Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک تیز رفتار خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کا ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو دوست حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں نوجوان حارث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ احمد کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد بیت المکرم مسجد کے قریب جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔

    حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی، اور مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ ٹینکر کو نذرِ آتش کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثنا، حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جناح اسپتال پہنچے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

    چکوال کے قریب موٹروے بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

    امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہے ہیں ،دفتر خارجہ

  • وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی 2ماہ کے دوران توسیع متوقع ہے اس سلسلےمیں نواز شریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں 10 وزرا کااضافہ ہوگا،کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی،نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر نام شارٹ لسٹ کریں گے۔یاد رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی، ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا۔حنیف عباسی، معین وٹو اورمصطفیٰ کمال نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا، اورنگزیب کھچی اور سردار یوسف نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔بطور وفاقی وزیر رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چودھری نے حلف اٹھایا، وفاقی وزرا میں شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ بھی شامل ہیں۔

    بیرسٹر عقیل ملک اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا، ملک رشید اور کھیئل داس نے بھی بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا۔طلال چودھری ، عبدالرحمان کانجو اوربلال کیانی نے بھی حلف اٹھایا، وزرائے مملکت میں مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چودھری اور وجیہہ قمر بھی شامل ہیں، مشیران میں محمد علی، سید توقیر شاہ اور پرویز خٹک شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن نے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، وزیر اعظم کے تین نئے مشیروں اور چار معاونین خصوصی کے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ہارون اختر،حذیفہ رحمان،مبارک زیب اور طلحہ بُرقی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔

    چکوال کے قریب موٹروے بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل:آشخیل میں3 سال بعد بھی گرلز پرائمری سکول کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

  • سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم جماعت کا رکن گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم جماعت کا رکن گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے رکن محمد عمر کو گرفتار کرلیا ۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ کیاگیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ ویڈیو ٹی ٹی پی نور ولی محسودگروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، ویڈیو پھیلانے کا مقصد کراچی میں ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم کی دہشت پھیلانا تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایاکہ سی ٹی ڈی نے کیماڑی میں مسان چوک کے فٹبال گرانڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے رکن کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم محمد عمر سے موبائل فون اور وزیٹنگ کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نےحماس کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا

    آرٹیفشل انٹیلی جنس ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

    صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

  • ایبٹ آباد کے قریب مسافر گاڑی کو حادثہ، 3 افرادجاں بحق

    ایبٹ آباد کے قریب مسافر گاڑی کو حادثہ، 3 افرادجاں بحق

    راولپنڈی سے ایوبیہ آنیوالی مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 11 افراد شدید زخمی ہیں، جن میں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ تیز بارش اور برفباری کے باعث پیش آیا ہے۔ ریسکیو 1122 مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مرنے والوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری سےعلاقےمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ناران ، کاغان ، شوگران میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ غذر میں گیچ کے مقام پربھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت چترال روڈ بند ہوگیا۔

    بالاکوٹ میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم بحال کردی گئی جبکہ ناران، کاغان، شوگران میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔اپرکوہستان میں بند شاہراہ قراقرم 36 گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔ شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 300 مسافروں کو روڈ بندش کے باعث رہائش دیاسسٹنٹ کمشنر داسو کے مطابق خواتین کو پرائمری سکول داسو اور مردوں کو ہائی سکول داسو میں رہائش دی۔ کوہستان میں ٹریفک بحال کرنے کے بعد مسافروں کو روانہ کردیا۔

    آرٹیفشل انٹیلی جنس ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

    صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

  • اسرائیلی فوج نےحماس کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا

    اسرائیلی فوج نےحماس کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا

    اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے پر اپنی تحقیقات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق فوج اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی۔جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن پسپا ہوگیا تھا،حماس نے 3 مرحلوں میں حملہ کیا،فلسطینی جنگجوؤں نے علاقے کی آبادیوں اور سڑکوں کا کنٹرول حاصل کرلیاتھا۔تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 5ہزار افراد حملے کے دوران غزہ سے اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوئے۔دوسری جانب موساد چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹس نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 والے حملے سے پہلے لبنان میں پیجر اسمگل کیے۔

    موساد چیف کے مطابق ایجنٹس نے حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کے لیے 500 پیجرز کی پہلی کھیپ 7 اکتوبر سے پہلے لبنان پہنچائی تھی، گزشتہ سال 17 ستمبر کو لبنان بھر میں ہزاروں پیجر ڈیوائسز ایک ساتھ پھٹیں۔پیجر دھماکے کا نشانہ حزب اللہ کے جنگجو اور اراکین تھے،یہ واقعات ایک وسیع اسرائیلی انٹیلیجنس آپریشن کا حصہ تھے،پیجر حملہ کامیاب رہا جس میں ہزاروں پیجرز اور واکی ٹاکی پھٹے۔یاد رہے گزشتہ سال لبنان میں پیجر دھماکے میں 51 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

    آرٹیفشل انٹیلی جنس ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

  • آرٹیفشل انٹیلی جنس ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

    آرٹیفشل انٹیلی جنس ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

    چین میں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ گرل فرینڈ چونا لگا کر 28 ہزار ڈالر لے اڑی۔

    رپورٹ کے مطابق چین میں آن لائن اسکیمرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص سے 28 ہزار ڈالر ہتھیا لیے۔ شنگھائی کے شہری کو اے آئی سے تیار کی گئی گرل فرینڈ کے ساتھ ’تعلق‘ کے باعث 28 ہزار ڈالر سے ہاتھ دھونے پڑے۔چینی نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق اسکیمرز نے اے آئی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ایک لڑکی کی حقیقت پسندانہ ویڈیوز اور تصاویر تیار کیں۔ جنریٹو اے آئی سافٹ ویئر سے تیار کی گئی اس لڑکی’مس جیاؤ’ کا فرضی نام دیا گیا تھا۔

    اسکیمرز نے جعلی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو قائل کیا کہ اس کی ’ گرل فرینڈ’ یعنی مس جیاؤ کو کاروبار شروع کرنے اور ایک رشتے دار کے علاج میں مدد کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد متاثرہ شخص نے تقریباً دو لاکھ یوآن (لگ بھگ 28 ہزار ڈالر) ایک بینک اکاؤںٹ میں ٹرانسفر کیے جو ان کے خیال میں ان کی آن لائن محبوبہ کا اکاؤنٹ تھا۔رپورٹ کے مطابق اسکیمرز نےاپنے بچھائے گئے جال کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جعلی آئی ڈی اور میڈیکل رپورٹس تک تیار کی تھیں۔

    پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ ایک اسکیمر ٹیم ویڈیوز اور تصاویر بھیج رہی تھی جو تمام یا تو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھیں یا بہت سی تصاویر کو ملا کر بنائی گئی تھیں۔اس پورے عرصے کے دوران متاثرہ شخص لیو کی اپنی گرل فرینڈ جیاؤ سے کبھی دو بدو ملاقات نہیں ہوئی تھی اور ہوتی بھی کیسے؟’سی سی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں خاتون کی مختلف انداز اور پس منظر میں تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

    بڑھتے ہوئے اے آئی ٹولز ٹیکسٹ، تصاویر اور یہاں تک کے لائیو ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں جس نے دنیا بھر میں اسکیمز اور دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ کرد یا ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا تھا کہ وہ آن لائن تعلقات سے محتاط رہیں کیوں کہ جنریٹو اے آئی کے استعمال کے ذریعے فراڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

  • صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفٰی عامر قتل کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی پھرتیاں شروع ہوگئیں، 54 دن بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آخرجاگ اٹھے اورقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس سے ایک دن قبل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

    بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا،علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ یہ سب اس وقت ہوا ارمغان گرفتار اور ریمانڈ پر ہے اورایک اور ملزم ساحر حسن کو جیل کسٹڈی کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ مصطفٰی قتل کیس میں مجرمان کے بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں، کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے، وزیراعلی سندھ کو ایسے وقت خیال آیا کہ کیوں نہ کیس کی بریفننگ لی جائے.

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

  • ایک اور امریکی  اداکارہ  کی لاش گھر سے برآمد

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

    ہولی وڈ امریکی اداکارہ 39 سالہ مشیل ٹریچن کی گھر سے لاش برآمد ہونے پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ایمرجنسی فون کال موصول ہونے پر مشیل ٹریچن کے فلیٹ پر پہنچے کر انہیں مردہ حالت میں پایا۔رپورٹ میں امریکی نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہسپتال لائے جانے پر ڈاکٹرز نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کی۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ اداکارہ کی موت کے حوالے سے کسی بھی غلط چیز یا کھیل کا کوئی شبہ نہیں، کمرے میں کسی طرح کی کوئی مشکوک چیز نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی اداکارہ کے جسم پر کوئی مشکوک چیزیں تھیں۔

    اے ایف پی نے امریکی نشریاتی ادارے ’اے بی سی نیوز‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشیل ٹریچن نے کچھ عرصہ قبل ہی جگر کی پیوندکاری کروائی تھی اور وہ متعدد طبی پیچیدگیوں کا شکار بھی تھیں۔ڈاکٹرز، پولیس اور رشتے داروں نے ابتدائی طور پر اداکارہ کی موت کو طبعی قرار دیا ہے اور کسی بھی قسم کے شک کا اظہار نہیں کیا۔اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    واضح رہے کہ مشیل ٹریچن نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے بچپن میں ہی امریکی ٹی وی ڈراموں سمیت ہولی وڈ فلموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔مشیل ٹریچن نے ہولی وڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ بھی کام کیا اور ان کا شمار امریکا کے چند معروف ترین چائلڈ آرٹسٹس میں ہوتا تھا۔مشیل ٹریچن کی موت کے بعد معروف ہولی وڈ شخصیات نے سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں اہلیہ اور پالتو کتے کے ساتھ مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 95 سالہ جین ہیک مین اپنی 63 سالہ اہلیہ بیٹسی اراکاوا نیو گھر میں مردہ پائے گئے۔چھ دہائیوں پر محیط کیرئیر میں جین ہیکمین نے 2 اکیڈمی ایورڈز (آسکر ایوارڈز) بھی اپنے نام کیے، اداکار کی عمر 95 سال اور انکی اہلیہ کی عمر 64 برس تھی۔ پولیس کے مطابق تاحال دونوں کو قتل کرنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں.

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین اور اہلیہ کی لاشیں برآمد

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

  • سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات مارکیٹ میں کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جارہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ جو جعلی ادویات مختلف کمپنیوں کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ان کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ادویات کے 300 سے زائد سمپل ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 13 مختلف ادویات کے سمپل جعلی قرار دیے گئے ہیں، یہ جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو کراچی سمیت اندرون سندھ میں جعلی ادویات کی سینکڑوں شکایت موصول ہوئی تھی جس ڈرگ انسپکٹروں نے ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختلف ادویات کے سپمل حاصل کیے، ان ادویات میں جسم میں درد، مرگی اور ہڈی و پٹھوں کے درد میں استعمال کی جانے والی آئیوڈیکس کے نمونے جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے تو انکشاف ہوا کہ ان ادویات میں وہ اجزاء شامل نہیں جو درد میں استعمال کی جاتی ہے۔

    عدنان رضوی نے بتایا کہ جس پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ ادویات پر درج کمپنیوں کے پتوں پر رابطہ کیا جائے، ڈرگ انسپکٹروں کی کاروائی پر انکشاف ہوا کہ یہ کمپنیاں وہاں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ آئیوڈیکس بنانے والی کمپنی سے جب رابطہ کیا تو اس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آئیوڈیکس کی مینوفیکچرنگ 2017 کے بعد سے بند ہے، آئیوڈیکس پر مینیوفیکچرنگ کی تاریخ 2024 درج تھی۔ اسی طرح دیگر 13 مختلف ادویات پر درج بیج نمبر، لائنس نمبر اور کمینی کی پتے بھی غلط تھے جس کے بعد سندھ کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی انشورنس گارنٹی لازمی قرار

    پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی

  • صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    صدر مملکت آصف علی زرداری دوروزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرے۔وفد اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    امریکہ کا کینیڈا ، چین ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ