Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    دنیا بھر سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، چین، ایران، ترکیہ، روس کے بعد یورپی یونین نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ٹرین دہشت گردی اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے، امریکا متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    چین نے بھی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    روس کی جانب سے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان میں روس کے سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہیں۔یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی ہے۔سفیر یورپی یونین ریناکونیکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے بھی ٹرین پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز (11 مارچ) دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں گزشتہ رات تک کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔

    آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • میو اسپتال واقعہ ، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار

    میو اسپتال واقعہ ، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار

    میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے2 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں انکوائری کمیٹی نے 3 نرسز کو غفلت کی مرتکب قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تینوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تینوں نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے،میو اسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن رپورٹ ہوا۔

    دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میو اسپتال واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی نے تمام پہلوؤں سے مکمل چھان بین کی۔
    میو اسپتال انتظامیہ، نرسز کی نمائندہ اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم نے حقائق اکٹھے کئے،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نرسوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔

    بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    جعفرا ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

  • بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدل عمل ہے۔ بلوچستان گورنمنٹ کا فوری طور پر ایمر جنسی نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹرین میں موجود مسافروں کے تحفظ کے لئے دعا گو ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے ، امن سبوتاژ کرنے والے کھبی کامیاب نہیں ہونگے.قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدیم رہے گی، پاکستان دہشت گردی کے خلاف سخت جنگ لڑ رہا ہے,پاکستانی عوام نے ہمیشہ ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کیا ہے. وزیراعلیٰ سندھ نے جعفر ایکسپرس حملہ کو دہشتگردی کا بزدلانہ فعل قرار دے دیا.

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مُسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کعرتے ہوئے کہا کہ وطن دُشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے، قانُون نافذ کرنے والے اِدارے مُلک دُشمن عناصر اور اُن کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں.متحدہ قومی موومنٹ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں . خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا صفایا کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام، ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں، پاکستان ترقی کے منازل طے کرتا رہے گا، اسطرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے.

    جعفرا ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

  • جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مسلسل رابطہ قائم رکھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے موثر آپریشن کی تحسین کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور یہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    محسن نقوی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو دلیر اور محنتی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما مل کر دہشتگردوں کا صفایا کریں گے اور اس بات کا عہد کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جایا جائے گا۔محسن نقوی نے دہشتگردی کے خاتمے اور بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے حکومت کی پختہ عزم کا اعادہ کیا اور سکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

  • اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

    اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

    اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہراقتداروفاقی دارالحکومت میں 15،14 اور16 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ مری، نتھیا گلی، گلیات، کاغان وناران، سکردو، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،آج بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیرضیغم نے بتایا کہ کراچی میں آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

    دوسر ی جانب این ایچ اے نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔وفاقی وزیر مواصلات کو رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریلیف مل گیا، 3 ٹیموں نے مسلسل کام جاری رکھا، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی شروع کردی گئی۔ترجمان این ایچ اے نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو ہر لمحہ صورتحال سے باخبر رکھا گیا، بہت جلد شاہراہ قراقرم کو دونوں اطراف سے کھول دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

  • ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کے خلاف پر تشدد اقدامات بزدلانہ جرم ہیں۔ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے اب تک 80 یرغمالیوں کو رہا کروادیا بلوچستان کے ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ رہائی پانے والے 80 یرغمالی پانیر سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

  • وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

    وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

    وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کوپولٹری ،ماہی گیری اور مویشی کی صنعتوں کو تقویت دینے ، معاشی استحکام اور متعلقہ شعبوں میں بہتری کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دینے کی ہدایت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی سے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فشریز اینڈ لائیواسٹاک کے شعبوں میں جدت لانے اور بہتر بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ ان شعبوں میں مزید اضافے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ ماہی گیری اور لائیوا سٹاک سے وابستہ افراد کو مناسب رہنمائی فراہم کی جائے۔مرادعلی شاہ نے محکمہ فشریز اور لائیو سٹاک کو پولٹری، فشریز اور لائیو سٹاک کی صنعتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کو تقویت دینے سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ اس سے وابستہ شعبوں میں بھی خوشحالی آئے گی۔مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں فش فارمنگ کے جدید طریقوں کو نافذ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہی گیروں کو ضروری سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے ساحلی علاقوں میں فش فارمنگ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور مچھلی کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید تکنیکوں کو اپنانے پر زور دیا۔

    وزیراعلی سندھ نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ماہی گیری کے بندرگاہوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پائیدار ماہی گیری کے طریقوں پر زور دیا۔مراد علی شاہ نے مویشیوں کے معیاری صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ویٹرنری اسپتالوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے بھر میں جانوروں کی افزائش اور ویکسی نیشن کے نظام کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    لائیوا سٹاک فارمز کی موثر نگرانی کے ساتھ جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اورجانوروں کے لیے غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی سندھ نے فوڈ سیکوریٹی کو یقینی بنانے میں محکمہ لائیو سٹاک کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے دودھ، انڈے اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے محکمے کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

    ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

  • ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ہے قبل ازوقت بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، سیاسی اور عسکری قیادت معاملے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کو اگر بلوچستان بھیج بھی دیا جاتا تو وہ وہاں جاکر کیا کرلیتے؟ وزیرداخلہ اگر یہاں پریس کانفرنس بھی کردیتے تو اس سے بلوچستا ن میں آپریشن پرکیا اثر پڑنا تھا؟ بلوچستان میں جو دہشتگرد ہیں وہ پاکستان مجرم ہیں، وہاں پر فوج دہشتگردوں کے ساتھ نبرآزما ہے اور ان کو جہنم واصل کررہی ہے اور جانوں کے نذرانے بھی پیش کررہی ہے۔
    وہاں پر دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے کمانڈ موجود ہے، اس وقت کسی قسم کے واویلے یا نیوزکانفرنس کی کوئی ضرورت نہیں، اگر کچھ ایسا ہوگا تو وہ اس آپریشن کو متاثر کرے گا.

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تما م تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی۔اس وقت ساری توجہ آپریشن کی کامیابی اور شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر ہے، بولان ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ہے، وہ سب کچھ ہورہا ہے جو ممکن ہے، میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہنا چاہتاجس سے آپریشن متاثر ہو۔

    دوسری جانب رات 12 بجے تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 16 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی کر دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ 104 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک کر اسے یرغمال بنایا، ٹرین میں 500 مسافر سوار ہیں، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
    منگل کی صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، اور ٹرین روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    بھارتی یونیورسٹی کے قریب دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج

  • امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زیادہ تر مندی کے ساتھ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار کساد بازاری کے خدشات، نئے ٹیرف اور صارفین کے اخراجات میں سست روی کے اشاروں سے پریشان نظر آئے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق بڑے انڈیکسز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، لیکن زیادہ تر میں کمی رہی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اضافی اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھی۔صارفین کے اخراجات میں کمی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کار معیشت کی سست روی کے خدشات میں مبتلا ہیں۔ماہرین کے مطابق، اگر یہ رجحان برقرار رہا تو فیڈرل ریزرو پر شرح سود میں مزید کمی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، خاص طور پر اگر تجارتی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا۔

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ابتدائی کاروبار میں زیادہ تر حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس سے پیر کے روز ہونے والے شدید نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔امریکہ کی معیشت کا تقریباً 70% حصہ صارفین کے اخراجات پر منحصر ہے۔ حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین کی امیدیں کمزور پڑ رہی ہیں، اور اب کاروباری ادارے بھی خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔بڑے کاروباری ادارے آمدنی میں کمی اور مستقبل کی غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، افراط زر (Inflation) اور شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کی وجہ سے لوگ بڑی خریداریوں سے گریز کر رہے ہیں۔

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

    ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

    بھارتی یونیورسٹی کے قریب دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج

  • یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے مذاکرات ہوئے جس میں یوکرین نے امریکا کی 30دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکا یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ پر پابندی ختم کرے گا،امریکا یوکرین کو سیکیورٹی معاونت بھی دوبارہ فراہم کرے گا۔امریکا اور یوکرین نے مذاکراتی ٹیموں کا تعین اورپائیدار امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔امریکا نے تجاویز پر روس سے بات چیت کا عہد کیا،یوکرین یورپی پارٹنرز کو امن عمل میں شامل کرے گا،امریکا اور یوکرین نے معدنی ذخائر کا معاہدہ بھی جلد کرنے پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اوول آفس میں تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کے مطابق زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھیج کر وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعہ پر معذرت کی ہے۔ یہ خط ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں تناؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی تھی، جس کے بعد ٹرمپ نے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے باہر بھیج دیا اور کہا کہ جب وہ امن کے لیے تیار ہوں گے، تب ہی واپس آسکتے ہیں۔

    ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

    بھارتی یونیورسٹی کے قریب دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج

    این ایل سی کی خلیجی ممالک کے لیے بحری سروس کا آغاز

    قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی