Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    ایران نے خواتین پر حجاب کے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھاتے ہوئے ڈرونز اور ایپس کا سہارا لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں ایران کی ٹیکنالوجی پر بڑھتی ہوئی انحصار کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس سے خواتین کے رویے کو نگرانی اور کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایران نے خواتین پر حجاب کے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان خواتین پر نظر رکھنا اور انہیں سزا دینا شروع کر دیا ہے جو اس سخت لباس کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔کریک ڈاؤن کے مرکزی حصے میں ”نازر“ نامی موبائل ایپلیکیشن ہے، جو حکومت کی حمایت یافتہ ایک ایسا ٹول ہے جس کے ذریعے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خواتین کی حجاب قانون کی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    یہ ایپ صارفین کو اہم معلومات جیسے گاڑی کی نمبر پلیٹ، مقام اور وقت اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جسے آن لائن گاڑیوں کو ”فلیگ“ کرنے اور حکام کو مطلع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپ گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو ٹیکسٹ پیغام بھیجتی ہے، جس میں خلاف ورزی کی اطلاع دی جاتی ہے اور انہیں وارننگ دی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے وارننگ کو نظرانداز کیا تو ان کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔یہ مداخلت کرنے والی نگرانی کا نظام ایمبولینسوں، ٹیکسیوں اور عوامی نقل و حمل میں خواتین کو ہدف بنانے کے لیے بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس سے ان کی آزادی اور خود مختاری مزید متاثر ہو رہی ہے۔

    ”نازر“ ایپ کے علاوہ ایرانی حکام نے تہران اور جنوبی ایران میں عوامی مقامات کی نگرانی کے لیے فضائی ڈرونز بھی تعینات کیے ہیں تاکہ حجاب کی پابندی کو نافذ کیا جا سکے۔تہران کی امیرکبیر یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر چہرے کی شناخت کا سافٹ ویئر بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ خواتین طالبات کی نگرانی اور ان کے سخت لباس کے ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ایران کے نظامی حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کی سخت مذمت کی ہے، خاص طور پر اس کے اختلاف رائے کو دبانے اور خواتین و لڑکیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔رپورٹ میں ایران کے لازمی حجاب قانون کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وسیع پیمانے پر احتجاج ہوئے اور سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک
    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

  • امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    شدید طوفانوں نے جنوبی اور وسط مغربی امریکہ میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میسوری میں شدید طوفان سے 10 افراد ہلاک ہوگئے، طوفان سے ارکنساس میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 کاؤنٹیز میں 29 افراد زخمی ہیں، ٹیکساس ،الینوائے، مسوری، آرکنساس، مسیسیپی، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی۔طوفانی ہواؤں، تیز بارشوں اور ممکنہ بگولوں نے کئی ریاستوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچایا، درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔ حکام کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید طوفانوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خدشات، ایپل کا الرٹ

  • ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے لاس اینجلس کے 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کی نئی نسل سونے کا تمغہ لانے کے لیے تیار ہوگی۔مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 36 سالہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ مجھے جب یہ خبر ملی تو بہت خوش ہوا کیوں کہ یہ بہت اچھا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت میں آئی پی ایل سمیت دنیا بھر میں ہونے والے ٹی20 لیگز نے یقینی طور پر بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان لیگز نے کرکٹ کو اس اسٹیج تک پہنچا دیا ہے جہاں یہ اولمپکس کا حصہ بن گیا ہے جب کہ ہمارے نئے کھلاڑیوں کے لیے اس میں شامل ہونے کا بہترین موقع ہے۔ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں میری بھارتی ٹیم میں واپسی کا امکان بہت کم ہے، تاہم مجھے نہیں معلوم اگر ہم گولڈ میڈل حاصل کے لیے کھیل رہے ہوں تو شاید میں ایک میچ کے لیے میدان میں اترو اور میڈل حاصل کرکے واپس آجاؤں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھااولمپک چیمپیئن بننا بہت شاندار احساس ہوگا، کیوں کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس کے بہت قریب پہنچے گی۔

    کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    والد کوسیکورٹی کیوں نہیں دی ،جواب دیں ورنہ تدفین نہیں کرونگا،بیٹامفتی منیر شاکر

  • کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

    کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

    نجی ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا .

    پولیس کے مطابق شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر خاتون کی لاش برہنہ حالت میں موجود تھی جب کہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہوچکا تھا۔پولیس کو فوری اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال روانہ کی۔

    مقتولہ ارم چنیسر گوٹھ کی رہائشی اور 3 بچوں کی ماں تھی۔ نجی ہوٹل کے کمرے میں مقتولہ اپنے شوہر عادل کے ساتھ موجود تھی۔ مقتولہ کا شوہر عادل واردات کے بعد سے فرار ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کا شوہر پیشے سے قصاب ہے اور ملزم مبینہ طور پر جمعے کی شام برنس روڈ پر واقع گوشت کی دکان سے چھری لے کر گھر آیا تھا اور اس ہی چھری سے واردات انجام دینے کے بعد آلہ قتل جائے وقوع پر چھوڑ کر فرار ہوا۔

    پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش میں آئی آئی چند ریگر روڈ اور برنس روڈ کے مقام پر چھاپے مارے تاہم ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم کے بھائی بھی واردات کے بعد سے فرار ہیں جب کہ مقتولہ کی اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

    والد کوسیکورٹی کیوں نہیں دی ،جواب دیں ورنہ تدفین نہیں کرونگا،بیٹامفتی منیر شاکر

    کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

  • امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافہ ہوا۔اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 13ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 602روپے کے اضافے سے 2لاکھ 68ہزار 947روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 122روپے کے اضافے سے 3ہزار 26روپے پر آگئی ہے۔اس نئے عالمی تجارتی جنگ کے ماحول میں روس چین بھارت سمیت دیگر ممالک ڈالر میں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو گولڈ ذخائر میں تبدیل کررہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ڈالر ممکنہ طور پر مضبوط ہونے سے ان کی کرنسی ڈی ویلیو ہوجائیں گی۔متعدد ممالک اپنی معیشت میں ڈالر کی مداخلت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ڈالر کے ذخائر فروخت کرکے سونے کی خریداری کررہے ہیں جبکہ متعدد بااثر ممالک ڈالر کے متبادل نئی عالمی کرنسی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    والد کوسیکورٹی کیوں نہیں دی ،جواب دیں ورنہ تدفین نہیں کرونگا،بیٹامفتی منیر شاکر

    کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

  • آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خدشات، ایپل کا الرٹ

    آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خدشات، ایپل کا الرٹ

    ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی کے سنگین خطرات کی اطلاع سامنے آنے کے بعد صارفین کو خبردار کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین سے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا آئی او ایس پیچ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔مزید بتایا گیا کہ سفاری اور آئی فون یا آئی پیڈ کے لیے بنائے گئے دیگر تمام انٹرنیٹ براؤزرز میں استعمال ہونے والے براؤزر انجن میں ایک خامی کی شناخت ہوئی ہے جسے CVE-2025-24201 کہا جاتا ہے۔کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس اپیل کا مقصد صارفین کو ایک انتہائی نفیس سائبر حملے سے بچانا ہے۔

    کمپنی نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ ہیکرز نے اس خامی کو ایک کھلے دروازے کی طرح استعمال کیا۔ اُنہوں نے ایسی ویب سائٹس تخلیق کیں جو انہیں بہت آسانی سے صارفین کے ویب براؤزر تک رسائی فراہم کر سکتی ہیں۔

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

  • کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    اس کے بعد تیسرا دھماکا ایئرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ آج پشاور کی مسجد میں دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا منیر شاکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس اے ٹی ایف شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے افسوس و یکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہید اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، کوئٹہ،امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں، بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

  • ملتان  میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی  کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی خان نے ملزم غلام مجتبیٰ کو سزا سنائی ، ملزم کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 376 (3) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا، ملزم کو انوسٹی گیشن اینڈ اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کے تحت بچے کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ جیل بھگتنا ہوگی، ملزم کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انوسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی، مقدمہ بچے کے والد عابد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انوسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

  • نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

    نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں پشاور نے صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری کی مدد سے لاہور وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

    اقبال اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ کی خاص بات پشاور کےصاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری تھی، ان کی اس شاندار اننگز کی وجہ سے پشاور نے 182 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صاحبزادہ فرحان نے جن کا یہ 100 واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا صرف 59 گیندوں پر 9 چوکوں اور9 چھکوں کی مدد سے 114 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی میں ان کی تیسری سنچری اور بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔

    انہوں نے معاذ صداقت کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 129 رنز کا اضافہ کیا، معاذ صداقت نے 37 رنز بنائے جس میں5 چوکے شامل تھے۔اس سے قبل لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔لاہور وائٹس کی اننگز میں اوپنرز محمد سلیم اور محمد فائق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا، محمد سلیم نے2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔

    محمد فائق نے 24 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جس کے بعد طیب طاہر نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے66 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔طیب طاہر اور سعد نسیم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا، سعد نسیم نے ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

  • مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے،  ہوشربا اضافہ

    مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، ہوشربا اضافہ

    پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق برائلر مرغی کی قیمتوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پھر اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمتی19600 روپے من آج ہول سیل منڈیوں میں فروخت کی گئی۔رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا، چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موجودگی قیمتوں کو کنکر کے کنٹرول کے اقدامات نہ کئے تو عید الفطر پر مرغی ڈبل ریٹ پر ملے گی۔

    زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، پولٹری فارم ایسوسی ایشنز کے گٹھ جوڑ رمضان المبارک میں فارمز مالکان نے غریب عوام کی جیبوں سے کروڑوں نکلوا لئے۔بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید پر مرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا، مرغی کی پیداوار کم کر دی گئی انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے پلان پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    پیمرا میں مالی کرپشن،عہدے کا ناجائز استعمال،دو ملازمین برطرف

    گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا