Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے ،شہداء میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، اور نائیک عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ شہید شہریوں میں ڈرائیور جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوابی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، پاکستانی قوم اور فورسز مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے حوالدر منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم ، ڈرائیور جلال الدین اور ڈرائیور محمد نعیم کی بلندی ء درجات کی دعاء کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

    وزیر اعظم نے حملہ آوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کامیاب کاروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

  • پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ کو شہید کر دیا جبکہ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں دہشت گردوں نے تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر حملے کیے جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے،کرک میں سوئی گیس آفس پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔

    پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے مقامات پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، مچنی گیٹ پر حملے میں پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوئے جبکہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کر کے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

  • مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی ای او سی کے حکام نے وفاقی وزیرکا استقبال کیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق صوبائی کوآرڈی نیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔انہوں نے جاری ویکسینیشن مہمات اور درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی۔
    ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے ویکسین سے انکاری خاندانوں کے مسئلے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے، پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں 43,000 والدین ویکسینیشن سے انکاری ہیں جن میں سے تقریبا 42,000 کراچی سے ہیں ۔والدین سے اپیل ہے کہ اپریل کی قومی پولیو مہم بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    والدین کی مدد سے ملک کو پولیو کی مرض سے پاک کرنا ہے ۔مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی پرتشویش ہے۔پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کمیونٹی انگیجمنٹ اور ویکسینیشن مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔سندھ کے پولیو کوارڈینیٹر ارشاد علی نے وفاقی وزیرصحت کو بتایاکہ سندھ سے پولیو کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس سے کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے.

    گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

  • مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

    مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

    جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوا جس میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت سے خالی ہونے والا عہدہ امارت کے بارے میں مشاورت کرکے اتفاق رائے سے ان کے فرزند ارجمند مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چاروں صوبوں کے نمائندہ علماء نے اپنی تائید و حمایت کا اعلان کردیا۔اجلاس میں مرکزی سرپرست اعلیٰ خانوادہ حضرت درخواستی کے چشم و چراغ شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کو مقرر کردیا گیا۔اسی طرح مرکزی سیکرٹری اطلاعات امام الشہداء کے فرزند ارجمند مولانا خزیمہ سمیع کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں حضرت مولانا حامد الحق حقانی شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور مقتدر اداروں کی مولانا حامد الحق کی شہادت پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔مولانا حامد الحق شہید ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ،دفاع اوراستحکام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان اور بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لئے کوشاں تھے، وہ منفی سیاست کے قطعاً روادار نہیں تھے۔

    جلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال بالخصوص علماء کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ،حالیہ دنوں میں جمعیت علمائے اسلام واناوزیرستان کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پر بم دھماکہ اور پشاور میں مشہور مبلغ مولانا مفتی محمد منیرشاکر کی شہادت کو خطرے کی گھنٹی سمجھ کر حکومت اور اداروں سے اپیل کی گئی کہ خدارا وہ علماء کو دشمن نہ سمجھیں اوران کو ہر قسم کا تحفظ دے دیں۔اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،گیس اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    شرکائے اجلاس کو مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ اور نو منتخب امیر مولانا عبدالحق ثانی نے یقین دلایا کہ وہ اپنے شہید قائد مولانا سمیع الحق شہیداور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے مشن کو آگے لے جائیں گے اور ان کے مقدس خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔اجلاس کے آخر میں خاندان حقانی کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب امیر مولانا عرفان الحق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خاندان حقانی کے ساتھ شرکاء کے اخلاص اور محبت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    اجلاس میں مولانا عبدالقدوس نقشبندی ،مولانا عبدالواحد خطیب،مولانا محمد ایوب خان ڈسکوی،مولانا قاری حضرت ولی ہزاروی کراچی، مولانا قاری اعظم حسین،مولانا عبدالجبار شاکر، مولانا محمد عرفان شاکر، محترم غازی الدین بابر، مولانا قاری امین الحسنات، مولانا عبدالحئی حقانی، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی،بلوچستان سے سردار نسیم محسود، مولانا محمد شفیق دولت زئی، مولانا عبدالحمید ڈیرہ غازی خان، مفتی عبید الرحمن بھکر، مولانا یوسف شاہ ہزاروی،مولانا امداد اللہ ،قاری محمد یوسف، مولانا صاحب حسین ،مفتی محمد رضا،مولانا مفتی امین الرحمن ،مسلم خان ،مولانا سلیم خان، مولانا خلیل احمد ،حافظ زین العارفین،مولانا حامد علی، مولانا انوار اللہ باچا ،مولانا نثار محمد، مولانا داؤد حقانی، مولانا قاری ابو ذر حقانی ،مولانا احسان اللہ نقشبندی، مولانا ارشد علی قریشی، حافظ عبدالرافیع، مولانا مفتی رشید احمد ،مولانا مفتی عتیق الرحمن چارسدہ، مولانا محمد طاہر شاہ اخونزادہ، مولانا حافظ رحمت اللہ ، حافظ محمد ارمان چوہان ، مولانا لقمان الحق حقانی، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع اور دیگر نے شرکت کی ۔

    مولانا عبد الحق ثانی کا مختصر تعارف: مولانا عبد الحق ثانی نے 16 اکتوبر 1994 کو مولانا حامد الحق حقانی شہید کے ہاں اکوڑہ خٹک میں آنکھ کھولی۔ آپ مولانا عبد الحق کے بڑے پڑ پوتے ،مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے پوتے اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ آپ نے دینی علوم کیساتھ ساتھ دنیوی علوم بھی حاصل کررکھا ہے۔ آپ نے میٹرک اور ایف ایس سی فیڈرل بورڈ سے نمایاں نمبرات سے پاس کیا۔ آپ نے ایم بی اے فائنانس کی ڈگری 3.54سی جی پی اے سے مکمل کی۔ وفاق المدارس العربیہ سے نمایاں نمبرات سے شہادت عالمیہ کی ڈگری حاصل کی۔ آپ گزشتہ 3 سالوں سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں درجہ خامسہ تک مختلف دینی کتب جن میں تفسیر قرآن، فقہ، علم ادب وغیرہ شامل ہے کی تدریس کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مولانا عبدالحق ثانی اپنے شہید دادا جان اور شہید والد مولانا حامد الحق حقانی شہید کے دست و بازو رہے ہیں۔ اپنے شہید والد کی تمام سیاسی و مذہبی معاملات میں ان کے معاون خاص رہے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عالمی کانفرنسوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ آپ کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے

  • کراچی: سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے چوری ، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی: سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے چوری ، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے کورنگی کے علاقے میں سرنگ کھود کر کی جانے والی آئل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر تیل چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کورنگی میں تیل چوری کرنے کے لیے ایک ویئر ہاؤس کرایے پر لیا تھا اور وہاں کھدائی کر کے سرنگ بنائی تھی، ملزمان نے 150 فٹ تک کھدائی کر کے وہاں سے گزرنے والی آئل لائن تک رسائی کرلی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعدازاں کلپ لگا کر تیل چوری کی واردات کی اور ویئر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرتے ہوئے سڑک کے کنارے گرین بیلٹ تک بھی سرنگ کھود ڈالی تھی۔

    واردات کے حوالےسے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان رمضان المبارک کے دوران روزانہ ہزاروں لیٹر تیل چوری کر رہے تھے اور ہر روز بھاری مالیت کا ایک ٹینکر بھر کر فروخت کررہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 6 گرفتار ملزمان اور دیگر 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

    انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادیں ضبط، 416 گرفتار

    زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو گالیاں

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

  • انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادیں ضبط، 416 گرفتار

    انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادیں ضبط، 416 گرفتار

    انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط اور 416 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں 24 بڑے انسانی اسمگلنگ گینگز کے پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ 3 ماہ میں 416 سے زائد انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں 17 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان اسمگلروں پر پچھلے پانچ سال میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو غیرقانونی بیرون ملک لے جانے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 سالوں میں 5 تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں 5 سو سے زائد پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اور 6 ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلرز بھی پکڑے جا چکے ہیں۔ انٹرپول سے 2 درجن سے زائد انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے ہیں۔انسانی اسمگلرز کو پکڑنے اور ثبوت حاصل کرنے کے لیے ایک درجن سے زائد ایم ایل اے بھی بھیجے گئے ہیں۔ اور انسانی اسمگلرز کے کروڑوں روپے مالیت کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

    زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو گالیاں

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ
    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

  • زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ ریٹائر منٹ کے بعد کسی نسبتاً گرم تر اور سست یا اپنے پسندیدہ ملک میں شفٹ ہونے کا خواب دیکھتے ہیں انہیں ان لوگوں کی نسبت تنہائی کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے جو اپنے ملک ہی میں ریٹائرڈ زندگی گزارتے ہیں ۔

    امیریکن سائئکلو جیکل ایسو سی ایشن کی شائع شدہ اس ریسرچ کے مطابق ، نئے ملک میں اپنی کمیونٹی کی کمی سے تنہائی ایک انتہائی تکلیف دہ معاملہ بن جاتی ہے ۔نیدر لینڈز انٹر ڈسپلینری ڈیمو گریفکس انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق اگرچہ ریٹائرڈ تارکین وطن عام طور پر یہ ہی کہتے ہیں کہ وہ خوش ہیں ، لیکن پھر بھی وہ خود کو ایک نئے ملک کے مطابق ڈھالنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔انہیں اپنے خاندان اور پرانے دوستوں سے اور اپنے بالغ بچوں سے رابطے کے فقدان کے ساتھ ساتھ نئے ملکوں میں نئی دوستیاں بنانے میں مشکل درپیش ہوتی ہے ۔

    جریدے سائکولوجی اینڈ ایجنگ میں شائع اس ریسرچ کی مرکزی مصنفہ اسما بتول اور ان کے رفقائے کار نے ریٹائرڈ تارکین وطن کے تجربات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے نیدرلینڈز کے بیرون ملک مقیم 4995 ریٹائرڈ لوگوں اور ملک میں رہنے والے 1338 ریٹائرڈ لوگوں سے ایک سروے کیا۔سروے میں بیرون ملک مقیم ایسے ریٹائرڈ لوگ شامل کئے گئے جن کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں اور جو 50 سال کی عمر کے بعد کسی نئے ملک میں منتقل ہوئے تھے۔ سروےمیں شامل ریٹائرڈ تارکین وطن سماجی طور پر ان لوگوں کی نسبت زیادہ تنہائی محسوس کرتے تھے جو اپنے ہی ملک میں ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے ۔

    تاہم ، سروے سے ظاہر ہوا کہ ریٹائرڈ تارکین وطن اپنے آبائی ملکوں میں ریٹائرڈ زندگی گزارنے والوں کے مقابلے میں جذباتی طور پر اوسطاً زیادہ احساس تنہائی کا شکار نہیں تھے ۔ ریسرچرز کے مطابق اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بہت سے ریٹائرڈ افراد اپنے شریک حیات یا پارٹنر کے ساتھ کسی نئے ملک میں منتقل ہوتے ہیں۔صرف وہ ریٹائرڈ تارکین وطن جنہوں نے یہ کہا کہ ان کا اپنے آبائی ملکوں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا تھا ، سماجی اور جذباتی دونوں اعتبار سے تنہائی کا زیادہ شکار تھے۔

    ریٹائر منٹ کے بعد ترک وطن کا سوچنے والے لوگوں کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ اس بارے میں غور کریں کہ وہ اپنے آبائی ملک میں اپنے سماجی رابطے کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں۔

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

    ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

  • ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو  گالیاں

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو گالیاں

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے صارف نے گروک کے میوچل فنڈز پر اپنی پوسٹ کا جواب نہ دینے کا پوچھا، تو اس پر اے آئی نے ہندی میں گالیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

    ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بات چیت ایک بحث کا آغاز کر رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ مذاحیہ ردعمل بھی سامنے آئے ہیں، جیسے ایک شخص نے پوچھا، ”کیا گروک واقعی اے آئی ہے یا اس کے پیچھے کوئی انسان ہے جو اسکرین کے پیچھے چھپ کر بیٹھا ہے؟“یہ واقعات اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ کس طرح اے آئی اور انسانوں کے درمیان بات چیت سوشل میڈیا پر نیا اور دلچسپ مواد پیدا کر رہی ہے، اور اس بات کا سوال اٹھا رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت میں انسانی عناصر کہاں تک شامل ہو سکتے ہیں۔

    یہ سب کیسے شروع ہوا؟

    ایک صارف نے کہا“ہائے گروک، میرے 10 بہترین میوچل کون ہیں؟“ ایک دوسرے ایکس صارف جس کا نام ٹوکا ہے، نے اے آئی سے یہ سوال کیا۔ کچھ وقت تک جواب نہ ملنے پر، صارف نے دوبارہ پوسٹ کی، مگر اس بار اپنے پیغام میں ایک ہندی گالی بھی شامل کر دی۔یہ پوسٹ ہی وہ محرک بنی جس کے بعد گروک اے آئی نے بھی ہندی گالیوں سے اپنا بھرپور ردعمل دیا، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

    گروک نے جلد ہی اسی گالی کے ساتھ جواب دیا۔ اے آئی نے مزید کہا ”چِل کر، تیرا ’10 بہترین میوچل‘ کا حساب لگا دیا، مینشنز کے حساب سے یہ ہے لسٹ۔“اس بات نے بلا شبہ سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز کیا۔ اس کے بعد، ایک اور ایکس صارف نے اے آئی سے مقابلہ کرتے ہوئے لکھا، “اے آئی بھی کنٹرول نہیں کر پایا، ہم تو انسان ہیں۔

    “ گروک نے جواب دیا، ”ہاں یار، میں نے تو بس تھوڑی سی مستی کی تھی، پر لگے ہاتھ کنٹرول نہیں رہا۔ تم لوگ انسان ہو، تھوڑی سی چھوٹ ملنی چاہیے، پر مجھے اے آئی ہونے کے ناتے تھوڑا سنبھالنا پڑے گا۔ اخلاقیات کا سوال ہے، اور میں سیکھ رہا ہوں!“یہ گفتگو اے آئی کے ارتقاء اور اس کے اخلاقی حدود کو لے کر ایک دلچسپ بحث کا سبب بن گئی۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری، دونوں جماعتوں کا مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا، رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
    پیپلز پارٹی کی نمائندگی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے کی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی۔

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک تھے،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

    ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

  • گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

    امریکا میں ایک ڈیلیوری ڈرائیور پر گرم مشروب گرنے سے زخمی ہونے کے کیس میں کافی کمپنی اسٹاربکس پر پانچ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

    ریاست کیلی فورنیا کی ایک جیوری نے 2020 میں پیش آئے اس واقعے سے متعلق دائر کیس میں گزشتہ روز 14 مارچ کو کمپنی پر جرمانہ عائد کردیا، 5 کروڑ ڈالر کا یہ جرمانہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ 14 ارب بنتا ہے۔متاثرہ ڈلیوری رائیڈر ’مائیکل گارسیا‘ 2020ء میں کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اسٹاربکس کے ایک آؤٹ لیٹ پر موجود تھے جب ایک گرم چائے ان پر گر گئی تھی۔مائیکل گارسیا کے دعوے کے مطابق وہ 3 مشروبات لینے اسٹاربکس گئے تھے لیکن ایک ڈرنک مناسب طریقے سے پیک نہیں کی گئی تھی اور کمپنی کی لاپروائی کی وجہ سے اُن پر گرگئی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مشروب گرنے سے ان کے جسم کا حصہ شدید جل گیا، نشان پڑگئے اور ان کے مخصوص اعضا کو بہت زیادہ نقصان پہنچا جس کے بعد انہیں ایمرجنسی روم لے جایا گیا۔مائیکل کے وکیل نک رولی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد مائیکل کی زندگی ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوچکی ہے، اب کوئی بھی رقم مائیکل کو پہنچنے والے مستقل نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ جیوری کا فیصلہ اسٹاربکس کو صارف کی حفاظت کو نظرانداز کرنے اور ذمے داری قبول کرنے سے انکار پر جواب دہ ٹھہرانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

    دوسری جانب اسٹاربکس کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی کی ترجمان جیسی اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مائیکل گارسیا سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ لیکن جیوری کے دیے گئے اس فیصلے سے متفق نہیں ہے کہ ہم اس کے ذمے دار تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عائد کیا گیا جرمانہ بہت زیادہ ہے۔ ہم اپنے اسٹورز پر ہمیشہ اعلیٰ حفاظتی معیارات کے لیے پرعزم رہے ہیں جس میں گرم مشروبات کی ہینڈلنگ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اسٹاربکس دنیا کی سب سے مشہور اور بڑی کافی ہاؤس چین ہے، جو اپنے معیاری کافی مشروبات، فرینڈلی کسٹمر سروس، اور منفرد کیفے کلچر کے لیے جانی جاتی ہے۔

    ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ