Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • آفاق احمد کیخلاف دہشتگردی و دیگر دفعات کا ایک اور مقدمہ

    آفاق احمد کیخلاف دہشتگردی و دیگر دفعات کا ایک اور مقدمہ

    مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔
    میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اسد نے پولیس کے ساتھ گرفتاری اور ٹکرا کے وقت للکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے لیڈر آفاق احمدکے حکم پر گاڑی کو آگ لگائی ہے۔گرفتارملزمان نے اپنے بھاگ جانے والے ساتھیوں کے نام علی موٹا، عبید، زاہد لنگڑا، عامر عرف لمبا، ذاکر، عذیر، فیضی، راحیل، کالا ناظم عابد عرف شاہ، بابا عرف ٹلی، شہزاد عرف شجی، دستگیر، اکرم عرف بلو، رئیس قریشی، ندیم دانش، سہیل، اپبا، بابرعباس، حمزہ انیس عرف بلو بتائے ہیں۔لانڈھی پولیس نے گرفتارملزم اسد کے خلاف غیرقانونی اسلحہ برآمد ہونیکا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

    الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئےفوری مذاکرات ہوں گے،ٹرمپ

    ترک صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے کیا استقبال

    عورت مارچ شرکاء کےشادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کے مطالبے

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

  • قومی ایئرلائن کی تباہی کی وجوہات زیر بحث آگئیں

    قومی ایئرلائن کی تباہی کی وجوہات زیر بحث آگئیں

    قومی اسمبلی کی نجکاری کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایئرلائن کی تباہی کی وجوہات زیر بحث آگئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کی کنوینر سحر کامران کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ایئرلائن کے حکام نے بتایا کہ مینجمنٹ اور ملازمین کے درمیان گیپ بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ قومی ایئرلائن کے ملازمین کی ٹریولنگ بہت ہی محدود ہے، یورپ کے سفر کےلیے ہمیں وائٹ باڈیز ایئرکرافٹ چاہئیں۔ اس وقت قومی ایئرلائن کے پاس 777 بوئنگ 12 طیارے ہیں، ان12 طیاروں میں سے 6 گراؤنڈ ہیں۔قومی ایئرلائن حکام کا ذیلی کمیٹی کے روبرو کہنا تھا کہ ابھی اسمگلنگ میں لوگ پکڑے گئے، اتنی سفارشیں آئیں کہ بتا نہیں سکتے، پیرس کےلیے فلائٹ بحال ہونا بڑا لمحہ تھا لیکن منفی مہم چلی۔

    دوران اجلاس سحر کامران نے کہا کہ منفی مہم اس لیے ہوئی کہ ایڈورٹائزمنٹ غلط طریقے سے کی گئی، اشتہار میں مینار پاکستان اور ایفل ٹاور دکھا دیتے۔ آپ نے ایسی ایڈورٹائزمنٹ کی کہ جس کا غلط پیغام گیا، آپ پیرس کی فلائٹ میں مسافروں کو بٹھا کر لے جاتے۔ پی آئی اے نے لوگوں کو تنگ کیا، سیٹیں بھی ڈھیلی ہونا شروع ہوگئیں، سہولیات کم ہونے سے لوگ قومی ایئرلائن سے دوسری طرف چلے گئے۔اس پر حکام قومی ایئرلائن نے بتایا کہ کہا جاتا ہے پی آئی سے میں اووراسٹاف ہے یہ تاثر درست نہیں، ہمیں 2010ء میں مزید ملازمین بھرتی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

    حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اسٹاف میں نوجوان ملازمین کی کمی ہے، قومی ایئرلائن میں ایک سال میں 8 سی ای اوز بھی تبدیل ہوئے تھے۔قومی ایئرلائن حکام نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پالیسی میکرز تھے انہیں بھی بار بار تبدیل کیا گیا، قومی ایئرلائن کے فلیٹ کی لائف بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ نئے جہازوں کی خریداری پر اتنا جی ایس ٹی تھا کہ خرید نہیں سکتے تھے، عدلیہ کی مداخلت کی وجہ سے بھی قومی ایئرلائن کےلیے کئی مسائل بنے۔جب بھی جہاز آتا تھا تو اس پر ہمیں سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا، ہمیں کبھی جہازوں پر جی ایس ٹی چھوٹ کی نوید نہیں سنائی گئی تھی۔

    اس پر سحر کامران نے کہا کہ آپ نے کبھی سیلز ٹیکس چھوٹ لینے کی کوشش ہی نہیں کی، نئے جہازوں پر سیلز ٹیکس کو ختم کرایا بھی تو ہم نے کرایا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن کی طرف سے پریمئر سروس شروع کی گئی تھی، فزیبلٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروس نقصان میں جائے گی پھر بھی شروع کی گئی۔ذیلی کمیٹی نے اس موقع پر سالانہ بنیاد پر قومی ایئرلائن کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کرلیں۔نمائندہ پی آئی اے یونین نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن میں ایک ایک دن میں سیکڑوں استعفے آنا شروع ہوگئے، ایک روز میں تو 200 ملازمین نے اپنے استعفے دے دیے، نجکاری دوبارہ شروع ہونے سے پھر ملازمین کے استعفے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئےفوری مذاکرات ہوں گے،ٹرمپ

    ترک صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے کیا استقبال

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں بڑی کمی متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بنیادی ٹیرف 45 روپے 54پیسے سے کم ہو کر 23 روپے58پیسے ہونے کا امکان ہے،نیپرا اتھارٹی نے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے قیمت سے متعلق سماعت مکمل کر لی۔نیپرااتھارٹی وفاق کی درخواست پر پالیسی کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی،ٹیرف میں کمی سے متعلق نیپرا فیصلےکے بعدحتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔

    واضح رہے وفاقی حکومت نے پچھلے ماہ ہی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں۔ہ ہر محلے میں چارجنگ اسٹیشن ہو گا، ای پورٹل کے ذریعے اس حوالے سے اجازت دی جائے گی ، اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 18 سے 20 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کروڑ تک سرمایہ لگے گا۔

    اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہے، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

    عورت مارچ شرکاء کےشادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کے مطالبے

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

  • اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہے، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

    اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہے، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ جنوبی افریقا 320 تک رنز بنائے گا مگر کلاسن اسکور 350 تک لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور فخر زمان نے اچھا آغاز کیا مگر وکٹیں گریں تو ہمیں پلان روکنا پڑا، بابر اعظم سب سے سلجھے ہوئے بیٹر ہیں اس لیے ان سے اوپن کرایا۔محمد رضوان نے کہا کہ میں 18 ویں اوور تک اسکرین دیکھ ہی نہیں رہا تھا، پانچ پانچ اوور کا پلان لے کر چلے تھے جس میں کامیابی ملی۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اتنے رنز بناچکے ہیں کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں سنچری کریں، میری بھی قوم کی طرح ہمیشہ بابر سے توقع ہوتی ہے وہ بڑا اسکور کریں، بابر پر بھی اس بات کا پریشر ہوتا کہ وہ رنز کریں، امید ہے بابر اعظم جلد بڑا اسکور کریں گے۔ رضوان نے کہا کہ صائم ایوب کا نہ ہونا ہمارا بہت بڑا نقصان ہے، ان کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے۔

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

  • عورت مارچ شرکاء کےشادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کے مطالبے

    عورت مارچ شرکاء کےشادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کے مطالبے

    عورت مارچ لاہور چیپٹر نے رواں سال کیلئے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خواتین نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا اورخواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔مطالبہ کیا گیا کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو اچھا ماحول دیا جائے، پنجاب ہتکِ عزت ایکٹ 2024 اور دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔عورت مارچ سے قبل لاہور پریس کلب میں خواتین محاذ عمل کی کنوینئیر نائلہ ناز نے امِ لیلہ، جلوت علی، رفعت مقصود، ارم کاشف، فائقہ جبیں اور انعم مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کا سلسلہ روکا جائے اور خواجہ سرا اور صنفی اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، جنس کا تعین از خود کرنے کا حق برقرار رکھا جائے۔شرکاء نے پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک عورت مارچ کیا، شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب عورت مارچ کی سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

  • کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    کراچی میں ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس ہو گئے

    باغیٹی وی کے مطابق کراچی شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر سختی سے پابندی کے دعوے دعوے ہی رہ گئے، پابندی کے باوجودبے لگام ہیوی ٹریفک کو مین شاہراہ پر آنے سے کوئی نہ روک سکا .پابندی کے اوقات میں بھی سامان سے لدا ٹرک شاہراہ پاکستان پر دوڑتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے وہیں رات نو بجے بنائی جانے والی ویڈیو میں مال برادر ٹرک کو لوڈ دیکھا جا سکتا ہے ۔مختلف ٹریفک سیکشنز کی حدود سے ہوتا ہوا یہ ٹرک سپر ہائی وے پر نکل گیا ۔

    دوسری جانب کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چئیرمین آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی میں گزشتہ روز گرفتار کئے گئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔آفاق احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو اشتعال دلا کر کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کارروائیوں پر اکسایا، جس کے نتیجے میں مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے، اور ان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

  • شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔آج صبح پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی ہے۔مزید کہا تھا کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے تحریک انصاف کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی ائی سے شکایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات بانی پی ٹی آئی سے آتے ہیں وہ اُن پر فوراً عمل کرتے ہیں۔

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

  • صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    صائم ایوب نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزینگ ایونٹ میں شرکت کی۔نوجوان کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی ایک میچ وننگ پرفارمنس کے بعد شائقین کرکٹ کے دل جیتے تھے۔وہ انڈر 19 کرکٹ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔صائم ایوب پی ایس ایل اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم دونوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔وہ 3جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے7 ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹخنہ مڑ جانے کے باعث انجری کا شکار ہوگئے تھے۔نوجوان کھلاڑی ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں، جہاں ٹخنے کی سرجری کے بعد اب ان کا ری ہیب جاری ہے۔گزشتہ دنوں انہیں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں دیکھا گیا، جہاں ہانیہ عامر بھی شریک تھیں۔

    ایونٹ کے بعد ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی، تاہم اپنے دوستوں سے کہا کہ ویڈیو بنالو۔جس پر صائم ایوب آمادہ نہیں ہوئے اور وہاں سے جانے لگے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی کے وہاں سے جانے پر خاتون نے ان کے ساتھ بدکلامی شروع کردی۔خاتون نے انتہائی بدتمیزی سے کہا کہ ’اگر آپ دو منٹ بات کرلیں گے، تصویر کھنچوالیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا۔‘اس پورے دورانیہ میں صائم ایوب نے ایک لفظ بھی نہیں کہا جب کہ خاتون مسلسل انہیں باتیں سناتی رہیں۔بعدازاں کھلاڑی نے ان سے کہا کہ رک جاتا ہوں، تو مداح نے انہیں جانے کے لیے کہہ دیا۔

    مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نوجوان کھلاڑی کے حق میں سامنے آئے ہیں۔کوئی کہہ رہا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ شعیب اختر کو ہونا چاہیے تھا۔ایک صارف نے کہا کہ جب ہماری خواتین ذرا سی مغربی طرز کی ڈریسنگ کرلیتی ہیں تو خود کو لیڈی ڈیانا سمجھنے لگتی ہیں۔ایک خاتون نے مداح پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چلا کیوں رہی ہے۔جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خاتون نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ ویڈیو بنائی۔

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

  • پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

    ٹرائی نیشن سیزیز اہم اہم مقابلہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینری کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریزک 83، ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کی 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریاں،سلمان علی آغا نے134 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔فخرزمان نے 41 ، بابر اعظم 23 اور سعود شکیل نے15 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈرنے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ نگیڈی ، کوربن بوش نے،1 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان ٹیم اب 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

    دوسری طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے، جاری بیان میں وزیراعظم نے شاندار کھیل پیش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیاکرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے قوم کے دل جیت لئے .چیمپئینز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پر ٹیم کا مورال بلند ہو گا ،امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا.

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

    خلیج میکسکیو کہنے پررپورٹر کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

    کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ

    میرپورخاص: گھریلو ملازمہ پر مبینہ ظلم و زیادتی، خاتون کی دہائیاں، دو ملزمان گرفتار

  • کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کی کیاہے کہ کراچی کے شہریوں و تاجروںکامعاشی قتل بند کیا جائے ، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں .

    باغی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی کریم آباد انڈر پاس مینا بازار پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائین نہیں ہوتی ، ریڈ لائین منصوبہ بھی شہر یوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے ، سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مجرمانہ غفلت بے حسی نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور تاجر و کاروباری طبقہ بھی شدید پریشان ہے ، مینا بازار کریم آباد اور اس سے متصل علاقے میں کاروبار تباہ ہو گیا ہے ،جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی اور گٹر بہہ رہے ہیں ۔

    منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت 17برسوں میں صرف 300بسیں چلا سکی ، پورے شہر میں ٹرانسپورٹ کا کوئی موثر نظام نہیں ،عوام چنگ چی رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،خونی ڈمپر اور ٹینکرز شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں ،گزشتہ 42دنوں میں 104 افراد ڈمپر و ٹینکر سمیت دیگرحادثات کا شکار ہوئے ہیں ،شہر کسی فساد اور جلائو گھیرائو کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہیوی ٹریفک کے اوقات ِ کار ، نقل و حرکت، ٹریفک قوانین کی پابندی ، روڈ سیفٹی ایکٹ اور موٹروہیکل لاء پر عمل درآمد کرانا سندھ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام ثابت ہو گئی ہے ،گزشتہ دنوں ڈمپر ، ٹینکر اور ٹرالوں کی زد میں آکر اپنی جان گنوانے والے تمام شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ، ہیوی ٹریفک کے شہر میں نقل و حرکت کے اوقات اور ناکارہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکٹ کے حوالے سے رشوت کا عمل دخل بند کیا جائے اور کراچی کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، سندھ حکومت ، صوبائی وزراء اور قابض میئر صرف دعوئوں و اعلانات کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ کراچی کے شہریوں اور تاجروں کو ریلیف مل سکے ۔

    انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں اور تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،ان کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے قانونی محاذ ہو یا سڑکوں پر احتجاج ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری آپشن استعمال کریں گے ۔آئندہ 15 دن کے دوران شہر بھر میں جماعت اسلامی عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور شہر کے نوجوانوں ، عام شہریوں اور تاجروں کے ریلیف کے لیے جدو جہد مزید تیز کی جائے گی ۔ ان کے ہمراہ امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج،ڈپٹی پارلیمانی لیڈربلدیہ عظمیٰ کراچی قاضی صدر الدین، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ،ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، صدر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری محمود حامد، ناظم علاقہ ویوسی چیئر مین عبید احمد خان سمیت مختلف یوسیز کے چیئر مین ، کریم آباد کے دوکانداروں کی یونین کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے ۔

    منعم ظفر خان نے تعمیری تعطل کا شکار انڈر پاس کا جائزہ لیا اور دوکانداروں و تاجروں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ ہنگامی طور پر شہر کی سڑکوں کی استرکاری کی جائے ، ناردرن بائی پاس جو ہیوی ٹریفک کے لیے بنایا گیا تھا ،ایسا کیوں ہے کہ شہر کا ہیوی ٹریفک رات سے پہلے ہی ناظم آباد ،لیاقت آباد اورپوری شاہراہ پاکستان سے گزرتا ہے ،وفاقی محکمہ این ایچ اے کے تحت بنائے جانے والے ناردرن بائی پاس کو آپریٹ کیا جائے ،رات کو وہاں سیکوریٹی فراہم کی جائے ، ہیوی ٹریفک کا شہر سے گزرنے کا عمل بندہونا چاہیے ، ملیر ایکسپریس وے کو بھی جلد ازجلد مکمل کیا جائے ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ،لانڈھی انڈسٹریل ایریا کا سارا ٹریفک ملیر ایکسپریس وے پر لے جایا جائے ۔
    انہوں نے کہاکہ حکومت اہل کراچی کو نلکوں میں پانی فراہم نہیں کرتی اس وجہ سے شہر کی سڑکوں پر دن بھر واٹر ٹینکر زدندناتے پھرتے ہیں ، اگر اہل کراچی کو نلکوں میں پانی فراہم کیا جائے تو ٹینکر مافیا سے جان چھوٹ جائے گی۔انہوںنے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کے ارد گرد کا علاقہ شدید متاثر ہے اور دھول مٹی و سیوریج کے ناقص انتظام کے باعث وہاں کے تاجر و دوکاندار اور علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ،رات میں گھپ اندھیرا ہوتا ہے طویل عرصہ ہو گیا انڈر پاس تعمیر ہو رہا ہے نہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

    خلیج میکسکیو کہنے پررپورٹر کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

    کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ

    عظیم بلے باز حنیف محمد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل