Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچز کے اضافی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق 26 ہزار سے زائد شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر کشمکش جاری ہے۔بھارت اپنا پہلا میچ بنگلا دیش سے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گا جبکہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ بھارت گروپ کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا ۔آئی سی سی کی جانب سے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی کے میچوں کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا گیا۔

    آن لائن خریداری میں 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے لیکن پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئے تاہم بنگلادیش، بھارت اور نیوزی لینڈ بھارت میچ کیلئے فی الحال ٹکٹس آن لائن موجود ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔

    پی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی کے لئے سرگرم تھے اور انہوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائیں تھیں۔بلوچستان کے ایم پی ایز نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پی پی ذرائع نے کہا کہ علی حسن کی شکایات پر بلوچستان ایم پی ایز نے پی پی قیادت سے ملاقات کی اور وزراء سمیت ایم پی ایز نے پارٹی قیادت کو بلوچستان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزراء اور بلوچستان کے ایم پی ایز نے علی حسن زہری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی حسن بلوچستان میں پارٹی کی نیک نامی کی وجہ نہیں بن رہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دوران ملاقات وزراء اور اراکین اسمبلی نے مشورہ دیا کہ بلوچستان کی سیاست کو سندھ کی طرح ڈیل کرنا نقصان دہ ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی ایز نے علی حسن پر مبینہ طور پر دیگر وزارتوں اور اضلاع میں مداخلت کا الزام لگایا جب کہ پی پی قیادت نے ایم پی ایز کو بلوچستان حکومت کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ علی حسن زہری بلوچستان کے ضلع حب سے رکن اسمبلی منتخب ہیں جب کہ وہ بلوچستان کے وزیر زراعت ہیں۔

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

  • کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    کراکراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 25 سالہ سید محمد طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ زاہد جمعے کو مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کیل سیری گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کمرے میں اپنا سامان چھوڑنے کے بعد وہ کیل کے بالائی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے اور رات ساڑھے 10 بجے کے قریب واپس آئے۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث جوڑے نے گرم رہنے کے لیے گیس ہیٹر چلا نے کے بعد کمرے کے تمام کھڑکی دورازے بند کردیے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے عملے نے دم گھٹنے کے پچھلے واقعات کے بعد انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات کے مطابق بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں، اگرچہ جوڑے نے ہدایت پر عمل کرنے کی حامی بھری تھی تاہم عملاً ایسا نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے ریسٹ ہاؤس کے عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مہمانوں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں، دیگر مہمانوں نے جواب دیا تاہم مذکورہ جوڑے کے کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔

    خوفزدہ عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے اہلکاروں نے بار بار دستک دینے کے بعد مجبوراً دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے۔ندیم احمد جنجوعہ کے مطابق خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی جبکہ ایسا لگتا ہے کہ مرد دروازہ کھولنے کی کوشش میں فرش پر گر گیا تھا۔لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکانیونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

    ڈی جی میٹ صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ 18،19فروری کوملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کم بارشیں ہورہی ہیں،جون جولائی تک جاتےہوئے موسم نارمل ہوجائے گا۔7،8سال بعدایسا سائیکل آتا ہے جس میں بارشیں کم ہوتی ہیں،پانی کے ذخائر کم ہونے کے باعث پانی کی کمی کاسامنا ہےدوسری جانب طویل ترین خشک سال کے باعث راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح بھی گر گئی،واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ کردی۔ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ سروس اسٹیشنز اور گھروں میں گاڑیاں دھونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے،شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں۔باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں خانپور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی،راولپنڈی میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے،51ملین گیلن یومیہ کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی۔

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے یونس خان کی تقرری کے بارے میں کہا’’چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، اس لیے میزبان ملک سے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی کو مینٹور کے طور پر تفویض کرنا ضروری تھا،ہمارے پاس پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں میزبان ممالک کے مینٹرز کے ساتھ موثر تجربہ تھا،حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے یونس خان کو آئندہ میگا ایونٹ کے لیے اپنی قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے وہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

    واضح رہے یہ لگاتار تیسرا عالمی ٹورنامنٹ ہے جہاں افغان کرکٹ بورڈ نے میزبان ملک سے ٹیم کے لیے ایک مینٹور کا تقرر کیا ہے،اجے جدیجا کو بھارت میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے مینٹور کے طور پر اور ڈیوین براوو کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر رکھا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔

  • کراچی سے سردی کی چھٹی ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

    کراچی سے سردی کی چھٹی ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

    کراچی سے سردی رخصت ہوگئی۔ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ چند روز میں شہر کا درجہ حرارت کم سے 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 18 فروری کو مغرب کی جانب سے سے ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں سردی اور بارش ہو سکتی ہے۔مجموعی طور پر شہر میں سردی میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    پانچ سالوں میں 28 لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے، مزید خواہشمند

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

  • پانچ سالوں میں 28 لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے، مزید خواہشمند

    پانچ سالوں میں 28 لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے، مزید خواہشمند

    گزشتہ پانچ برس میں 28لاکھ پاکستانی قانونی ذرائع سے بیرون ملک ہجرت کر گئے جبکہ ملک میں 37فیصد افراد ایسے ہیں جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں، جن میں اکثریت پڑھے لکھے نوجوانوں کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف کم پڑھے لکھے افراد غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، تو دوسری جانب قانونی طور پر ملک سے نکلنے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 1971 سے 2022 تک 60 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملک چھوڑا، جن میں ڈھائی لاکھ اعلی تعلیم یافتہ، ساڑھے چار لاکھ انتہائی ہنر مند، اور ترپن لاکھ پیشہ ور ہنرمند شامل تھے۔ مراعات یافتہ ہونے کے باوجود 36 فیصد نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی۔موجودہ صورتحال کے مطابق 37 فیصد پاکستانی بیرون ملک جا کر بسنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق 30 فیصد نوجوان سعودی عرب، 20 فیصد دبئی، 9 فیصد برطانیہ، 8 فیصد کینیڈا اور امریکہ، جبکہ 5 فیصد یورپ جانے کے خواہشمند ہیں۔ملک چھوڑنے والے افراد میں اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسلام آباد سے 46 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا سے 35 فیصد نوجوان بیرون ملک جا چکے ہیں۔پشاور زرعی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر انور شاد کے مطابق ملک میں موجود ہنر مند اور ذہین نوجوانوں کا بڑی تعداد میں باہر جانا ایک تشویشناک صورتحال ہے، اور اس ورثے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
    اگر ہمیں اس رجحان پر قابو پانا ہے تو حکومت کو انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

  • لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی دفعہ سپروائزری کا انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا۔ اس سے کسی غیر متعلقہ افراد کو علم نہیں ہو گا کہ کس کی ڈیوٹی کہاں لگی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈنے کہا کہ اب ڈیوٹی کا پروسس آٹومیٹک ہو گا۔ چار مارچ سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوں گے۔ لاہور ڈویژن میں 920 سینٹر بنائے گئے ہیں، 10250 سے زائد عملہ میٹرک سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ 2025 میں نہم جماعت میں 117704 پرائیویٹ طلبہ حاضر ہوں گے۔رضوان نذیر نے کہا کہ نہم جماعت میں ریگولر 195371 طلبہ امتحان میں حاضر ہوں گے۔دہم جماعت میں 113102 پرائیویٹ اور 142677 طلبہ حاضر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں میٹرک سالانہ امتحانات میں 568854 طلبہ حاضر ہوں گے۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت بیس ہزار طلبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ پچاس نئے سینٹر بھی اس شامل کئے گئے ہیں۔

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی

  • امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کردیں گے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ایک صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار موجود ہے۔ ان کے پاس 90 دن تک ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت منسوخ کرنے کا اختیار ہے اور وہ دوسری بار بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی مدت میں توسیع کریں گے۔

    خیال رہے کہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی منسوخی میں 75 دن کا اضافہ کر رکھا ہے جو کہ اپریل میں ختم ہوجائے گا۔ٹک ٹاک کو اپریل میں ہر حال میں اپنی امریکی سروسز کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنی ہوں گی، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔امریکی صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کو 90 دن تک منسو کر سکتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ٹک ٹاک کو 75 دن کی مہلت دے رکھی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر مزید 90 دن مہلت دینے کے مجاز ہوں گے یا نہیں۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

  • ٹریفک کی روانی بہتر  کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گاتاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر آئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا، میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوازت عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مختلف مقامات پر موقع پر احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ تجاوازت کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ سے وہاں تجاوزات قائم نہ ہوں، انہوں نے میٹرک بورڈ کے قریب لگنے والے عارضی بازار کو فوری ہٹانے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ تین ہٹی کے پل کے دونوں اطراف لگنے والے فروٹس اور پرانے کپڑوں کے ٹھیلوں کو بھی وہاں ہٹانے کے احکامات جاری کئے.

    میئر کراچی نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہر کا امیج تباہ ہوتا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ کراچی بین الاقوامی شہر کا درجہ رکھتا ہے جہاں اس کی سڑکیں بہتر ہونی چاہئیں، اسٹریٹ کا اہتمام ہونا چاہئے، پارکس اور کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں وہیں شہر سے تجاوزات کو بھی ختم ہونا چاہئے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں آنے والی تمام سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے گا کیونکہ یہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب ہے.

    میئر کراچی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کے ایم سی تمام لوگوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہریوں کی تفریح و طبع کے لئے مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کا وژن ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں.

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے میچز کے موقع پر کے ایم سی ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے میچز منعقد کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ بہتر طور پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

    رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ