Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

    ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل فی لیٹر 6.99روپے مہنگا ہوا۔چینی کی فی کلو قیمت 2.68روپے بڑھ گئی، لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ نمک، پیٹرول، سگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 7.94 روپے کم ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو کی کلو قیمت 4.39 روپے کم ہوئی۔ پیاز کی قیمت میں 5.19روپے فی کلو کمی ریکارڈ ہوئی۔برائلر مرغی کا گوشت 17.57 روپے فی کلو سستا ہوا، دال چنا کی قیمت 5.93 روپے اور دال ماش کی قیمت 3.2 روپے کم ہو ئی جب کہ چاول،سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہو نے والی اشیا میں شامل ہیں۔

    پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

  • پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

    پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پولیو ٹیم سے تلخ کلامی پر 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شیرشاہ میں محمدی روڈگلی نمبر 14میں ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے تحت ویکسین پلانے کیلئے پولیو ٹیم نے دورہ کیا۔تاہم وہاں موجود 3مشتعل افراد نے پولیو ٹیم سے تلخ کلامی کی جو اس حد تک بڑھ گئی کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی، مشتعل افراد پولیو پلانے سے مسلسل انکار کررہے تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس اورخاتون اسسٹنٹ کمشنراپنے عملے کے ہمراہ موقع پرپہنچیں تو مشتعل افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کے ساتھ بھی تلاخ کلامی کی جس پر پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

  • بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    معروف بھارتی صنعتکار اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی کی شادی کے موقع پر شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 10,000 کروڑ روپے سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے عطیہ کر دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جیت اڈانی نے احمد آباد کے اڈانی شانتی گرام ٹاؤن شپ میں بیلویڈیر کلب میں دیوا سے شادی کی، جو ہیروں کے تاجر جیمین شاہ کی بیٹی ہیں۔ شادی کی تقریب روایتی گجراتی انداز میں منعقد کی گئی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ حیران کن طور پر اس تقریب میں سیاستدان، کاروباری شخصیات، سفارت کار، بیوروکریٹس، فلمی ستارے اور دیگر معروف شخصیات شامل نہیں تھے۔

    سادگی میں عظمت: گوتم اڈانی کا بڑا اعلان

    گزشتہ ماہ مَہا کمبھ میلے کے دوران، گوتم اڈانی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی انداز میں ہوگی۔ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے، نہ صرف شادی کو پُرتکلف تقاریب سے پاک رکھا بلکہ ایک منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے 10,000 کروڑ روپے مختلف سماجی منصوبوں کے لیے عطیہ کیے۔قریبی ذرائع کے مطابق، یہ عطیہ ان کے "سیوا سادھنا ہے، سیوا پراتھنا ہے اور سیوا پرماتما ہے” جیسے سماجی فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔

    تعلیم، صحت اور مہارت کی ترقی پر توجہ

    گوتم اڈانی کے اس خطیر عطیے کا بڑا حصہ صحت، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ ان منصوبوں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو عالمی معیار کے سستے اسپتالوں، میڈیکل کالجز، معیاری K-12 اسکولوں اور جدید تربیتی اکیڈمیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

    ’منگل سیوا‘: خصوصی خواتین کے لیے نئی امید

    شادی سے محض دو دن قبل، گوتم اڈانی نے ‘منگل سیوا’ پروگرام کا اعلان کیا، جس کے تحت ہر سال 500 معذور شادی شدہ خواتین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ جیت اڈانی نے 21 معذور خواتین اور ان کے شوہروں سے ملاقات کرکے اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا۔

    گوتم اڈانی کا خصوصی پیغام

    اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:”پرم پتا پرمیشور کے آشیرواد سے جیت اور دیوا آج شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔ یہ شادی احمد آباد میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان روایتی اور مقدس رسم و رواج کے ساتھ انجام پائی۔ یہ ایک چھوٹی اور نجی تقریب تھی، اس لیے ہم چاہتے ہوئے بھی تمام خیرخواہوں کو مدعو نہیں کر سکے۔”انہوں نے اپنی بہو دیوا کو "بیٹی دیوا” کہہ کر پکارا، جو ان کے خاندانی رشتے کی مضبوطی اور خواتین کے احترام کی علامت ہے۔

    بیٹے کی کامیابی اور خدمتِ خلق کی روایت

    جیت اڈانی اس وقت اڈانی ایئرپورٹس میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ چھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالتے ہیں اور نوی ممبئی میں ساتویں ایئرپورٹ کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے فارغ التحصیل ہیں۔

    "دولت کی نمائش نہیں، خدمت اولین”

    21 جنوری کو پریاگ راج میں کمبھ میلے کے دوران جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا جیت اڈانی کی شادی "مشاہیر کا کمبھ” ثابت ہوگی، تو گوتم اڈانی نے جواب دیا: "ہرگز نہیں۔ ہم عام لوگوں کی طرح ہیں۔ جیت یہاں ماں گنگا کی دعائیں لینے آیا تھا۔ اس کی شادی سادہ اور روایتی انداز میں ہوگی۔”گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر "سیوا سب سے پہلے” کا جو عملی مظاہرہ کیا، وہ ایک مثال بن گیا۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ذاتی خوشیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر کے دولت کی اصل معنویت کو سمجھا جا سکتا ہے۔

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

  • پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی خیرآباد میں پانی کی لائن بچھانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جس میں گولیاں چل گئیں۔
    منگھو پیر جانے والے روڈ پر دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے گئے، جس کے بعد ایک طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی۔گولی لگنے سے خان محمد اور پانی خان نامی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی زدمیں آکر راہگیر سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم ظفر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا اور لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

  • سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جو اچھا ہو گا وہی کیا جائے گا۔ اور کنڈیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ محنت پر یقین ہے اچھا کھیلیں گے تو ضرور جیتیں گے۔سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے بھی ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہم لمبے عرصے تک کرکٹ نہیں کھیلے تاہم اب یہاں کا اسٹیڈیم بدل گیا ہے۔ہمارے پاس اچھا موقع ہے کیونکہ میں لاہور اور کراچی میں کھیل کی کنڈیشنز سے واقف ہوں۔ سہ فریقی سیریز تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بہت اہم ہے۔

    صائم ایوب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے۔ اور صائم ایوب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ جبکہ ابھی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے۔ خوشدل اور فہیم اشرف فارم میں ہیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ابرار احمد ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا۔ آج دیکھیں گے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کیسی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ لازمی نہیں اسکواڈ میں تبدیلی ہو۔ تاہم کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا پلان کریں گے۔ فخز زمان بیماری کی وجہ سے باہر تھے۔ اور ہمارے پاس ابھی وقت ہے اگر ہم نے تبدیلی کرنی چاہی تو کرلیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہمیں موجودہ 15 رکنی اسکواڈ پر کوئی شک ہے۔ خوشدل شاہ نے بی پی ایل اور چیمپئنز کپ میں پرفارم کیا۔ اور فہیم اشرف کی لسٹ اے میں 46 کی بیٹنگ اوسط ہے۔ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے اور اسپنرز کام نہیں آسکتے۔

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

  • بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے کم ازکم 28 برانڈز کو مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول رپورٹ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برانڈز کے 176 نمونے جمع کیے گئے تھے۔پانی کے نمونوں کے تجزیے کے نتائج کا پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے) کے متعین کردہ بوتل بند پانی کے معیار سے موازنہ کیا گیا تو 28 برانڈز مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار پائیں۔میراں ڈرنکنگ واٹر، پاک ایکوا، جیل بوٹلڈ واٹر، نیوز، آبِ دبئی، الٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو اور مور پلس سمیت 10 برانڈز کو سوڈیم کی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ پایا گیا۔

    ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیئم صافا پیوریفائیڈ واٹر اور اورویل اینڈ نیچرل پیور لائف سمیت 5 برانڈز آرسینک کی انتہائی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار پائے جبکہ ایک برانڈ ہنزا اُتر واٹر کو پوٹاشیئم کی مطلوبہ معیار سے انتہائی زائد مقدار کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا گیا۔اسی طرح مزید 16 برانڈز بشمول ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، میراں ڈرنکنگ واٹر، ڈی-نووا، اسکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شَارو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئی ویل، اکب اسکائی، قراقرم اسپرنگ واٹر، مور پلس، ایسینشیا اینڈ لائف اِن کو پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی کے باعث غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

  • سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پرسیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی رہنمائوں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا کراچی تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم رہنمائوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا، مجوزہ میثاق کراچی میں شہر قائد کے مسائل پر وسیع تر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔انسداد تجاوزات کے خلاف حکومتی گرینڈ آپریشن پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی، جس پر پی پی وفد نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سیاست کی نذر نہ ہوں۔حکومتی وفد نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کو ٹھیلے، پتھاروں سے صاف کرنا چاہتے ہیں۔

    سیالکوٹ: لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ورکرز میں ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے چیک تقسیم

    پنڈی بھٹیاں: تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، بازار کلیئر

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، ساتویں جماعت کا مغوی بچہ بازیاب

  • لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  ہو گیا

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، ابھی آپ نے سنا کہ ایک ٹیم کے طور پر چاہے، کنٹریکٹرز ہیں یا مزدور اور محسن نقوی کی نگرانی میں اس کام کو ممکن کر دکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں بھرپور مدد کی ہے، میں آپ کا بھی اور حکومت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز اسپیڈ تو ماضی کی بات ہے، میں اس حوالے سے محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا آپ نے دل جیتا اور اب چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ پوری قوم کے ہیرو ہوں گے بلکہ جو ہمارا ہمسایہ (بھارت) ہے اس کو شکست دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے، ہم سب آپ کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ بھارت کو شکست دیں گے۔
    انشا اللہ اللہ تعالیٰ ٹرافی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، مزید کہا کہ ایک واقعہ سنانا چاہتا ہوں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تھا، ڈرک مارکس ان کے بڑے لمبے باؤلر تھے، شفقت رانا (مرحوم) اسپن باؤلنگ کو اچھا کھیلتے تھے، لیکن فاسٹ باؤلنگ سے ہچکچاتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شفقت رانا نے 96 رنز بنا لیے، آخر اوور تھا ڈرک مارکس نے گیند کرائی شفقت نے بیٹ اوپر کیا اور بال چھوڑ دی، اگلے دن جب وہی باؤلر آئے، انہوں نے پھر بال کرائی، شفقت رانا نے شارٹ مارا اور وہ آؤٹ ہو گئے، انتہائی سست رفتاری سے ناامید ہو کر وہ پویلین کی طرف چل رہے تھے، جب پویلین پر پہنچے تو ان کا ایک بہت بڑا فین آگے بڑھ کر کہا کہ بیڈ لک، جس پر شفقت رانا نے کہا تھا کہ واقعی میں لک بڑا خراب ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔تقریباً 30 سال بعد ملک میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ہم مل کر اس کو کامیاب کریں گے۔

    یاد رہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میچ سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

    زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

    گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے اور کچھ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بینکوں سے تقریباً 3.8 ارب ڈالر خریدے ہیں .یاد رہے کہ تاریخی طور پر اسٹیٹ بینک بینکنگ مارکیٹ سے ڈالر خریدتا ہے تاکہ خاطر خواہ ذخائر برقرار رہیں اور شرح تبادلہ کو مستحکم کیا جا سکے، تاہم منی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے مقابلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی خریداری بہت زیادہ تھی۔

    ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی

    سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

    اے ایس ایف بھرتی ٹیسٹ، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز

  • ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی

    ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی

    کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ڈاکو آن کی آن میں جنرل اسٹور سے 10 شہریوں کے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز گلشن حدید میں 5 مسلح ڈاکووں نے ایک جنرل اسٹور میں داخل ہو کر چند لمحوں میں 10 شہریوں سے ان کے قیمتی موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی۔ساتھ ہی کیش کاونٹر کا بھی صفایا کر لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنرل اسٹور میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ اسی اثنا میں ڈاکو بڑے اسلحہ کے ساتھ وہاں داخل ہوتے ہیں اور سب سے پہلے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر اسے قابو کرتے ہیں۔دیدہ دلیر ڈاکو خریداری کے لیے آئے افراد سے بزور اسلحہ موبائل فون اور نقدی لوٹتے ہیں۔

    ایک ڈاکو سامان سے کود کر کیش کاونٹر کی طرف جاتا ہے اور وہاں سے لاکھوں کا کیش لوٹ لیتا ہے۔ویڈیو میں ڈکیتی کی واردات مکمل کرنے کے بعد ڈاکووں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے لوگوں کو خوفزدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

    ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپووا کے زیر اہتمام تقریب