Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام پاکستان کسی ایک خاندان کی نہیں سوچ اورفکر کی جماعت ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی،معیشت نہیں چلے گی تو نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا۔ہم آج یہاں اقتدار چھوڑ کر بڑے مقصد کیلئے کھڑے ہیں،آج اس ملک کا ہر نظام ناکام ہے،جب تک آپ اس نظام کونہیں بدلیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جب تک ہم مل کر نہیں بیٹھیں گےتو نقصان ملک کا ہوتا ہے،آج سڑکوں پر کنٹینرز نہیں لگنے چاہئیں،دنیا کا کوئی ملک نہیں جہاں عوام سے بچنے کیلئے کنٹینر لگائے جائیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہہ عوام کے نمائندے کا احتساب الیکشن میں ہوتا ہے،ہم نے وہ احتساب کا نظام ہی ختم کردیا ہے،ہم الیکشن چوری کر کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں۔ہم نے اس ملک کے حالات کو بہتر کرنے کیلئےاپنا حصہ ڈالنا ہے،عوام پاکستان ملک کی ترقی اور ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

  • چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ 365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں کالرز کی گفتگو میں ٹیم کی سلیکشن، کارکردگی اور مستقبل پر گہرے سوالات اٹھائے گئے۔

    ٹیم کی ناقص سلیکشن پر اعتراضات

    شو میں گوجرانوالہ سے کالر افراز بھائی نے ٹیم کی ناقص سلیکشن پر سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے 22 کروڑ کی آبادی والے ملک سے صرف 15 کھلاڑی چننا اور وہ بھی غیر معیاری، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی مناسب اسپنر موجود نہیں جبکہ دنیا کی دیگر ٹیمیں، خصوصاً بھارت، اپنے اسکواڈ میں کم از کم 3 سے 4 اسپنرز رکھتے ہیں۔

    جاوید میانداد کو کرکٹ معاملات میں شامل کرنے کی تجویز

    خوشاب سے ایک اور کالر، محمد نعیم نے تجویز دی کہ کرکٹ معاملات میں سابق کرکٹر جاوید میانداد کو شامل کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد نہ صرف کرکٹ کے بہترین دماغوں میں سے ایک ہیں بلکہ ان میں آج بھی وہی جوش اور غصہ موجود ہے جو انہیں ایک کامیاب کھلاڑی بناتا تھا۔

    کیا پاکستانی کرکٹرز پر محض قسمت کا اثر ہے؟

    تجزیہ کار محسن حسن خان نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کو بدقسمتی قرار دیا جبکہ معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے شوکھرا سچ مبشر لقمان کے ساتھ میں اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کی کمی کا ذمہ دار قسمت نہیں بلکہ غیر معیاری سلیکشن اور ناقص حکمت عملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کو ‘بادشاہ’ بنا دیا گیا ہے تو پھر اسے رنز بھی کرنے ہوں گے، ورنہ تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    لوکل ٹیلنٹ اور قومی ٹیم کا موازنہ

    فیصل آباد سے ایک کالر، ملک کامران نے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں قومی ٹیم سے بہتر کھلاڑی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے میرٹ پر سلیکشن نہیں کی جاتی۔ ایک اور کالر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر عام لوگوں کو سلیکشن کا موقع دیا جائے تو وہ 20 لاکھ میں سے بہترین 12 کھلاڑی چن سکتے ہیں۔

    ٹیم کی مستقبل کی کارکردگی پر خدشات

    کرکٹ کے کئی ماہرین، جن میں آسٹرولوجر کنعان چوہدری بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر سلیکشن کا یہی حال رہا تو پاکستان کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ مبشر لقمان نے اپنے شوکھرا سچ مبشر لقمان کے ساتھ کہا کہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کر پائیں گے۔پاکستانی عوام اور ماہرین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں اور ٹیم مینجمنٹ سے شفافیت اور میرٹ پر مبنی فیصلے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر حالات نہ بدلے تو پاکستان کرکٹ مزید زوال کا شکار ہو سکتی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

  • کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرمنعم ظفر خان نے لیاقت آباد نمبر 10 پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔

    باغی ٹی وی کو جماعت اسلامی کے ذرائع نے بتایا کہ اس مظاہرے کا مقصد ٹریفک حادثات اور خونی ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر کے 15 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ 2024 میں کراچی میں 775 شہری ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر یا دیگر ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے، جب کہ 8,000 شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے۔ 2025 کے ابتدائی 50 دنوں میں 110 شہری جان کی بازی ہار گئے اور 1,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے اس بیان پر تنقید کی کہ یہ صرف انتظامی مسئلہ ہے، سیاسی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ بتانا چاہیے کہ اگر شہریوں کی جانیں یوں ضائع ہو رہی ہیں، تو کیا شہری احتجاج کا حق بھی نہیں رکھتے؟

    منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کا 54 فیصد ایکسپورٹ کا حصہ ہے، مگر بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف وسائل پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے۔شہر میں اسٹریٹ کرائمز، مسلح ڈکیتی اور گٹر میں گر کر بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی نے آئی جی اور ڈی آئی جی سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا وفاق میں اتحاد اپنے تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ تو کر چکا ہے، لیکن کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک ناظم آباد، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں سے کیوں گزرتا ہے؟ نادرن بائی پاس پر کیوں نہیں جاتا؟ “لیاری ایکسپریس وے کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور اس کا ٹول ٹیکس بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا حل چنگ چی رکشہ نہیں ہے، بلکہ شہریوں کے حقوق کی بات کرنی ہوگی تاکہ کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

  • پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی آج کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈےسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ریلیف ملے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا،پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے،دفعہ144عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا،جب آپ قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔آپ کہہ رہے ہیں یہ سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں،یہ سیاسی نوعیت کے کیسز نہیں ،آپ کے لوگوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آیا،آپ کی سیاسی نہیں انتشاری سوچ ہے۔

    بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آپ نے سیاسی سوچ کا لبادہ ضرور اوڑھا ہوا ہے،آپ انتشاری سوچ رکھتے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،آپ نے 9مئی کو انتشار پھیلایا،بارہا دفعہ اسلام آباد آکر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔آپ سپریم کورٹ سے مداخلت کاکہہ رہے ہیں،سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے گی،عدالتوں کا کام آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔ہماری تمام لیڈرشپ پر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد کیسز بنائے گئے،ہم نے آپ کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے،آپ سپریم کورٹ کو مداخلت کا مت کہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لمز یونیورسٹی لاہور میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس نشست کے دوران سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلباء اور اساتذہ سے مفصل گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات اور تحفظات کے مدلل اور تفصیل سے جوابات دیے، جس سے طلباء کو مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو نہایت مفید اور اہم قرار دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی مزید نشستوں کے انعقاد کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ طلباء کو ملکی سیکیورٹی اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

  • نرگس فخری  کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اسٹار نرگس فخری کی حال ہی میں خفیہ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ اداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ہفتے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

    حال ہی میں ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر صارف نے نرگس فخری کی خفیہ شادی کی تصاویر شیئر کیں، جو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔ پہلی تصویر میں ایک بڑا سفید کیک نظر آ رہا ہے، جس پر سفید پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی، کیک کے اوپر دلہن اور دلہا کے نام کے ابتدائی حروف لکھے ہوئے تھے۔ایک اور تصویر میں نرگس اور ٹونی کی شادی کے داخلی دروازے کی سجاوٹ دکھائی گئی، جہاں ان کی تقریب کا ایک خوبصورت سائن بورڈ موجود تھا۔اس بورڈ پر جوڑے کے نام "نرگس اور ٹونی” واضح طور پر لکھے ہوئے تھے، رپورٹس کے مطابق نرگس اور ٹونی نے لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں فور سیزنز ہوٹل میں شادی کی۔

    اطلاعات کے مطابق، ٹونی بیگ لاس اینجلس میں مقیم ہیں، شادی کے بعد نرگس نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں گزارنے کی جھلکیاں شیئر کیں، جو ان کے ہنی مون کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ایک تصویر میں نرگس کو سفید سوئم سوٹ میں پول کے اندر دیکھا جا سکتا ہے، اسی مقام سے ٹونی کی تصویر بھی سامنے آئی، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ جوڑا واقعی شادی کے بندھن میں بندھ چکا ہے۔

    اسی سال کے شروع میں، نرگس نے دبئی میں ٹونی بیگ کے ساتھ نیا سال منایا تھا، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے سابقہ دوست، ادے چوپڑا بھی اس تقریب میں موجود تھےاور ان تصاویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ٹونی نے خود ان لمحات کی تصاویر شیئر کی تھیں، ایک تصویر میں وہ نرگس کو اپنے قریب رکھتے ہوئے دوستوں کے ساتھ پوز دیتے نظر آئے تھے۔

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    سیالکوٹ: رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں اے ایس آئی گرفتار

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف  کر دی

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،بڑے میچز میں فاسٹ بالر کی کارکردگی اچھی ہوگی،امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،فارمیٹ کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے،ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بالرز ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے؟پلیئنگ الیون کااعلان ٹاس کے وقت کریں گے،چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا،امید ہے کل شائقین میچ انجوائے کریں گے،بابراعظم کوالٹی کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتا ہے،ہماری ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں۔علاوہ ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،آسٹریلوی کھلاڑی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں مصروف رہے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

    54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

    ملک میں ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر 54 فیصد غیر قانونی سگریٹ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تحقیق سامنے آگئی، سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی موجودہ صورتحال پر سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے سروے مختلف 19 اضلاع میں کیا گیا، سروے میں کل 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندہی کی گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں بھی 413 سگریٹ برانڈز موجود نہیں ہیں جبکہ 413 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 سگریٹ برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس اسٹیمپ پائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 413 میں سے صرف 95 سگریٹ برانڈز پر حکومت پاکستان کے منظور کردہ تصویری و تحریری ہیلتھ وارننگ موجود پائی گئی جبکہ 286 سگریٹ برانڈز پر نہ تو منظور کردہ ہیلتھ وارننگ اور نہ ہی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ٹیکس اسٹیمپ موجود پائی گئی۔

    پاکستان میں سگریٹ پیکٹ پر تصویری ہیلتھ وارننگ کا قانون 2009 میں نافذ ہوا، 16 سال گزرنے کے بعد بھی حکومت پاکستان کی منظور شدہ ہیلتھ وارننگ کے بغیر سگریٹ پیکٹ سرعام فروخت ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کیا گیا جس کا مقصد سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کو روکنا تھا۔ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر 54 فیصد غیر قانونی سگریٹ فروخت ہو رہے ییں، 332 سگریٹ برانڈز حکومت پاکستان کی جانب سے طے کردہ کم از کم قیمت 162.25 روپے سے بھی کم پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل "وزٹ پوکھارا ایئر 2025” کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں اور اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ان غباروں میں جان بوجھ کر ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی۔ جس پر کمیش کمار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔کمیش کمار کا تعلق بھارت ہے۔ جس پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    بہاولپور: سعید کٹانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

    جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف

  • ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں استحکام رہا۔

    پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 59162 بیرل رہی تھی، 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں معمولی کم ہے۔اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30638 بیرل رہی، پی پی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار 8866 بیرل رہی، ماڑی گیس 1074 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3814 بیرل رہی۔

    اوچ شریف: رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ

    کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، وطن روانہ

    یو اے ای ویزا کے خواہشمندافراد کیلئے بڑی خوشخبری