Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

    کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

    کینیا میں مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’این ٹی وی کینیا‘ کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے ساحلی علاقے مالندی کاؤنٹی میں ایک چھوٹا مسافرطیارہ ہائی وے پرکریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، حادثے میں 3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔کلیفی کاؤنٹی پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے بتایا کہ طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں مکینیکل خرابی پیدا ہو گئی۔کلیفی کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر جوزف اونگوے نے کہا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔جوزف اونگوے نے کہا کہ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے اور معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر موجود ٹیکسی اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرایا۔طیارے میں موجود پائلٹ اور دونوں مسافر حادثے سے قبل چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے دوران 2 موٹر سائیکل سوار اور ایک ٹیکسی ڈرائیور ہلاک جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ ہائی وے پر موٹر سائیکلوں سے ٹکرایا اور کچھ دیر بعد اس میں دھماکا ہوا جب کہ ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل بچانے کی کوشش کی جس سے وہ خود بھی بری طرح جھلس گیا۔حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس مقام پر طیارہ گرا، وہاں طیارے کے کچھ حصے سڑک کے ایک کنارے پر گرے ہوئے ہیں اور ایک حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

  • فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے  امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کے پریزائیڈنگ افسر (آر او) 16 جنوری کو فارم 45 طلب کر لیے۔الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کامیاب امیدوار علی مدد کی معطلی کا فیصلہ جاری کیا۔جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے درخواست گزار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے ہیں۔ اور درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگوٹھوں کے نشانات واضح ہیں۔ اور درخواست گزار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    باغی ٹی وی،ڈیجیٹل میڈیا کا معتبر اور بااثر پلیٹ فارم،سالگرہ مبارک،تحریر:حنا سرور

  • اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا  ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا  الزام

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    سٹیج ایکٹر ماہ نور نے ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام لگا دیا .

    باغی ٹی وی کے مطابق سٹیج ایکٹر ماہ نور نے ڈی پی او کے خلاف آئی جی پنجاب کو درخواست ارسال کر دی۔ ماہ نور کا درخواست میں کہنا تھا کہ ڈی پی او نے اپنے کمرے میں مجھ پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زنا کیا، ڈی پی او سرگودہ کا اپریٹر ثمر مجھے ڈی پی او کے سامنے پیش کر کے باہر چلا گیا۔ڈی پی او کی ٹیم نے مجھے گن پوائنٹ پر ڈی پی او ہاؤس پہنچایا .ڈی پی او زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتا رہا. میں کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر ہوں اپنی ایمبیسی سے رابطہ کر رہی ہوں۔مجھے ریکوری کروانے کے بہانے بلایا گیا اور زیادتی کر ڈالی۔میں اوورسیز پاکستانی ہوں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے وزیراعلی مریم نواز شریف ایکشن لیں. یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بچوں اور خواتین کو حرساں اور زیادتی کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے.

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    سال 2024ء میں 392خواتین غیرت کے نام پر قتل

    "باغی کے ظلم کے خلاف بغاوت کے 13 برس”تحریر:اعجازالحق عثمانی

  • بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید  آسان

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستانیوں کے ویزا کا اجرا آسان بنادیا ہے، ویزے میں آسانی کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش حکومت نے ویزا کے عمل کو سادہ کرتے ہوئے پاکستانی ہیڈ آف مشنز کے لیے ڈھاکا سے کلیئرنس کی ضرورت ختم کر دی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا آئندہ کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے لاہور چیمبر کا تعاون اہم کردار ادا کرے گا، جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے جو گزشتہ دہائی کے دوران زیادہ اطمینان بخش نہیں رہے۔اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش 180 ملین آبادی کے ساتھ بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے جس سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے جب کہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سارک کو مزید فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی تجارت اور تعاون میں اضافہ ہو سکے۔ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ نسل کے لیے تجارتی مواقع پیدا کریں اور باہمی تعاون میں رکاوٹوں کو دور کریں۔دوسری جانب، لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے تجارتی اعداد و شمار کا ذکر کیا اور بتایا کہ 24-2023 کے مالی سال میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت 718 ملین ڈالر رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات 661 ملین ڈالر کی تھیں اور بنگلہ دیش سے درآمدات 57 ملین ڈالر کی تھیں جب کہ 2024 کے مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں بنگلہ دیش کو پاکستان کی برآمدات 314 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں، اس دوران بنگلہ دیش سے درآمدات 31 ملین ڈالر رہیں۔

    سال 2024ء میں 392خواتین غیرت کے نام پر قتل

    "باغی کے ظلم کے خلاف بغاوت کے 13 برس”تحریر:اعجازالحق عثمانی

    کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، مراد علی شاہ

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

  • سال 2024ء میں 392خواتین غیرت کے نام پر قتل

    سال 2024ء میں 392خواتین غیرت کے نام پر قتل

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ 2024 میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئی ہیں۔

    ایچ آر سی پی ذرائع کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پنجاب میں 168 اور سندھ میں 151 رپورٹ ہوئے۔
    اسی طرح غیرت کے نام پر قتل کے واقعات خیبرپختونخوا میں 52 اور بلوچستان میں 19 رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ایچ آر سی پی کے مطابق ملک میں گزشتہ برس 1969 ریپ کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں گھریلو تشدد کے کیسز کی تعداد 299 رپورٹ ہوئی، پاکستان میں گزشتہ سال جلائے جانے کے واقعات 30 اور تیزاب گردی کے 43 کیسز سامنے آئے۔ذرائع کے مطابق سال 2024 میں جبری تبدیلی مذہب کے کیسز کی تعداد گیارہ ہے، جبکہ دیگر واقعات میں ملک بھر میں 980 خواتین کو قتل کیا گیا۔

    "باغی کے ظلم کے خلاف بغاوت کے 13 برس”تحریر:اعجازالحق عثمانی

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،13ویں سالگرہ

    کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، مراد علی شاہ

  • کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، مراد علی شاہ

    کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، مراد علی شاہ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فورصرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے،، اگست کے بعد حب ڈیم سی100ملین گیلن پانی لے آئیں گے،جوبھی مسائل ہیں ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شہید بھٹوایکسپریس وے کے پہلے فیزکے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ شہید بھٹوکی فنانسنگ میں بہت مسائل ہوئے، ایک بینک کے چیئرمین نے کہا تھا 100 فیصد فنڈنگ ہم کریں گے، ماحول ایسا بنایا گیا کہ سندھ حکومت کوبینک نے فنڈنگ نہیں کی۔
    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے فورصرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، جوبھی مسائل ہیں ہمارے ساتھ ملکر کام کریں، ہم کیوں باہر سے لوگوں کو ڈھونڈتے ہیں بینکوں کے پاس جاتے ہیں، عقیل اورعارف بھائی سے کہوں گا ہمارے ساتھ ملکرکام کریں-سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہمیں پانی کی کمی کا پتہ ہے، حب ڈیم سی40سی50ملین گیلن پانی لے سکتے ہیں، اگست کے بعد حب ڈیم سی100ملین گیلن پانی لے آئیں گے، اس کیلئے ہمیں واپڈا سے ایڈیشنل ایلوکیشن چاہیئے ہوگی، کے فوراورحب کی کمپلیشن کے بعد کراچی میں400 ملین گیلن ایڈیشنل پانی لائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایف ٹی سی سے لیکراسٹارگیٹ تک شارع فیصل نیا بنا ہے، ماڑی پور، طارق روڈ ساری نئی سڑکیں بنائی ہیں، کراچی میں اورنج لائن، گرین لائن بن چکی ریڈلائن بن رہی ہے، شاہراہ بھٹوکا آج سے 30 سال پہلے بینظیربھٹونے کراچی پیکج دیاتھا، پیکج میں شاہراہ بھٹو، لیاری ایکسپریس وے ودیگرمنصوبے شامل تھے۔انھوں نے کہا کہ کراچی سے ٹریفک کادبائوکم کرنابینظیربھٹوکاوژن ہے، ہمارے پاس وسائل بہت محدودہیں، بہت کچھ کرناچاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں ہیں، سندھ حکومت کاعوامی خدمت کا تیزترین سفرجاری، سندھ حکومت کاعزم عوام کی خدمت ہے، ملیرایکسپریس وے سب سے بڑاپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیرایکسپریس وے کی لمبائی 39 کلومیٹرہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیوسے شروع ہوکرملیرندی تک پھیلا ہوا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ہفتہ کوشہید بھٹوایکسپریس وے کے پہلے فیزکاافتتاح کردیا۔ پہلے فیزکی تکمیل سے ایئرپورٹ پہنچنے کیلئے سفرمنٹوں میں ممکن ہوگا۔ شاہراہ بھٹوایکسپریس وے کورنگی تاکاٹھورسپرہائی وے تک ہے۔ شہید بھٹوایکسپریس وے کا دوسرا فیزقائدآبادتک مارچ میں مکمل ہوگا۔

    ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں مداخلت،الزامات اور تنازعات

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں مداخلت،الزامات اور تنازعات

    ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں مداخلت،الزامات اور تنازعات

    ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی سیاست میں متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور دیگر لیبر پارٹی کے رہنماؤں پر حملے کیے اور غلط معلومات پھیلائیں۔

    مسک نے اپنی 211 ملین فالوورز کے لیے کی گئی متعدد پوسٹس میں کیئر اسٹارمر اور لیبر پارٹی کے ارکان کو برطانیہ میں مبینہ طور پر "گرومنگ گینگز” کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ یہ اصطلاح 2010 کی دہائی میں منظر عام پر آنے والے ایک اسکینڈل کی عکاسی کرتی ہے جس میں شمالی انگلینڈ کے مختلف قصبوں میں کم عمر لڑکیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ ان جرائم کے زیادہ تر مرتکب برطانوی پاکستانی تھے۔

    گرومنگ گینگز اسکینڈل کیا ہے؟

    2011 میں دی ٹائمز آف لندن کی ایک تحقیقاتی رپورٹ نے انکشاف کیا کہ 1997 سے انگلینڈ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں جرائم پیشہ گروہ کم عمر لڑکیوں کا استحصال کر رہے تھے۔ اس وقت کے چیف انسپکٹر ایلن ایڈورڈز نے کہا تھا، "ہر کوئی نسلی پہلو کو دیکھنے سے ڈر رہا تھا۔”2014 میں روٹرہیم کے قصبے میں ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، 1997 سے 2013 تک کم از کم 1,400 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقامی حکام ان مسائل سے چشم پوشی کرتے رہے۔ اس اسکینڈل نے برطانیہ میں ایک قومی مباحثے کو جنم دیا، جس میں نسل، امیگریشن اور استحصال جیسے مسائل زیر بحث آئے۔

    ایلون مسک کا تنازع کیسے شروع ہوا؟

    اکتوبر میں لیبر پارٹی کی رکن اور "سیف گارڈنگ” کی وزیر جیس فلپس نے اولڈہم کونسل کی جانب سے گرومنگ گینگز کے اسکینڈل پر قومی تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے پر سخت دائیں بازو کی نیٹ ورک جی بی نیوز نے ایک مضمون شائع کیا، جس کے بعد ایلون مسک نے فلپس کو "ریپ جینو سائیڈ ایپولوجسٹ” اور "چڑیل” قرار دیا۔

    کیئر اسٹارمر کا ردعمل

    مسک نے اسٹارمر پر الزام لگایا کہ وہ "ووٹ کے بدلے اجتماعی زیادتیوں” میں ملوث ہیں۔ تاہم، اسٹارمر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کا جنسی استحصال انتہائی مکروہ ہے، اور ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔”2013 کی پارلیمانی رپورٹ میں اسٹارمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا تھا کہ "انہوں نے جنسی تشدد کے متاثرین کے لیے مجرمانہ انصاف کے نظام میں بہتری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔”

    تحقیقات کا موجودہ حال

    2015 سے برطانیہ میں متعدد مقامی اور قومی سطح پر گرومنگ گینگز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ 2022 میں ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کا جنسی استحصال اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ پروفیسر الیکسس جے، جنہوں نے روٹرہیم انکوائری کی قیادت کی، نے کہا کہ "مزید تحقیقات کے بجائے ہمیں سفارشات پر عملدرآمد شروع کرنا چاہیے۔”

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
    حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
    تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔ خواتین کا استحصال روکنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اے این ایف خواتین کو اس مکروہ دھندے سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
    الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18 فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد کر دیا گیا، 4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی سٹرپس پر بھی 65 سے 70 فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا ۔ سے سیدھا 1500 روپے کی قیمت پر پہنچ گیا۔ دل کے امراض کی دوا بائی فورج ہائی نون کمپنی کی 360 روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی، جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549 روپے سے بڑھ کر 686 روپے کر دی گئی ہے ۔ ٹیبلٹ موٹیلیم کے ایک پیک کی قیمت 455 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے پر پیک کر دی گئی ہے ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا 260 روپے سے بڑھا کر 313 روپے کی کر دی گئی، یہ دوا بلڈ پریشر کو کم کرکے دل کے بوجھ کو کم کرتی ہے، جس سے دل کے دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
    حکومت کی جانب سے 500 سے زیادہ کمپنیوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، سیل ز ٹیکس 18 فیصد تمام ادویات پر ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ ہربل نیوٹا سوٹیکل ہومیوپیتھک ادویات اور میڈیکیٹڈ کاسمیٹکس جو کہ ادویات کے طور پر ڈرگ اتھارٹیز ان کو کنٹرول کرتی ہے اور ٹی سی ادویات ہونے کے باوجود ان پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز پر 18 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔
    بلڈ شوگر چیک کی سٹرپس پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ میڈیکل ڈیوائسز کی اہم ادویات دل کے سٹنٹس کنولا سرجیکل ٹیپ گلوز سرنج انجیکشن اور اس طرح کی 4 ہزار ادویات میڈیکل ڈیوائسز پر 70 سے 65 فیصد تک ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ تمام میڈیکل ڈیوائسز امپورٹ پر 65 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ صدر پاکستان ڈرگ لیگل فورم نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو مارکیٹ فورسز فارماسوٹیکلز اور امپورٹرز کے حوالے کرنا مریضوں کے ساتھ انتہائی ظلم ہے ۔مریضوں کے ساتھ یہ ظلم اور زیادتی فوری طور پر بند ہونی چاہیے، وزیر اعظم پاکستان چیف جسٹس اف پاکستان اور چیف اف ارمی سٹاف سے خصوصی نوٹس لیں اور ادویات کی قیمتیں واپس پرانی سطح پر کی جائیں۔ ایلو پیتھک ادویات کی قیمتوں کا کنٹرول ختم کرنا ڈی کنٹرول کرنا مریضوں کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔ جبکہ آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک ہونے والے اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی، گئس، پئٹرول، روز مردہ کی اشیا خردنوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی تھی اب ایک اور مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا گیا ہے، 300 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے حکمرانوں نے عوام سے علاج معالج کی سہولیات تک چھین لین ہیں سرکاری اسپتالوں میں دوائیاں ملتی نہیں ہے، دوسری جانب قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

    نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم این ڈی ایف پاکستان نے سی آئی پی چیپٹر مٹیاری اور ٹی ڈی ای اے اسلام آباد کے تعاون سے معذوری پر کراچی میں صوبائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور محکمہ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے۔
    حاضرین کو سندھ بھر میں افراد باہم معذوری کے لیے رسائی اور شمولیت کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایااورڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔خواتین ترقی کی وزیرشاہینہ شیرعلی نے کہا میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں، معذورخواتین کی حمایت کی اورباڈی شیمنگ کی سخت مخالفت کی،محفوظ اورجامع ماحول بنانے کی اہمیت پر زور دیا، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن (ایس ایچ آر سی)کے چیئرمین اقبال ڈیٹھو نے معذوری کی تنظیموں اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون پرزوردیا تاکہ اقوام متحدہ کی سفارشات اور معذوری کے حقوق سے متعلق مسائل کی فہرست میں بیان کردہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔این ڈی ایف پاکستان کے صدر عابد لاشاری نے تمام سطحوں پر معذور افراد کے ساتھ مساوی سلوک اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان کے حقوق کے تحفظ اوراحترام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششوں پرزور دیا۔محکمہ بااختیاری معذورین کے نمائندوں فرمان ٹانوری اور رتنا دیوان نے سندھ میں افراد باہم معذوری کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ کی جانب سے کیے گئے کلیدی اقدامات کا اشتراک کیا، جس سے معذوری کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ڈی سی مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ڈسٹرکٹ فرینڈ شپ بورڈ، مٹیاری کے تحت معذور افراد کو کاروبار اور مالی امداد کے لیے قرضوں کی مد میں سپورٹ کرنے پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس سیاسی، سماجی اور اقتصادی فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معذور افراد کے حقوق کی وکالت جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب نے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور افراد کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ ایک منصفانہ اور جامع معاشرہ تشکیل دیں۔