Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس  بحال ، نوٹیفکیشن جاری

    ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس بحال ، نوٹیفکیشن جاری

    ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو بحال کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نذرعباس کےایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پربحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا۔ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بنچ میں لگانے پر اوایس ڈی بنادیاگیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی غلطی کی وجہ سے کیس آئینی بینچ کی بجائے ریگولر بینچ میں لگا، کیس غلط بینچ میں لگنے کی وجہ سے وسائل اور عدالتی وقت کا ضیاع ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

  • ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

    ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

    ڈی جی ایکسائز لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کیا جائے۔گاڑی مالکان کو آگاہی فراہم کرنے کے باوجود وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔انہوں نے بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کرنے اور ایک سال سے زائد نادہندگان کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈی جی ایکسائز نے پنجاب بھر میں ناکہ بندی کو مؤثر بنانے اور ٹیکس وصولی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ایکسائز حکام کے مطابق پنجاب بھر میں تقریباً 13 لاکھ گاڑی مالکان سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ تاہم لاہور میں 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ابھی تک واجب الادا ہے۔ایکسائز حکام نے مزید بتایا کہ لاہور میں پونے 3 ارب روپے کے قریب ٹوکن ٹیکس کی وصولی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصولی کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

  • پاکستان دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی فورس رکھنے والوں میں شامل

    پاکستان دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی فورس رکھنے والوں میں شامل

    دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے بری، بحری اور مضبوط فضائیہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں اُن کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں) کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر چین ہے۔بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔

    امریکی فضائی طاقت روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے زیادہ ہے۔امریکا کی فضائیہ کے پاس 5 ہزار 737 جنگی طیارے، 1854 ہیلی کاپٹر جبکہ 3 ہزار 722 امدادی طیارے موجود ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 800 ارب ڈالر ہے جو عالمی فوجی اخراجات کے تقریبا چالیس فیصد کے قریب بنتے ہیں۔

    روس کے پاس امریکی فضائی صلاحیت کا ایک تہائی طاقت ہے، جس میں 1,554 ہیلی کاپٹر، 809 لڑاکا طیارے اور 610 معاون طیارے ہیں۔روس کے پاس بحری بیڑا ہے جبکہ 2022 میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کے 220 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔چین درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آتا ہے، لیکن ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے ترقی دے رہا ہے۔چند ہفتے قبل چین نے اپنے بیڑے میں چھٹے لڑاکا جیٹ کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو جدید صلاحیتوں کا حامل جبکہ اس میں لوڈ کی گنجائش بہت زیادہ اور سپر سونک رفتدا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چین ہوا کی رفتار جتنے لڑاکا طیارے بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کے پاس 2296 جہاز و ہیلی کاپٹر، جنوبی کوریا 1576، جاپان 1459 جبکہ پاکستان کے پاس 1434 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔اس کے علاوہ مصر، ترکیہ اور فرانس کے پاس بالترتیب، 1080، 1069 اور 972 طیارے، ہیلی کاپٹر و امدادی جہاز موجود ہیں۔

  • محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی جانب سے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اور ثانیہ مرزا سمیت مختلف سوالوں کے جواب دیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اور ثانیہ مرزا کی اے آئی تصاویر شیئر کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ میڈیا اداروں نے بھی اے آئی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنا دیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت اُن تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں ۔

    او سب دی ماں تے سرکاری میراثی

  • سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی میں معاملہ اٹھایا ہے کہ ایچ آئی وی بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے گزشتہ چند سالوں میں پانچ ہزار مریض جان سے جا چکے ہیں پچیس ہزار افراد اب بھی متاثر ہیں جن میں سے تئیس ہزار مریض کراچی سمیت سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق ایڈز ایک ہیمو فیلیکس وائرس (HIV) کی وجہ سے ہوتا ہے ایڈز ایک ایسا مرض ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے ایچ آئی وی وائرس انسان کے جسم میں داخل ہو کر خون کے سفید خلیوں، جنہیں سی ڈی 4 (CD4) خلیے کہتے ہیں کو تباہ کرتا ہے۔ یہ خلیے جسم کی مدافعتی صلاحیت کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ماہرین نے بتایاکہ جب ایچ آئی وی وائرس کا حملہ زیادہ شدت اختیار کرتا ہے، تو مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے، جس سے ایڈز کی بیماری کا آغاز ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایڈز کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں اور اس کا پتہ کئی سال بعد چل سکتا ہے جب تک کہ وائرس مدافعتی نظام کو بہت زیادہ نقصان نہ پہنچا دے۔ ایڈز کے مریضوں میں انفیکشنز اور سرطان جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ جسم ان بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی مدافعتی طاقت کھو چکا ہوتا ہے

    ۔ماہرین نے بتایاکہ ایڈز کا علاج نہیں ہے لیکن اینٹی ریٹرووائرل (ART) ادویات کے ذریعے ایچ آئی وی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور مریض کی زندگی کو لمبا کیا جا سکتا ہے ایچ آئی وی کا پھیلا غیر محفوظ جنسی تعلقات، مشترکہ سرنجوں کے استعمال اور متاثرہ خون کی منتقلی کے ذریعے ہوتا ہیاس لیے اس کے پھیلا کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

    سوشل میڈیاکا غلط استعمال، دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

    رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    مریم سندھ کو دے دیں، تاجر عتیق میر اپنے بیان سے مکرگئے

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

  • سوشل میڈیاکا غلط استعمال، دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

    سوشل میڈیاکا غلط استعمال، دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

    سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کے مبینہ غلط استعمال پرسات دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتارکرلئے گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جیلوں میں بند پاکستانی شہری زیادہ ترلیبررز ہیں۔ تمام اعدادوشمارمتعلقہ پاکستانی سفارتکاروں سے حاصل کئے ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں پرفلسطین میں جاری ظلم پرمتنازعہ پوسٹ کرنے، لائیک کرنے اور شئیرکرنے کا الزام تھا۔ رپورٹ کے مطابق 89 پاکستانی شہری دوست ملک متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیے گئے،78 پاکستانی سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد شئیر کرنے کے الزام میں سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اکیس پاکستانی عمان میں گرفتار کئے گئے ہیں،نو پاکستانی بحرین میں گرفتارکئے گئے،سات پاکستانی ایران میں گرفتارکیے گئے ہیں۔چھ پاکستانی چین میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پرجیل میں ہیں۔

  • رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا، دوران اجلاس وزارت ریلوے کے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بریفنگ دی کہ وزارت میں موجود 95 ہزار 859 پوسٹوں میں سے 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 5 ہزار 695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

    ریلوے حکام نے بتایا کہ مستقبل میں مزید 15000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اجلاس کے دوران پیش کردہ منصوبے میں آپریشنل کارکردگی اور وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا اور پاکستان ریلویز کو جدید بنانے اور اس کے آپریشنز کو موثر اور فعال رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

  • مریم سندھ کو دے دیں، تاجر عتیق میر  اپنے  بیان سے مکرگئے

    مریم سندھ کو دے دیں، تاجر عتیق میر اپنے بیان سے مکرگئے

    مریم سندھ کو دے دیں، مُراد علی شاہ پنجاب کو دے دیں، یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، مریم کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کےمطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کو پنجاب کو دینے اور مریم نواز کو سندھ لانے کے بیان پر تاجر رہنما عتیق میر نے وضاحت کر دی۔عتیق میر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو سندھ کو دینے کی بات میں نے مذاق میں کہی تھی، میں نے کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے یہ بات نہیں کہی تھی کیونکہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔تاجر رہنما کا مزید کہنا تھا مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہی ہے کہ “ساڈے کام نہ ویکھو ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو”، (ہمارے کام نہ دیکھو بس ہمارا آنا اور جانا دیکھو)۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی تھی جس دوران تاجر رہنما عتیق میر نے ان سے درخواست کی تھی کہ کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    اسٹار لنک پاکستان تک رسائی مسک کی معذرت پر منحصر

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

  • کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی  درخواست

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    ایل این جی اور ایل پی جی کنٹینرز ہینڈل کرنے کے لیے کیٹی بندر کی تیاری کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاق سے این او سی جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ کے انرجی ڈیپارٹمنٹ نے وزارت بحری امور کو این او سی کے حصول کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی جی ایس ایل کمپنی نے جولائی 2024 میں کیٹی بندر کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔دسمبر 2024 میں سندھ کابینہ نے فزیبلٹی سٹڈی کے لیے اس کمپنی کے حق میں منظوری دی تھی۔سندھ حکومت نے پی جی ایس ایل کو تفصیلی شرائط پر مبنی لیٹر آف سپورٹ بھی جاری کیا اور اپنی لاگت اور رسک پر فزیبلٹی سٹڈی کرنے کی اجازت دی۔ خط کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ کے بعد کی منظوری کے بعد منصوبے پر عملدرآمد کا مرحلہ شروع ہوگاجس کے لیے سندھ حکومت شرائط و ضوابط پر بات چیت کرے گی۔سندھ حکومت نے وزارت سمندری امور سے درخواست کی ہے کہ کمپنی کو فزیبلٹی سٹڈی کے لیے این او سی جاری کیا جائے تاکہ منصوبے پر کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا

    اسٹار لنک پاکستان تک رسائی مسک کی معذرت پر منحصر

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

  • کراچی :  26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا اور صرف 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ، شہرقائد میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔چھیپا فائونڈیشن نے ہوائی فائرنگ سے جانی نقصانات کے اعدادو شمارجاری کردیے ، جس میں بتایا کہ سال 2024 میں ہوائی فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوئے اور 345 افراد زخمی ہوئے۔چھیپا فائونڈیشن کے مطابق رواں سال 26 دنوں میں ہی 4 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے، جنوری میں اب تک 2 بچوں،ایک بچی سمیت 4 افراد جان سے گئے۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اب تک مجموعی طورپر24 افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں ، جن میں 17 مرد 4 خواتین 3 بچے زخمی ہوئے۔

    ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

    اسٹار لنک پاکستان تک رسائی مسک کی معذرت پر منحصر