Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

    گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے ناقدین پر طنز کیا کہ لوگوں کو شکایت کرنے سے روکنے کیلئے بھارت کو دبئی میں ہوٹلوں کو تبدیل کرنا چاہیے تھا، اس موقع پر لیجنڈری سنیل گواسکر نے سابق انگلش کرکٹرز و کمنٹیٹرز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپکو اپنے گھر پر نگاہ رکھنی چاہیے، آپکی ٹیم کیوں ہاری اور کیوں کوالیفائی نہ کرسکی؟۔

    سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ آپ دونوں کو اپنی نظریں بھارتی ٹیم سے ہٹاکر اپنی طرف کرنے کی ضرورت ہے، ہر وقت یہ کہنا کہ بھارت کو یہ مل گیا وہ مل گیا۔ ہمارے پاس توجہ مرکوز کرنے کے لیے بہتر چیزیں ہیں، آپ لوگوں کا یہی رونا ہے۔سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میں دونوں کرکٹرز کو بتا چاہتا ہوں کہ ان کی تنخواہوں کا ایک بڑا حصہ ہندوستان کی آمدنی پر بھی منحصر ہے۔

    قبل ازیں مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا گیا کیونکہ وہ محض ایک مقام پر کھیل رہے ہیں اور انہیں کنڈیشنز کا فائدہ مل رہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اپنے وینیوز تبدیل کررہی ہیں۔دونوں سابق کرکٹرز کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور افریقی بیٹرر راسی وین ڈر ڈوسن نے بھی بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

  • یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    متحدہ عرب امارات نے 16456 افراد کو مملکت میں رہائش کے لیے گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیے گئے ہیں جو 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں قیام کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں 10710 ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔یونیورسٹی کے گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزہ دیا گیا ہے جن کی تعداد 5246 ہے، جبکہ 337 تعلیمی ماہرین بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیز کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدان بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔حکام کے مطابق گولڈن ویزے کا مقصد مملکت میں بین الاقوامی ذہین اور قابل افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ یہ افراد مملکت کے تعلیمی شعبے کے علاوہ دیگر شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    ہانگ کانگ کی معروف کمپنی سی کے ہیچیسن نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے بندرگاہی آپریشنز اور لاجسٹک کنیکٹیوٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی ذیلی شاخ ہیچیسن پورٹس کراچی کے گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی خودکاری پر توجہ مرکوز کرے گی، جس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بندرگاہی نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں اگلے 25 سالوں میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں سڑکوں اور پارکنگ کی سہولتوں کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ہیچیسن پورٹس اب تک 25 سالوں میں حکومت پاکستان کو 225 ارب روپے فراہم کر چکا ہے اور نئی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • انسٹاگرام  ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ٹکر کی مختصر ویڈیوز کی نئی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے۔ جب امریکہ میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو فی الحال منسوخ کر رکھا ہے۔ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز میں کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہو گا۔ دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ میں اپنے آپریشنز سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر پانے کے بعد اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کے ٹکر کی ایپ کو لانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ممکنہ طور پر نئی ایپ کو بھی انسٹاگرام سے جوڑا جائے گا۔ جیسے تھریڈز کے اکاؤنٹ کو انسٹاگرام سے جوڑا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب میٹا نے بھی تاحال ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان مودی کے ہندوتوا نظریے کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور بی جے پی حکومت بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر آئے روز متعصبانہ اور انتہا پسندانہ قوانین نافذ کرنا معمول بنا چکی ہے.

    حال ہی میں بی بی سی نے مسلمانوں اور دیگر گائے تاجروں پر گائے رکشکوں کے ہاتھوں ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا ہے.برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی دودھ کی صنعت سب سے بڑی ہے مگر گائے کے تحفظ کے قوانین مسلمانوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ بھارت کے بیشتر حصوں میں بیف کھانے پر پابندی جبکہ گائے ذبح کے خلاف کالے قوانین ہیں۔ 2014 میں ہندو قوم پرست بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد گائے کو سیاست کا واضح نشان بنا دیا گیا، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں گائے تحفظ کے قوانین کی سختی بڑھ گئی ہے اور بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کے گائے رکھنے پر قانون بنا کر 10 سال قید کی سزا اور 5 لاکھ تک جرمانہ بڑھا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق سخت قوانین نے عید کے موقع پر بھی گائے کے ذبح کے خوف کو بڑھا دیا، گائے رکھشکوں کی جانب سے گائے کی نقل و حمل پر مسلمانوں پر حملے اور قتل معمول بن چکے ہیں، ان سب میں بھارتی پولیس بھی گائے کی نقل و حمل کرنے والوں کو پریشان کرنے میں ملوث ہے۔ گائے رکھشک، تاجروں بالخصوص مسلمان تاجروں کی گاڑیوں کو روک کر پولیس پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ گاڑی کو ضبط کر لیں گے اور گاڑیاں چھڑانے کے لیے وکیل کرنا پڑتا ہے جس پر 3 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ اتر پردیش، بی جے پی کا گڑھ ہے اور وہاں ملک کے سخت ترین گائے تحفظ قوانین نافذ ہیں، حال ہی میں اتر پردیش کے ضلع کُشی نگر میں گائے ٹرانسپورٹر کو گائے اسمگلنگ کے جھوٹے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ گائے ذبح قانون "Anti Cow Slaughter Act” کے تحت ضلعی انتظامیہ اور گائے رکھشکوں کو گاڑیاں ضبط کرنے کا کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

    2020 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے گائے ذبح مخالف قانون کے بے گناہوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے اور 2023 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے گائے کی نقل و حمل "کوئی جرم نہیں” قرار دیا ہے۔ راجھستان میں ’گاؤ رکھشکوں’ کی جانب سے محض مویشیوں کے منتقلی کے شک کی بنیاد پر 4 مسلمان مردوں کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا اور آئے دن مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت شہرِ قاید میں 450 سے زاید مقامات پر سحر و افطار کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، جہاں روزانہ ایک لاکھ سے زاید شہریوں کو سحری اور افطاری فراہم کی جا رہی ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور ماہ رمضان کا اصل پیغام بھی ایثار، قربانی اور بھایی چارے کا فروغ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ، مرکزی مسلم لیگ بیروزگاری کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ۔ ہمارا روزگار سہولت پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔لیکن کراچی جیسے بڑے شہر میں کسی ایک جماعت کا آگے بڑھنا کافی نہیں تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کو عوام کی خدمت کیلیے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔

    احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان غریب اور نادار گھرانوں تک سحری پہنچا رہے ہیں تاکہ خواتین اور بچے بھی آرام و سکون کے ساتھ روزہ رکھ سکیں۔ شہر بھر کے تمام عوامی مقامات پر افطار دسترخوان لگائیں گے ۔ مرکزی مسلم لیگ صرف نمائشی اقدامات نہیں بلکہ مستحق اور نادار لوگوں تک ان کا حق پہنچانے پر یقین رکھتی ہے.

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے رمضان المبارک سے قبل 1370ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرنے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور تمام برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسٹیل ملز ملازمین کے تمام زیر التواء مالی واجبات کو اداکیا جائے۔ ریاست روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے لیکن موجودہ وفاقی حکومت جس میں پیپلز پارٹی اہم شراکت دار ہے وہ اسٹیل ملز سے تمام ملازمین کو بے روزگار کر رہی ہے ۔24 فروری کو اسٹیل ملز سے جن 13 سو سے زائد ملازمین کو برطرف کیا گیا اس میں بڑی تعداد سیکورٹی گارڈز کی بھی ہے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو خالی کرکے اسٹیل ملز انتظامیہ نے چوروں کو کھلی دعوت دی ہے کہ اسٹیل ملز کے اربوں روپے کی مشینری اور قیمتی اثاثے چوری کریں۔یہ انتہائی سنگین نوعیت کا عمل ہے ریاستی اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہے۔جماعت اسلامی ملازمین کی نمائندہ ٹریڈ یونینز کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    1370افراد نہیں بلکہ گھرانے ہیں ،انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے تو ان گھرانوں کا کیا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے لیبر کورٹ سندھ کے ایک فیصلے کو بنیاد بنا کر 1370 سے زائد ملازمین کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے سے چند دن قبل بغیر کسی مالی پیکچ/گولڈن ہینڈ شیک دیے فارغ کردیا جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو رمضان المبارک میں ہی فارغ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس سے قبل اسٹیل ملز انتظامیہ نومبر 2020 کو تقریباً پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو غیر قانونی طور پر جبری برطرف کر چکی ہے اور یہ برطرف ملازمین گزشتہ چار سالوں سے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز جو ملک کا اہم ترین صنعتی ادارہ ہے جس کے اثاثے ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہیں اور یہ ادارہ 2008 تک آپریشنل منافع میں تھا اس کے بعد حکومتوں کی نااہلی، غلط پالیسیوں، کرپشن ،لوٹ مار کے باعث خسارے کا شکار ہوتا گیا۔

    2015 میں جب اسٹیل ملز بحالی کے جانب سفر طے کر رہا تھا تب اس وقت کی مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اسٹیل ملز کی گیس بند کردی جو ایک مجرمانہ فعل تھا۔ اسٹیل ملز کرپشن، مس مینجمنٹ، حکومتی نااہلی کے باعث خسارے میں گئی لیکن سزا ملازمین کو بے روزگاری کی صورت میں دی جارہی ہے ،موجودہ اتحادی حکومت میں اہم شراکت دار پیپلز پارٹی ہے جس کے چیئرمین بلاول زرداری ہیں ،جب وہ اپوزیشن میں تھے اس وقت اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ وعدے اور دعوے کیے تھے کہ اقتدار میں آکر اسٹیل ملز کو بحال اور نکالے گئے ملازمین کو ملازمتوں پہ بحال کریں گے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہے جس نے اسٹیل ملز ملازمین کے کئی احتجاج اس وعدے کے ساتھ ختم کروائے کہ وہ وفاقی حکومت سے بات کرکے ملازمین کو بحال کروائیں گے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ان تمام وعدوں دعووں کے باوجود پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور وفاق میں اتحادی حکومت کے ہوتے ہوئے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی قیادت ان برطرفیوں پر بالکل خاموش ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز کو اسکریپ کرنے اور ملازمین کے برطرفی کے عمل میں پوری طرح ملوث ہے۔ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت صوبائی حکومت سب ملکر اسٹیل ملز جیسے عظیم صنعتی ادارہ کو اسکریپ کرکے اس کے کھربوں روپے کے اثاثوں کی بندر بانٹ اور اسٹیل مل کی زمینوں پہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اسٹیل ملز ملازمین جن کی تنخواہوں میں گزشتہ بارہ سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ان کے منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم گلشن حدید فیز 4 کی الاٹمنٹ میں دانستہ تاخیر کی جارہی ہے لیکن دوسری جانب اسٹیل مل کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر قبضہ مافیا قابض ہے۔

  • خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ایف بی آئی نے 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےغیر قانونی طور پر اپنی مار-اے-لاگو فلوریڈا اسٹیٹ میں لے جانے والے مواد کے بکس واپس کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کو عہدہ چھوڑنے کے بعد قومی دفاعی دستاویزات کو اپنے پاس رکھنے اور مبینہ طور پر وفاقی حکام سے چھپانے کی سازش کرنے کے مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ جب ایف بی آئی کے ایجنٹوں کو 2022 میں ان کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں خفیہ نشانات والی 100 سے زائد دستاویزات ملی تھیں۔ FBI نے تلاشی کے دوران دیگر سرکاری دستاویزات بھی برآمد کی تھیں۔ان الزامات کو ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد چھوڑ دیا گیا، محکمہ انصاف کی پالیسی ہے جس کے تحت کسی موجودہ صدر کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جاتا۔

    یہ واضح نہیں تھا کہ آیا ٹرمپ کو دیے گئے بکس خفیہ دستاویزات پر مشتمل تھے۔ وائٹ ہاؤس نے باکس میں موجود مواد کے بارے میں وضاحت طلب کرنے والے پیغام کا جواب نہیں دیا۔ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر سٹیون چیونگ نے کہا کہ "ایف بی آئی صدر کو ان کی وہ چیزیں واپس دے رہا ہے جو غیر قانونی اور غیر قانونی چھاپوں کے دوران لی گئی تھی۔” "ہم آج ان ڈبوں کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں اور انہیں ایئر فورس ون پر لوڈ کر رہے ہیں۔”جمعے کے روز فلوریڈا کے لیے روانہ ہونے والی ٹرمپ کی فلائٹ میں بکسوں کو لوڈ کیا گیا تھا۔

    ٹرمپ نے ایک ٹروتھ سوشل پوسٹ میں لکھا کہ بکسوں میں موجود مواد "کسی دن ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کا حصہ ہوں گے۔””بالآخر انصاف جیت گیا۔ میں نے بالکل غلط نہیں کیا۔ یہ محض ایک سیاسی مخالف پر حملہ تھا جو ظاہر ہے کہ اچھا نہیں ہوا۔ ہمارے ملک میں اب انصاف بحال ہو جائے گا،‘‘ انہوں نے لکھا۔خفیہ دستاویزات کے معاملے میں ٹرمپ کے خلاف الزامات عائد کرنے والے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ انصاف سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

  • آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔

    گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    کتاب، بارش اور پلاؤ،لفظوں میں بسی ایک شام.تحریر:رضوانہ چغتائی

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

  • ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 کو فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے۔

    اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی ون موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔

    کتاب، بارش اور پلاؤ،لفظوں میں بسی ایک شام.تحریر:رضوانہ چغتائی

    جاوید بٹ قتل کیس ، دونوں گروپس میں صلح ،قیصر بٹ کی ضمانت

    پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا