Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • نیپرا حکام کا کابینہ منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں خود ہی اضافہ

    نیپرا حکام کا کابینہ منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں خود ہی اضافہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ 87 ہزار روپے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایڈہاک ریلیف بھی حاصل کرلیا، نیپرا افسران 2023 کے لیے 5 لاکھ 44 ہزار سے 6 لاکھ روپے کی شرح سے ایڈہاک ریلیف کے اہل بھی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 2022 کے لیے ایک لاکھ 5 ہزار سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ماہانہ، 2021 کے لیے 70 ہزار سے 77 ہزار 300 روپے ماہانہ ایڈہاک ریلیف کے طور پر گھر کا کرایہ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔دیگر مراعات میں 96 ہزار روپے اور یوٹیلٹی الاؤنس 32 ہزار سے 35 ہزار روپے شامل ہیں، افسران کی مجموعی تنخواہوں کا پیکج اب 29 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا، نیپرا افسران اب اعلیٰ عدالتوں کے ججوں سے بھی زیادہ تنخواہ اور مراعات لیں گے۔ذرائع کے مطابق نیپرا افسران نے یہ ترامیم حکومت کی منظوری کے بغیر کی ہیں، نیپرا کے زیادہ تر ارکان اور چیئرپرسن عام طور پر ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہوتے ہیں، اس وقت نیپرا کے چیئرپرسن، کے پی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

    اوچ شریف: تیز رفتار ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات کیلئے بلایاہے ۔ بانی پی ٹی آئی سے پوچھونگا کہ میراقصورکیاہے ، میں نے بانی کیلئے لوگوں کو نکالا۔ مناسب یہ تھا کہ بانی پی ٹی مجھے استعفی کا کہتے ، مجھے تیسری دفعہ پارٹی سے نکال رہے ہیں توہین کی کوئی حد ہوتی ہے،پارٹی قیادت کہتی تھی منہ بندرکھو، بحال ہوجاؤ گے،پارٹی میں اپنے مخالفین کے خلاف اب منہ نہیں بندرکھوں گا۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں میرے حامی سوشل میڈیا پر گالم گلوچ سے ڈرتے ہیں ، مجھے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے،فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے میری حمایت میں بات کی ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں کہا ہے میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، تمام ممبران اسمبلی نے میری حمایت کی ہے،صفائی کا موقع دیے بغیر کسی کو نہیں نکالا جاسکتا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے سنا نہیں ہے ، ان کے کان بھرے جاتے ہیں ،جنہوں نے مجھے نکلوایا ہے ان کے خلاف پارٹی کے لوگ ڈر کی وجہ سے بات نہیں کرتے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا۔صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

    مقامی ریفائنریز کا پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

  • ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

    ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

    ایئر کراچی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے حصول کے لیے اپنی درخواست جمع کرادی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ درخواست ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ ای آر کو جمع کرائی گئی، جس کے ساتھ تفصیلی کاروباری منصوبہ اور تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ایئر کراچی کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقرر کردہ ضوابط اور تقاضوں کی مکمل تعمیل کے لیے پرعزم ہے۔ایئر کراچی انتظامیہ نے مزید کہا کہ درخواست پر جلد از جلد کارروائی کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ کمپنی اپنے منصوبوں کو بروقت آگے بڑھا سکے۔

    یاد رہے کہ ایئر کراچی نومبر 2024 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکی ہے اور اس کا مقصد ایک باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹر کے طور پر ملکی اور بین الاقوامی دونوں راستوں پر طے شدہ مسافر اور کارگو خدمات فراہم کرنا ہے۔ایئر کراچی انتظامیہ نے کہا کہ آر پی ٹی لائسنس حاصل کرنے کے بعد کمپنی ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کا آغاز کرے گی، جس سے ملک کے اندر پروازوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور عوامی نقل و حمل کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔

    انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے،عطااللہ تارڑ

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

    آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

    باغی ٹی وی کے مطاق بیرونی ادائیگیوں کے دبا، برآمدات میں چیلنجز کی وجہ سے اس کی محدود پیمانے پر نمو اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔عالمی بینک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر شراکت داری کے تحت 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، 4ماہ سے کرنٹ اکانٹ سرپلس ہونے جیسے مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 279روپے 05پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

    لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور درآمدات کے لیے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 279روپے 26پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 280روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، عالمی تحقیقی ادارے ٹریس مارک کی فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے پر آنے کی پیشگوئی مارکیٹ پر اثرانداز رہی جس کی وجہ سے برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی بھنانے کا عمل متاثر رہا۔تاہم کرنٹ اکانٹ مسلسل سرپلس رہنے سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ زرمبادلہ کی سپلائی اطمینان بخش ہے لیکن معیشت میں طلب بڑھنے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہورہا ہے۔

  • مقامی ریفائنریز کا پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

    مقامی ریفائنریز کا پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

    مقامی ریفائنریز نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر اوگرا کو خط لکھا گیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات نہ خریدنے سے آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول کی فروخت میں 20فیصد، ڈیزل کی سیل میں 31فیصد کمی آ گئی، اس وقت پیٹرول کا 36 دن اور ڈیزل کا 39 دن کا سٹاک موجود ہے۔خط میں اوگرا سے مطالبہ کیا گیا کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے، ملک میں بارش نہ ہونےکی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت پر فرق پڑا ہے۔

    اوچ شریف: تعلیمی اداروں پر اضافی ٹیکسوں کے خلاف اساتذہ، طلباء اور تاجروں کا احتجاج

  • وزیرخارجہ 18 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے

    وزیرخارجہ 18 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے

    نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 18 فروری امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام "کثیرالطرفہ ازم کی مشق: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے” کے موضوع پراعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی صدارت میں بلایا ہے، صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کثیرالجہتی کے اصولوں اور بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔

    اسحاق ڈار 2025-2026 کی مدت کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو بھی اجاگر کریں گ اور مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کثیرالجہتی کا مستقل حامی ہے اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اورپاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے، جو آج کے پیچیدہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں کثیرالجہتی کی اہم اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    بلاول ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،شاہد خاقان عباسی

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نامعلوم افراد کی فائرنگ، مرکزی مسلم لیگ کا رہنما قتل

  • سپر سیڈرز کا استعمال،  پنجاب  کےکاشتکاروں نے چند ماہ میں کروڑوں روپے کما لیے

    سپر سیڈرز کا استعمال، پنجاب کےکاشتکاروں نے چند ماہ میں کروڑوں روپے کما لیے

    پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے، ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کما لیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے 330 ٹن بیج کی بچت ہوئی، روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18 لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال کیا گیا۔سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی جبکہ کاشتکار کو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ 3666روپے کی بچت ہوئی۔صوبے کے 31 اضلاع میں 7805 کاشتکاروں نے سپر سیڈرز کے ذریعے 110014 ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جنہوں نے 68ہزار 185 ایکڑ پر رینٹل سروس کے ذریعے سپر سیڈرز استعمال کیے، 93فیصد کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤ کو بہترین قرار دیا۔

    کاشتکاروں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی روایتی طریقہ کار کی نسبت بہترین ہے، زمین کی ذرخیزی بڑھانے کے لیے سپر سیڈرز کا استعمال عمدہ نتائج کا حامل ہے۔کاشتکاروں نے عزم کیا کہ آئندہ بھی سپر سیڈرز استعمال کرکے ہی گندم کاشت کریں گے، سپر سڈرز سے ایک ایکڑ میں گندم کی بوائی صرف ایک گھنٹے میں مکمل ہونے سے وقت اور وسائل بچتے ہیں۔سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت اور بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہےمریم نواز نے کہا کہ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

  • بلاول ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،شاہد خاقان عباسی

    بلاول ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو بات کریں گے میں قبول کروں گا،میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تھا،مسلم لیگ ن نے جو راستہ اپنایا ہے میں اس سےاتفاق نہیں کرتا۔نوازشریف کے ساتھ میرا 35سال کا تعلق تھا،جو آئین کی بالادستی ،شفاف الیکشن اور ملکی ترقی کی بات کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا کسی مسئلے کا حل نہیں،ایک صوبائی حکومت دارالحکومت پر حملہ آور ہورہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے،سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں،آپ کی جماعت کے رہنما پارلیمان میں بیٹھے ہیں وہ وہاں بات کیوں نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ میں بھی زبان بندی ہے، کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی بھی یہی کام کرتے تھے، اس وقت بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی۔پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیےمیں بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے سے نہیں روک سکتا لیکن آرمی چیف کو لکھنے کا مقصد کیا ہے؟جہاں ملک کا مفاد آتا ہے وہاں آپ کو اپنے مفاد کو پیچھے کرنا ہوگا۔

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

  • دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    دبئی میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو منشیات رکھنے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ایک پلاسٹک کی بوتل اور 5 مشکوک تھیلوں کے باعث تلاشی لی۔بوتل اور تھیلوں سے 25.29 گرام مائع میتھامفیٹامائن اور 1.26 گرام کرسٹل میتھ برآمد ہوئی تھی۔ گرفتاری کے وقت وہ نشے میں بھی تھی۔پولیس کی جانب سے فرانزک رپورٹ میں بطور ثبوت پیش کیے گئے جس میں ایمفیٹامائن اور میتھامفیٹامائن کی تصدیق ہوئی تھی۔ملزمہ نے 500 درہم کے عوض منشیات خریدنے کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔

    پولیس کے ٹھوس شواہد اور ملزمہ کے اعتراف جرم پر دبئی کی فوجداری عدالت نے اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمہ کو ہر 100 درہم کے بدلے ایک اضافی دن جیل میں کاٹنا ہوں گے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو سزا 2021 کے وفاقی قانون نمبر 30 کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

  • سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا  پلانٹ لگانے کی پیش کش

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان، خاص طور پر سندھ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے،سندھ میں بندرگاہیں، بڑھتا ہوا روڈ نیٹ ورک، اور بڑے پیمانے پر افرادی قوت موجود ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کریں، مینوفیکچرنگ پلانٹس سے معیشت کو فروغ ملے گا ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔

    ملاقات کے موقع پر چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت سندھ کے عزم کی تعریف کی۔ملاقات میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ممکنہ شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز