Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

    پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی۔اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اگست 2021 کی سطح تک گرسکتی ہے؟ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر کم ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کی کمی ہو گی، تاہم ایسا اس لیے ممکن نہیں ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر 2 ماہ بعد اثرانداز ہوتے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ممکن ہے، زیادہ کمی آئندہ ماہ سے ہو سکے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 مارچ کی شب کرے گی۔

  • چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

    چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

    TIO بیجنگ کی سفارش پر، ٹڈاپ کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن نے تین رکنی چینی وفد کے دورہ کراچی کو ان کے دورے کے آخری اسٹاپ کے طور پر سہولت فراہم کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چینی وفد کے سفر نامے میں پریگما کے چیئرمین کے ساتھ ایک ملاقات شامل تھی، جہاں انہیں پاکستان کے ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر کی مضبوطی کے بارے میں ایک جامع بریفنگ ملی۔میٹنگ کے بعد، وفد نے چھوٹی صنعتوں کے مختلف یونٹس کا دورہ کرکے مکمل پروڈکشن سائیکل کا خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے معروف فیشن ڈیزائنر زینب چھوٹانی کے ڈیزائن ڈپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہاتھ کی پیچیدہ کڑھائی کے براہ راست مظاہرے دیکھے۔وفد نے کھاڈی لمیٹڈ کے ہیڈآفس کا دورہ بھی کیا جہاں انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے لائف اسٹائل اسٹور کے ذریعے رہنمائی بھی کی گئی۔

    وفد کے ارکان نے معروف جیولری ڈیزائنر نادیہ چوٹانی کے ایٹیلر کا دورہ کیا جہاں وفد کو جدید ڈیزائن کے زیورات سے متعارف کرایا گیا، جس میں پاکستان کی غیر معمولی کاریگری اور ڈیزائن کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیاتھا۔وفد نے اس دورے کو منظم کرنے میں TDAP کی کوششوں کی تعریف کی، جس نے انہیں پاکستان کے فیشن اور طرز زندگی کے شعبوں کی طاقتوں کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔

    سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

  • ٹرمپ انتظامیہ کا بیرون ملک سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا بیرون ملک سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ

    یورپ میں کئی امریکی قونصل خانے بند ہونے کا امکان، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے سفارتی دفاتر نشانے پر، واشنگٹن میں بھی عملے میں کمی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے بیرون ملک تقریباً ایک درجن قونصل خانے بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں زیادہ تر مغربی یورپ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ، محکمہ اپنی عالمی افرادی قوت میں کمی اور واشنگٹن میں موجود مختلف ماہر بیوروز کو ضم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے، جن کا تعلق انسانی حقوق، مہاجرین، عالمی جرائم، خواتین کے حقوق اور انسانی اسمگلنگ جیسے امور سے ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کےمطابق امریکی سفارتی مشنز کو عملے میں کم از کم 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کی قیادت میں حکومتی اخراجات میں تاریخی کمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ امریکی حکومت کا سائز بہت بڑا ہو چکا ہے اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا غیر ضروری اور غیر مؤثر استعمال ہو رہا ہے۔ اسی لیے، ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا، جس کے تحت امریکی سفارتی خدمات کو زیادہ مؤثر اور "امریکہ فرسٹ” ایجنڈے کے مطابق ڈھالنے کی ہدایت دی گئی۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق "ہم عالمی سطح پر اپنی سفارتی موجودگی کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ امریکی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے جدید چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔”

    پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

    تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

  • پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

    پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔بیان کے مطابق پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے۔حکومت پنجاب نے بیان میں مزید کہا کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیموں کو دیں، مزید بتایا کہ تمام رجسٹرڈ تنظیموں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹس پر QR کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کا عمل 14 اگست 2001 سے شروع ہوا، جب ریاست نے لشکر جھنگوی اور سپاہِ محمد پاکستان پر پابندی عائد کی، جبکہ 14 جنوری 2002 کو حکومت نے جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک اسلامی اور تحریک نفاذ شریعت محمدی پر پابندی لگا دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح مستحقین تک پہنچے، رجسٹرڈ تنظیموں کی تفصیلات چیریٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔دھوکا دہی، دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور ذاتی فائدے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی شکایات محکمہ داخلہ پنجاب کو کی جا سکتی ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اطلاع ٹول فری نمبر 0800-11111 یا ہیلپ لائن نمبر 042-99214871 اور 042-99214872 پر دی جا سکتی ہے۔

    کالعدم تنظیموں کی فہرست
    لشکر جھنگوی
    سپاہ محمد پاکستان
    جیش محمد
    الرحمت ٹرسٹ بہاولپور
    الفرقان ٹرسٹ کراچی
    لشکر طیبہ
    سپاہ صحابہ پاکستان
    تحریک جعفریہ پاکستان
    تحریک نفاذ شریعت محمدی
    تحریک اسلامی
    القاعدہ
    ملت اسلامیہ پاکستان
    خدام اسلام
    اسلامی تحریک پاکستان
    جمعیت الانصار
    جماعت فرقان
    حزب التحریر
    خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ
    بلوچستان لبریشن آرمی
    اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان
    لشکر اسلامی
    انصار اسلام
    ہامی نامدار گروپ
    تحریک طالبان پاکستان
    بلوچستان ریپبلکن آرمی
    بلوچستان لبریشن فرنٹ
    لشکر بلوچستان
    بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ
    بلوچستان مسلم ڈیفنس آرگنائزیشن
    شیعہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گلگت
    مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت
    تنظیم جوان اہلسنت گلگت
    پیپلز امن کمیٹی لیاری
    اہل سنت والجماعت
    الحرمین فاؤنڈیشن
    رباطہ ٹرسٹ
    انجمن امامیہ گلگت بلتستان
    مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت
    تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت
    بلوچستان کی بنیاد پرست فوج
    تحریک نفاذ امن
    تحفۃ ہدّ اللہ
    بلوچستان واجہ لبریشن آرمی
    بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد
    بلوچستان یونائیٹڈ آرمی
    اسلام مجاہدین
    داعش
    جیش اسلام
    بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی
    خانہ حکمت گلگت بلتستان
    تحریک طالبان سوات
    تحریک طالبان مہمند
    یونائیٹڈ بلوچ آرمی
    جئے سندھ متحدہ محاذ
    جماعت الاحرار
    لشکر جھنگوی عالمی
    انصار الحسین
    تحریک آزادی جموں و کشمیر
    جند اللہ
    جماعۃ الدعوۃ
    انفال ٹرسٹ لاہور
    ادارہ خدمت خلق لاہور
    الدعوۃ الارشاد لاہور
    الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد
    مساجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور
    المدینہ فاؤنڈیشن لاہور
    معز بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور
    فلاح انسانیت فاؤنڈیشن
    الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور
    الایثر فاؤنڈیشن لاہور
    پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن
    حزب الاحرار
    جئے سندھ قومی محاذ
    سندھ دیش انقلابی فوج
    سندھ دیش لبریشن آرمی
    خاتم الانبیاء غازی فورس غلامان صحابہ
    میمار ٹرسٹ
    سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی
    الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی
    الاختر ٹرسٹ
    الرشید ٹرسٹ

    تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

  • تارکین وطن  کی 4 کشتیاں  ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی اور یمن کے علاقوں میں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 186 سے زائد لاپتا ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جبوتی اور یمن کے ساحلوں پر گزشتہ رات 4 کشتیاں ڈوبنے سے 186 سے زائد تارکین وطن لاپتا ہیں۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات کو دیر گئے اس راستے پر پیش آیا، جسے ایتھوپیا کے باشندے خلیجی ممالک میں کام تلاش کرنے یا تنازعات سے بچنے کی امید میں استعمال کر رہے ہیں۔آئی او ایم کے کنٹری چیف آف مشن عبدالستور ایسوئیف کے مطابق 2 کشتیاں یمن کے ساحل میں ڈوب گئیں، جن میں سے ایک میں کم از کم 30 افراد اور دوسری میں تقریباً 150 افراد سوار تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم 186 افراد کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو بدقسمتی سے سمندر میں ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار افراد میں سے زیادہ تر ایتھوپیا کے تارکین وطن تھے، جبکہ خیال ہے کہ عملے کے پانچ ارکان یمنی تھے، دونوں کشتیوں میں کم از کم 57 خواتین سوار تھیں۔عبدالستور ایسوئیف کا کہنا تھا کہ ہم حکام کے ساتھ مل کر یہ دیکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ آیا ہم کوئی زندہ بچ جانے والے کو تلاش کر سکتے ہیں، لیکن مجھے ڈر ہے کہ شاید ایسا نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ جبوتی کے ساحل سے تیز ہواؤں کی وجہ سے دیگر 2 کشتیاں الٹ گئیں۔ مبینہ طور پر ایک یا 2 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، تاہم باقی افراد کو بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جبوتی میں ان کے آئی او ایم کے لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں، جنہیں بچایا گیا ہے، عبدالستور ایسوئیف کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا اور جبوتی سے یمن پہنچنے والے لوگوں کی تعداد بدقسمتی سے کم نہیں ہو رہی ہے۔

    الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

  • الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی شہر میں الخدمت کے 66 واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں ۔ شہر میں پانی کا بحران ہے اور آلودہ پانی اہم مسئلہ بن چکا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے واٹرفلٹریشن پلانٹس سے یومیہ ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔الخدمت کی جانب سے ہسپتالوں کے باہر اور دسترخوانوں اور پبلک مقامات پرواٹر وینز اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہیںاور روزے داروں ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کرتی ہیں اور یہ واٹر وینز پورا سال فعال رہتی ہیں ۔الخدمت نے اعزازی طور پر چھ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے ہیں ،جہاں سے طلبہ اور عام افراد استفادہ کرتے ہیں ۔کراچی میں تین واٹر ڈسپنسنگ مشینیں 24 گھنٹے لوگوں کو اپنی سروس فراہم کرتی ہیں اور لوگ اپنی سہولت کے مطابق کارڈ کے ذریعے کسی بھی وقت پانی حاصل کر سکتے ہیں ۔

    نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے پاس اپنی واٹر ٹیسٹنگ لیب بھی ہے جہاں باقاعدگی سے پانی کا ٹیسٹ کیا جا تا ہے ،جبکہ بیرونی ٹیسٹ بھی ارزاں نرخوں پر کیے جاتے ہیں ۔ایسے میں الخدمت سال ہا سال سے لوگوں کو ’’واش پروگرام ‘‘کے تحت قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے صاف اورمعیاری پینے کا پانی فراہم کرر ہی ہے ۔الخدمت پورے شہر میں صاف پانی کے پلانٹس لگانا چاہتی ہے تاکہ پورا شہر اس سہولت سے مستفید ہو۔

    انہوں نے کہا پانی ایک بہترین صدقہ ہے اور ہم کمیونٹی کے لیے سمر سمپل پمپ ،سولر سمر سمبل پمپ اور ہینڈ پمپس بھی لگاتے ہیں جس میں بلدیہ، کورنگی سمیت وہ تنگ گلیوں والے علاقے شامل ہیں جہاں پر واٹر ٹینکر داخل نہیں ہو سکتے اور ان گلیوں میں بجلی کے مسائل ہوتے ہیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ کراچی میں ہمیشہ پانی کا بحران رہتا ہے ،اسی لیے مسائل کاشکار لوگوں کی ضرورت کو مد نظررکھتے ہوئے الخدمت بورنگ کے ذریعے پانی کی فراہمی کا انتظام کرتی ہے ،نوید علی بیگ نے کہا کہ پانی ایک بہترین صدقہ ہے اور اس کو اللہ کی مخلوق کیلئے جاری وساری رکھنا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کام کو وسعت دینے کیلئے ماہ مقدس میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

  • سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے پر جاپہنچی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 571 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 31 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

    اوکاڑہ: ڈی پی او کا تھانہ گوگیرہ کا دورہ، تمام امور کا تفصیلی جائزہ

    وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

  • پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کوہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں ہوگی، تمام سرکاری اسکولوں کو فیصلہ پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رمضان المبارک میں ہفتے کو طلبا کو پہلے ہی چھٹی دی گئی ہے، اب ہفتے کو تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔اس ھوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

  • چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

    چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے، کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 فیصد، انڈے 2.52 فیصد مہنگے ہوگئے۔مٹن، بیف، گڑ، گندم کا آٹا، چاول، ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے کپڑے، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد، ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی ہے۔آلو کی قیمت میں 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد سستی، ڈیزل 2 فیصد اور پیٹرول کے نرخوں میں 0.24 فیصد تک کمی ہوگئی۔

    ادارہ شماریات کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے، چینی مزید 5 روپے مہنگی ،اوسط قیمت 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی، ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہوا۔اسی طرح انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے تک مہنگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے، بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے۔

    ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

  • انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انجری کے باوجود جنوبی افیرقہ کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو جوہری معاہدے کے لیے خط

    ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش