Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے واضح کر دیا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سعید غنی نے شاہراہِ بھٹو کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پر قائد آباد انٹرسیکشن اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا کام دسمبر 2025ء تک مکمل ہو جائے گا، اس منصوبے کی لاگت 54 بلین ہے، اس کو اسی لاگت میں مکمل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے پاس احتجاج کے علاوہ بھی راستے ہوتے ہیں، نہروں کا معاملہ سندھ کا نہیں، پنجاب کے لوگوں کے لئے بھی مسئلہ ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں بھی پانی کی قلت ہے، جو پانی انھیں چاہئے وہ میسر نہیں ہے، یہ کون سے پنجاب کا پانی نکالیں گے اور کہاں لے جائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ الگ چیز ہے اور کینالز الگ ہیں، کالا باغ ڈیم کا منصوبہ بنانے والے بھی ذہین لوگ ہوں گے، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سے زرعی زمینیں تباہ ہوں گی، پینے کے پانی کی بھی کمی ہو گی۔ وفاقی وزراء سندھ حکومت کے ساتھ مل کر معاملہ حل کریں، ہم نے کوشش کی کہ شہر کی جماعتوں سے رابطہ کریں، کسی منصوبے پر اتفاق نہیں تو اس کو نہ بنایا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال شہر میں ٹریفک کے مسائل پہلے سے کم ہیں، ڈالمیا والا واقعہ ٹارگٹڈ ہے، سندھ حکومت اور پولیس اس پر کام کر رہی ہے۔

    وزیرِ بلدیات نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کراچی پر کتنا پیسہ لگتا ہے، یہ سوال سندھ حکومت سے نہیں وفاق سے ہونا چاہئے، یہ نہیں کہتے کہ سارا پیسہ کراچی میں لگا دیں، مگر کچھ خیال کریں، کینالز کا منصوبہ پنجاب حکومت کا ہے اور آیا ایس آئی ایف سی سے ہے۔ گورنر کی پارٹی وفاق میں ہے وہ مہربانی کریں کہ وفاق کو کہیں کہ کراچی پر پیسہ لگائیں، وفاق کو کراچی بہت حصہ دیتا ہے اور مطالبہ سندھ حکومت سے ہو رہا ہے۔

    نیدرلینڈ میں پاکستانی ایٹمی پروگرام کیخلاف ریلی،بلوچ علیحدگی پسندوں کی حقیقت عیاں

  • جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی تدفین کل کوئٹہ میں ہوگی۔حافظ حسین احمد کا شمار مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے انتقال کی خبر دی گئی۔واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں اختلافات ختم کر کے حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہو گئے تھے۔

    اوچ شریف: ڈینگی آگاہی اور صفائی مہم، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا سکولوں کا دورہ

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کااجلاس کل (منگل) کو طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تحریک منظور کر لی گئی۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، ان کیمرا اجلاس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ امن وامان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    میئر کراچی نے وفاق سے 100 ارب روپے کی مدد مانگ لی

    پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی: مبینہ ٹارگٹڈ حملہ،،پیپلز پارٹی کے رہنما جاں بحق

    کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

  • میئر کراچی نے وفاق سے 100 ارب روپے کی مدد مانگ لی

    میئر کراچی نے وفاق سے 100 ارب روپے کی مدد مانگ لی

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے پیکج اور وفاق سے مالی مدد مانگ لی۔ مرتضی وہاب نے گورنر سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب روپے درکار ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکج کے لیے خط لکھ دیا، گورنر سندھ کی ہدایت پر میئر کراچی نے منصوبوں کی تفصیلات بھی جاری کرتے ہوئے مالی مدد طلب کرلی۔ لکھے گئے خط میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کا پیکیج اور وفاقی حکومت سے مالی مدد طلب کی گئی ہے۔خط میں شاہراہ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز کی گئی جبکہ شمالی بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب روپے کا تخمینہ بھی بتایا گیا۔

    خط میں کہا گیا کہ گٹر باغیچہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کی تعمیر کا منصوبہ ہے، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں نیا ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاک بنانے کی تجویز ہے۔مرتضیٰ وہاب کی جانب سے خط میں کراچی میں سفاری پارک کی توسیع کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ گٹر باغیچہ میں 200 ایکڑ پر گرین زون بنانے کے منصوبے کے لیے 2 ارب روپے درکار ہیں، کراچی کے ساحلی علاقوں کی بحالی کے منصوبے کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی ہاربر کی صفائی اور بحالی کے منصوبے کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں، ناردرن بائی پاس پر جدید مذبحہ خانہ اور گوشت پروسیسنگ زون بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ کورنگی کریک پر پانی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے شہری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں تنگ جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے وفاق کی زمین موجود ہے۔خط کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر وفاق کی زمین پر پارکنگ پلازا بننے چاہیئے، پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز اور جمشید کوارٹرز وفاقی ملیر ہے اسے بہتری کی شدید ضرورت ہے، گورنر ہاؤس اس تمام صورتِ حال اور منصوبوں پر شہر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    کراچی: مبینہ ٹارگٹڈ حملہ،،پیپلز پارٹی کے رہنما جاں بحق

    کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

    لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

  • پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

    پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

    پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقپنجاب اسمبلی 21 سیشنز ہوئے ، 106 روز پنجاب اسمبلی کی نشست ہوئی،پنجاب اسمبلی میں 35 حکومتی بلز پیش کیے اور 25 منظور کر لیے گئے،پہلے پارلیمانی سال میں 18 نجی بلز جمع کرائے گئے ، 3 کی منظوری دی گئیپنجاب اسمبلی میں 86 استحقاق کی تحریکیں جمع کرائیں، 46 کمیٹی کے سپرد کردیے گئے ، صوبائی اسمبلی میں 679 التوا کی تحریکیں جمع ہوئیں، 288 منظور ، 287 نمٹا دی گئیں،پنجاب اسمبلی میں 327 قراردادیں پیش ، 124 منظور، 38 پاس ہوئیں،پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے پہلے سال میں 35 حکومتی بلز متعارف کرائے
    .
    پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں 3069 سوالات میں سے 2316 منظور ، 506 کے جوابات دیئے،فوری نوٹس کےسوالات میں سے صرف ایک سوال دیا گیا لیکن کوئی بھی منظور نہ ہوا.

    کراچی: مبینہ ٹارگٹڈ حملہ،،پیپلز پارٹی کے رہنما جاں بحق

    کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

    لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

  • کراچی: مبینہ ٹارگٹڈ حملہ،،پیپلز پارٹی کے  رہنما جاں بحق

    کراچی: مبینہ ٹارگٹڈ حملہ،،پیپلز پارٹی کے رہنما جاں بحق

    کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی شہر کے عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے.

    دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں گولی ماری تھی۔

    لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

  • کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

    کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

    پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر آف کالجز کو مراسلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں اب موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، اس حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کردیں۔مراسلے کے مطابق کالجز میں کلاسز کے دوران طلبہ اور اساتذہ موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، فون سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے اور طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔مراسلے کے مطابق کالج انتظامیہ سختی سے ان ہدایات پر عمل کروائے خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

  • لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقہ میں 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق زیادتی کے ملزمان کو آرگنائز کرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا، ڈی ایس پی او سی یو نے کہا کہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نفیس اور شفیق شامل ہیں جبکہ پولیس تیسرے ملزم ارباز کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، ڈی ایس پی ارگنائز کرائم یونٹ نے کہا کہ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔ڈی آئی جی او سی یو سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔

    پاکستان، امریکی سفری خدشات کے پیشِ نظر مرکزی مجرمانہ ریکارڈ سسٹم قائم کرے گا

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

  • عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق سیاسی نعرے والی کیپ پہننے 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹریننگ کے دن عامر جمال نے ٹوپی پہنی تھی جس کے نیچے چھوٹا سا ’804‘ نمبر درج تھا۔دراصل، ’804‘ سابق وزیراعظم عمران خان کا قیدی نمبر ہے جو اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور بدعنوانی سمیت دیگر کیسز میں سزاؤں کا سامنا کررہے ہیں۔پی ٹی آئی اور عمران خان کا ماننا ہے کہ یہ تمام کیسز سیاسی ہیں تاہم قیدی نمبر ’804‘ ان کے چاہنے والوں اور کارکنوں کے درمیان مقبول ہوگیا جو اکثر جلسوں اور ریلیوں سمیت دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے حامی استعمال کرتے ہیں۔

    چونکہ عامر جمال ٹریننگ کٹ میں تھے اور انہوں نے میچ والے دن کسی قسم کا سیاسی پیغام نہیں دیا لہذا وہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ سے بچ گئے تاہم یہ معاملہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شمار کیا گیا۔قومی آل راؤنڈر عامر جمال پر کوڈ کی شق 2.23 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس شق میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی حساس، فرقہ وارانہ، نسلی، سیاسی معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔تاہم، پی سی بی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ غیر معمولی طور پر ایک بڑا جرمانہ سمجھا جارہا ہے جس کا مقصد ایک مثال قائم کرنا ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر ساؤتھ افریقہ سیریز تک کھلاڑیوں پر تقریبا 33 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ان میں سب سے بڑا جرمانہ سیاسی نعرہ والی کیپ پہننے پر عامر جمال پر عائد کیا گیا جب کہ آسٹریلیا سیریز میں رات ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق پر 5،5 لاکھ روپیہ جرمانہ کیا گیا۔

    پاکستان، امریکی سفری خدشات کے پیشِ نظر مرکزی مجرمانہ ریکارڈ سسٹم قائم کرے گا

    مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ کا فیصلہ

    ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،گریڈ 22 کے محمد عثمان چاچڑ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گریڈ 21 کے محمد ایوب چودھری ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کئے گئے ہیں،محمد ایوب چودھری اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔پولیس سروس گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں،کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

    پولیس سروس گریڈ 20 کے شہزاد اکبر کی خدمات بھی بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں،شہزاد اکبر اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔پولیس سروس گریڈ 19 کے علی شیر جاکھرانی کا موٹر وے پولیس میں تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا،علی شیر جاکھرانی بلوچستان میں ہی خدمات جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی سیکریٹری وزارت قومی ورثہ تعینات کئے گئے ہیں۔گریڈ 22 کے سیکریٹری وزارت قومی ورثہ حسن ناصر جامی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،حسن ناصر جامی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

    مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ کا فیصلہ

    دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات