Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • 5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین کی عصمت دری کرنے کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،اگلے 30 سال تک کوئی پیرول نہیں ملے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورت کے مطابق آسٹریلیا کے ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ نے جمعہ کو 43 سالہ بالیش دھنکھڑ کو سزا سنائی۔آسٹریلین ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ دھنکھڑ نے خواتین کو راغب کرنے کے لیے اپنے سڈنی کے گھر میں نوکری کا جعلی اشتہار جاری کیا تھا۔ جب وہ وہاں پہنچیں تو سابق آئی ٹی کنسلٹنٹ نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کی۔خبر میں بتایا گیا کہ ملزم نے اپنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ تمام خواتین کی عمریں 21 سے 27 سال کے درمیان تھیں اور جرم کے وقت وہ یا تو بے ہوش تھیں یا ان کی حالت کافی خراب تھی۔

    بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

  • امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو   گولی مار دی

    امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی

    امریکا کی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی ماردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک "مسلح تصادم” کے بعد ایک نامعلوم شخص کو گولی مار دی۔سیکرٹ سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح تصادم کے بعد امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک آدمی کو گولی مار دی۔”سیکرٹ سروس کے مطابق مشتبہ شخص کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

    اس واقعے میں سیکرٹ سروس کا کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا، کیونکہ یہ ضلع کولمبیا میں طاقت کے استعمال کے واقعات کی ذمہ دار بنیادی ایجنسی ہے۔سیکریٹ سروس نے کہا، "یہ واقعہ میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے داخلی امور کے ڈویژن کی فورس انویسٹی گیشن ٹیم کے زیرِ تفتیش ہے، جو ضلع کولمبیا میں ہونے والی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے تمام افسروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر تی ہے۔”

    بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

  • گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

    گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

    گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مغربی میڈیا بالخصوص بی بی سی اور سی این این جیسے نشریاتی ادارے نیوو گوادر ایئرپورٹ کے بارے میں بے بنیاد بیانیہ گھڑنے میں مصروف ہیں۔ مغربی نشریاتی ادارے سی پیک کو ناکام منصوبہ کے طور پر پیش کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، حقائق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بالکل یکسر تصویر پیش کرتے ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے، ایئرپورٹ کے آپریشنز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    20 جنوری 2025 سے 26 فروری تک کے اعداد و شمار کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 42 فلائٹس آپریٹ کی گئیں، ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے 14 اور مسقط کے لیے 7 پروازیں چلائی گئیں۔کراچی سے گوادر 14 اور مسقط سے گوادر بھی 7 پروازیں چلائی گئیں، نیو گوادر ایئرپورٹ نے اس عرصے میں ایک 1537 مسافروں کی ہینڈلنگ کی۔نیو گوادر ایئرپورٹ اہم ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس سے جڑ رہا ہے، پاکستان کے دشمنوں کے تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود حقائق اور شواہد ناقابل تردید ہیں۔

    بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

  • مصطفی قتل کیس،ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات کا انکشاف

    مصطفی قتل کیس،ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات کا انکشاف

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغوا کے بعد قتل مصطفی عامر کیس میں ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفی عامر کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزم کے چچا آصف جمیل قریشی کی جانب سے کیس پر اثر انداز ہونے کی مبینہ کوشش کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے کے اسٹبلشمنٹ انچارج آصف جمیل قریشی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، آڈیو میں آصف جمیل قریشی کو پولیس افسر نے ارمغان پر تشدد نہ کرنے یقین دہانی کرائی۔آڈیو کے مطابق آصف قریشی نے کہا کہ سی آئی اے چھاپے کے دوران میں نے ارمغان کو سرینڈر کروایا، میں 2 گھنٹے تک ارمغان کے ساتھ بنگلے پر موجود تھا۔

    آصف جمیل قریشی کو پولیس افسر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ارمغان میرے پاس بیٹھا ہوا تھا، ارمغان کو بتایا کہ اب تک تم پر تمہارے چچا کی وجہ سے تشدد نہیں کیا، تفتیشی افسر کے موبائل سے ارمغان کے کپڑے منگوانے کے لیے والد کو میسج کروایا، میں نے اسے بتایا تمہارے چچا کی وجہ سے تمہیں اچھی جگہ رکھا ہوا ہے۔

    پولیس افسر نے آصف جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار روپے میں سہولیات مل جائیں گی تو ایسا نہیں ہے، تمہارے چچا نے 5 لاکھ آفر کیے تھے، میں نے منع کردیا کہ تم 5 لاکھ والی پارٹی نہیں، میں نے کہا میں تمہیں جو جگہ بتارہاہوں وہاں جائو2 خدمت گارملیں گے، یہ کیس ہفتے میں ختم ہونے والا نہیں، اس میں دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے۔پولیس افسر نے مزید کہا کہ کیس 6 سے 8 ماہ چلے گا اس کے بعد راضی نامہ ہوجائے گا، جیل کا ٹاور انچارج میرے ساتھ ہے، ٹاورانچارج نے مجھ سے ارمغان کے لئے 50 لاکھ روپے کا بولا تھا۔

    آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے 3 نام سامنے آگئے

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

    عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

  • آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے  3 نام سامنے آگئے

    آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے 3 نام سامنے آگئے

    فروری 2025 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں سامنے آئی ہیں، جن میں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل ہیں، اسکورنگ کے مختلف طریقوں کے ساتھ تین بیٹرز اس مہینے کے دوران اپنے ممالک کے لیے رنز بنانے والوں میں شامل تھے۔اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دو میچز میں 136.00 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 141 اور 131 رنز بنائے۔ ان کوششوں کے اعتراف میں انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایک روزہ سیریز میں انہوں نے 12 اور 29 رنز بنائے۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اسمتھ کا آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ رہا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچ اور پھر افغانستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 19 رنز بنائے جبکہ بھارت کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کے شبمن گل نے اس مہینے کے دوران اپنے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 94.19 کے اسٹرائیک ریٹ سے 101.50 کی اوسط سے 406 رنز بنائے۔ اس میں انگلینڈ کے خلاف ان کی تین میچز کی سیریز میں تین شاندار اننگز شامل ہیں۔ ناگپور میں 87، کٹک میں 60 اور احمد آباد میں 112 رنز بنائے، وہ پلیئر آف دی سیریز تھے کیونکہ بھارت نے انگلینڈ کو 3-0 سے شکست دی تھی۔چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پہلی اننگز بنگلا دیش کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز تھی، اس کے بعد پاکستان کے خلاف قیمتی 46 رنز بنائے۔

    فیلڈ میں ہمیشہ نمایاں گلین فلپس نے بلیک کیپس کے لیے پانچ ون ڈے میچز میں 124.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 236 رنز بنائے، ان کی شراکت اور تین ناقابل شکست اننگز نے نیوزی لینڈ کو پاکستان میں سہ فریقی سیریز جیتنے میں مدد کی۔ انہوں نے لاہور میں پاکستان کے خلاف 106، اسی مقام پر جنوبی افریقا کے خلاف 28 اور پھر فائنل میں کراچی میں پاکستان کے خلاف 20 رنز بنائے۔فلپس نے چیمپیئنز ٹرافی میں اس رفتار کو آگے بڑھایا، جس کا آغاز کراچی میں میزبان پاکستان کے خلاف 61 رنز سے ہوا، پھر راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

  • عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

    عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

    سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز(سمارٹ امانت گھر) کی سہولت فراہم کر دی ہے۔لاکرز دینے کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت دینا ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو یہاں بحفاظت رکھ کر اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں۔

    مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت ہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اس سہولت سے زائرین اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں گے۔رمضان المبارک میں لاکرز یا سمارٹ امانت گھر کی سہولت زائرین کو 24 گھنٹے دستیاب ہوگی،امانت گھر میں سامان جمع کرانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ نے محکمہ ورکس کو جامشورو پھاٹک(ریلوے کراسنگ)سے حیدر آباد براستہ کوٹری بیراج تک دو رویہ سڑک کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، جام خان شورو، علی حسن زرداری، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ،وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری ورکس محمد علی کھوسو، سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، پی اینڈ ڈی کے زبیر چنا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔کے فور واٹر سپلائی کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے KBفیڈر اور کینجھر جھیل کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

    یہ 39.9 بلین روپے کا منصوبہ ہے جس میں وفاقی حکومت کا شیئر 19.4بلین روپے ہے۔ اس منصوبے پر اب تک 4 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے حکام پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں۔سندھ کی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر اور پانی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبے بھر میں عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی موثر اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے تحت جاری 799ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن کی مجموعی لاگت166بلین روپے ہے۔مراد علی شاہ نے اعلیٰ معیار اوربروقت تکمیل پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعلی سندھ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مالی سال کے اختتام سے قبل ہی تمام جاری منصوبوں کو حتمی شکل دیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مالی سال 25-2024 کے لئے حکومت نے کوئی نئی اسکیم متعارف نہیں کروائی ہے البتہ موجودہ منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔اس سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 37 بلین پہلے ہی استعمال ہو چکے ہیں جبکہ تھرو فارورڈ لائبییلٹی 111 بلین روپے ہے۔

    میجرانفراسٹرکچر اور واٹر پروجیکٹس:

    مراد علی شاہ نے لفٹ بینک آٹ فال ڈرین (LBOD) سسٹم کا بھی جائزہ لیا، فیڈرل پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت اس منصوبہ پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 115.4 بلین روپے تھا لیکن نظرثانی رپورٹ کے بعد اب اسے 172 ابلین روپے کردیا گیا ہے۔
    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)سے پراجیکٹ کی منظوری حاصل کریں ۔ اس منصوبے پر اب تک کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی ہے جبکہ رواں سال اس منصوبے پر 100 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے کوٹری بیراج تک جامشورو پھاٹک روڈ کو دو رویہ کرنے کی ہدایت کی اور اسے انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا لازمی جز قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے حیدرآباد شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ کوسٹل ہائی وی:اجلاس میں کوسٹل ہائی وے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ کوسٹل ہائی وے کی 36 کلو میٹر توسیع سے لاگت میں اضافے کا سامنا ہے۔ اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ16.2 بلین روپے لگایا گیا تھا مگر نظر ثانی کے بعد یہ لاگت بڑھ کر 29.9 بلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    رواں سال منصوبے کے لیی3 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 1 بلین پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ تاہم منصوبے کی نگرانی کرنے والی اسٹیئرنگ کمیٹی نے بولی لگانے کے عمل کے ساتھ مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔سندھ حکومت بڑھتی ہوئی لاگت یعنی 6.85 بلین روپے کی ادائیگی کرے گی اور اس حوالے سے 6.5 ملین روپے پہلے ہی میچنگ گرانٹ کی صورت میں موجود ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے محکمہ ورکس کو بولی کے عمل کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ وہ بقایا جات کامسئلہ حل کرکے کام دوبارہ شروع کریں۔

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

    بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال ٹینشن نامی کردار سامنے آگیا، ملزم نے عدالت سے حفاظت کے لیے رجوع کیا، بتایا اسکا نام بلا وجہ لیا جا رہا ہے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلال ٹینشن نے پولیس والوں سے تحفظ کی درخواست عدالت میں دائر کردی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو دوسرے مقدمات میں 2 فروری کو گرفتار کیا گیا، درخواست گزار نے سیشن عدالت سے ضمانت حاصل کرلی،پھر سوشل میڈیا پر دیکھا ایک شخص میرا نام لے رہا ہے،وہ شخص اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مجھے پھنسا رہا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرا نا اس شخص سے کوئی واسطہ ہے نا اُس کے بیٹے سے کسی قسم کا تعلق ہے،خدشہ ہے مجھے کسی مقدمہ میں نامزد نا کردیا جائے، ملزم نے عدالت سے جانی و مالی تحفظ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی۔بلال ٹینشن کا نام ملزم ارمغان کے والد کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیا تھا، بلال ٹینشن اور ارمغان تھانہ ساحل کے ایک مقدمہ میں دونوں ساتھ نامزد رہ چکے ہیں۔

    یہ مقدمہ آج سے چھ سال قبل بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا، بلال ٹینشن پر مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 14 مقدمات درج ہیں۔پولیس رپورٹ کےمطابق بلال ٹینشن سے درخواست پر رابطہ کرنے کی کوشش کی پر رابطہ نہیں ہوا، ملزم بلال ٹینشن عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم کے خلاف مقدمات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں، ملزم بچنے کے لئے ایسی درخواستیں دائر کرکے حربے استعمال کر رہا ہے۔

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

  • افغان شہریوں  کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلیے 31 مارچ دو ہزار 2025 تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ یکم اپریل سے ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو رضا کارانہ طور پر 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا، اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یکم اپریل 2025 سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔وزارت د اخلہ کے مطابق پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے وعدوں اور فرائض کو پورا کرتا رہا ہے، پاکستان میں رہنے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے اور آئین کی پابندی کرنا ہوگی.

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والے غیر ملکیوں کے لیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی آئی کے 25 افراد دوبارہ طلب

  • عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لندن برینٹ خام تیل 1.82 ڈالرکم ہوکر 69.22 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.06 ڈالرکم ہوکر 66.20 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر نئے ٹیرف لگانے کے اعلانات کے بعد سے دنیا میں ایک نئی ٹریڈ وار شروع ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے اسی باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا ٹرینڈ دکھا رہی ہیں۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اگست 2021 کی سطح تک گرسکتی ہے؟ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر کم ہوگی۔

    پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

    چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ