Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اہل محلہ بھی اس سے خائف تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے دوران بڑے نام سامنے آرہے ہیں جو پولیس کیلیے مسئلہ بن رہے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بات ہوگئی ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی ، جو نوجوان اس لت میں لگ گئے ہیں ان کو کرمنل نہیں بنانا چاہتے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا منشیات کے استعمال کو روکنے کیلیے اس لت میں ڈوبے افراد کے اہل خانہ کو بھی آگے آنا ہوگا ، حالیہ دنوں میں ڈیفنس سے کی جانے والی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم والد کے مینیجر کے اکاؤنٹ میں آرہی ہو اور والد کو اس بات کا علم ہی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے عوام کو پولیس کے ساتھ ملکر کر کام کرنا ہوگا۔

    تقریب میں سی پی کے چیف چیف مراد سونی نے کراچی پولیس چیف کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ANPR ہائی ریزولوشن کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ فوری طور پر شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انھیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور "تلاش ایپ” سے منسلک کیا گیا ہے ، جس سے شہر میں نگرانی اور سیکیورٹی کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی نے پورے کراچی میں جدید کیمرے نصب کیے ہیں جس سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد مل رہی ہے ۔

    اوچ شریف: قبرستان کی خستہ حال دیوار گرنے کاخدشہ،ارباب اختیار کی غفلت، شہریوں میں خوف و ہراس

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

  • گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

    گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

    وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 60 فیصد سرکاری درآمدات اور برآمدات گوادر پورٹ سے کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل میری ٹائم پالیسی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بحری امور کا شعبہ معاشی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے بحری تجارت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور دیگر بندرگاہوں پر انتہائی مہارت رکھنے والی ٹیم موجود ہے جو بحری معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میری ٹائم سیکٹر مستقبل میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    وزیر بحری امور نے بتایا کہ گزشتہ سال بحری شعبے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا، لیکن اس سال 100 ارب روپے منافع کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے حصول کی قوی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 32 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف چار سال میں 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستانی بندرگاہیں اپنی گنجائش سے 50 فیصد کم کام کر رہی ہیں، حالانکہ ان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ اگر درآمدات اور برآمدات کا حجم 90 ارب ڈالر ہے تو توقع ہے کہ اگلے چار سالوں میں یہ دگنا ہو جائے گا۔

    قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سنٹرل ایشیائی ممالک میں تجارتی مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں، لیکن ان کے پاس اپنی بندرگاہیں نہیں ہیں، اس لیے وہ پاکستان کی بندرگاہوں پر انحصار کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سنٹرل ایشیائی ممالک کے دورے کر رہے ہیں تاکہ اس حوالے سے مزید مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستانی بندرگاہوں پر بڑے بحری جہازوں کے لیے مزید گنجائش پیدا کی جا رہی ہے، اور آئندہ چار کنٹینرز کے بجائے 20 ہزار کنٹینرز کے حامل بحری جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی بحری کمپنیاں اور سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کئی ممالک اپنی جی ڈی پی کا 40 فیصد میری ٹائم سیکٹر سے حاصل کر رہے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں جی ڈی پی کا 7 فیصد میری ٹائم صنعت سے وابستہ ہے۔ پاکستان بھی اپنی جی ڈی پی کا 5 فیصد اس شعبے سے حاصل کر سکتا ہے۔قیصراحمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں ماہی گیری کی برآمدات 400 ملین ڈالر ہیں، جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک اس شعبے میں ہم سے بہت آگے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر کی کمپنیاں پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورنگی فش ہاربر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور نئے ایکشن ہالز کی تعمیر پر بھی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 60 فیصد سرکاری درآمدات اور برآمدات گوادر پورٹ سے ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر پورٹ کو عالمی معیار کے مطابق سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ اسے ایک جدید اور مکمل بندرگاہ میں تبدیل کیا جا سکے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ یہ ورکشاپ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور کاروباری فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس شعبے کے فروغ کے لیے حکومتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کمیٹیاں اور ٹاسک فورسز میری ٹائم پالیسی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی بحری صنعت مستقبل میں ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ثقہ شہادتیں وصول ہونے پر اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کئی مقامات پر رمضان المبارک کے چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔علاوہ ازیں دور بین سے چاند دیکھنے کے مقامات سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں تواتر سے موصول ہوئی ہیں۔جس کے بعد سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ یکم رمضان کل بروز ہفتہ بتاریخ یکم مارچ کو ہوگی۔سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد وہ تاریخی دن آگیا جو صرف 33 سال میں ایک بار آتا ہے یعنی اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوگا۔

    سعودی عرب میں آج سے نماز عشا کے بعد تراویح کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی۔

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

  • آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    افغانستان نے چیمپئزٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لئے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔لاہور میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

    صدیق اللہ85رنز بنا کر نمایاں رہے،ابراہیم زدران22،حشمت اللہ شاہدی20 رنز بنا سکے،راشد خان 19اوررحمت شاہ12رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپااوراسپینسر جانسن نے 2،2وکٹیں لیں جبکہ بین ڈوار شیئس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

  • بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    بنگلہ دیش کے تعلیمی اداروں کی نئے سال کی نصابی کتب سے شیخ مجیب الرحمان اور بھارت کا ذکر نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے نیشنل کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (NCTB) نے 2025 تعلیمی سال کے لیے اسکول کی نصابی کتب میں ملکی تاریخ کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کردیں۔رپورٹ کے مطابق نصابی کتب میں پہلے بھارت کو بنگلہ دیش کا نجات دہند ہ بنا کرپیش کیا جارہا تھا جس کو ختم کردیا گیا۔ اسی طرح شیخ مجیب ا لرحمان کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی تصاویر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم 1971 کی جنگ میں بھارتی فوج اور مکتی باہنی کا کردار کاذکر برقرار رکھا گیا ہے ۔

    سب سے اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ذکر اور تصاویر کو تمام نصابی کتب سے مکمل طور پر غائب کردیا گیا ہے۔ اسی طرح طلبا کے لیے روایتی پیغام، جو پہلے پچھلے سرورق پر چھپا ہوا تھا کی جگہ پر جولائی 2024 کی طلبا انقلاب کی تصاویر شائع کی گئی ہیں .یادرہے کہ رواں تعلیمی سال کے لیے 40 کروڑ سے زائد نئی کتابیں چھاپی گئی ہیں۔این سی ٹی بی کے چیئرپرسن اے کے ایم ریاض الحسن کے مطابق نظرثانی 2012 کے نصاب کے فریم ورک کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، جس سے پچھلی 2022-2023 کی نصابی کتب کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

    نئے ایڈیشنز میں کی گئی ایک اہم تصحیح کے مطابق سب سے پہلے بنگلہ دیش کی آزادی کو تسلیم کرنے والا ملک بھارت نہیں بلکہ بھوٹان ہے۔ بھوٹان نے 3 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش کو تسلیم کیا تھا۔

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    حافظ آباد: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، میاں ذیشان عباس بھٹی کو تعریفی سند

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ، کمشنر پشاور کی کوکی خیل قبیلے سے بات چیت، مشترکہ اجلاس طلب

  • سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    سندھ حکومت 10 مارچ 2025 کو گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں شریک ماہرین نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے موثر انتظام کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے معاہدے سے متعلق دستاویزات قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا موجودہ ہیومن ریسورس کا ڈھانچہ تین ماہ تک رکھنے کی منظوری دیدی گئی۔

    شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کی منتقلی سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔ حکومت سندھ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹیز کو مزید ترقی دینے کے لئے کام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تیز رفتار، آرام دہ اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں۔ سندھ حکومت تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم اور موثر بنائے گی۔

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا، لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹر پروگرام اسکیم لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے شاندار جگہ ہے، بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے، سندھ حکومت ون ونڈو سہولت دینے کا عزم رکھتی ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہاگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، کے پی، بلوچستان سب ملک کے حصے ہیں، جہاں اچھا کام ہو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔

    حافظ آباد: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، میاں ذیشان عباس بھٹی کو تعریفی سند

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد جوز بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.

    جوز بٹلرنےاعلان کیا کہ وہ کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔انگلینڈ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے پہلے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد کل کے میچ کے نتائج سے قطع نظر چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔بٹلر نے کہا کہ میں انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے جا رہا ہوں۔یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے،بٹلر کے نائب کپتان ہیری بروک ان کی جگہ لینے کے لیے ابتدائی فیورٹ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے،مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا۔یاد رہے بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ، کمشنر پشاور کی کوکی خیل قبیلے سے بات چیت، مشترکہ اجلاس طلب

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا  ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 4 مارچ کو پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان ،ہم نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے، رمضان المبارک میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ کو ہڑتال کی جانے کے حوالے سے کچھ آوازیں آرہی ہیں ہم نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے۔ڈیلرز کا دوسرا گروپ حکومت نے ہمارے خلاف کھڑا کیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی کوئی غلط مطالبہ نہیں کیا ہے۔ہم ڈی ریگولیشن کے مکمل خلاف ہیں۔ ہماری ایسوسی ایشن کبھی بھی وزارت سے بالکل دبدتی نہیں ہے۔ مجھے حکومت سے کسی اچھے توقع نہیں ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں ڈیلرز کیلئے جان دے دوں گا۔
    ڈیلرز کے مفادات کا سودا نہیں کرسکتے۔ ڈی ریگولیشن کے خلاف 3 سال سے آواز اٹھارہے ہیں۔ڈی ریگولیشن سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔ ڈی رہیگولیشن کیلئے ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سمگلنگ میں کوئی ایک ادارہ نہیں بلکہ بہت سے ادارے ہیں، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کوئی اقدامات سمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ ڈی ریگولیشن کی آواز آتے ہی ملک میں سمگلنگ مزید بڑھ گئی۔ڈیلر کمیشن اورسمگلنگ کے حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز کے مسائل تاحال ہیں۔ ڈی ریگولیشن کے بعد غیرملکی آئل کمپنیاں سارا تیل خرید لیں گی۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے مزید کہا کہ دو سال قبل ڈی جی ٹی او میں رجسٹریشن کرانے گئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ میں مدمقابل پارٹی کو پاکستان پیٹرولیم کا نام استعمال کرنے سے روکا ہے، بہت بڑا گیم ہے جو ہمارے خلاف ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزآل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات تھے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سندھ زون کے رکن رضا عباس کاکہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار تھے مگر اعتماد میں لیا جائے ۔ڈی ریگولیشن کوصرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیاجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیںتھا۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ تھی۔ ہمارے ڈیلرز کی تعداد ملک بھر میں زیادہ تھی اور اس سے متعلق محکموں کو تمام کوائف بھی جمع کرا چکے تھے۔

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

    رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا ، لہذا پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود تھا، آج ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، رمضان مبارک 2 مارچ کو پورے پاکستان میں ہوگا۔

    قبل ازیں لاہور میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے ایوان اوقاف میں زونل ہلال کمیٹی اجلاس ختم ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ڈی جی اوقاف کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے آگاہ کردیا ہے، رمضان المبارک چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    پنجاب:

    لاہورمیں رمضان المبارک کاچاند دیکھنےکیلئےصوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جاری ہے،اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور خالد محمود کر رہے ہیں،محکمہ اوقاف اورصوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کےممبران چانددیکھنےکیلئےموجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان پر بادلوں کے باعث چاند نظر آنے کےامکانات کم ہیں،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    خیبر پختونخوا:

    پشاورمیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عید گاہ میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ٹیلی سکوپ اور ایچ ٹی ایس سسٹم فعال ہیں،محکمہ موسمیات اور سپارکو کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

    سندھ:

    محکمہ موسمیات کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے،اجلاس کی صدارت علامہ حافظ محمد سلفی کررہے ہیں۔اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران، ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری اور محکمہ موسمیات سے دیگر شریک ہیں۔فوکل پرسن محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،وسطی اور بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع صاف ہے،کراچی سمیت ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود ہے،یکم رمضان المبارک 2 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

    بلوچستان:

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت مولانا انوار الحق حقانی کررہے ہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع صاف ہے، جبکہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو ہے۔آج کوئٹہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ،کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا وقت 6 بج کر 59 سے لے کر 7 بجکر 7 منٹ تک ہے۔

    اسلام آباد:

    وفاقی دارالحکومت میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان وزارت مذہبی امور کی چھت پر موجود ہیں،کمیٹی کے شرکاء میں علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبدالسلام جلالی اور مفتی محمد اقبال نعیمی شامل ہیں۔کمیٹی ارکان علامہ ہارون الرشید بالاکوٹی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی بھی چاند دیکھنے کے لیے موجود ہیں،محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود ہیں۔

    سپارکو:

    ترجمان سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آج صبح5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی،آج غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی،28فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی۔چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے،آج چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی