Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی، 18 گرفتار

    جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی، 18 گرفتار

    جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق مشتبہ گروہ نے 193 ممالک کے لاکھوں شہریوں کے کریڈٹ کارڈ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے کروڑوں یورو کا نقصان پہنچایا۔جرمن پولیس کے مطابق 2016 سے 2021 تک یہ گروہ جعلی اسٹریمنگ، ڈیٹنگ اور تفریحی ویب سائٹس کے ذریعے صارفین سے رقم وصول کرتا رہا، جسے بعد میں منی لانڈرنگ نیٹ ورک میں منتقل کیا جاتا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے جرمنی سمیت اٹلی، امریکا، اسپین، نیدرلینڈز اور دیگر ممالک میں مارے گئے، جبکہ تحقیقات میں 44 مشتبہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک کے مکمل مالی حجم کا تعین کیا جا سکے

    بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے یوتھ فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

    ایرانی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا، ایاز صادق نے استقبال کیا

  • بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے یوتھ فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے یوتھ فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نوجوانوں کی بہبود سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے یوتھ پروگرامز کو مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت یکجا کیا جائے گا۔ تحصیل سطح پر نوجوانوں کے لیے فیسلیٹیشن سینٹرز اور چیف سیکرٹری آفس میں خصوصی معاونت سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو وزیر اعظم بلا سود قرضہ اسکیم سے مکمل آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سات اضلاع میں انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کی ترقی ہی صوبے اور ملک کی ترقی ہے

    ایرانی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا، ایاز صادق نے استقبال کیا

    انسانی ہمدردی،ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس کے دوران کمیشن کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کو 13 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ ترامیم اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے وزارتِ داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی

    ایرانی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا، ایاز صادق نے استقبال کیا

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    انسانی ہمدردی،ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

  • ایرانی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا، ایاز صادق نے استقبال کیا

    ایرانی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا، ایاز صادق نے استقبال کیا

    اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    نور خان ایئربیس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی ہم منصب اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایاز صادق نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ایرانی اسپیکر کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پارلیمانی تعلقات کی علامت ہے۔

    ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے، وہ پاکستان کے عوام اور پارلیمان کے تہہ دل سے مشکور ہیں

    انسانی ہمدردی،ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میئر الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا

  • انسانی ہمدردی،ایران نے  دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

    انسانی ہمدردی،ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا

    ایران نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین سال سے جاسوسی کے الزام میں قید دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جوڑا فی الحال ایران میں فرانسیسی سفارتخانے میں موجود ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں فرانسیسی شہریوں کی رہائی ’اسلامی رعایت‘ کے تحت عمل میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ابھی ایران ہی میں ہیں۔ایمانویل میکرون نے بتایا کہ رہائی پانے والے شہریوں میں سیسل کوہلر اور ان کے ساتھی ژاک پاریس شامل ہیں، جنہیں تقریباً تین سال قبل ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    عباس عراقچی نے مزید بتایا کہ ایک ایرانی خاتون، جسے فرانس نے رواں سال کے آغاز میں رہا کیا تھا، اس وقت فرانس میں ایرانی سفارتخانے میں موجود ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں اس پیش رفت کو مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میئر الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا

    پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

    بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

  • پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراموں اور نشریاتی منصوبوں پر معاہدہ

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سمیت دیگر نجی چینلز اور ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ پروگرامز اور ڈرامے بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ ڈرامہ سیریز بھی تیار کریں گے۔

    اسلام آباد میں دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان نشریات، فلم، میڈیا ریگولیشن اور ثقافتی تبادلے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔پی ٹی وی اور آئی آر آئی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک پروگرامز، خبریں اور ثقافتی مواد کا تبادلہ کریں گے، جب کہ فلم سازی اور تربیت کے منصوبوں پر بھی تعاون ہوگا۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا تعاون دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا، علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ سیریز نوجوان نسل کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی

    پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

    بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

  • ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میئر الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا

    ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میئر الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی سب سے بڑی وجہ تھی۔

    وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ ناشتے کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ طویل شٹ ڈاؤن کے باعث ایئرلائنز اور اسٹاک مارکیٹ متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار ڈیموکریٹس کو ٹھہرایا تاہم افسوس کا اظہار کیا کہ ڈیموکریٹس کو اتنا موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا رہا جتنا کہ انہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔صدر ٹرمپ نے فلی بسٹر کے خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ یہ قدم شٹ ڈاؤن کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کو اب فلی بسٹر ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ قانون سازی ممکن نہیں ہوگی۔

    انہوں نے سینیٹ کی "بلیو سلپ” روایت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، جس کے تحت مقامی سینیٹرز کو عدالتی یا اٹارنی نامزدگیوں پر اعتراض کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ روایت صدر کے اختیارات کو محدود کرتی ہے، اس لیے ان کی انتظامیہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرے گی۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے، وہ شہر کے پہلے مسلمان میئر ہیں

    پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

    بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

  • پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

    پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

    نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے قابل ’’سفرا ڈرون جیمنگ گن‘‘ تیار کر لی ہے۔ اس جیمنگ گن نے "کامی کازی” ڈرونز کو مؤثر طریقے سے ہدف بنا کر ناکارہ کرنا شروع کر دیا ہے اور ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر (ڈیڑھ کلومیٹر) تک فاصلے سے ڈرون اور اس کے ریموٹ کنٹرول سگنلز کو بند کر سکتی ہے۔

    کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاک بحریہ کی پائمیک نمائش میں اس اینٹی ڈرون جیمر گن کا آئندہ استعمال دکھایا گیا، جسے ڈیڑھ کلومیٹر تک رینج میں آنے والے تجارتی نوعیت کے ڈرونز کو غیر فعال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے کہا کہ یہ نظام سرحدی تنصیبات پر نصب کیا جا سکتا ہے اور بڑے شہروں میں ہونے والے عوامی یا سرکاری ایونٹس کے دوران بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان کے مطابق گن تیس درجے کے اینگل پر ایک اعشاریہ پنج کلومیٹر رینج میں مؤثر ہے مگر ضرورت کے مطابق اس کے زاویے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

    حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ اس رینج میں آنے والے ڈرونز کا کنٹرول یا تو حاصل کر لیا جاتا ہے یا انہیں ناکارہ کرکے محفوظ انداز میں لینڈ کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد دشمنی ڈرونز کی صورت میں بھی یہ گن انہیں غیر فعال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے

    بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

  • بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

    بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے اور اس سے وفاق کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم آئینی طریقہ کار کے مطابق نہیں لائی گئی، نہ ہی پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت ہوئی اور نہ ہی ترمیم کا مسودہ شیئر کیا گیا۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت اس ترمیم کے ذریعے قوم کو مزید تقسیم کر رہی ہے، وفاق کا ڈھانچہ خطرے میں ڈالا جا رہا ہے اور صوبے اب بھی 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کا حصہ کم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، دنیا بھر میں ایسی ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جیل میں موجود ہیں اور عوام کے مفاد میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسکولوں اور کالجز کے کنٹرول نہیں بلکہ نصاب سے متعلق بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوں گے، این ایف سی پر بھی بات چیت مشاورت سے کی جائے گی۔

    طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹیوں میں اپنا کردار ادا کرے، 27ویں آئینی ترمیم کو متنازع بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف پالیسی واضح کی جائے اور افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت ختم کریں۔

  • سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا،ٹرمپ کا نیا دعویٰ

    سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا،ٹرمپ کا نیا دعویٰ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام سِکسٹی منٹس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔میزبان کے سوال پر کہ ولی عہد دو ریاستی حل کے بغیر معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے، ٹرمپ نے جواب دیا خۃ ہیں، میں سمجھتا ہوں وہ شامل ہوں گے۔ میرا خیال ہے ہم کوئی حل نکال لیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ دو ریاستی حل ہوگا یا نہیں، یہ اسرائیل، دیگر فریقوں اور ان پر منحصر ہے، تاہم ایران کو جوہری طاقت سے روکنا امن کے لیے ضروری ہے۔الجزیرہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے سرکاری ملاقات کریں گے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔ اس موقع پر دفاعی معاہدے پر پیش رفت بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں 2020 میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کروائے تھے

    کراچی میں ای چالانوں کی بھرمار، شہری پریشان؛ حکام سے جواب طلب

    دوحہ میں سماجی ترقی پر عالمی سربراہی اجلاس، ’دوحہ سیاسی اعلامیہ‘ کی منظوری

    سگریٹ برانڈز کی ٹیکس چوری، 81 فیصد مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ غائب