Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف ،وظیفے دینے کا اعلان

    فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف ،وظیفے دینے کا اعلان

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کردی گئیں جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیس معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔کاونوکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے فارغ التحصیل طلبا کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔کاونوکیشن میں ڈاکٹر محمد اعزاز الرحمن (ایم بی بی ایس)اور ڈاکٹر امیرہ عمر(بی ڈی ایس) کو بہترین گریجویٹس کا ایوارڈ دیا گیا۔

    مجموعی طور پر 19 گولڈ، 7 سلور، اور 5 کانسی کے میڈلز دیے گئے۔ ڈاکٹر کرن فاطمہ (ایم ایس پی ایچ)نے بہترین گریجویٹ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مختلف پروگرامز میں دیگر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں فبیحہ افضل (بی بی ای)، نیہا(بی ایس پی ایچ)اور ادیبہ شاہ (بی بی اے ایچ سی ایم) شامل ہیں۔تقریب میں گریجویٹس ڈاکٹروں ودیگر سے حلف بھی لیاگیا۔ کانوکیشن سے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے خطاب میں پاس آوٹ ہونے والے گریجویٹس سے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے 12 سال کے دوران ڈاکٹرسمیت دیگر شعبوں میں اب تک 3 ہزار افراد فارغ التحصل ہوکر پاکستان اوربیرون ممالک دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

    انھوں نے جناح یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلطسین طالب علموں کی فیسیں معاف کرکے وظیفے جاری کرنے کا اعلان کیا جبکہ امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی انے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔وائس چانسلر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے تعاون سے پہلا ویسکیولر سرجری کا یونٹ جناح اسپتال میں قائم کیا جارہا ہے۔وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے متعدد شعبوں کے لیے پی ایچ ڈی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے المنائء کے تعاون سے پہلی جینٹک لیبارٹری قائم کردی ہے۔انھوں نے کامیاب ہونے والے ڈاکٹروں اور دیگر کو مبارک باد بھی دی۔

    نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک

    اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

  • نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک

    نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک

    شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میں پٹرول سے لدا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکا ہوا۔ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی اور ایسے میں اچانک دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے اور دوسرے ٹینکر کو لپیٹ میں لے لیا۔سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام کا کہنا تھا کہ اب تک 60 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی اسی طرح کا دھماکا ہوا تھا جہاں 147 افراد ہلاک ہوا تھا اور اس کو افریقی ممالک میں ہونے والے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔افریقہ میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک نائیجیریا میں اس طرح کے اندوہناک حادثات عام ہوگئے ہیں جہاں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے حادثات میں درجنوں افراد اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں۔تیل کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود نائیجیریا میں صدر بولا ٹینوبو کی جانب سے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد برسوں سے جاری سبسڈی ختم کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 400 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

    ڈسکہ: مراکش کشتی حادثہ، 2 نوجوان زندہ بچ گئے، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

  • اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

    اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلسل دوسرے سال کامیابی کے ساتھ اس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔فلسطینوں پر جو ظلم ایک سال قبل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے، اس تمام صورتحال میں پاکستان بزنس فورم نے فلسطینیوں کے لیے یہ نمائش سجائی ہے۔اس کا مقصد پورے پاکستان کو متوجہ کرنا ہے، اس مرتبہ نمائش میں مصنوعات کے 400 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نہتے لوگ اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہیں انہوں نے اپنی زمین نہیں چھوڑی، نیتن یاہو نے اسی حماس سے معاہدہ کیا ہے جو کہہ رہا تھا حماس کو فنا کردیں گے۔اہل پاکستانیوں نے ہر موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، ہم اہل غزہ کے ساتھ ہیں اور مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے۔ آج معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیل گھٹیا دشمن ہے جو آج بھی بمبارمنٹ کررہا ہے، میرا برانڈ پاکستان ایک بہترین کاوش ہے ہم یہاں پاکستانی مصنوعات پیش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو مہنگی ترین بجلی فراہم کی جاتی ہے، کے الیکٹرک ایک مافیا ہے جو کراچی کے عوام کا خون چوس رہا ہے، ہمارے سندھ میں سسٹم کام کررہا ہے۔آرمی چیف نے بھی تاجروں صنعتکاروں کو کہا تھا سندھ سے چلنے والے سسٹم کا خاتمہ کریں گے، سندھ اور کراچی سے مکمل سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔سیاسی استحکام ضروری ہے ہر کوئی اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتا ہے، ہر کوئی آئینی حدود میں کام کرے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر جو مقدمات ہیں، یہ سیاسی مصلحت کے تحت ہیں، سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمات بنائے گئے ہیں انہیں ختم ہونا چاہئے۔

  • پی آئی اے نے پیرس پرواز کے اشتہار پر معافی مانگ لی

    پی آئی اے نے پیرس پرواز کے اشتہار پر معافی مانگ لی

    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والے اشتہار پر وضاحت پیش کی ہے۔

    غیرملکی میڈیا سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو کہ اس کا کسی طور مقصد نہیں تھا۔ترجمان نے کہا کہ اس اشتہار کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم واقعی معذرت خواہ ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس اشتہاری پوسٹ پر تقریبا 6 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان منفی ردعمل آئے تھے جو کہ مجموعی ردعمل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اکثریت نے قومی ایئر لائن کی پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کو سراہا اور مثبت ردعمل دیا جو کہ اشتہار کا اصل مقصد تھا۔

    سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    پنجاب میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

  • اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی  غزہ سیز فائر معاہدے کی توثیق

    اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی غزہ سیز فائر معاہدے کی توثیق

    اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی توثیق کر دی۔

    قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کابینہ نے سیاسی، سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس معاہدے کی توثیق کی۔بیان کے مطابق سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو اسے منظور کرنے کی سفارش کی ہے، اس معاہدے کو اب مکمل کابینہ کے سامنے ووٹ کے لیے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔

    قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ مشترکہ میڈیا کوششوں کی کامیابی اور اس حقیقت کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ غزہ میں فریق قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور فریقین نے مستقل جنگ بندی کی امید پر معاہدے کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی معاہدہ غزہ تک امداد کی فراہمی کی راہیں کھولے گا۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری (اتوار) سے نافذ العمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، اس میں جنگ بندی اور آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات رہیں گی، جبکہ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ بے گھر افراد کو ان کی رہائش گاہوں پر واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ کی پٹی کے تمام حصوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں اضافہ کے علاوہ ہسپتالوں، صحت کے مراکز اور بیکریوں کی بحالی بھی شامل ہے۔
    بے گھر افراد کے لیے ایندھن، شہری دفاع کے آلات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا تھا کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، جن میں شہری خواتین، بچے، بوڑھے، بیمار اور زخمیوں شامل ہیں جبکہ اس کے بدلے اسرائیلی حراست میں قیدیوں کی غیر متعین تعداد کو چھوڑا جائے گا۔

    کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    رینجرز نے اتحاد ٹائون سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے، گرفتارملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ملزم عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم جنوبی وزیرستان کے کمانڈرمحمد امیرمحسود کے گروپ میں شامل ہوا اوروزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیرمحسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔گرفتارملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اوربعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹان میں منتقل ہوا، گرفتارملزم کراچی سے متعدد باروزیرستان گیا اورفتنہ الخوارج کے ساتھ مل کرسہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔

    گرفتارملزم کا قریبی رشتہ دارکمانڈرعبداللہ شاہ فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے اورافغانستان سے پاکستان کے اندرعسکری کارروائیاں کرنے کے لیے انتہائی متحرک رہا۔ فتنہ الخوارج کا ایک اورانتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے اوراس سے مسلسل رابطے میں تھا۔گرفتارملزم دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کے لیے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا، دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب 2024 میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کے لیے کراچی آچکا ہے اورابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔

    گرفتارملزم اوراس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    پنجاب میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

  • سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا ۔

    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر 1 بجے ٹاس کوانے اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابر اعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 97 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرلی ہے، دونوں کھلاڑی اس دوران اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

    پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 56 اور محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گداکیش موتی نے 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ سعود شکیل اب ملتان سٹیڈیم میں زیادہ ففٹی پلس سکور بنانے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں محمد یوسف کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، سعود شکیل اب تک ملتان سٹیڈیم میں 4 ففٹی پلس سکورز بنا چکے ہیں ۔ انضمام الحق اس میدان پر 5 ففٹی پلس سکورز (2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں) کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ محمد یوسف 4 ففٹی پلس سکورز (3 سنچریاں اور ایک ففٹی ) سکور کرکے سعود شکیل کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

  • 14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بچی کے اصرار پر میں خود بچی کو اس کے چچا کے گھر چھوڑ کر آیا تھا، واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کر کے فرار ہوگیا تھا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع جمعرات کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے منگھوپیر پولیس کو دی تھی جبکہ انہی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    پنجاب میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

  • سکیورٹی فورسزکا  تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک کو ہلاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشتگرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشتگردی سمیت شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

  • ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    20 جنوری ہونے والی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے کیپیٹل روٹونڈا میں ہوں گی کیونکہ 20 جنوری کو موسم کے مزید سرد ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اور دیگر تقاریر اب امریکی کیپیٹل کے اندرونی حصے (روٹونڈا) میں ہوں گی، اگلے ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث تقریب کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔اناؤگرل پریڈ اور تینوں اناؤگرل بالز بھی واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا میں اندر منعقد ہوں گے، آخری سرد موسم کی وجہ سے 1985 میں رونالڈ ریگن کی تقریب بھی باہر کی بجائے اندرونی حصہ میں ہوئی تھی۔

    امریکی صدر صدرٹرمپ نے اپنے Truth Social پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا: "میں نہیں چاہتا کہ کوئی زخمی یا متاثر ہو۔” یہ "خطرناک حالات” ہیں نہ صرف ہزاروں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، فرسٹ رسپانڈرز، اور پولیس بلکہ "لاکھوں” حامیوں کے لیے بھی۔لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اگر آپ آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو گرم لباس پہنیں۔”کیپیٹل ون ایرینا تقریب کو لائیو دیکھنے کے لیے کھلا ہوگا.خطرناک سرد موسم کی وجہ سے تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے اندرونی مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اور ٹرمپ نے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

    پنجاب میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

    پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان