Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • وزیراعظم یوتھ پروگرام بیروزگاری کے خاتمے کا بڑا ذریعہ ہے،رانا مشہود  خان

    وزیراعظم یوتھ پروگرام بیروزگاری کے خاتمے کا بڑا ذریعہ ہے،رانا مشہود خان

    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام بے روزگار نوجوانوں کو پاں پر کھڑا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نون ملیر کے ضلعی صدر یو سی چیئرمین اور کے ایم سی میں نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے شہروز خان کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر کارکنان اور عمائدین علاقہ سے اپنے خطاب میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہنر مند نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا کر خود کو معاشرے کا اچھا شہری بنا سکتے ہیں.میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے عمران حکومت کے خاتمے سے قبل وطن عزیز ڈیفالٹ ہونے جا رہا تھا شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے نہ صرف بچایا بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن بھی کیا جس کے ثمرات قوم کو ملنا شروع ہو گئے ہیں .

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل اور سندھ حکومت کے عدم تعاون سے متعلق وہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے نہ صرف اس کی نشاندہی کریں گے بلکہ کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات کے لیے بھی ان سے وقت لیں گے تاکہ یو سی چیئرمینز خود اپنے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر سکیں،ہنر مند نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا کر خود کو معاشرے کا اچھا شہری بنا سکتے ہیں اس موقع پرکھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی، نعیم کامران، فہد شفیق، اسرار خان، دلدار کھوکھر، گل محمد مروت، عبید راجہ کھیل، ڈاکٹر حمید، ملک حاکم، احمد زیب، خرم بھٹی، کاشف فیروز، اسلام زادہ کے علاوہ بڑی تعداد میں عہدیداران موجود تھے۔

    سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیر توانائی

    سندھ کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک کو 90 دن کی مہلت دینے کا اعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک کو 90 دن کی مہلت دینے کا اعلان

    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔

    صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تاہم امریکی حکومت نے اس ایپ پر قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث اس پر پابندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    جمعے کے روز ٹک ٹاک نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ اس وقت تک امریکا میں بند نہیں ہوگا جب تک صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کو یقین دہانی نہیں کراتی۔ایپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر پابندی نافذ ہوتی ہے تو انہیں نفاذ کے اقدامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہ پابندی کے حوالے سے صورتحال اس وقت پیچیدہ ہو گئی ہے جب گزشتہ سال منظور کیا گیا قانون جمعے کو سپریم کورٹ کی جانب سے متفقہ طور پر برقرار رکھا گیا۔ اس قانون کے تحت ٹک ٹاک کو چین میں قائم اپنے سرپرست ادارے بائٹ ڈانس کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے یا امریکی آپریشنز کو بند کرنے کے لیے آج تک وقت دیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیر توانائی

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیر توانائی

    سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیر توانائی

    صوبائی وزیر توانائی، ترقی و پلاننگ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے سندھ بیچ گیمز کی اختتامی تقریب ساحل سمندر نشان پاکستان پر منعقد کی گئی جس میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ بیچ گیمز میں شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے بیچ گیمز میں 14 مڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی جنرل ٹرافی کراچی کے حوالے کی جبکہ حیدرآباد نے 4 مڈلز کے ساتھ دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی جیتی.وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بیچ گیمز کی اختتامی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کھیلوں کو بہت سپورٹ کیا ہے، آج دور دراز علاقوں کے نوجوان یہاں پہنچے ہیں۔حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں.

    سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ پریمیئر لیگ، سندھ جونیئر پریمیئر لیگ شروع کی جس میں بڑا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس وقت بھی بیچ گیمز میں نوجوانوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو ہارے وہ مزید محنت کریں، صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے پر وزیر کھیل سندھ کو مبارکباد پیش کی.دوسری جانب سندھ بیچ گیمز میں 6 ڈویژنوں سے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں 8 گیمز شامل تھی، تھرو بال، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہینڈ بال، والی بال، تھرو بال اور دیگر گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مڈلز تقسیم کئے گئی. تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری کھیل صائمہ آغا، ضلع جنوبی کے اسپورٹس آفیسر فرید علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • سندھ کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

    سندھ کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

    آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے مرکزی گیٹ، احاطے، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے کمروں، ڈیوٹی افسر و رپورٹنگ سینٹر روم اور لاک اپ میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہو گی۔مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ موثر طریقے سے کی جائے۔

    اس کے علاوہ ان کی فعالیت کی تصدیق کر کے رپورٹ آئی جی آپریشن روم سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران نگرانی کو مزید مؤثر بنائے گا، جس سے تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان  میں تیاری  شروع کر دی

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار شدہ 115 جدید بوگیوں کی کراچی پورٹ پر تعیناتی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اقتصادی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • سینئر وزیر  پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں  دے دی گئیں

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کوسیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کووزارت سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی )کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔واضح رہے مریم اورنگزیب کے پاس اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ماحولیات اور جنگلات کے محکمے بھی ہیں۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں.

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

    ژوب:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

  • شدید دھند ، موٹرویز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

    شدید دھند ، موٹرویز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

    پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروےایم 11 کولاہورسے سیالکوٹ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔اوکارہ، ساہیوال، بہاولنگراورگردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی ہوگئی، ٹریفک روانی متاثر اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

    گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

    کراچی شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ مدثر نامی شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید استپال لیجایا گیا۔سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔دریں اثنا بلدیہ سیکٹر 8 سی احمد رضا مسجد کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ خالد حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔سعید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

    گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    معروف گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کے پارلر میں بجلی چوری کے معاملہ پرلیسکو نے تیرہ لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا۔

    لیسکوحکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ جواداحمد کو ستائیس ماہ کی بجائےصرف چھ ماہ کاڈٹیکشن بل ڈالاگیا،نواب ٹاون تھانےمیں ایف آئی آردرج ہوئی ہے،میٹراب تک غائب ہے،ملنے پربل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے، صارف کسی بھی فورم پرجائےہم نےزیادتی نہیں کی۔ لیسکوحکام نے مزیدکہاہے کہ جواد احمد کےخلاف بجلی چوری کی ایف آئی آرسےمطمئن نہیں،ایف آئی آرمیں تمام دفعات شامل نہیں،پولیس نے زیادتی کی۔

    واضح رہے کہ لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوراً پہنچے اور ان کی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ دو روزقبل صوبائی دارالحکومت لاہور میںگلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑی گئی تھی۔بتایاگیاتھا کہ لیسکو عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیاتھا تو اس دوران گلوکار جواد احمدبھی وہاں پہنچ گئے تھے۔

    جنہوں نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا تھااور میٹر ریڈر پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب بھی کیاتھا جس کیخلاف لیسکو نے نواب ٹاون تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی اور مقدمے کے اندراج کیلئے گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیاتھا۔بعدازاں تھانہ نواب ٹاﺅن میں معروف گلوکار جواد احمد اور ان کے 4نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں بجلی چوری اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج درج کر لیا گیا تھا۔

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    خیبر پختونخوا میں امن وامان اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی.

    متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی رشتہ داروں کیلئے دی گئی ہے۔ یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آن لائن سروس کے تحت ایک بار یا اس سے زیادہ مرتبہ یو اے ای میں آنے والے افراد کیلئے اس ویزا سروس کی مدت 30سے 90دنوں تک رہتی ہے۔

    مزید قیام کے دوران توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ وہ یو اے ای میں آنے والے شہریوں کو مقررہ ٹائم سے زیادہ قیام کرنے اور جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے ویزا کی مدت تک یہاں رہنے پر زوردیا جاتا ہے۔درخواست دینے والے افراد کلائنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر اپنی ڈیجیٹل شناخت کو ظاہر کرکے دی گئی مطلوبہ ویزہ کی قسم اور مدت کا انتخاب کرکے اپنی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کے بعد اپنی درخواست جمع کر کے آسانی سے اس سروس کو حاصل کر سکتے ہیں۔آن لائن ویزا سروس کے حصول کیلئے درخواست گزار کے پاس6 ماہ سے زیادہ کا درست پاسپورٹ، سفری ٹکٹ، درست ہیلتھ انشورنس، اور ویزا ہولڈر کا متحدہ عرب امارات کے شہری کا دوست یا رشتہ دار یا فرسٹ یا سیکنڈ ڈگری کا غیر ملکی رہائشی ہونا ضروری ہے جبکہ غیر ملکی شہریوں کو اتھارٹی کی طرف سے درجہ بندی کے مطابق پہلے یا دوسرے درجے کی نوکری کرنی چاہیے۔

    متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اس ویزا سروس کو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو دوبارہ ملانے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے کمیونٹی میں معیار زندگی بہتر ہو گا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصداپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے اوروہاں رہنے اور سرمایہ کاری کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

    سہیل سعید الخیلی نے آن لائن سروس ویزا کی مخصوص مدت پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ زیادہ قیام یا ملک چھوڑنے میں ناکامی جیسی خلاف ورزیوں پر انتظامی جرمانے بھی لاگو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصدرشتہ داروں کوآپس میں ملانے کی سہولت فراہم کرنا اوریہاں آنے والوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    خیبر پختونخوا میں امن وامان اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

    پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کا مقدمہ درج