Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری، پراجیکٹ کیبل 2 افریقا کا آغاز

    ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری، پراجیکٹ کیبل 2 افریقا کا آغاز

    پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے Africa 2 Cable Project کا آغاز ہوگیا۔ Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، یہ منصوبہ 45000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، یہ منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔پاکستان میں Africa 2 Cable Project لینڈنگ مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹان کراچی میں ہو گی جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی کاوشوں سے پاکستان گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 رینکنگ میں 79 ویں سے 40 ویں نمبر تک پہنچ گیا۔پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے WebTrustآڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی، اس اقدام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    ڈی آئی خان میں 5 خوارج جہنم واصل ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    7 ممالک سے آج 258 پاکستانی نکالےگئے

    پاکستان کے کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایک اہم چیلنج

    اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این استعمال کرنے کی اجازت

  • سولرپینل کی آڑ میں سینکڑوں ارب کی منی لانڈرنگ بے نقاب

    سولرپینل کی آڑ میں سینکڑوں ارب کی منی لانڈرنگ بے نقاب

    ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے 106ارب روپے کی منی لانڈرنگ بے نقاب کرتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث سات جعلی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کمپنیوں میں میسرز اسکائی لنکرز ٹریڈنگ کمپنی پشاور، میسرز اسکائی لنکرز بزنس چین پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور، میسرز برائٹ اسٹار بزنس سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور، میسرز مون لائٹ ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور، میسرز پاک الیکٹرانکس لاہور، میسرز سولر سائٹ (پرائیویٹ)لمیٹڈ لاہور، اور میسرز رائل زون (پرائیویٹ)لمیٹڈ شامل ہیں۔ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساتھ شیراز احمد کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائیوں سے منی لانڈرنگ کے بدنام زمانہ کارٹیل کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا گیا ہے جس نے 7 جعلی کمپنیوں کے ذریعے 106ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔تحقیقات کے دوران مذکورہ 7 جعلی درآمد کنندگان اوور انوائسنگ اور سولر پینل کی درآمدات کے عوض 106ارب روپے کے منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے حالانکہ درآمد کیے جانے والے سولرپینل کی مجموعی مالیت انکم ٹیکس ڈیکلریشن کے مطابق 11کروڑ 90لاکھ روپے تھی۔ذرائع کے مطابق رب نواز اور اس کے بھائی احمد نواز کی سربراہی میں سنڈیکیٹ نے جعلی کمپنیوں کے اس ویب کو اپنی غیر قانونی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا۔ مذکورہ کارٹیل نے اربوں کی لانڈرنگ کرکے ملک کو بھاری مالیت کا نقصان پہنچایا۔ لانڈر کیے گئے 106ارب روپے میں سے 42ارب روپے کمرشل بینکوں میں کیش ڈپازٹس کے طور پر جمع کیے گئے تاکہ مذکورہ فنڈز کی غیر قانونی ماخذ کو ظاہر کیا جاسکے۔

    ان بوگس کمپنیوں کی 85ارب روپے کی تمام مقامی فروخت غیر رجسٹرڈ اور ناقابل شناخت افراد کے نام پر ظاہر کی گئی۔ تحقیقات کے دوران اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ درآمدی مرحلے پر بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ کی نشاندہی ہوئی ہے۔برآمد کنندہ ملک چین کی اصل کمرشل انوائس کے مطابق سولر پینلز کی حقیقی قیمت 0.15 سینٹ فی واٹ تھی، بعد ازاں پاکستان میں 0.35 سے 0.70 امریکی ڈالر فی واٹ کی ویلیو کے تناسب سے درآمد کیے گئے جو 235 فیصد سے 500 فیصد کے درمیان بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ کو ظاہر کرتا ہے۔
    مزید یہ کہ اس ادارے کے ڈمی مالک نے، جسے انکم ٹیکس ریٹرن میں تنخواہ دار شخص قرار دیا گیا، کی سالانہ آمدنی 250,000 روپے اور کاروباری سرمایہ 450,000 روپے ہے کی جانب سے حیران کن طور پر 2ارب 50کروڑ روپے کے سولر پینلز کی درآمد کس طرح کی گئی۔ پی سی اے کی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ غیر قانونی رقوم بالآخر چین میں قائم چار کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کمپنیاں رب نواز کی ملکیت میں تھیں جو پاکستان میں 7 جعلی کمپنیوں کا نیٹ ورک بھی چلاتا تھا۔چین میں قائم ان کمپنیوں نے سولر پینلز کی اصل برآمدی قدروں کو چھپانے میں بھی کردار ادا کیا، جس سے ناجائز کاموں میں ایک اور تہہ شامل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پی سی اے چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پی سی اے سائوتھ شیراز احمد کی قیادت میں کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کی ٹیموں نے اس دھوکہ دہی کی گہرائیوں سے پردہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔خصوصی ٹیموں کے متحرک ہونے اور تحقیقات میں تیزی کے ساتھ، ایف بی آر تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایف بی آر کی کوششوں نے اس بدنام زمانہ نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے اور اس سنڈیکیٹ کا خاتمہ مالیاتی جرائم کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • ڈی آئی خان میں 5 خوارج جہنم واصل ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    ڈی آئی خان میں 5 خوارج جہنم واصل ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ خوارجی مارے گئے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارجیوں میں سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع بھی شامل ہے۔ ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والی خوارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔مارے گئے خوارجی شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث تھے.ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم کی کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ انہوں نے خارجی سرغنہ سمیت 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر آپریشن میں شریک افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف بھی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مجھ سمیت پوری قوم اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملک دشمنوں کے خلاف جنگ میں شریک سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ پاکستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

  • 7 ممالک سے آج  258 پاکستانی نکالےگئے

    7 ممالک سے آج 258 پاکستانی نکالےگئے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے مزید 258پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 7بھکاریوں سمیت 232 پاکستانیوں کو مختلف پروازوں سے کراچی منتقل کیا گیا۔ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے 2 بغیر پرمٹ حج کرنے پر پکڑے گئے تھے۔ انہیں سزا پوری ہونے پر وطن واپس بھیجا گیا۔ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں نے زائد المیاد قیام کیا۔ 27پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے۔ 16ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پزیر تھے۔ 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان بھیجا گیا جبکہ 63 پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں۔متحدہ عرب امارات سے 21 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں 4پاکستانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق چین، قطر، انڈونیشیا، قبرس اور نائجیریا سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔یو اے ای اور نائیجیریا سے ڈی پورٹ کیے گئے16افراد کے نام ایف آئی اے امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

    پاکستان کے کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایک اہم چیلنج

    اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این استعمال کرنے کی اجازت

    مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • پاکستان کے کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایک اہم چیلنج

    پاکستان کے کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایک اہم چیلنج

    کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سکیورٹی کی ضروریات اور تقاضوں میں عالمی سطح پر کمپنیوں کی اکثریت پیداواری صلاحیت میں کمی، پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ماحول کو محفوظ بنانے، اور ڈیٹا کے تحفظ کو فعال کرنے کے بنیادی چیلنجز سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیٹا کا تحفظ ایک اہم کاروباری چیلنجہے، جبکہ کاروباری عمل آؤٹ سورسنگ کے مسائل کو بھی کاروباری اداروںکی جانب سے سامنے رکھا گیا ہے۔

    کاسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس رپورٹ ہر سال بجٹ میں تبدیلیوں، مسائل اور آئی ٹی سیکیورٹی کے فیصلہ سازوں کو متاثر کرنے والے کاروباری چیلنجوں کا تجزیہ کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہے۔یہ رپورٹ مختلف سائز اور صنعتوں کیے اداروں کے آئی ٹی اور آئی ٹی سیکیورٹی پروفیشنلز کے انٹرویوز سے مرتب کی گئی ہے۔ یہ سروے یورپ کے 27 ممالک، ایشیا پیسیفک ریجن، لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ، مشرق وسطیٰ، ترکی اور میٹا ریجن بشمول پاکستان میں کیا گیا۔ڈیٹا کا تحفظ ایک اہم تشویش ہے جس کا اظہار عالمی سطح پر 33 فیصد کمپنیوں اور پاکستان میں 61 فیصد کاروباری اداروں نے کیا۔ جواب دہندگان اس کے بارے میں فکر مند تھے کیونکہ انہیں باقاعدگی سے کارپوریٹ سسٹمز سے ڈیٹا کے اخراج کا سامنا کرنا پڑتا تھا جو بیرونی اور اندرونی دونوں وجوہات کی وجہ سے ہوتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ڈاؤن ٹائم اور پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ٹی کی غیر موثر سیکیورٹی کی وجہ سے پیدا ہونے والے سب سے زیادہ کاروباری مسائل ہیں، جس کا اظہار عالمی سطح پر 38 فیصد کمپنیوں اور پاکستان میں 20 فیصد نے کیا۔انہیں اس مسئلے کا سامنا بنیادی طور پر خطرات کا پتہ لگانے اور ان کے تدارک کے لیے طویل وقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مزید برآں، پاکستان میں 19 فیصد ادارے بھی بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کے مسائل کو اپنی بڑی تشویش کے طور پر ذکر کرتی ہیں۔عالمی سطح پر 33 فیصد اور پاکستان میں 9فیصد جواب دہندگان کے مطابق پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ماحول کو محفوظ بنانا اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانا بھی خدشات کی فہرست میں شامل تھا۔کیسپرسکی میں انفارمیشن سیکیورٹی ڈائریکٹر الیکسی وووک کے مطابق کاروباری اداروں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی آپریشنزکے ہر پہلو کو ممکنہ سائبر حملوںسے محفوظ رکھیں۔ حملہ آور اب مکمل طور پرزیرو ڈے کے معاملے پر بھروسہ نہیں کرتے، کیونکہ کسی نقصان دہ لنک پر ایک سادہ کلک یا بنیادی ڈھانچے میں کمزوری تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔یہ اس خیال کی نشاندہی کرتا ہے کہ معلومات کی حفاظت ایک جامع اور منظم انداز پر مبنی ہونی چاہیے، بجائے اس کے کہ انفرادی طور پر مخصوص اقدامات کے نفاذ تک محدود ہو۔ کیسپرسکی تمام جامع حل جیسے کہ کیسپرسکی نیکسٹ پروڈکٹ لائن کے استعمال کی تجویز کرتا ہے، جو کسی بھی سائز اور صنعت کی کمپنیوں کے لیے حقیقی وقت کا تحفظ، خطرے کی نمائش، جدید تحقیقات اور ردعمل کی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔کیسپرسکی یہ بھی تجویز کرتا ہے کہ آپ کے انفارمیشن سکیورٹی پیشہ ور افراد کو آپ کی تنظیم کو نشانہ بنانے والے سائبر خطرات میں گہرائی سے مرئیت فراہم کریں۔ اگر کمپنیوں میں اہل انفارمیشن سکیورٹی پیشہ ور افراد کی کمی ہے، تو ایک منظم سیکیورٹی سروس کو اپنائیں۔

    اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این استعمال کرنے کی اجازت

    مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این استعمال کرنے کی اجازت

    اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این استعمال کرنے کی اجازت

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔

    اس اقدام کا مقصد کرنسی کے تبادلے، ترسیلات زر، اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی جیسے اہم آپریشنز کو محفوظ بنانا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ آپریشنز کے لیے محفوظ نیٹ ورک کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے، جسے یقینی بنانے کے لیے وی پی این کا استعمال ضروری ہے۔اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ تمام کمپنیز کو وی پی این کے استعمال میں دیے گئے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی تاکہ نیٹ ورک سیکیورٹی اور ڈیٹا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ہنجروال کے علاقہ میں غیر ت کے نام پر قتل، باپ سمیت ملزمان گرفتار

  • مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    آج پاکستان میں فی تولہ سونے مزید 1100روپے بڑھ گیا۔ 4 دن میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہے۔
    دس گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہے۔

    ہنجروال کے علاقہ میں غیر ت کے نام پر قتل، باپ سمیت ملزمان گرفتار

    آٹھ گھنٹے گھر پر بیٹھ کر گزاریں گے تو آپ کی بیوی بھاگ جائے گی۔اڈانی

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک دن میں 3 شہری قتل

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک دن میں 3 شہری قتل

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی ضیا کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ڈاکو گلی میں بیٹھے طارق کو قتل کرنے کے بعد فون اور اس کا والٹ لیکر فرار ہوگئے۔دوسری جانب سپر ہائی وے غازی گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 45 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے کورنگی اور غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔ادھر تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں نے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عارف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔وقوعہ کے بعد شہریوں نے اسٹیل ٹاؤن پولیس کے خلاف مین نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

    ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر یوٹیلٹیز منتقلی کی وجہ سے ہوئی، شرجیل میمن

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

    پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی والے بینکوں میں شامل

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

  • ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر یوٹیلٹیز منتقلی کی وجہ سے ہوئی، شرجیل میمن

    ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر یوٹیلٹیز منتقلی کی وجہ سے ہوئی، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی میں حکومت کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی، یوٹیلٹیز کی منتقلی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کاٹی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے کیوں کہ ملک کو تاجر برادری چلا رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں، سی پیک کا دھابیجی اکنامک زون کا جدید منصوبہ ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں مزید اسپیشل اکنامک زون نہیں بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا دو دن میں چیئرمین بلاول بھٹو افتتاح کریں گے ملیر ایکسپریس وے ساکنان کراچی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے بورڈ اجلاس میں کاٹی کے ایک نمانندے کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے، کوشش ہے کہ جام صادق برج کا کام آٹھ ماہ میں مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کراچی میں ہم سبسڈی پر ٹرانسپورٹ چلا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز اور خواتین کے کئے مخصوص حکومت سندھ نے متعارف کروائیں ریڈ لائن بی آر ٹی میں حکومت کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں، یوٹیلٹیز کی منتقلی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی، کراچی شہر کے لیے ہم اس سال ڈبل ڈیکر بسیں لا رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ شارع فیصل پر اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر پر چند کاروباری لوگ سپریم کورٹ گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ سندھ حکومت کو ملنا چاہیے، ایسوسی ایشن منجمد 190ارب روپے کو ریلیز کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیس کی رقم جانے کس جنم میں شہر پر خرچ ہوگی، ایشوز ہیں اور سندھ حکومت انہیں حل کرنے پر سنجیدہ ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن ایشوز ہیں، پہلے دس دس روز ہڑتالیں ہوتی تھیں، کام بند ہوتا تھا اب ایسی صورتحال نہیں، اب ہم سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہیں، پانی بہت بڑا مسئلہ ہے، کے فور اور حب کینال منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے سالڈ ویسٹ کو اربوں روپے کچرا اٹھانے کے لئے دیئے جارہے ہیں، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں لوگوں کے دروازے بجا کر کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔صحت کے شعبے میں حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق کام کررہی ہے، این آئی سی وی ڈی کے درجنوں یونٹس کام کر رہے ہیں مہنگی ترین سائبر نائف سرجری مفت میں کی جاری ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانون دان لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے .

    باغی ٹی وی کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی. سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروا دیا گیا ہے کیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا.جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتا ہوں.عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ 188 کے کتنے پرچے دیے اب تک، ہزاروں میں ہوں گے، سب کا نام ای سی ایل میں ڈالا کیا، کوئی ایک بات سمجھا دیں تاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیا یہ بھاگ جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے.سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کیوں روکے گی ان سوالوں کے جواب دے دیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانچ کو فلائٹ تھی لیکن نہیں جانے دیا، اب کل کینیڈا جانا ہے. عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں کہ جب عدالت بلائے پیش ہوں گے ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون جانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی واضح رہے کہ لطیف کھوسہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا مقدمہ درج ہے.

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار