Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فیصلے سے قبل بات نہیں کرسکتا، ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں قطر اسپتال کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میئر مرتضی وہاب نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔میئر کراچی کو محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ سیاسی پریس کانفرنس سے بہتر ہے ترقیاتی پریس کانفرنس کروں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایشیا کی سب سے بڑی آبادی موجود ہے، پانی اور سیوریج لائنوں کو ٹھیک کیا ہے، پیور بلاک لگائے گئے اور سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک نئی لائن ڈالی جا رہی ہے۔

    سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

    احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

  • غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس کا اجرا،  ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

    غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس کا اجرا، ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

    غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر پچانوے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے 54 پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کے خلاف کاروائی شروع کردی،اس کے علاوہ 41 پاسپورٹ ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنانے پر افسران کیخلاف کاروائی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،وزارت داخلہ نے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی سفارش پر انکوائری شروع کی۔پاسپورٹ کے ان افسران پر بارہ ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا الزام تھا،سعودی حکام نے افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ حکومت پاکستان کے حوالے کیے تھے۔ہزاروں افغان شہریوں کو پاکستان کے مختلف مشن میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے،اس سے پہلے سینکڑوں نادرا ملازمین کو غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں نوکریوں سے فارغ کیا گیا جاچکا ہے۔
    وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے ایکشن شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

    ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

  • شارٹ ٹرم اغواء ، گرفتار پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع

    شارٹ ٹرم اغواء ، گرفتار پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو مدعی شناخت کرچکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل۔لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) انیل حیدر کے مطابق ملزمان نے شہری کے اکائونٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے اکائونٹس میں ٹرانسفر کیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مغوی شہری کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے، اسے 25 دسمبر کو اغواء کیا گیا تھا۔

    ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

  • ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایلون مسک مسلسل اسلاموفوبیا پر مبنی مہم چلا رہے ہیں، جس میں دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایلون مسک، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اسرائیل کی دہشت گردی کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص گروہ اپنے مذموم مقاصد کو صرف اور صرف پاکستان اور اسلام سے جوڑ رہا ہے، جو ایک نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منافقانہ رویہ اور تضاد دراصل سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نفرت انگیز مہم کو روکنے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے۔ان کے مطابق، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی نہ کرنا شدت پسندی کو فروغ دینے کے مترادف ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

  • پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔

    چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو جھلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر

  • کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    شہرِ کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستان جوہر میں درجہ حرارت 11.9 جبکہ شارع فیصل پر 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجہ حرارت 14.5 اور بن قاسم میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو کم سے کم درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے اورشہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں پچھلے 6 سے 7 دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 رہا ہے کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

  • روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر روہت شرما کا پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ہوجاتا ہے تو کئی سالوں بعد وہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی کھلاڑی ہوں گے۔منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان شامل ہوتے ہیں۔روہت شرما کا پاکستان کا ممکنہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کشیدگی کے پیش نظر قابل ذکر ہے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی محدود رہے ہیں اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتے ہیں۔تاہم، فوٹو شوٹ کے لیے بھارتی کپتان کا پاکستان کا دورہ کرنا ان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

  • مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم توقیر سے میں نے 15 سال قبل شادی کی تھی۔مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ اس گھر میں میرا پیسہ لگا ہے، گھر میری ماں کے نام کرو۔انہوں نے کہا کہ میں گھر میں آئی تو گھر میں کوئی نہیں تھا، گھر خالی دیکھ کر مجھے شک ہوا۔اسد کی والد کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں ریتی پڑی ہوئی تھی، ریتی میں کمبل دبا ہوا دیکھا، کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول اسد 6 روز پہلے ہی رحیم یار خان سے میرے پاس آیا تھا۔

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر

    پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

  • رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال کے دوران یورپی یونین کو برآمدات میں8.62 فیصد اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یورپی یونین کے ملکوں کو برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 3.559 ارب ڈالر کی برآمدات سے 8.62 فیصد زائد ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں مزید 10319 اکائونٹس کے اضافے سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 778713 ہو گئی، ان اکائونٹس میں جمع رقوم 9.342 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 203 ملین ڈالر، نومبر میں 186ملین ڈالر جمع ہوئے، ستمبر 2020 سے دسمبر 2024 کے دوران روشن ڈیجٹیل اکائونٹ میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر9.342 ارب ڈالر جمع کرائے۔

    سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

    زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر

    پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

    امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

  • سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

    سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

    حکومتِ سندھ کی صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کردیئے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی کی تقرریوں کی منظوری دی جس کے بعد ان تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے تحت نادر نبیل گبول، سکھدیوا سرداس ہیمنانی، بلند خان جونیجو، سمیتا افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیر سوہو، سیدہ اقربا فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کے ترجمان مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد سندھ حکومت کے ترجمانوں کی تعداد 18 ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے 12 معاونین خصوصی بھی مقرر کیے ہیں، جن میں رضا ہارون، پیر سید افضال، لیاقت علی اسکانی، تنزیلہ ام حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، خیر محمد شیخ، امان اللہ محسود، کلثوم چانڈیو، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی شامل ہیں، ان تعیناتیوں سے پہلے صوبائی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 10 تھی جو اب بڑھ کر 22 ہوچکی ہے۔

    دوسری طرف اخراجات میں کمی کو بنیاد بناتے ہوئے وزارت خزانہ نے کئی آسامیاں ختم کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا، وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی کردی، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں اور آسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کی ہے، اس سلسلے میں وزارت نے 31 جنوری 2025ء تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ تمام فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں پر تخلیق پر پابندی ہوگی، کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی

    ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 43 وزارتوں اور400 اداروں کا جائزہ لے رہے ہیں جن کا موجودہ بجٹ میں خرچہ 876 ارب روپے ہے، 40 محکموں یا اداروں کو ختم کردیا جائے گا، 28 محکمے اور ادارے یا تو ختم یا پرائیویٹائز یا صوبوں کو ٹرانسفرکردئیے جائیں گے، مرحلہ وار غیرضروری اداروں کو ختم کیا جائے گا، وزارت امور کشمیرو جی بی، سیفران، اطلاعات ونشریات اور ثقافتی ورثہ کو ضم کریں گے، رائٹ سائزنگ کیلئے طویل وقت سے مختلف اداروں کے ساتھ کام ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پچھلے سال جون میں رائٹ سائزنگ کیلئے کمیٹی بنائی، وفاقی حکومت کے اخراجات کا حجم کم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پہلے مرحلے میں کیپٹل ایڈمنسٹریشن ڈویژن کو ختم کردیا گیا ہے، معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ٹیکنالوجی کوترقی دے رہے ہیں، معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کاعمل آگے بڑھارہے ہیں، اڑان پاکستان پروگرام پائیدارترقی کے حصول کیلئے معاون ہوگا۔