Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • لیک سٹی کے اشتراک سے گھڑ دوڑ ڈربی کل ہوگی

    لیک سٹی کے اشتراک سے گھڑ دوڑ ڈربی کل ہوگی

    لیک سٹی کے اشتراک سے پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ ڈربی ریس کل 23فروری کو منعقد ہوگی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ریس کلب کے زیر اہتمام ریس کلب کوٹ لکھپت میں ہونے والی لیک سٹی پاکستان ڈربی ریس میں ٹاپ کے گھوڑے دوڑیں گے۔ لیک سٹی پاکستان کے سب سے بڑے گھڑ دوڑ مقابلے کو سپانسر کررہا ہے۔ اس کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ پاکستان ڈربی ریس میں چار سال کی عمر تک کے گھوڑے حصہ لے سکیں گے۔ لیک سٹی کے اشتراک سے ہونے والی ریس میں 13 گھوڑے میدان میں اتریں گے ۔ سردار نامی گھوڑا مقابلے کا فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔

    واضح رہے کہ یہ ایک پریمیئر ہارس ریسنگ ایونٹ ہے جو سنسنی’ جوش اور خوبصورتی کے ساتھ منعقد ہوگا۔ اس شاندار ایونٹ کی خاص بات یہ ہے اس میں میں ہر جگہ سے ریسنگ کے شوقین افراد اکٹھے ہوں گے۔ اس موقع پر فیملیز لائیو موسیقی’ مزیدار کھانے کے اسٹالز اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوںگی۔ یہ صرف ایک دوڑ نہیں ہے بلکہ یہ کمیونٹی’ ثقافت اور کھیلوں کی فضیلت کا جشن ہے۔ لاہور ریس کلب کے متحرک ماحول میں ناقابل فراموش یادیں بنانے کیلئے اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے لوگ شرکت کرینگے۔

    9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

    امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

    معروف مذہبی و سماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کی وفات،نماز جنازہ ادا

  • بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 165 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیتھن اسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار 165 رنز اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 68، بٹلر 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کے ڈوارسوئس نے تین، زیمپا اور لبوشین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا ہے۔مقررہ 50 اوورز میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ٹاس جیت کر آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو گراؤنڈ میں نمی تھی، اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ پچ سے سوئنگ مل سکتا ہے۔

    امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

    معروف مذہبی و سماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کی وفات،نماز جنازہ ادا

  • 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

    9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 9 مئی کے واقعات کو بانی پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے بانی پی ٹی آئی ہی تھا۔ پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور 9 مئی کو قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کیا۔ جب بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ہوئی تو کسی نے احتجاج نہیں کیا لیکن ان کی ہدایت پر ان کی پارٹی کے لوگ شرپسندی کرتے ہیں۔ بانی کے کہنے پر ان کے دور میں رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں اور انہوں نے چن چن کر اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے ثاقب نثار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیم فنڈ کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا اور آلہ کار بن کر رہنماؤں کی کردار کشی کی۔ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتی ہے اور اس نے آئین کی دھجیاں اڑانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔دوسری جانب شرجیل میمن نے حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل پر انتظامیہ سے بات چیت کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ٹنڈو جام میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    ورلڈ بینک کے وفد کے سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ وفد نے صوبائی حکومت کے منصوبوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ایک بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ بننے جا رہا ہے جس کے تحت 21 لاکھ بے گھر افراد کو گھر بنا کر دیئے جائیں گے۔ اس ہاؤسنگ پروجیکٹ کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ میں ساڑھے 7 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور بے گھر افراد کو گھر دینے کے لیے ریکارڈ بنانے کا کام جاری ہے۔2022 کے سیلاب کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔ ملک کے عوام کو سندھ حکومت کے کارناموں پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ صوبائی حکومت نے ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے۔

    امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

    معروف مذہبی و سماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کی وفات،نماز جنازہ ادا

  • امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

    امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں عالمی اور علاقائی سطح پر بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پاکستان کی اہمیت مزید اجاگر ہو رہی ہے۔

    معروف دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی قربتیں امریکہ کے لیے باعثِ تشویش بن چکی ہیں، جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد واشنگٹن، پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو دوبارہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ اس تناظر میں پاک-امریکہ تعلقات میں بہتری کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں، جس میں برطانیہ بھی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    عالمی اور مقامی سطح پر بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا پاکستان ایک بڑے سیاسی اور سفارتی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے؟ کیا موجودہ نظام میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع ہے؟ اور کیا امریکہ ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے؟

    مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں کئی ایسے اسٹریٹجک مفادات ہیں جن کا تحفظ امریکہ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایک طرف ایران کھڑا ہے، جو ایک عرصے سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف رکھتا آیا ہے۔ حزب اللہ کی مکمل حمایت، حماس کی پشت پناہی، اور شام و عراق میں مختلف مسلح گروہوں کی مدد جیسے اقدامات نے خطے میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔

    اسی دوران، سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی سفارتی کوششوں سے پیدا ہونے والی قربتیں بھی امریکہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کی، جس پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سخت ردعمل دیا۔ اس بیان پر سعودی عرب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا۔

    ان عوامل نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم کر دیا، جسے امریکہ کسی صورت قبول نہیں کر سکتا۔ اسی لیے، امریکہ نے سعودی عرب کو روس-یوکرین مذاکرات کے لیے ایک ممکنہ مقام کے طور پر چنا ہے۔اس پس منظر میں، پاکستان کی اہمیت مزید اجاگر ہو رہی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق، افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی پر چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان اور ہتھیار اب طالبان اور دیگر گروہوں کے زیر استعمال ہیں۔ اس صورتحال نے امریکہ کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ازسرِ نو استوار کرے۔

    پاکستان کی عسکری اور سفارتی قیادت کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورۂ برطانیہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جہاں وہ برطانیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ تاریخی طور پر، برطانیہ اکثر امریکہ کے لیے ایک سفارتی پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے، اور اس بار بھی وہ پاک-امریکہ تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔یہ دورہ پاکستان کے لیے سفارتی لحاظ سے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے، اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید بڑی خبریں متوقع ہیں۔ عالمی سیاست میں ایک نئی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، اور پاکستان اس میں ایک کلیدی کھلاڑی بن کر ابھر سکتا ہے۔

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی

    معروف مذہبی و سماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کی وفات،نماز جنازہ ادا

  • بھارتی حکومت نےبی بی سی پر جرمانہ عائد کردیا

    بھارتی حکومت نےبی بی سی پر جرمانہ عائد کردیا

    بھارت کی انسدادِ مالیاتی جرائم ایجنسی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو مبینہ غیر ملکی زرمبادلہ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 14 ہزار 510 پاؤنڈ (3 لاکھ 97 ہزار 980 ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف تین حکومتی ذرائع نے کیا۔انڈین انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپریل 2023 میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے تحت بی بی سی کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں، ٹیکس حکام کی جانب سے دہلی اور ممبئی میں براڈکاسٹر کے دفاتر کی تلاشی لینے کے 2 ماہ بعد یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔ای ڈی نے بھارت کے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرتا ہے اور اس کی ویب سائٹ کے مطابق قصورواروں پر کے خلاف فیصلہ اور جرمانے عائد کر سکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بی بی سی نے دسمبر 2023 میں ہندی زبان میں سروسز فراہم کے لیے ایک نئی کمپنی شروع کی تھی، کیونکہ کمپنی میں غیر ملکی ملکیت کو 26 فیصد کی اجازت شدہ حد تک کم کرنے میں ناکامی پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔اس کے نتیجے میں براڈکاسٹر کو خلاف ورزیوں پر 15 اکتوبر 2021 سے ہر روز جرمانے کے ساتھ ساتھ3 لاکھ 14 ہزار 510 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ کمپنی کے تین ڈائریکٹرز کو خلاف ورزی کی مدت کے دوران آپریشنز کی نگرانی میں ان کے کردار کے لیے ہر ایک پر ایک لاکھ 4 ہزار 836 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2023 میں بھارتی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بی بی سی کی جانب سے دستاویزی فلم کو بھارتی حکومت نے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ اس کے شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جہاں اس دستاویزی فلم میں دو دہائی قبل بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔14 فروری 2023 کو بھارتی ٹیکس حکام نے برٹش براڈکاسٹنگ سروس (بی بی سی) کے نئی دہلی میں قائم دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

    بھارتی حکام کا یہ اقدام برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے 2002 کے گجرات فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر ایک دستاویزی فلم نشر کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عمارت کو سیل کردیا تھا اور دفتر کے باہر نصف درجن اہلکار تعینات کردیے جنہوں نے 2 منزلوں کو گھیر رکھا تھا اور لوگوں کو عمارت میں داخل ہونے یا باہر نکلنے سے روک رہے تھے۔بھارتی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا تھا۔

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

  • پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے

    پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے

    پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یک طرفہ فیصلے کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں آج سے بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن سمیع خان نے کہا کہ حکومت نے ڈی ریگولیشن کا یک طرفہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہڑتال سمیت ہر طرح کا احتجاج کیا جاسکتا ہے۔سمیع خان کا کہنا ہے کہ احتجاج سمیت تمام فیصلے آج ہنگامی اجلاس میں کیے جائیں گے جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مصدق ملک کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیٹ کرنے سے ملاوٹ شدہ تیل میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ دگنی ہوجائے گی، ہم اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم اس معاملے پر پی پی ڈی اے کے ایک وفد کے ساتھ میٹنگ بلائیں۔ پی ایس او ہاؤس میں ہونے والی پچھلی میٹنگ میں واضح طور پر بتایا گیا کہ ڈی ریگولیشن کی جانب کوئی بھی اقدام ڈیلرز سے مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا۔سمیع خان مزید کہتے ہیں کہ پاکستان بھر میں 15,000 سے زیادہ ڈیلرز اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں، یہ فیصلہ ہمارے ان پٹ کے بغیر کیا گیا ہے۔

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

  • فرانس میں پرتشدد حملے، اسکول بیگز میں چھپائے چاقو، دیگر ہتھیاروں تلاش  کیے جائیں گے

    فرانس میں پرتشدد حملے، اسکول بیگز میں چھپائے چاقو، دیگر ہتھیاروں تلاش کیے جائیں گے

    Huفرانس میں پرتشدد حملوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں اور اس آس پاس بیگز میں چھپائے گئے چاقو اور دیگر ہتھیاروں کی تلاش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات فرانس کی وزیر تعلیم نے ایلزبتھ بورن نے ’بی ایف ایم ٹی وی‘ کو بتائی، مزید کہا کہ یہ تلاش موسم بہار میں لینا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہم پرفیکٹ، پراسیکیوٹر اور تعلیمی ادروں کے نمائندے کے ساتھ مل کر اسکولوں کے داخلی راستوں پر باقاعدہ بیگ کی تلاشی لی جائے۔ تلاشی کا عمل پولیس کی جانب سے کیا جائے گا، کیونکہ ٹیچرز اور اسکول کے عملہ طلبہ کی تلاشی لینے کا مجاز نہیں ہے۔ایلزبتھ بورن نے بتایا کہ چاقو کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے یہ نئی پالیسی تشکیل دی گئیہ ے۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ ایک اصول میں تبدیلی کی بھی کوشش کریں گی جس کے ذریعے اسکول میں بلیڈ نما ہتھیار کے ساتھ پائے جانے والے کسی بھی طالب علم کو خود بخود انضباطی کونسل کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔اس طرح کا کوئی بھی معاملہ بغیر کسی استثنی کے استغاثہ کو بھی متحرک کرے گا۔فی الحال، ایسا طریقہ کار اسکولوں کے سربراہان کی صوابدید پر ہے، رواں ماہ کے اوائل میں ایک 17 سالہ ہائی اسکول کا طالب علم پیرس کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے بیگنیو میں واقع اسکول میں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

  • حکومت کی چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع

    حکومت کی چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع

    وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق موجودہ چیئرمین اوگرا مسرور خان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ مسرور خان فروری 2025 سے فروری 2026 عہدے پر رہیں گے۔فروری 2021 میں وفاقی حکومت نے مسرور خان کو چار سال کیلیے چیئرمین اوگرا مقرر کیا تھا۔ یہ تقرری اسپیشل پے اسکیل ون میں کی گئی تھی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مسرور خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن طگی جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اوگرا بطور ادارہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا مقصد تیل و گیس کی صنعت کی نگرانی اور ریگولیشن کرنا ہے۔اس کا بنیادی کام تیل و گیس کی قیمتوں کا تعین اور ان کی نگرانی، ترسیل، ذخیرہ اور تقسیم کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔یہ ادارہ قدرتی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے معیار کو یقینی بناتا ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں کی اجازت اور ان کا جائزہ لیتا ہے۔

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹور، پکنک پر پابندی

    خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹور، پکنک پر پابندی

    خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹوور اور پکنک پر پابندی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے افسران، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے "عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کے حوالے سے لیا گیا، جس کے بعد اب خیبرپختونخوا کی کابینہ آج (جمعہ) کو اس فیصلے کی باضابطہ منظوری دے گی۔اس نام کی تبدیلی کے معاملے پر اب کئی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزاد، جو سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان بھی رہ چکے ہیں، اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک ناکام کوشش ہے جس کے ذریعے دادا کے نام کو تبدیل کر کے عمران خان کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

  • کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم زاہد عثمان کاکا خیل او ایس ڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ امیر نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرم ، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم یاسر سلمان کی خدمات ای ایم اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم کیپٹن ریٹائرڈ افرا سیاب زبیر ہندل او ایس ڈی ، اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ ڈاکٹر صادق علی اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم عصمت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم تعینات کردیا گیا ہے ۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم زاہد عثمان کاکا خیل او ایس ڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ امیر نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرم ، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم یاسر سلمان کی خدمات ای ایم اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم کیپٹن ریٹائرڈ افرا سیاب زبیر ہندل او ایس ڈی ، اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ ڈاکٹر صادق علی اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم عصمت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم تعینات کردیا گیا ہے ۔

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل