Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت نے شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی میں روایتی طور پر پیپلز پارٹی کو روکا گیا، پیپلزپارٹی کو اس علاقے سے کبھی سیٹیں نہیں ملیں مگر ہم نے اس علاقے کیلئے کروڑوں روپے کی چھ اسکیموں کو منظور کروایا، کورنگی کازوے پر تعمیر ہونے والے نئے پل کا اسی سال افتتاح کردیا جائے گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب بار بار پوچھتے ہیں بتاؤ منشور میں جو وعدے کئے ہیں ان پر کیسے عمل کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈاہوتا ہے اس کا جواب دو، کوشش کررہے ہیں کہ جو کام ہو رہا ہے اسے عوام کو دکھایا جائے، تیر کے نشان والے کام کر رہے ہیں،پتنگ اور ترازو والے نہیں.

    اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمداور دیگر مقامی رہنماء بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، میں اور ڈپٹی میئر کراچی، پیپلز پارٹی کے اراکین، پی ٹی آئی کے سٹی کونسل کے اراکین کے ساتھ آج یہاں ضلع کورنگی کی اس یوسی میں موجود ہیں، یہاں سے کونسلر کی سیٹ ہمیں ملی،اس علاقے کی بہتری کے لئے ہم نے اپنے بجٹ میں مختلف پروجیکٹس کو منظور کروایا ہے، یہاں نالوں کی موجودگی کے سبب نالے آمدورفت کے لیے لوگ پلیا کا استعمال کرتے ہیں لہٰذا چار پلیا تعمیر کرنے کے علاوہ زیر زمین بیس ہزار رننگ فٹ سیوریج کے کام کو مکمل کیا گیا ہے ساتھ ہی آٹھ ہزار رننگ فٹ پانی کی لائنوں کی مرمت کی گئی ہے اور علاقے کی سڑک اور گلیوں میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار اسکوائر فٹ ٹف پیور ٹائلز کا کام کیا گیا ہے، جہاں جہاں سڑکوں پر کارپیٹنگ کرنے کی ضرورت تھی وہاں کام کروایا گیا تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم ہو، یہ وہ گلی محلے کی خدمت ہے جو پیپلزپارٹی کراچی کے لوگوں کے لئے کررہی ہے.

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کورنگی کازوے پل مکمل ہونے کے بعد کورنگی اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی اس پل سے مستفید ہوں گے، کورنگی ندی سے گزرنے والے پل کو بڑھایا جارہا ہے اور ایک نیا آٹھ لین والا پل بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مرغی خانے کے پل کی تعمیر ومرمت کا کام بھی جلد مکمل ہوگا، پورٹ قاسم اور لاٹی جانے والوں کے لئے یہ پل تحفہ ثابت ہوگا، اس سوچ کی نفی کرنے کی ضرورت ہے کہ پیپلزپارٹی کام نہیں کرتی کیونکہ لوگ خوب جانتے ہیں کہ اس شہر کی اصل خدمت کون کر رہا ہے، پیپلز پار ٹی اس بات پر متفق ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی صرف عدالت کے ذریعے ہوگی،آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،حافظ نعیم کو کہوں گا کہ سیاسی نعرے کیا ادارہ نورحق میں لکھیں گے،جس طرح آپ اپنے ادارے اپنے گھر کو اون کرتے ہیں ویسے ہی شہر کو بھی اون کرنا چاہئے، کراچی کی بہتری کے لئے Eسب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

    شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

    پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

    سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

  • شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔ کورین سرکاری میڈیا نےرپورٹ کیا جس کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں 1,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریباً 7,500 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکا شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، وہ امریکا کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کرے گا۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان فوجی مشقیں اور تعاون خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد شمالی کوریا نے اپنا پہلا ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہوا، اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدارتی افتتاح کے موقع پر ایسی کارروائی کی ہو۔ اس سے قبل، شمالی کوریا نے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل سمندر میں کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے تھے۔

    پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    سندھ حکومت کا تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

    اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

    برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

  • پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    پاکستان میں شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے پاکستان میں پہلی بار کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔آغا خان اسپتال نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی کو تبدیل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو ایک اہم ذریعے کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ٹول یریڈکٹیو اینالٹیکس کے استعمال سے مریضوں کی زندگیوں کی دیکھ بھال، ممکنہ پیچیدگیوں اور بروقت مداخلت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مصنوعی ذہانت ٹولز کے استعمال سے مریضوں کے ڈیٹا کے بڑے والیوم کا تجزیہ اور بیماریوں کی نشان دہی کر کے ذاتی نوعیت کے علاج کی منصوبہ بندی میں مدد اور رہنمائی بھی لی جا رہی ہے جبکہ اے آئی سے چلنے والے امییجنگ ٹولز ایکسرے ایم آر آئی اور سی ٹی اسیکینز میں بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے میں بھی مدد دے رے ہیں۔

    آغا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر، ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سینٹر ڈاکٹر سلیم سیانی نے ایکسپریس ٹریبون کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اے آئی انسانی ذہانت کی جگہ نہیں لے رہی بلکہ اس کی معاونت کررہی ہے اور یہ معاونت مصنوعی ذہانت شعبہ طب میں انقلاب برپا کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کینسر، امراض قلب سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کی درست تشخیص ہوسکے گی جبکہ اس کے ذریعے ممکنہ وبا کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت کو ایک اہم ٹول کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے، یہ ٹول مریضوں اور ان کی بیماریوں کا ڈیٹا جمع کرکے تجزیہ اور علاج کی منصوبہ بندی میں بھی مدد گار ثابت ہوگا اور اس کے علاوہ اہم انتظامی امور میں بھی مدد دے گا۔

    انہوں نے آغا خان اسپتال میں مریضوں اور علاج کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریڈیولوجی ایکسرے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے ذریعے جسم میں کسی بھی قسم کے کینسر ٹیومر کی نشاندہی فوری کی جاسکے گی۔ اسی طرح اس ٹیکنالوجی کی مدد سے خون کے کیے جانے والے ٹیسٹوں کے ذریعے بیماریوں کی فوری نشاندہی میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اے آئی ٹیکنالوجی کے زریعے مختلف اداروں نے مختلف شعبوں میں کام شروع کردیا ہے لیکن پاکستان میں حکومتی سطح سمیت کسی بھی اداروں میں اس ٹیکنالوجی پر کوئئ کام یا اے آئی کے حوالے سے معلوماتی سلسلہ بھی شروع نہیں کیا جاسکا۔ڈاؤیونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں اے آئی کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نظام صحت تبدیل ہورہا ہے اور اس ٹیکنالوجی سے شعبہ طب میں مزید تبدیلی آئے گی۔

    حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    سندھ حکومت کا تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

    سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

  • حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    حکومت سندھ کی ترجمان اور ایم پی اے سعدیہ جاوید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سعدیہ جاوید نے کہا کہ کسی خوشامدی سے رٹا لگائی بات کہلوانے سے زمین حقائق تبدیل نہیں کیے جاسکتے اور اس بات کو ایک چاپلوس کی بات قرار دیا، جو تاجر کمیونٹی کے بیانیے کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ ایک باشعور و باوقار تاجر کمیونٹی کا بیانیہ قرار دینا بد دیانتی ہے اور کوئی سنجیدہ سیاستدان یا ذمہ دار وزیر اپنے سامنے ایسی فضول بات کو برداشت نہیں کرتا۔سعدیہ جاوید نے الزام عائد کیا کہ تاجروں کا ایک مخصوص ٹولا سندھ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے اور مختلف فورمز پر بزنس کے علاوہ ہر موضوع پر بات کرتا ہے۔

    سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت شطرنج نہیں ہے جہاں کسی بھی مہرے کو ایک جگہ سے اٹھا کے دوسری جگہ رکھ دیا جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ میں عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    سندھ حکومت کا تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

    اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

    سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

    برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

  • سندھ حکومت کا  تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

    سندھ حکومت کا تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

    وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ نوجوان کی ترقی، مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ان کا حل اور مستقبل میں مواقع تلاش کرنے اور درپیش چیلینجز کو سمجھنا بے حد ضروری ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق یوتھ کانفرنس کے حوالے سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق کانفرنس 31 جنوری سے 2 فروری تک یوتھ کلب گلستان جوہر کراچی میں جاری رہیگی، جس میں 11 مختلف سیشن رکھے گئے ہیں، محکمہ کے اعلامیہ کے مطابق یوتھ کانفرنس میں 31 جنوری کو شام 3 بجے شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کریں، اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری یوتھ کانفرنس کے مقاصد کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے جبکہ یکم فروری کو صبح 11 بجے کے بعد رکھی گئی نشستوں میں وزیر تعلیم سندھ سید سردا علی شاہ، نامور صحافی وسعت اللہ خان، نوجوان دانشور جامی چانڈیو، ماہر معاشیات قیصر بنگالی، سماجی شخصیت شہزاد رائے، وحیدہ مہیسر، نادیہ نقی، امبر رحیم شمسی اور دیگر شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔”

    محکمہ کیا علامیہ کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب، ظفر عباس اور دیگر یکم فروری کو یوتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ یکم فروری کو شام 6 بجے کے بعد نوجوانوں کے لیے موسیقی کا پروگرام منعقد ہوگا جس میں شہزاد رائے، سیف سمیجو فنکار شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کہا ہے کہ اکیس ویں صدی کے نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے عنوان سے منعقد کردہ کانفرنس کے ذریعے سندھ کینوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی، اس کانفرنس میں تعلیم، روزگار، ٹیکنالوجی، سماجی تبدیلی، اور سندھ کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار سے متعلق گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ یوتھ کانفرنس میں میوزیکل، مچ کچہری کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ کراچی کے تاریخی جگہوں کی بھی سیر کی جائے گی۔

    اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

    سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

    برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

    چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

    اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

    سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ نے پیر اور منگل کو احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کا آن لائن اجلاس ہوا۔ جس میں پیر اور منگل کو سندھ کی تمام جامعات میں پیر اور منگل کو کلاسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔فپواسا نے جامعات میں تعلیمی بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیوروکریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف جامعات کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کریں گے.اجلاس میں پیر اور منگل کو کلاسز کے بائیکاٹ کے علاوہ احتجاجی ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    اجلاس میں قراردادیں بھی پیش کی گئیں جو متفقہ طور پر منظور ہوئیں۔ قراردادوں میں سندھ حکومت کو سرکاری جامعات میں جاری بحران کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ حکومت کے غیر سنجیدہ اور متکبرانہ رویئے نے بحران کو مزید سنگین کیا۔ جبکہ صوبائی حکومت کے اشتعال انگیز رویئے کی وجہ سے اساتذہ کو مجبوراً تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے پڑیں۔فپواسا نے سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)، کراچی بار ایسوسی ایشن، سول سوسائتی سمیت دیگر تنظیموں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

    برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

  • سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور  بی-فارم  کی قیمت  برقرار

    سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

    سال 2025 کے پہلے ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور ’بی-فارم‘کی فیسیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پاکستان کے شہریوں کے لیے مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے، جن میں ڈرائیونگ لائسنس، نیشنل ٹیکس نمبر (NTN)، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، اور موبائل فون کنکشن شامل ہیں۔ تمام پاکستانی شہری جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، سی این آئی سی حاصل کرنے کے حقدار ہیں، شناختی کارڈ صحت کی سہولت کے لیے بھی اہم ہے، کیونکہ یہ طبی ریکارڈ سے منسلک ہوتا ہے، اور تعلیم کے لیے بھی، کیونکہ یہ سکول میں داخلے کے لیے شناخت کی تصدیق کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔

    اہل افراد نادرا کے کسی بھی قریبی رجسٹریشن سینٹر میں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے نادرا نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سی این آئی سی کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔اسمارٹ قومی شناختی کارڈ (نارمل فیس) 750 روپے, ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 1,500 روپے جبکہ ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2,500 روپے ہی ہے۔
    شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ضروری دستاویزات: پیدائشی سرٹیفکیٹ یا میٹرک کا رزلٹ کارڈ، خاندان کے کسی رکن کے CNIC کی کاپی۔

    علاوہ ازیں چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC)، جسے عام طور پر ’ بی فارم‘ کہا جاتا ہے، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نادرا سسٹم میں اندراج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بچے کی قانونی شناخت کے طور پر کام کرتا ہے اور مختلف سرکاری خدمات کے لیے ضروری ہے۔بی فارم کے حصول کی عام فیس: 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو سروسز فیس 500 روپے ہے۔

    برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

    برطانیہ میں برطرف ملازم نے سسٹمز بند کردیے، نمائشیں معطل

    برٹش میوزیم کے برطرف ملازم کی جانب سے کچھ سسٹمز کو ’بند‘ کرنے کے باعث کئی نمائشیں معطل کرنا پڑ گئیں، یہ نمائشیں ہفتہ بھر بند رہیں گی۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے سیاحتی مقامات میں سے ایک، روزیٹا اسٹون اور پارتھینن ماربلز کے لیے مشہور ہے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، میوزیم میں ’داخل‘ ہو گیا اور ہمارے کئی سسٹمز کو بند کر دیا۔‘حکام نے بتایا کہ ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ہماری عارضی نمائشیں آج بند کردی گئیں اور اختتام ہفتہ تک بند رہیں گی۔

    دریں اثنا نیدرلینڈز ایسن میں ڈرنٹس میوزیم کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے 3 قدیم بریسلیٹ اور سونے کا ہیلمٹ چوری کرنے کے بعد اسے ہفتے کے آخر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔میوزیم کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ہفتے کی علی الصبح ایک دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی، جس میں چوروں نے کوٹوفینسٹی کا سنہری ہیلمٹ چوری کر لیا تھا، جو پانچویں صدی قبل مسیح کے وسط کا ہے۔یہ ہیلمٹ رومانیا کے بخارسٹ نیشنل ہسٹری میوزیم سے بطور قرض لیا گیا تھا۔

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹ کے ذریعے رقم منتقلی مقدمے میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام بھی شامل ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کا چالان منظور ہوگیا ہے جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار پانے والوں کے نام نکال دیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کرنے سے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے۔2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کم از کم 29 بینک اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیا تھا، اور اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان اکاؤنٹس کو 42 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے جنوری 2019 میں جے آئی ٹی رپورٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد کو مزید تحقیقات کے لیے بھیج دیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ مقدمات مزید کارروائی کے لیے کراچی کی بینکنگ کورٹ منتقل کر دیے گئے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور ریاستی پراسیکیوٹر کو سننے کے بعد خصوصی عدالت کے جج جاوید احمد کیور نے حتمی چارج شیٹ منظور کرلی، جس میں فریال تالپور سمیت 14 افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر کالم ٹو میں رکھا گیا اور ان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پینتالیس روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے ابھی تک مشاورتی عمل شروع نہیں ہوسکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنرکام جاری رکھیں گے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ اورممبربلوچستان بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے تاہم آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے جب تک کہ نئے اراکین کی تقرری نہ ہو۔الیکشن کمیشن کی موجودہ قیادت کو مختلف انتخابی مسائل اور تنازعات پر شدید عوامی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے کمیشن کی کارروائیوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ای سی پی کو پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے انتخاب میں تاخیر پر بھی تنقید کی گئی۔ اس کے علاوہ، ای سی پی نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے لئے مخصوص اسمبلی سیٹوں کی بحالی میں تاخیر کی۔

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی