Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    0سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی، جہاں مؤثر آپریشن میں تین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ 21 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    چیمپئنز ٹرافی: 242 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوزیشن مستحکم

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے، جو ستمبر 2024 میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔قبل ازیں، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار علی داموش نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد اور کارکنان کے علاوہ 65 ممالک سے تقریباً 800 شخصیات شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ 2 فروری کو ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ سال اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی 23 فروری کو تدفین کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا تھا کہ تنظیم کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں نعیم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران سیکیورٹی حالات کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران تدفین نہیں کی جاسکی، وہ صورتحال اب ختم ہوگئی ہے اس لیے حزب اللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 فروری کو حسن نصر اللہ کی تدفین کے سلسلے میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا، ان کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی: 242 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوزیشن مستحکم

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو بدترین شکست دے دی۔

    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بھارت نے پاکستان کو باآسانی چت کردیا۔ اس سے قبل بھارت میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت بیٹنگ
    بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، روہت 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔روہت کے آؤٹ ہونے کے باوجود شبمن گل اور ویرات کوہلی نے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، 68 رنز کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کی باؤلنگ پر خوشدل شاہ نے شبمن گل کا کیچ چھوڑا، وہ 35 رنز پر بناچکے تھے.

    تاہم، ابرار احمد نے شبمن گل کو 46 رنز پر بولڈ کرکے ان کی نصف سینچری بھی مکمل نہ ہونے دی، اس دوران ویرات کوہلی نے حارث رؤف کو چوکا رسید کرکے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں، ویرات نے 287 اننگز، سچن ٹنڈولکر نے 350 اور سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

    پاکستان بیٹنگ
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اوپنر امام الحق غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بناسکے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، محمد رضوان کو 44 رنز پر ایک موقع ملا جب ہرشت رانا نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑا تاہم وہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں 46 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

    محمد رضوان کی طرح سعود شکیل کو بھی ایک چانس ملا جب اکشر پٹیل کی گیند پر کلدیپ یادو نے ان کا کیچ چھوڑا، تاہم وہ اگلے ہی اوور میں پانڈیا کا شکار بن گئے، سعود 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔دونوں سیٹ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور یکے بعد دیگر کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا، طیب طاہر 4، شاہین آفریدی صفر، سلمان علی آغا 19، نسیم شاہ 14، حارث رؤف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن جس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھل کر بیٹنگ کی آج وہ اس طرح سے شارٹس نہ کھیل سکے اور آخری اوور میں 38 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3، ہاردک پانڈیا 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں 158 کیچز پکڑ کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 14 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 241 رنز پر آل آؤٹ کردیا، اس دوران ویرات کوہلی نے 2 کیچز پکڑے۔پاکستان کے خلاف میچ کے دوران جہاں ہرشت رانا اور کلدیپ یادو نے کیچز چھوٹے ، وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کیچ تھامے۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ سابق کپتان اظہر الدین کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 کیچز پکڑے تھے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔
    ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 کیچز پکڑ کر یہ ریکارڈ برابر کردیا تھا.

    تاہم، آج انہوں نے کلدیپ یادو کی گیند پر پہلے پہلے نسیم شاہ کا کیچ تھاما اور پھر آخری اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اب تک اپنے 299 میچز میں 158 کیچز پکڑے ہیں۔علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 15 رنز درکار تھے، انہوں نے حارث رؤف کو شاندار چوکا مارکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ویرات کوہلی اس فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

    سری لنکا میں جنگلی حیات کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہبارانا کے وائلڈ لائف ریزرو کے قریب پیش آیا، جب ہاتھی ریلوے ٹریک سے گزر رہے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دیگر ہاتھی شدید زخمی حالت میں جنگل کی طرف بھاگ گئے۔حکومتی ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے تمام سابقہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، اور اب حکومت جنگلی جانوروں کو ریلوے حادثات سے بچانے کے لیے نئے میکنزم پر کام کر رہی ہے۔ سری لنکا میں ہاتھیوں کو نقصان پہنچانا مجرمانہ فعل تصور کیا جاتا ہے، جہاں تقریباً 7,000 جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

    حالیہ برسوں میں سری لنکا میں ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔ کسان اکثر اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے ہاتھیوں کے خلاف لڑتے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 150 افراد اور 450 ہاتھی ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی ہاتھیوں کو گاؤں میں گھسنے سے روکنے کے لیے بجلی کی باڑ، خندقیں اور دیگر رکاوٹیں نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایشیائی ہاتھی انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے مطابق خطرے سے دوچار نسل میں شامل ہیں اور قدرتی ماحول میں ان کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

  • امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    امریکا نے منجمد کی گئی 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی غیرملکی امداد جاری کردی جس میں پاکستان کیلئے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد زیادہ ترسیکیورٹی اور انسداد منشیات کے پروگراموں کیلئے ہے،اس میں صرف محدودانسانی امداد شامل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد غیر ملکی امداد پر 90 دن کی پابندی عائد کی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی امداد کیلئے 243 پروگراموں کو استثنیٰ ہےجن کی مالیت 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین اورافغانستان کیلئے کسی امدادی پروگرام کو پابندیوں سے استثنیٰ نہیں دیا گیا۔

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی ممکنہ عدم شرکت، اینکر مبشر لقمان نے بڑی خبر سنا دی

    خبرایجنسی کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کےاستعمال کی نگرانی سے متعلق ہے، نگرانی میں یقینی بنایاجاتا ہےکہ ایف 16 طیارے انسداد دہشتگرد آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں نہ کہ بھارت کےخلاف۔ یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے، اس کے علاوہ ریڈکراس کیلئے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے۔

    چیمپیئنز ٹرافی میچز ، اسلام آباد میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

    راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

  • چیمپیئنز ٹرافی میچز ،  اسلام آباد  میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

    چیمپیئنز ٹرافی میچز ، اسلام آباد میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔

    ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ان تاریخوں پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہو گا۔پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی ممکنہ عدم شرکت، اینکر مبشر لقمان نے بڑی خبر سنا دی

    اس طرح لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔شہری اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں۔شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی،سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔
    راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

    بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح تیار ہے، سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

  • پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی ممکنہ عدم شرکت، اینکر مبشر لقمان نے بڑی خبر سنا دی

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی ممکنہ عدم شرکت، اینکر مبشر لقمان نے بڑی خبر سنا دی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی آج کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ ماہرین میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں چمپئینز ٹرافی کھیلی جا رہی ہے جبکہ بھارت کے میچ دبئی منتقل کیے گئے اسی حوالے سے ممتاز صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے اپنی ٹویٹس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر اعظم چمپئینز ٹرافی کے اہم میچ میں نہیں کھیلتے تو پاکستان یقینی طور پر بھارت کو حیران کر دے گا۔ میرا خیال ہے کہ ان کی موجودگی خود ہی سب کے لیے حوصلہ شکن ہے، بشمول تماشائیوں کے۔”انکا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ بابر اعظم سر درد اور زکام کی شکایت کر رہے ہیں اور ایک رپورٹر کے مطابق وہ گزشتہ روز ٹیم کے ساتھ پریکٹس کے لیے بھی نہیں آئے۔ اگر یہ سچ ہے تو آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں کھیل رہے، میں کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا۔”انکا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم آج کے میچ میں شرکت نہ بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستانی کیمپ سے متضاد خبریں آ رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اب تک کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر بابر اعظم میچ سے باہر ہو گئے تو ٹیم کی بیٹنگ لائن پر بڑا دباؤ آ سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ سے ہی انتہائی اہم اور سنسنی خیز ہوتا ہے۔ شائقین اور ماہرین کو اب پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے کہ آیا بابر اعظم میدان میں اتریں گے یا نہیں۔

  • راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16  افغان باشندے گرفتار

    راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

    راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔

    افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح تیار ہے، سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

    11 سالہ بچی سےزیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  • بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح  تیار ہے،  سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح تیار ہے، سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاک-بھارت میچ سے قبل کہا ہے کہ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں، مجھے پوری امید ہے پاکستان جیتے گا۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے اور کھلاڑی فارم میں ہیں، مشکلیں آتی ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے پاکستان جیتے گا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتیں یہی ہاکستان کے لیے بڑا انعام ہے، پاکستان ٹیم ہارے یا جیتیں ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ اگر پاک-بھارت میچ لاہور میں ہو رہا ہوتا تو کیسا لگتا، جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بھارتی فین سے پوچھنا چاہیے کہ میچ پاکستان ہوتا تو انہیں کیسا لگتا۔

    لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی تمام میچز کے انتظامی امور سنبھالے ہوئے ہے، پاکستان نے آج 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس وقت دبئی میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹیمیوں نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے زبردست تیاری کر رکھی ہے اور شائقین کرکٹ سمیت دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم