Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا،  جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا، جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔

    بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہردیپ یادو شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکرا ورتھی

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

  • قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر  اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ میں دوبارہ حملوں کی دھمکی

    قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ میں دوبارہ حملوں کی دھمکی

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا نہ کیے جانے کی صورت میں غزہ میں دوبارہ حملے کرنے کی دھمکی دے دی۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس نے ہفتے کی دوپہر تک قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو جائے گا اور لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج اس وقت تک شدید لڑائی کرے گی، جب تک حماس کو شکست نہیں دے دیتے۔کابینہ اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور ارد گرد جمع ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک ہر اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا، جس کے بعد تباہی آئے گی۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کی رات 12 بجے تک واپس نہ لایا گیا تو میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہوگا کہ ہم امن معاہدہ منسوخ کردیں اور تمام شرائط ختم کر دیں، پھر جو کچھ ہوگا، سو ہوگا۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 15 فروری کو مزید قیدیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک مؤخر کردی تھی۔حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے حماس کی جانب سے 15 فروری بروز ہفتہ طے شدہ مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اگلے حکم تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

  • بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، مودی سرکار کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر ، نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔فرانسیسی صدر پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے۔فرانسیسی صدر میکرون ، مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔

    فرانسیسی صدر، مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔اس موقع پر وہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی بہت تپاک انداز سے ملے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم کا دنیا بھر میں مذاق بنا دیا۔

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی رینج کے مختلف یونٹس کے 10 ہیڈ کانسٹیبلز کو اگلے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے بیجز لگا دیے۔اس موقع پر ڈی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ترقی پانے والے افسران کو محنت، جانفشانی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔کراچی پولیس چیف نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے اور پولیس کا مثبت تشخص مزید مضبوط کریں گے۔

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

  • جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں کپتانی کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، ابرار احمد

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ملکی سیریز کا میچ کل بروز بدھ ہوگا۔اس سے قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ انجری کے شکار پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف سہ ملکی سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے انہیں اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا، بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثےکی وجہ سے مشتمل تھے۔

    پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، فہرست جاری

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • گوگل  نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    سرچ انجن گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا۔

    گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صارفین کو گوگل میپس پر ’خلیجِ امریکا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا اور میکسیکو کے صارفین کو خلیج میکسیکو‘ لکھا ہوا نظر آئے گا جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں گوگل کے صارفین کو دونوں نام لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ناصرف ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کیا ہے بلکہ امریکا کی سب سے اونچی چوٹی ’ڈینالی‘ کا نام بھی تبدیل کر کے دوبارہ ’ماؤنٹ میک کینلے‘ رکھ دیا ہے۔

    چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

    بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

    عالمی سطح پر باسمتی چاول کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی، یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، معروف تاجروں نے تاریخ کھنگال کر ثابت کر دیا باسمتی پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارتی دعوی مسترد کر دیا۔یورپی یونین میں بھی جلد منہ کی کھائے گا، پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے تاریخ سے ثابت کردیا کہ باسمتی پاکستان کی ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی پیداوار ہے۔پاکستان کے بازاروں میں عمدہ، خوشبودار اور مناسب قیمت پر باسمتی چاول موجود ہے، جس کی برآمد بڑھ کر 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔باسمتی کی عالمی مارکیٹ 27 ارب ڈالر پہنچے کی توقع پر بھارت پاکستانی مارکیٹ پر قبضے کا خواب دیکھنے لگا۔برآمد کنندہ چوہدری تنویر کے مطابق انڈیا کے پاس باسمتی ہے ہی نہیں، پاکستانی باسمتی دبئی جاتا ہے جہاں پاکستانی چاول کو بھارت اپنا برانڈ بنا کر آگے دے دیتا ہے۔

    فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کو دی گئی بھارتی معلومات کے مطابق 1965 سے پہلے بھارت سے باسمتی چاول کا ایک دانہ بھی برآمد نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان 1960 میں یورپ اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کو باسمتی برآمد کرتا تھا۔تاجر شمس الاسلام نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی کا مسئلہ یورپی یونین میں تاخیر کا شکار ہے، تاہم تاخیر کے باوجود حقوق ملکیت دانش کا قانون اصل تخلیق کار کو تحفظ فراہم کرتا ہے،بھارت کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔تاجروں نے کہاکہ پیٹنٹ کی بات جب سے شروع ہوئی تب سے اس کی اہمیت بڑھ گئی اور جغرافیائی تحفظ کی بات سانے آئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات،مرکزی مسلم لیگ کا امیدواروں کی حمایت کا اعلان

  • سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    گورنر سندھ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے اعتراض کے بعد ترمیمی بل سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا،کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کی ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے۔ایچ ای سی کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں،پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں۔بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ،بیورو کریٹس طلبہ ، فیکلٹیز کی علمی ضروریات پوری طرح سمجھ نہیں سکتے،اٹھائے گئے اعتراضات پر نظر ثانی کی جائے۔

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

    کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق ’امن 25‘ کا اختتام ہوگیا، امن مشق کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نویں کثیرالقومی میری ٹائم مشق امن 25 کے اختتامی روز آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دنیا بھر سے آئے بحری جنگی جہازوں کی جانب سے بحیرہ عرب میں سلامی بھی پیش کی گئی۔ہیلی کاپٹرز نے دوران سیلنگ جہاز پر پیشہ ورانہ طریقے سے لینڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا، کثیر القومی امن مشقوں میں جنگی طیاروں نے مہمان خصوصی آرمی چیف سمیت دیگر شرکا کو سلامی پیش کی۔جنگی سازو سامان سے لیس بحری جہازوں پر سمندروں کے پاسبانوں نے بحیرہ عرب میں امن مشقوں میں مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی مشقوں کو اس انداز میں انجام دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔جہاز پر بحری قزاقوں سے نمٹنے کے لیے کمانڈو ایکشن کا مظاہرہ بھی کیا گیا، پاکستان کے اسٹیٹ آف دی آرٹ پی این ایس معاون نے دوران سیلنگ بحری جنگی جہازوں کی فیولنگ کی۔کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے امن مشقوں سے متعلق بتایا کہ یہ پاکستان نیوی کے لیے فخر کی بات ہے کہ 60 سے زائد ممالک امن مشقوں میں شریک ہوئے۔

    ’امن 25‘ مشق کے نویں ایڈیشن میں 11 سے 12 بحری جہازوں نے شرکت کی، چین اپنے ’پلان باؤٹو 133‘ اور ’پلان گاؤیوہو‘ اور سعودی عرب اپنے ’ایچ ایم ایس جازان‘ اور ’ایچ ایم ایس ہیل‘ بحری جہازوں کے ساتھ شریک ہوا۔دیگر جہازوں میں متحدہ عرب امارات کا ابوظبی (سی وی ٹی) پی 191، ملائیشیا کا کے ڈی ٹیرنگانو-174، جاپان کا جے ایس مراسامے، سری لنکا کا ایس ایل این ایس وجے باہو، انڈونیشیا کا کے آر آئی بونگ ٹومو-357، ایران کا جمران، بنگلہ دیش کا بی این ایس سومدورا جوئے، امریکا کا لیوس بی پلر اور عمان کا آر این او وی سادھ شامل تھا۔ دریں اثنا ترکیہ ایک جہاز کے ساتھ مشق کا حصہ بنا۔

    مشق کے دوران پاک بحریہ کے حکام نے بحیرہ عرب میں ایک کلیدی شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ کے کردار اور علاقائی گشت سمیت علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اس کے اقدامات پر زور دیا۔واضح رہے کہ سمندر میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کے اعتراف میں پاک بحریہ نے اس سال امن ڈائیلاگ بھی متعارف کرایا ہے۔افتتاحی امن ڈائیلاگ میں اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین نے بھی حصہ لیا۔

    خیبر پختونخوا :سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

    لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات،مرکزی مسلم لیگ کا امیدواروں کی حمایت کا اعلان