کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکے، فرانسیسی صدر

    ایسا امن معاہدہ لایا جائے جو روس کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکے، فرانسیسی صدر

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ایسا امن معاہدہ پیش کیا جائے جو روس کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکے رکھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ شراکت دارممالک یوکرین میں امن و امان کیلئے مشترکہ منصوبہ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ امن منصوبہ یوکرین کومضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے، فرانسیسی صدرنے 30 دن کی جنگ بندی پررضامندی پریوکرینی صدرکی تعریف بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اورکیف کے درمیان تنازع ختم کرنے پرامریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں ہیں اور اب روس پر ہے وہ یہ ثابت کرے کہ واقعی امن چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کرتے ہیں لیکن امریکا سے مزید تفصیلات درکار ہیں۔امریکا اور روس کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت کے بعد یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی امریکی تجویز پر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔ امریکی صدر سے گفتگو کا مقصد یہ جاننا ہوگا کہ روس نے امریکا کو کیا پیشکش کی ہے، یہ جاننا بھی چاہتے ہیں کہ امریکا نے روس کو کیا پیشکش کی۔

    بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

    شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

  • بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

    بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

    بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پرکہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔یو این ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس نے 10 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا، جن میں 6 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

    ریسکیو گئے افراد نے بتایا کہ کشتی میں آئیوری کوسٹ، مالی، گنی اور کیمرون سے 56 افراد سوار ہوئے تھے۔اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس اب تک تقریباً 8 ہزار 743 تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہیں۔انتہائی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے تارکین وطن کے بارے میں سخت مؤقف اپنایا ہے، اور ان کی آمد کو روکنے کے عزم کیا ہے، جن کی تعداد 2023 کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوئی ہے۔یہ ملک شمالی افریقہ سے یورپ تک چھوٹی کشتیوں پر خطرناک سفر کرنے والے بہت سے لوگوں کی پہلی منزل ہے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال اب تک 140 افراد کراسنگ کی کوشش کے دوران ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

    شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    شہریوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

    عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

  • شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیے۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف اسپن بولنگ پر کھیلنا سیکھا رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے لیول پر سیکھایا نہیں جاتا۔عثمان خان اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع نہیں دیا جارہا،کافی عرصے سے ان کھلاڑیوں کو بینچ پر بیٹھا رکھا ہے۔ہر وکٹ پر دو سو اسکور نہیں ہو سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو صرف مستقل کوچ ہی نہیں بلکہ پی سی بی کو بھی ایک مستقل چیئرمین کی ضرورت ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی کے بھرپور مواقع دیے گئے،یہ اچھا اقدام تھا۔ دوسری جانب محمد رضوان کو صرف چھ ماہ کی کپتانی سونپی گئی ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ضائع بھی اس ہی حساب سے ہورہا ہے، ڈومیسٹک کے اچھے پرفارمر کو موقع دینے کی بات کی تھی۔ پاکستان ٹیم سیکھنے سکھانے کی جگہ نہیں ہے، ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں۔ دیگر ممالک میں ایک نظام کے تحت لوگ آتے ہیں۔ ہمیشہ کہا بنچ اسٹرنتھ ہونی چاہئیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین اگر ٹیم میں نہ ہو تو اس کی کمی محسوس ہو۔ کھیل میں چھکا چوکا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بیٹر کو وقت کی نزاکت کے مطابق سنگل اور ڈبلز بھی بنانے ہوتے ہیں۔

    شہریوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

    عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

  • شہریوں کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے

    شہریوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے

    شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
    پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز کمیشن اور 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن شامل ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز کمیشن اور 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسے جب کہ شہریوں کے لیے قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسے اور صارفین کے لیے 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا تاہم ٹیکسز اور مارجنز کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

    عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

    پی ٹی آئی مینارِپاکستان جلسہ، اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

  • شرم کی بات ہے پی ٹی آئی  پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہاہے کہ طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں، ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے۔ یہ آگ کہیں بھی پہنچ سکتی ہے۔ شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین موڑپر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت مقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہے اور دشمن ممالک کے ایجنڈے پر دہشت گردی شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔شرجیل میمن نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ پی ٹی آئی اہم اور نازک ترین موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی۔

    انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص جب تک اجازت نہیں دے گا، پی ٹی آئی ساتھ نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے ملک میں دراندازی ہو رہی ہے اور بھارت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ بھی ہوئی ہے تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کھڑی ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتی آئی ہے، کیونکہ پیپلز پارٹی خود دہشت گردی کا شکار رہی ہے۔

    انہوں نے طالبان کے دفاتر کھلوانے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو جماعتیں طالبان کی حمایت کرتی رہیں، وہ آج ان کے ساتھ ہیں۔شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اے پی ایس کا واقعہ ہوا تھا اور پی ٹی آئی نے اس پر بھی کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی اور اس جیسے مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کا واضح موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی کینالز نہیں بننے دے گی اور صحافیوں کو عید کے بعد بھیج کر یہ چیک کرایا جائے گا کہ کینالز بن رہے ہیں یا نہیں۔

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

    پی ٹی آئی مینارِپاکستان جلسہ، اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

  • عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    پاکستان ریلویز نے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی،دوسری ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہوگی،چوتھی ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا چلے گی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد شیخوپورہ چلے گی.

    واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

    پی ٹی آئی مینارِپاکستان جلسہ، اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں41.06فیصد اضافہ ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی تا فروری کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.618 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.147 ارب ڈالر رہا تھا،گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 0.471 ارب ڈالر یعنی 41 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا اور چین کی جانب سے 662 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور امریکہ کی طرف پاکستان میں بالترتیب 167 ملین ڈالر اور68 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

  • پی ٹی آئی مینارِپاکستان جلسہ، اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    پی ٹی آئی مینارِپاکستان جلسہ، اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے معاملے پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ جلسہ منیار پاکستان پر کرنا چاہتے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ انہوں نے عدالت کے حکم پر جلسے کی اجازت کے لیے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی۔ ہوم سیکرٹری نے ابھی تک ان کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔ ان کو پرامن جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دے۔بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی سی لاہور سے کل جواب طلب کرلیا۔

    موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

  • آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے کی پرانی مشق پر پابندی عائد کردی تھی۔

    موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

  • موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

    موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

    موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2025 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پرایک ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر1.148 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا تھا، فروری 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 133 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے 161 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے۔

    جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 1 فیصد کی کمی ہوئی، جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر 134 ملین ڈالرزر مبادلہ خرچ ہوا جوفروری میں کم ہوکر 133 ملین ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات پر1.366 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.434 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے