Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی،سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا،دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

  • سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لئے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان سمیت آئی جی جیلز قاضی نظیر احمد اور مختلف جیلوں کے جیل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محکمہ جیل خانہ جات کی سال 2019 اور سال 2020 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر جیلوں میں قیدیوں کو کھانے،ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا جس پر پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے آئی جی جیل سے استفسار کیا کہ قیدیوں کو کھانے اور دیگر اشیا کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے ٹینڈرز کن ٹھیکداروں کو دئے گئے اوراس متعلق ریکارڈ فراہم کریں اور بتایا جائے کے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے تین وقت کے کھانے کا معیار کیا ہے اور معیار کس طرح چیک کیا جاتا ہے۔

    جس پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے پی اے سی کو بتایا کہ سندھ کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور کھانے کا معیار میڈیکل افسران اور ججز بھی آکر چیک کرتے ہیں اور قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت ادویات فرنیچر اور کپڑوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں 2 ارب 45 کروڑ خرچ کئے گئے جس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کیا گیا تھا تاہم جیل حکام پی اے سی اور آڈٹ کو 2 ارب 45 کروڑ سے زائد قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

    آڈٹ پیراز کے جائزے کے دوران جیلوں میں ادویات کی خریداری میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے، یونیفارم کی خریداری میں 3 کروڑ 45 لاکھ روپے، قیدیوں کے فرنیچر پر 10 لاکھ 27ہزار روپے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکے جیلوں میں مشینری اور پلانٹ کی خریداری کی مد میں 6 کروڑ 18لاکھ روپے کپڑوں کی خریداری پر 29لاکھ روپے خرچہ ظاہر کیا گیا جس پر ڈی جی آڈٹ نے سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے کی فراہمی پر 2 ارب 45 کروڑ روپے خرچ ہونے پر ڈی جی آڈٹ نے اعتراض اٹھایا۔

    پی اے سی نے سندھ کے سیکریٹری داخلہ کو قیدیوں کے کھانے سمیت دیگر اشیا کی خریداری کی مد میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کرنے اور فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پی اے سی نے جیل حکام کو سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر اضلاع کے جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کے معیار کی چیکنگ کے لئے فوڈ اتھارٹی کے افسران کو مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں ملیر جیل حکام 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے پوچھا کہ ملیر جیل حکام نے 80 لاکھ روپے کہاں خرچ کئے جس پر ملیر جیل حکام نے پی اے سی کو بتایا کے ملیر جیل کی مینٹیننس، پیٹرول پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جس پر پی اے سی نے ملیر جیل حکام کو 10 دنوں میں 80لاکھ روپے کے خرچوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں کمیٹی کے رکن خرم کریم سومرو نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ جیلوں میں اصلاحات کے لئے اربوں روپے بجٹ فراہم ہورہا ہے تو ملیر جیل کی کھڑکی سے قیدی کیسے فرار ہوا جس پر جیل حکام قیدی فرار ہونے پر پی اے سی کو مطمئن جواب نہ دے سکے۔ اجلاس میں پی اے سی نے سندھ بھر کے جیلوں کی انٹرنل آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

  • 2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2014 دھرنوں سے متعلق کیس میں علامہ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سول جج شہزاد خان نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنوں سے متعلق کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایم این اے خرم شہزاد اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری کئے گئے۔بانی پی ٹی آئی متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں۔عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ علامہ راجا ناصر عباس کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

  • سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مقبول ماڈلز، سوزوکی آلٹو (تمام ورژنز) اور سوزوکی راوی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا۔

    سوزوکی آلٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آلٹو VXR MT کی موجودہ قیمت 2,707,000 روپے ہے، لیکن اب اس کی قیمت 1,20,000 روپے کے اضافے سے 2,827,000 روپے ہوگئی۔الٹو VXR AGS کے اس ماڈل کی قیمت 2,894,000 روپے سے بڑھ کر 2,989,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔الٹو VXL AGS کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے، اس کی قیمت 3,045,000 روپے سے بڑھا کر 3,140,000 روپے کر دی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔راوی پک کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے؛ موجودہ قیمت 1,856,000 روپے سے بڑھ کر 1,956,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 100,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں مصنوعات کے معیار، حفاظت اور آرام دہ خصوصیات کو برقرار رکھنے کی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ ان بہتریوں کے ساتھ، سوزوکی آلٹو نہ صرف بہتر فیچرز فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی کسٹمر بیس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے affordability کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔تجارتی استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی سوزوکی راوی میں بھی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، تاکہ کاروباری مالکان کو مسلسل قابل اعتماد اور موثر کارکردگی فراہم کی جا سکے۔

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

  • وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس  شروع

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    حکومت نے کاروباری افراد کے لیے وی پی این کے استعمال کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے 2 کمپنیوں کو درخواستوں پر لائسنس جاری کر دیا گیا، اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کیساتھ کنیک ٹیویٹی کی معاونت کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان اپنے انٹرنیٹ کو بڑھانے کے لیے 26.5 Tb فی سیکنڈ کیبل کنیکٹیویٹی کا منصوبہ رکھتا ہے۔

    یاد رہے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین کے سائبر حملوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سائبر حملوں کی نئی مہم کا کھوج لگایا گیا ہے، ذاتی معلومات، کوائف چوری کرنے کے لیے براؤزر ایکسٹیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

    ”شالا وسدا روے پنجاب ” رونقوں کا میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 ، اختتام پذیر

    چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خوارج جہنم واصل

  • فرانس میں روسی قونصل خانے پر  حملہ

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

    فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری 3 بوتلیں پھینکی گئیں جن میں سے 2 دھماکے سے پھٹ گئیں۔ یہ بوتلیں قونصل خانے کے باغیچے میں گریں اور ماہرین ان کے مواد کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد قونصل خانے کے عملے کو کچھ دیر کے لیے عمارت کے اندر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی اور اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کا معائنہ کیا.تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    دوسری جانب روس نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فرانس سے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس کے مطابق روسی حکام نے فرانس سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے احاطے میں ہونے والے دھماکے میں دہشت گردی کے تمام آثار موجود ہیں۔

    فرانسیسی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس حملے کے پس پردہ مقاصد اور ملزمان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

    ”شالا وسدا روے پنجاب ” رونقوں کا میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 ، اختتام پذیر

    ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خوارج جہنم واصل

  • کراچی میں کینال منصوبے پر احتجاج کے دوران تصادم

    کراچی میں کینال منصوبے پر احتجاج کے دوران تصادم

    جئے سندھ قومی محاذ کی سکھر سے شروع ہونے والی ریلی آج شام کراچی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی، جس میں مقررین نے متنازع نہر منصوبے، کارپوریٹ فارمنگ اور ہندو لڑکیوں کی مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

    حکام، منتظمین اور عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے 28 روز قبل سکھر سے مارچ شروع کیا تھا، جس کی مرکزی شارع فیصل پر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، متعدد مظاہرین نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو مارا جبکہ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی سید اسد رضا نے ڈان نیوز کو بتایا کہ تقریباً 500 سے 600 مظاہرین بشمول خواتین اور بچے ایف ٹی سی پہنچے۔

    سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ منتظمین کے رہنماؤں کے ساتھ سمجھوتہ ہوا تھا کہ ایف ٹی سی سے کراچی پریس کلب تک جانے کے لیے لکی اسٹار کی طرف جائیں گے۔مزید بتایا کہ انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے ریجنٹ پلازہ ہوٹل (ایس آئی یو ٹی ہسپتال) کی طرف بڑھنا شروع کر دیا، وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔متعدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی، ان کے محافظ، صدر پولیس اسٹیشن کے ہاؤس آفیسر اور دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مظاہرین نے مبینہ طور پر پولیس اور شہریوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا۔

    مظاہرین کے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جسقم کے رہنماؤں نے مبینہ طور پر ایف ٹی سی کے مقام پر 400 سے 500 مظاہرین کو اکسایا، جنہوں نے مبینہ طور پر پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی اور پولیس کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا۔

    ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے کہا کہ مظاہرین کو بغیر کسی کارروائی کے منتشر کرنا ’مشکل‘ تھا، اس لیے پولیس نے کسی بھی واقعے سے بچنے کے لیے انہیں پریس کلب کی طرف جانے کی اجازت دی۔پولیس نے مبینہ طور پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے 12 مشتبہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109، دفعہ 144، دفعہ 147، دفعہ 148، دفعہ 186، دفعہ 337 (ون) اے، دفعہ 353 اور دفعہ 427 کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    پریس کلب پر جسقم کے رہنماؤں اسلم خیرپور، نیاز کالانی، اسمٰعیل نوتکانی، عبدالستار چنہ، وحید سندھی، تاج جویو، الہیٰ بخش بیک، منیر حیدر شاہ، سوریحہ سندھی، مہر اور دیگر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر 6 مجوزہ نہروں پر پیش رفت روکی جائے۔انہوں نے مذہبی انتہا پسندی اور سندھ میں ’بیرونی لوگوں‘ کی آمد کی بھی مذمت کی، ایکٹوسٹس نے سندھ کے سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

    پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنجی ادارے کی رپورٹ جاری

    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

  • یوکرینی صدر کی امن کے بدلے صدارت چھوڑنے کی پیشکش

    یوکرینی صدر کی امن کے بدلے صدارت چھوڑنے کی پیشکش

    یوکرین کے صدر ویلادیمیرزیلنسکی نے امن اور ملک کی نیٹو میں رکنیت کے بدلے اپنی صدارت کی قربانی دینے کی پیش کس کردی ہے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظایہ کے ساتھ اختلافات کے پیش نظر کیف میں پریس کانفرنس کے دوران یہ پیش کش کی جبکہ روس نے جنگ کا تیسرا سال مکمل ہونے پر بدترین حملہ کردیا ہے۔ اگر یوکرین میں امن قائم ہوتا ہے اور مجھ سے اپنی صدارت چھوڑنے کی امید رکھتے ہوں تو اس کے لیے میں تیار ہوں اور اگر کوئی شرط ہوتی ہے تو میں یہ نیٹو کی رکنیت کے حق میں کر سکتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالث بننے کے بجائے ہمارے شراکت دار ہوتے جبکہ امریکی صدر پہلے ہی یوکرین کے صدر پر تنقید کرچکے ہیں۔زیلنسکی نے امریکی صدر سے توقعات سے متعلق کہنا تھا کہ میں واقعی میں صرف ثالثی سے زیادہ کی توقع کررہا تھا، یہ کافی نہیں ہے اور میں امریکی رہنما اور روسی صدر ویلادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔

    دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روسی اور امریکی ٹیمیں رواں ہفتے ملاقات کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

    پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنجی ادارے کی رپورٹ جاری
    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

  • پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنجی ادارے کی رپورٹ جاری

    پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنجی ادارے کی رپورٹ جاری

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے پاکستان کے 2002 سے 2024 کے دوران منعقد ہونے والے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فافن کی پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں، 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔فافن نے بتایا کہ2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔

    اسی طرح 2013، 2018 اور 2024 کی اسمبلیاں بالترتیب 26 فیصد، 22 فیصد اور 21 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کی نمائندگی، 2013، 2018 اور 2024 کی اسمبلیاں بالترتیب 48 فیصد، 43 فیصد اور 45 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی نمائندگی کرتی تھیں۔ 2024 کے عام انتخابات میں 265 میں سے کسی بھی حلقے سے کوئی امیدوار اکثریتی رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل نہیں کر سکا، 2024 میں تقریباً تین چوتھائی حلقے یعنی 202 میں کامیاب امیدواروں کو 25 فیصد سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔فافن کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں 63 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو 25 سے 50 فیصد ووٹرز کی حمایت ملی، 2024 میں ڈالے گئے ووٹوں کے تناسب سے صرف 69 حلقوں میں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

    گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 2024 میں 196 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو نصف سے کم ووٹ حاصل ہوئے، 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں میں صرف دو حلقے ایسے تھے جہاں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد رجسٹرڈ ووٹ حاصل کیے۔ 2024 میں صوبائی اسمبلیوں میں زیادہ تر 499 صوبائی حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو 25 فیصد سے کم رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت ملی تاہم صرف 107 صوبائی حلقوں میں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

    ایف پی ٹی پی کا نظام اس بحران کو مزید بڑھا دیتا ہے، ایف پی ٹی ایف میں وہ امیدوار کامیاب ہوتا ہے جو حلقے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے، چاہے اسے اکثریتی حمایت حاصل نہ ہو۔فافن نے پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایف پی ٹی پی نظام کا ازسرنو جائزہ لے، ووٹرز کی زیادہ شمولیت اور مزید نمائندہ انتخابی نتائج یقینی بنانے کے لیے اصلاحات پر غور کرے۔

    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

  • سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    پاکستان کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    دبئی میں میچ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد میرا کام مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو سنبھالنا اور شراکت قائم کرنا تھا اور اسپنرز کے خلاف زیادہ رسک نہیں لیے اور سنگل، ڈبل بناتے رہے۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اچھی ساجھے داری قائم کرنے کے بعد آخر میں شریاس ایئر نے تیز بیٹنگ کی، میں نے بھی کچھ باؤنڈریز لگائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، جب آپ محنت کرتے ہیں تو اس کا انعام ضرور ملتا ہے، بیٹنگ کے دوران رنز کی رفتار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

    دریں اثنا، پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا ک ویرات کوہلی بہت زبردست کھلاڑی ہیں، ہم جانتے تھے کہ بیٹرز میں ہدف عبور کرنے کی صلاحیت ہے۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ کلدیپ یادیو،اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا نے اچھی باؤلنگ کی، ہماری ٹیم نے وہی کیا جو میدان میں ان کے لیے ضروری تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت