Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر  کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

    ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

    کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مہم میں محکمہ ایکسائز نے کسٹم افسران کے زیر استعمال کئی گاڑیاں ضبط کرلیں،سی ویو پر سینئر افسر اور گاڑی کو چھڑوانے کسٹم اہلکار پہنچ گئے۔ ایکسائز اہلکاروں کو دھکے دیے اور سینئر افسر کو بھگا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے روڈ چیکنگ مہم کے دوران سرکاری نمبر پلیٹس والی کئی گاڑیاں روک لیں، گاڑیوں میں سوار کسٹم افسران نے مدد کیلئے کسٹم اہلکاروں کو بلا لیاجس کے بعد کسٹم اور ایکسائز کے اہلکار آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیے، سینئر کسٹم افسر اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دانش محمود نے کہا کہ ٹمپرڈ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانا غیر قانونی ہے، ٹمپرڈ گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا، بدتمیزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ڈپٹی کلکٹر کسٹم رضا علی نے کہا ہے کہ ایکسائز اہلکاروں کا ہماری گاڑیوں کو روکنا غلط ہے، ہم ٹمپرڈ گاڑیاں قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں، گاڑیوں کے استعمال کیلئے لیٹر بھی جاری کیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

  • صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

    صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

    کراچی میں رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نارتھ کراچی میں اپنے اپارٹمنٹ کے باہر اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا سات جنوری کو لاپتہ ہوا اور اٹھارہ جنوری کو اُس کی ٹینک سے پانچ دن پرانی لاش ملی، ہمیں پولیس نے ابھی تک نہیں بتایا کہ اتنے روز صارم کہاں تھا۔میں نے ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، دو سو لوگوں کا فلیٹ ہے مگر پولیس قاتل کو نہیں پکڑا پا رہی، مجھے انصاف نہیں ملا تو میں کل پریس کلب جاؤں گا اور پھر گورنر ہاؤس بھی جاؤں گا۔

    مقتول بچے کے والد نے کہا کہ میرے بچے کے قاتل اب تک نہیں پکڑے گئے، یہ کوئی گلی محلہ نہیں ہے، یہاں 200 فلیٹ ہیں ، پولیس سے تفتیش کیوں نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ اگر کل تک کچھ معلومات نا ملی تو پریس کلب جاؤں گا، ہم سب کے پاس جارہے ہیں ، لیکن قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں، ہم کس کے پاس جائیں ، کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں، میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے اب ہماری بس ہوگئی ہے ہمارا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچے کا پوسٹ مارٹم ہوا، ڈی این اے اور کیمیکل ایگزامن بھی ہوا مگر ہمارے پاس کوئی چیز موجود نہیں بس ایک ایف آئی آر کی کاپی ہے۔والد نے کہا کہ پولیس صرف کمیٹی پر کمیٹی بنا رہی ہے مگر اب تک کسی کمیٹی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، جن کے بچے کو نا حق قتل کیا گیا ہو وہ کیا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں قاتل کو منظر عام پر لایا جائے، جو کچھ صارم کے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ہمیں کسی کے اوپر شک نہیں ہے ، اگر شک ہوتا تو پولیس کا انتظار نہیں کرتے۔

    متوفی کے والد نے کہا کہ قاتل کھلے عام گھوم رہا ہے، اور کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ، لیکن قاتل نہیں پکڑا جارہا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس نے ساری تفتیش تو کرلی ہے تو اب وہ کیوں کچھ نہیں کرپارہی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس اب اپنے بیانات سے پھر رہی ہے، پہلے پولیس اپنے بیان پر مطمئن ہوں ، پھر ہمیں مطمئن کریں۔

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی جنرل سیکریٹری نے تمام عہدیداران کو ہٹانے اور تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

    اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے کے مطابق پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

  • آسٹریلیا کے خلاف میچ  میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے روہت شرما انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جیت کے لیے بیٹنگ اور بولنگ یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورون چکرورتی کی لینتھ اور اسپیڈ وارئٹی شاندار ہے، وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی سلو پچ پر اسپنرز ہی میچر ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورون مخالفین کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور بڑے میچز جتوا سکتے ہیں، دبئی میں ٹورنامنٹ سے پہلے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ،بھارت کو اپنی حکمت عملی پر قائم رہنا ہو گا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ نیا فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب غزہ کے عوام کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا نوٹس لینے جنگ بندی کے معاہدے پر بھی عمل در آمد کا مطالبہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کو قبول کرنے سے انکار کے بعد امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا تھا کہ حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، اس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے، تاکہ مستقل امن قائم ہوسکے، پہلے مرحلے میں توسیع کرواکر اسرائیل جنگ چھیڑنے کا امکان کھلا رکھنا چاہتا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ’العربیہ ٹی وی‘ کو بتایا تھا کہ جنگ بندی کے اصل معاہدے کے مطابق سیز فائر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے، جب کہ پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہوچکا ہے۔حازم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع نہ کرنے کا ذمہ دار ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ سے باقی قیدیوں کی بازیابی چاہتا ہے، جب کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزمان نے پیش کیا،بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزائیں مقررکی گئی ہیں۔نارکوٹک سبسٹانس بل کی شق نمبر 9 میں ترمیم کی گئی ،ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اور عمر قید میں نرمی کی گئی،بل میں منشیات مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی،سزائوں کا منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے تعین کیا گیا ہے۔

    10سے 20کلو گرام ریکریشنل منشیات پر14سال قید کی سزا،20کلو گرام سے زائد ریکریشنل منشیات پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور 2لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔ایک کلو گرام سے کم پوست پر زیادہ سے زیادہ 4 سال قید، 20ہزار جرمانہ،15کلو پوست سے زائد برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا، 3لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔10کلو گرام سے زائد چرس ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید، 8لاکھ تک جرمانہ،5کلو گرام سے زائد حشیش آئل پر زیادہ سے زیادہ عمر قید سزا ، 4لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

    8کلو گرام افیون برآمد ہونے پر عمر قید تک کی سزا،4کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔6کلو گرام سے زائد ہیروئن پر عمر قید یا پھانسی،5 کلو گرام سے زائد کوکین برآمد ہونے پر عمر قید یا پھانسی،4 کلو گرام سے زائد سائیکو ٹراپیک سبسٹانس برآمد پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویزکی گئی۔بل میں کنٹرول سبسٹانس میں استعمال ہونے والی بارہ اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی،تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

  • مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

    ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کوبھی کلیئر کرنے میں مصروف ہے، پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، صورتحال نارمل ہوتے ہی راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر گلیات میں بھی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ جی ڈی اے کے ساتھ مل کرراستے صاف کروانے میں مصروف ہیں، سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تا کہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔گلیات میں موجودسیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آبادکے فون نمبر 09929310553 یاڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آبادکے نمبر 09929310556 اورگلیات کنٹرول روم نتھیاگلی کے فون نمبر 0992355138 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھروادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے، شاہراہ نیلم کئی مقامات سے بند ہو گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر شاردانے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، وادی نیلم کے علاقہ جاگراں میں برفانی تودے گرنا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑگئی ہیں۔وادی کاغان کے علاقوں شوگران، سری پائے، ناران،بٹہ کنڈی بابوسر اور ملحقہ وادیوں میں برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، شاہراہ کاغان بھی بند ہے۔

    نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پاکستان رینجرزسندھ اورسی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعد د عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی(بی آر ای) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم زبیر احمدعرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے۔ ملزم نے 2016میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ ملزم نے 2016میں معسکر غزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کی اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کرمند بھلوایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیئے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ ملزم 2016سے 2019تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم گرفتار ی سے بچنے کے لئے 2020میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیاتھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا۔ملزم بیرون ملک سے BMOکے لیے فنڈنگ اور متعد د افراد کی ذہن سازی بھی کرتار ہا۔ ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کر کے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔گرفتارملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

  • بھارت میں معمولی تلخ کلامی پر  مسلمان طالب علم قتل

    بھارت میں معمولی تلخ کلامی پر مسلمان طالب علم قتل

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ کی۔محمد وسیم علی نے کہا کہ محمد کیف پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیز دھار آلے سے بھی حملہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے تشویش کا اظہار کیا کہ حملہ جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ یونیورسٹی کی سیکیورٹی اور پولیس بعد میں وہاں پہنچی۔محمد کیف کو زخمی حالت میں جواہر لعل نہر میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کردی کہ وہ دم توڑ چکے ہیں۔سول لائنز سرکل افسر ابھے پانڈے نے کہا کہ پولیس مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کا عمل مکمل کر رہی ہے۔

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

  • کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کراچی کے شہریوں کو رمضان میں پانی کے بحران کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رمضان کے پہلے روز ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا پپری پمپنگ اسٹیشن پراچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 145 ایم جی ڈی کمی کا سامنا ہوگا، جس سے لانڈھی کورنگی شاہ فیصل بن قاسم اور ڈی ایچ اے متاثر ہوں گے۔

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس