Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر

    زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر

    دنیا میں تقریبا 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں ۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔
    چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر بولی جانے والی زبان ہندی ہے اور ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش(ہسپانوی)بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا دسواں نمبر ہے جس کے دنیا بھر میں بولنے والوں کی تعداد 231 ملین ہے۔

    امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

    کراچی، زہریلا دودھ پلانے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

  • پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا، تاہم ندیم عمر نے انہیں کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ حضوری باغ میں ہوئی، جہاں تمام 6 فرنچائزز نے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تاہم، گزشتہ 9 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ سرفراز احمد ڈرافٹ تقریب میں کسی بھی فرنچائز کو متاثر نہ کرسکے اور کسی بھی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعد ازاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان کو کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ایک روز قبل سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٗٹ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے بیان میں سرفراز احمد نے فرنچائز مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا سفر تمام ہوگیا۔انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ میرا اس امیزنگ ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا، میری نیک تمنائیں، ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

    امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

  • وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، تین ماہ قبل وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں بجلی چوری میں ملوث افراد اور ان کے سرکاری محکموں میں موجود سہولتکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس خط میں ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک کا نام بھی شامل تھا، جبکہ دیگر کرپٹ افسران اور بجلی چوروں کے نام بھی اس لسٹ میں شامل تھے۔


    یہ خط 13 ستمبر 2024 کو وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود ان بجلی چوروں اور کرپٹ افسران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔ رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کے افسران نے دانستہ طور پر لیسکو میں موجود بجلی چوروں کے خلاف کاروائی روک رکھی ہے۔


    یہ بات خاص طور پر تشویش کا باعث ہے کہ جب ملک بھر میں عوام اور مختلف محکموں کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج ہو رہے ہیں اور ان کے خلاف گرفتاریوں اور جرمانوں کا عمل جاری ہے، لیکن سرکاری افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو بھاری بلز کا سامنا ہے بلکہ ملکی خزانے کو بھی مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے۔


    وزیر اعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کی بے بسی اس بات کا غماز ہے کہ سرکاری افسران کا گٹھ جوڑ عوامی مفاد کے خلاف کام کر رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر ان کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے تاکہ بجلی چوری اور سرکاری افسران کی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔

  • امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

    امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

    امریکا، سوئیڈن، سعودی عرب، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق نکالے گئے افراد میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں غیرقانونی قیام پر ایک، امریکا میں غیرقانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک شہری کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک شہری کو بھیک مانگنے، 11 شہریوں کو مختلف دیگر الزامات کے تحت بے دخل کیا گیا۔ سعودی عرب سے مزید 9 شہریوں کو کفیل کی شکایت پر، 11 شہریوں کو سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام 7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے بے دخل کیا گیا، ویزا ختم ہونے پر عمان سے ایک شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ غیر قانونی امیگرینٹ ہونے پر ایک جبکہ دو کو غیر قانونی طور پر قیام کرنے پر متحدہ عرب امارات سے آف لوڈ کیا گیا۔ نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی تین بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔

    پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا،احسن اقبال

    ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

  • 5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

    گزشتہ 5 سالوں کے دوران بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

    وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے، رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔پنجاب میں 13 ہزار سے زائد،بلوچستان میں 20 ہزار 583 اورسندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔اسی طرح اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے،گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش ہیں۔واضح رہے کہ نادرا میں کچھ اہلکار غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کو پاکستانی کارڈ بنانے کے دھندے میں ملوث پائے جا چکے ہیں جن کو فوری ملازمت سے برخواست کرکے انکوائری کی جا رہی ہے.

    کراچی، زہریلا دودھ پلانے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

    پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

  • کراچی، زہریلا دودھ پلانے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

    کراچی، زہریلا دودھ پلانے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

  • چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ  کے20 نام بھیج دیے گئے

    چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ کے20 نام بھیج دیے گئے

    پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا،صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی،سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے،جبکہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ میگا ایونٹ19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔یاد رہے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج(اتوار) آخری تاریخ تھی۔

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے
    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

  • ہیوی ٹریفک کو لگام ڈالنے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    ہیوی ٹریفک کو لگام ڈالنے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے واٹر ڑینکرز اور ڈمپرز کو روک لیا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے فور کے چورنگی کےاطراف جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ نیو کراچی فور کے چورنگی پر عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر ڈمپر اور واٹر ٹینکرز کو روک لیا، جامع تلاشی پر واٹر ٹینکر ڈرائیور کے پاس نہ تو لائسنس ملا اور نہ ہی پرمٹ جبکہ عوام کی بڑی تعداد فور کے چورنگی کے اطراف موجود ہے۔پکڑے گئے ڈرائیوروں نے کہا کہ ہمارے پاس لائسنس ہے لیکن مالک کے پاس ہے، روڈ پرمٹ بھی ہے لیکن مالک کے پاس ہے ہمارے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں ، ہم دن میں ہی ڈمپر نکالتے ہیں. مظاہرین نے کہا کہ شہری روزانہ کچلے جارہے ہیں، اس سے پہلے بھی ہم نے احتجاج کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا جیسے ٹریفک پولیس کار سوار اور موٹرسائیکل سواروں پر کریک ڈاؤن کرتی ہے، ویسے ہی ڈمپرز کے خلاف کرے، ہمیں موٹرسائیکل پر بہت مسائل ہوتے ہیں، ڈمپرز آئے دن حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    رکشہ ڈرائیور کی ساتھی سمیت 20سالہ لڑکی سے زیادتی

    الحمد للہ رب العالمین 2024.تحریر:قرۃالعین خالد(سیالکوٹ)

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے

  • امریکہ جمہوریت اور انسانیت کا دشمن ہے، حافظ نعیم

    امریکہ جمہوریت اور انسانیت کا دشمن ہے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف جمہوریت بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی جمہور کی حکمرانی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 17 جنوری کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، جبکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اس کرپٹ نظام پر ہمیشہ دست شفقت رکھا۔امیر جماعت اسلامی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آئیں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کا حصہ بنیں۔

    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے

  • آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام  نااہل قرار دے دیا

    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں پھیلنے والی جنگل کی خوفناک آگ سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کیلیفورنیا کے حکام پر نااہلی کا الزام لگادیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاس ایجنلس میں آگ اب بھی بھڑک رہی ہے، نااہل سیاستدانوں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس پر کیسے قابو پایا جائے۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین آفاات میں سے ایک ہے، وہ صرف آگ بجھا نہیں پا رہے، ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟۔یاد رہے کہ خود کو دنیا کی ’سپر پاور‘ قرار دینے والا امریکا قدرت کے سامنے بے بس ہوگیا ہے اور لاس اینجلس کے جنگل سے شہر میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہے، آئندہ ہفتے مزید خراب موسم سے کئی نئی آبادیاں آگ کی پلیٹ میں آنے کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جب کہ آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 تک جا پہنچی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز گزشتہ روز بھی سارا دن مصروف رہے، آج رات اور اگلے ہفتے کے اوائل میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے شہر بھر میں آگ بجھانے کی کوششیں خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا ہے، لیکن اب یہ آگ گیٹی سینٹر اور یو سی ایل اے کے قریب برینٹ ووڈ اور دیگر کمیونٹیز کی طرف بڑھ رہی ہے، ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کیوں کہ الٹیڈینا میں ’ایٹن فائر‘ اور کاؤنٹی میں دیگر آتشزدگیوں کے واقعات جاری ہیں۔حکام نے اس ہفتے آتشزدگی میں کم از کم 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فائر فائٹرز نے ہفتے کے روز کیلیفورنیا میں پہلے سے موجود 14 ہزار سے زائد اہلکاروں کے ساتھ مل کر لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    شہباز حکومت کے 9ماہ، قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

    190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر