Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

    پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

    پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملازمین کی کل تعداد سات ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آرہی ہے، تنخواہوں میں اضافے سے کم ہوتے ہوئے تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی
    نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، جس کے بعد جاری تقریب میں کھلاڑیوں نے کٹ کی رونمائی کر دی۔پی سی بی کے مطابق shop.pcb.com.pk پر جا کر شائقین کرکٹ اس کٹ کو خرید سکتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے احساسات بہت اچھے ہیں، جب ہم اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں تو جذبہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ہمیں لاہور میں جذبہ ملتا ہے، ہمیں امید ہے کہ اسی طرح سپورٹ ملے گی۔

    کٹ کی رونمائی کے موقع پر بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مبارکب ہو کہ نیا اسٹیڈیم بنا، لاہور میں ہم جب بھی کھیلتے ہیں، ہمیں بہت زیادہ سپورٹ ملتی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے ہمیشہ ہی سپورٹ کیا ہے، ہمیں اس سیریز اور پوری چیمپئنز ٹرافی میں یہی سپورٹ چاہیے ہو گی، ہمارے لیے دعا کریں، یہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے اسٹیڈیم کے ساتھ نئی میموریز بنائیں گے۔

    نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

  • نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

    غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 تا 13 فروری واشنگٹن کا دورہ کریں گے، یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد امریکا کا دورہ کرنے والے پہلے چند عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے۔ رہنماؤں کے درمیان ’بہت قریبی تعلق‘ رہا ہے، حالانکہ ان کے تعلقات باوجود طویل عرصے سے امریکا-بھارت تجارتی معاہدے پر کوئی پیش رفت لانے میں ناکام رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات کے حوالے سے نئی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلق کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، مزید بتایا کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی اپنے ’دوست‘ ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ ماہ ان کے حلف برداری کے بعد سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں شامل تھے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نئی دہلی اور واشنگٹن مل کر کام کریں۔بھارتی وزیراعظم نے جنوری میں ٹوئٹ کیا تھاکہ میں ایک بار پھر ایک ساتھ مل کر کام کرنے، دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانے اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا منتظر ہوں۔27 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت ہوئی تھی، ٹرمپ نے بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں اضافہ کرے۔

    امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

  • امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے زیر حراست سات سو زائد بھارتی باشندوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں امریکہ بدر کردیا جائے گا۔

    ان غیر قانونی تارکین وطن بھارتی باشندوں کو تین امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بھارتی صوبہ پنجاب اور ہریانہ روانہ کیا جائے گا۔امریکی سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ بھارتی باشندے میکسیکو کے راستے غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوئے تھے اور گرفتاری کے بعد کئی ماہ سے سرکاری تحویلی مراکز میں قید تھے۔ذرائع نے انکشاف کیا انسانی اسمگلرز نے ان بھارتی باشندوں سے امریکہ میں داخلے کے لیے فی کس پاکستانی ایک کروڑ سے زائد وصول کئے تھے۔ ان زیر حراست 770 بھارتی باشندوں میں اکثریت بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سکھ باشندوں کی ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان بھارتی باشندوں کو فلوریڈا کے تحویلی مراکز سے ریاست ٹیکساس پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں فوجی اہیرپورٹس سے تین امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بھارت روانہ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امریکہ سے فوجی طیارے کے ذریعے بھارت بھیجنے پر فی کس 7 ہزار 8 سو ڈالرز کے اخراجات وفاقی حکومت کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں سال میں غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک بھیجنے پر 118 ملین ڈالرز کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ غیر قانونی طور امریکہ میں داخلے کے جرم میں سرحدوں سے گرفتار کئے گئے بھارتی باشندوں کی تعداد 18 ہزار کے لگ بھگ ہے جو امریکی تحویلی مراکز میں ملک بدری کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے یہ بھارتی باشندوں امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

  • ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔شرکت کرنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ ووٹنگ کے بعد وہ اپنے پسندیدہ کری ایٹر کے لیے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی غرض سے دوستوں کے ساتھ اپنے انتخاب کو شیئر کریں۔

    مذکورہ ووٹنگ کی مدت 10 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی، جس کے بعد فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ٹک ٹاک ایوارڈز 2024 میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی مواد تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔اس سال کے نامزد افراد کا انتخاب اُن کی تخلیقی صلاحیتوں، مواد کے اصل ہونے اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    کیٹگریز اور نامزد افراد درج ذیل ہیں۔

    کری ایٹر آف دی ایئر
    دانیال کنول (@daniyakanwal)

    عدیل چودھری (@adeelchaudry1)

    مسٹر بیٹری (@mr_battery)

    کین ڈول (@ken_doll_dubai)

    آرزو فاطمہ (@arzufatima1)۔

    ایمرجنگ کری ایٹر آف دی ایئر
    عباس بخاری (@abbasbukhari)

    میران علی خان (@meeranalikhan)

    محمد دانیال (@m1danial)

    مینی ٹیک (@meenitech)

    نور (@noor)

    لانگ فارم/1ایم ایم+ کنٹنٹ کری ایٹر آف دی ایئر
    اسامہ خان(@techusama)

    بلال منیر(@bilalmunir1995)

    دانیال شیخ (@daniyal.sheikh1)

    چودھری ولید رؤف(@chwaleedrauf)

    حافظ احمد(@hafizahmedpk)

    فوڈ کری ایٹر آف دی ایئر
    سمیع ایکس اسٹریٹ(@samixstreets)

    خدیجہ ملک(@khadjia_malik)

    آمنہ اشرف(@amnaashrafff)

    چودھری دانش(@chdanishofficial)

    قاسم خان(@i_am_qasim_khan)

    انٹرٹینمنٹ کری ایٹر آف دی ایئر
    عبید(@ubed_sk007)

    ردا نقاش(@ridakaghar)

    تمکنت منصور(@tamkenatm)

    سلمان نعمان(@salmannomanofficial)

    اٹز برادرز وی لاگ’(@itsbrothersvlog)

    بیوٹی اینڈ فیشن کری ایٹر آف دی ایئر
    چودھری عبدالرحمن(@chaudhry_abdulrehman)

    اعزاز حشتگمی /ہیش ٹیگ می (@aizazhashtagmi)

    ذکیہ نور(@doctor_zakk)

    ہمنہ زاہد(@samosiiii)

    کائنات فیصل (@kainat_faisal)

    ٹریول کری ایٹر آف دی ایئر
    آصف عاشور(@asif_ashoor)

    ابرار حسن(@wildlensbyabrar)

    زُنیر کمبوہ(@zunairkamboh)

    زینتھ عرفان(@zenith.irfan)

    لیئق عباس(@withlaeeq)

    سوشل امپیکٹ کری ایٹر آف دی ایئر
    قاضی اکبر(@kaziakber)

    بلال حسن(@)

    آزاد چائے والا(@azadchaiwalaofficial)

    حشام سرور(@hishamsarwar172)

    حذیفہ علی(@hozyali)

    او جی کری ایٹر آف دی ایئر
    ذوالقرنین سکندر(@ch.Zulqarnain)

    جنت مرزا(@jannamirza)

    اریکا حق(@areeka__haq)

    سڈ ریپر(@sidmr.rapper4)

    حارث علی(@harrisali_01)

    اس سال کے ایوارڈز میں پاکستان سے تعلق رکھنےوالے ٹک ٹاک کری ایٹرزکے متنوع اور متحرک ٹیلنٹ کا جشن منایا جائے گا، جو لاکھوں افراد کے لیے متاثر کن کانٹنٹ تیار کرنے کی غرض سے اُن کی وابستگی کا اعتراف کرے گا۔ٹک ٹاک ایوارڈز صرف تخلیقی صلاحیتوں کا احترام کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ پلیٹ فارم پر کمیونٹی کےمضبوط ربط کو ظاہر کرنے کے بارے میں بھی ہے۔مداحوں کو اپنے پسندیدہ کری ایٹرز کی حمایت کرنے کے لیے ووٹنگ کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔اپ ڈیٹس اور اعلانات کے لیے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر @PKTikTokOfficial اکاؤنٹ کو فالو کریں۔

  • محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کی بورڈنگ اور امیگریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن آج رات دبئی کے راستے امریکا جائیں گی۔11 اکتوبر کو کراچی پہنچنے والی خاتون لگ بھگ چار ماہ بعد وطن واپس جا رہی ہیں، محبت کی ڈرامائی کہانی سے جڑی خاتون کو 2 ہفتے قبل بھی امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔کچھ قبل امریکی خاتون کو سفر کے لیے فٹ قرار دے کر کراچی کے جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اسپتال میں ملاقات کے دوران وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں زیر علاج اونیجا اینڈریو رابنس کی حالت میں بہتری آئی ہے، اور قونصلیٹ کی جانب سے خاتون کی واپسی کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے مریضہ کی حالت کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ امریکی خاتون کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے وقت مریضہ کا ہیموگلوبن صرف 4 تھا، تاہم خون کے تین پیک لگانے کے بعد اب اس کا ہیموگلوبن 9 ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مریضہ کی نفسیاتی حالت کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور بائی پولر ڈس آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے تصدیق کی کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے کو مریضہ کو دی جانے والی ادویات اور طبی ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں، اور مریضہ کی حالت میں کچھ حد تک بہتری آئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد امریکی خاتون کو 11 فروری تک اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ تاہم اگر خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئیں، تو انہیں ممکنہ طور پر قانونی اور طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں ویزا اور قیام سے متعلق پیچیدگیاں شامل ہیں۔

    امریکی قونصلیٹ کی جانب سے خاتون کی واپسی کی تیاریوں کا عمل جاری ہے، اور ان کی صحت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ اب یہ معاملہ امریکی قونصل خانے کی نگرانی میں مکمل طور پر حل ہونے کی راہ پر گامزن ہے، اور خاتون کو 11 فروری سے قبل وطن واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

  • پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، کل ہر قسم کے جلسے جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

  • ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    رواں ہفتے کے آغاز پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کا درجہ دیا ہے۔

    یہ عہدہ ایلون مسک کو وفاقی حکومت کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن ممکنہ طور پر انھیں مفادات کے ٹکراؤ اور مالی معاملات ظاہر کرنے والے اُن قواعد سے مستثنیٰ رکھتا ہے جو امریکا کے عام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتے ہیں۔مسک الیکٹرک کار کمپنی ’ ٹیسلا‘ اور ایرو سپیس کمپنی ’سپیس ایکس‘ چلانے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں اور انھیں کفایت شعاری مہم یعنی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (Doge) کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایک سرکاری ادارہ یا محکمہ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے جسے ٹرمپ نے غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں۔

    اس کی قانونی حیثیت تو غیر واضح ہے ہی مگر اس کے ساتھ اس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کانگریس سے مشاورت کے بغیر یو ایس ایّڈ جیسی حکومتی ایجنسیاں بند کرنے کے اختیار کے متعلق بھی خاصا ابہام پایا جاتا ہے اور مسک اور ان کی ٹیم کو اس ضمن میں کئی عدالتی چیلنجز کا سامنا ہے۔سپیس ایکس کے سی ای او کی حیثیت سے مسک اربوں ڈالر مالیت کے پینٹاگون اور انٹیلیجنس کمیونٹی کے معاہدوں کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی قانون میں خصوصی سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 130 دن کے لیے مقرر کیا جاتا ہے لیکن صدر ٹرمپ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ مسک کا عہدہ کب تک برقرار رہے گا۔

    جب کسی فرد کو ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کا درجہ دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ حکومت کے لیے عارضی طور پر کام تو کرتے ہیں لیکن انھیں مکمل سرکاری ملازم نہیں سمجھا جاتا۔ یہ عہدہ عام طور پر ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو کسی خاص منصوبے کے لیے حکومت کو کنسلٹینسی وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔ایلون مسک کے کیس میں ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کا مطلب یہ ہے کہ وہ حکومت کے مختلف منصوبوں جیسے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی‘ کی نگرانی کرتے رہیں گے مگر انھیں سرکاری ملازمین کی طرح سخت قوانین کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سے انھیں کام کرنے میں زیادہ آزادی تو ملے گی لیکن اس کے نتیجے میں شفافیت اور جوابدہی کے حوالے سے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔

    ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ٹرمپ مسک کے اقدامات پر قریبی نظر تو نہیں رکھ رہے لیکن انھیں اس سے متعلق باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو مسک کی سرگرمیوں کی ’تمام معلومات دی جا رہی ہیں۔‘صدر ٹرمپ کے سب سے اہم حامی سمجھے جانے والے مسک نے ان کی انتخابی مہم کو 11 کروڑ 90 لاکھ کا فنڈ دیا تھا۔ مسک صدارتی انتخاب پر اثرانداز ہونے والی ریاستوں میں لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران انھوں نے ہر روز 10 لاکھ ڈالر بھی تقسیم کیے۔

    پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

    پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

  • اگلے سال شہر  میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ جون 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا، ڈیڑھ سال بعد خود کو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مالی اعتبار سے کے ایم سی میں ڈیڑھ سال میں بہتری آئی ہے، اختیارات کا نہیں نیت کا معاملہ تھا۔ 2.14 ارب روپے اس وقت ہمارے اکاؤنٹ میں آ چکے ہیں جبکہ 300 فیصد آمدنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اضافہ کیا ہے۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کی آمدن میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے، یہ وہی اختیارات اور وہی قانون ہے جس سے لینڈ ڈپارٹمنٹ کی ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔ بہت سارے ٹاؤنز ہمیں تنگ کرتے ہیں، ٹاؤنز وہ کام نہیں کر رہے تو بلدیہ عظمی کراچی یہ کام کروا رہی ہے لیکن پھر بھی ہماری ریکوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی751 اسکیموں پر کام کر رہی ہے اور 30 جون تک اگلے 5 ماہ میں 430 اسکیموں کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادی میں پلازہ اور پیٹرول پمپ بن رہے ہیں، کے ایم سی کچی آبادی میں ڈیولپمنٹ کر رہی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈبل ملازمین کی نشاندہی ہوئی جو ہم سے بھی تنخواہ لے رہے تھے، 2019 میں ملازمین کو مستقل کیا گیا جس کا سلسلہ 2018 میں شروع ہوا اور یہ وہ غلط فیصلے ہیں جن کی وجہ سے آج تکلیف کا سامنا ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ ایسے ایسے ملازمین ملے جو 2018 میں 18 سال کے ہی نہیں تھے، 10 سال کے بچے کو بھی ملازم بنا دیا گیا، اس سب سے 36 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسان دوست جماعت ہے کسی کا روزگار نہیں چھیننا چاہتی۔ مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ تمام ریکارڈ جمع کر رہے ہیں تاکہ کونسل میں یہ معاملہ لے کر جائیں، کونسل کا ہی فیصلہ ہو گا کہ ان ملازمین کا کیا کرنا ہے، وسائل کی کمی کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

  • پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پاکستان بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا،امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

    اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کا کہنا ہے کہ امن مشق میں شرکت کرنے والے ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔بحری سلامتی میں بحری افواج کا اہم کردار ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سمندروں میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے جبکہ سمندروں میں دہشتگردی، قزاقی جیسے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نےکہا کہ امن مشق دنیا بھر کے ممالک کو خطرات، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کرکام کی دعوت دیتی ہے۔ عبدالمنیب نے مزید کہا کہ رواں سال امن مشق میں پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک دوسرے کے اشتراک سے درپیش متفرق معاملات کو بہتر انداز میں ہینڈل کرسکیں گے۔

    پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا