Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے  حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

    اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام نے شرکت کیی۔سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کے لیے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور ساتھ ہی نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے لنک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسلحہ لائسنسز کے تصدیقی عمل میں شفافیت سے جعلی لائسنسز کی بیخ کنی ہوگی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کے لیے نااہل ہیں۔ آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔ انفرادی اسلحہ لائسنس اور بزنس آرمز لائسنس رولز کو عام فہم بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کا کردار بڑھا رہے ہیں۔ اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

  • سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ہوں گی۔

    عرب نیوز ادارےالعربیہ کے مطابق سعودی عرب میں عید کی سرکاری چھٹی 30 مارچ بروز اتوار سے شروع ہو گی یعنی ملازمین 28 اور 29 مارچ کے ساتھ طویل تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔عید الفطر کی تعطیلات دو اپریل بروز بدھ کو ختم ہوں گی اور جمعرات تین اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق دوسری طرف طلباء کے لیے تعطیلات 20 مارچ سے چھے اپریل تک ہوں گی۔

    عیدالفطر کی اصل تاریخ کی چاند نظر آنے پر تصدیق ہو گی۔ سعودی عرب جون کے اوائل میں عید الاضحیٰ بھی منائی جائے گی جب چار سرکاری تعطیلات ہوں گی۔سال کے آخر میں مملکت میں سعودی قومی دن کے موقع پر بھی چھٹی ہو گی جو ہر سال 23 ستمبر کو آتا ہے۔

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

  • عمران  اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

    عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ ہوگئے۔ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے استعفی میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی طور پر قیمت چکائی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا، براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

  • چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

    چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

    چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ جوڈیشل افسران کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بجھوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر، اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن میں جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انچارج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لاہور ہائی کورٹ سے افسران کو ڈیپوٹیشن پر لیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ کے بعد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا انچارج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بنایا گیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

    چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

    عمرایوب کوبلاول بھٹو پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،شرجیل میمن

    تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

    کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

  • بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

    بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

    قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے بحریہ ٹائون کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیزکردی گئی ہیں اور نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ہے۔ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹائون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔

    عمرایوب کوبلاول بھٹو پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،شرجیل میمن

    واضح رہے کہاس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔

    کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

    نیب نے دعویٰ کیا کہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر پشاور اور جام شورو میں زمینوں پر قبضے کیے، انہوں نے بغیر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) زمینوں پر ناجائز قبضے کر کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کی ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے.

    یورپی یونین کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

    یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کے نام خارج کرنے کی درخواست پر بڑا ریلیف دے دیا، آئینی بینچ نے دونوں رہنماؤں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی طلبی کے نوٹسز کو معطل کر دیا اور نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

    چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

  • چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر  مذاکرات ، بیجنگ میزبان

    چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

    چین میں روس اور ایران کے ساتھ ایرانی ’ایٹمی مسئلے‘ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، جبکہ دونوں ممالک اپنے نائب وزرائے خارجہ کو بیجنگ بھیجیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس میٹنگ کے بعد اسی دن نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے ایک اجلاس ہوگا، جس میں ایران کی جانب سے یورینیم کے ذخیرے میں توسیع کے حوالے سے بات کی جائے گی، جو ہتھیاروں کے درجے کے قریب ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے مضبوط ہوئے ہیں، ان کے درمیان جنوری میں اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، دونوں ممالک کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ گزشتہ ہفتے روس نے کہا تھا کہ نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے سفیر کاظم جلالی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر بات چیت کی ہے، یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی تھی، جب روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتفاق کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ بات کرے گا۔تہران طویل عرصے سے انکار کرتا رہا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔

    تاہم، اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے نے خبردار کیا ہے کہ ایران ڈرامائی طور پر’ یورینیم کی افزودگی کو 60 فیصد تک لے گیا ہے، جو ہتھیار بنانے کے لیے درکار تقریباً 90 فیصد کے قریب ہے۔ایران نے 2015 میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکا کے ساتھ ایک مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت نے کے جوہری پروگرام کے بدلے اس پر سے پابندیاں ختم کی گئی تھیں۔واشنگٹن نے ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران 2018 میں اس منصوبے کو ترک کر دیا تھا، اور ایران نے جوہری سے متعلق اپنے وعدوں سے ہٹنا شروع کر دیا۔چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے تحفظ میں ایران کی حمایت کرتا ہے اور ایرانی جوہری مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

    تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

    مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

    کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

  • عمرایوب کوبلاول بھٹو پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،شرجیل میمن

    عمرایوب کوبلاول بھٹو پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ صرف خود چوری کرتے ہیں بلکہ کھوجی بھی خود ہی بن جاتے ہیں۔دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے شدید اعتراضات کے باوجود جلال پور کینال، چوبارہ برانچ کینال، اور گریٹر تھل کینال (فیز-II)جیسے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا۔سندھ حکومت نے مختلف وفاقی فورمز پر ان منصوبوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، مگر پی ٹی آئی حکومت نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے اس وقت بھی واضح کیا تھا کہ یہ اقدام آئین، 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ ایکارڈ، اور ارسا ایکٹ 1992 کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے ماضی میں بھی ان منصوبوں کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کی تھیں، لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے یکطرفہ طور پر پنجاب کو فائدہ پہنچانے کے لیے ان پر کام جاری رکھا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔

    تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

    کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

    یورپی یونین کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

    مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

  • تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

    تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

    ہفتہ واربنیادوں پر ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8مارٍچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64538بیرل ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.8فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62187بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔8مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3033ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 7.6فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2820ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

    اعدادوشمارکے مطابق 8مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33492 بیرل، پی پی ایل 9887بیرل،پی اوایل 4549بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1128بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار639ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 540، ماڑی گیس 952ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار53ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

    مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

  • کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

    کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیاب وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق آغا سرورعباس نامی ملزم کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے جو کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم سے موبائل،لیپ ٹاپ اورپورن ویڈیوز بنانے میں معاون آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم سیکم سن بچوں کو ویڈیوز کے بارے میں کسی کو بتانے پر بھیجے گئے دھمکی آمیزپیغامات بھی ملے ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم پورن ویڈیوز کے لیے متعلقہ کئی ویب سائٹ سے کم سن بچوں کی معلومات کے حصول میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

    مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

  • یورپی یونین کا  امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

    یورپی یونین کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

    یورپی یونین اگلے ماہ سے 26 بلین یورو (28 بلین ڈالر) مالیت کی امریکی اشیا پر جوابی محصولات عائد کرے گا۔

    یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور زیادہ ٹیرف لگانا کسی کے مفاد میں نہیں کھلا ہے اور کسی کے مفاد میں زیادہ ٹیرف پر غور نہیں کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد کے ٹیرف میں اضافہ بدھ کے روز سے نافذ العمل ہو گیا کیونکہ پیشگی چھوٹ، ڈیوٹی فری کوٹے کی میعاد ختم ہو گئی۔

    یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم آج جوابی اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ سخت لیکن متناسب ہیں۔ جیسا کہ امریکا 28 بلین ڈالر کے محصولات کا اطلاق کر رہا ہے، ہم 26 بلین یورو کے جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔”” یورپی یونین کو اپنے صارفین اور کاروبار کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے۔”

    وان ڈیر لیین نے کہا کہ اس دوران ہم مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ "ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جغرافیائی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال سے بھری دنیا میں، اپنی معیشتوں پر اس طرح کے محصولات کا بوجھ ڈالنا ہمارے مشترکہ مفاد میں نہیں ہے۔ ہم ایک بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔”مجوزہ ہدف کی مصنوعات میں صنعتی اور زرعی مصنوعات شامل ہیں، جیسے سٹیل اور ایلومینیم، ٹیکسٹائل، گھریلو آلات، پلاسٹک، پولٹری، گائے کا گوشت، انڈے، ڈیری، چینی اور سبزیاں۔

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین