Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی والے بینکوں میں شامل

    پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی والے بینکوں میں شامل

    غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق 4 پاکستانی بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔

    ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ 4 پاکستانی بینک خطیکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے 4 پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی جب کہ پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، اس نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

  • حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشک میڈیا پرگزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں بارے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔اب اداکار عدنان صدیقی نے حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔عدنان صدیقی کے ٹک ٹاکر پر اس طرح کمنٹس کو سوشل میڈیا صارفین تنقید کے زمرے میں شمار کررہے ہیں اور حالیہ بیان کو ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرارسی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

  • سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

    سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

    جوڈیشل کمیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 46 نام بھیج دیے گئے اور اس اجلاس میں غور ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کے اراکین کو سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی خالی آسامیوں پر ججوں کی تعیناتی کے لیے 46 نام بھجوادیے ہیں جن پر غور ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعینات کے لیے بھیجے گئے 46 ناموں میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے نام شامل ہیں اور دیگر 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام ہیں۔جوڈیشل کمیشن کو بھجے گئی40 وکلا کے ناموں میں علی حیدر ادا، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجا جواد علی سحر، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی گھنگرو، محمد ذیشان عبداللہ، محمد جعفر رضا شامل ہیں۔وکلا کے ناموں میں ذوالفقار علی سولنگی، حق نواز تالپور، عبد الحامد بھرگڑی، ڈاکٹر سید فیاض الحسن شاہ، محسن قادر شاہوانی، قاضی محمد بشیر، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر، سید احمد شاہ، امداد علی اونر، چوہدری عاطف رفیق، محمد جمشید ملک اور عرفان میر ہالپوتا شامل ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں تعیناتی کے لیے بھیجے گئے وکلا کے ناموں میں جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد سمور، الطاف حسین، غلام محی الدین، راشد مصطفی، ارشد زاہد علوی، سید طارق احمد شاہ، صغیر احمد عباسی، وزیر حسین کھوسو، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیزاور شازیہ ہنجرا شامل ہیں۔یاد رہے کہ سندھ ہائی میں ججوں کی خالی آسامیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا اور اجلاس میں مذکورہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل نقشہ مسترد کر دیا

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

  • وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار

    کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو وائرلیس نیٹ ورکس کے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں وائی فائی نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ وائرلیس راؤٹرز کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت کی جا سکتی ہے، جس سے حساس معلومات غیر محفوظ ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں، راؤٹرز کو اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ ذرائع کی طرف موڑنے کا بھی امکان ہے، جو سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جا سکتا ہے، جو معلومات کے افشا ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر، صارفین کو اپنے وائی فائی پاس ورڈز کو پیچیدہ اور محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مزید برآں، ایڈوائزری میں وائی فائی نیٹ ورک کے نام (SSID) کو خفیہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد نیٹ ورک کی موجودگی سے آگاہ نہ ہو سکیں۔ اس کے ساتھ ہی، اہم معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گیسٹ نیٹ ورک کو بند رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، جدید دور میں وائی فائی نیٹ ورکس کو محفوظ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ ہیکرز اور سائبر کرمنلز نت نئے طریقوں سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو اپنی وائرلیس نیٹ ورک سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

  • سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    محکمہ انسداد دہشت گردیے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2دواہلکاروں کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر کے ان کا سسپنڈ کمپنی آپریشن سی ٹی ڈی تبادلہ کر دیا۔واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شہری ارسلان کو منگھوپیر کے علاقے سے بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس افراد نے اغوا کیا تھا۔ملزمان بعدازاں صدر پاسپورٹ آفس کے قریب لے جا کر شہری ارسلان کے موبائل فون کی مدد سے اس کے اکاونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاونٹس میں منتقل کر کے انہیں مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پولیس نے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔اس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔

    سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل نقشہ مسترد کر دیا

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

  • سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل نقشہ مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل نقشہ مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشے کو مسترد کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشے جاری کیے۔ جس میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

  • بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق محصولات کی وصولی میں کمی کی وجہ سے اس تجویز پر عمل نہیں ہوسکتا، بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی سے مزید ریونیو شارٹ فال ہوگا۔وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کی تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا یہ مطالبہ قبول نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی درخواست کی تھی۔دوسری طرف وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہوجائے، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

  • کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

    شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک روانی متاثرہوتی ہے، جس کے باعث دفاتر ، دکانوں اور اپنے کاموں پر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لائن لیک ہوئے کئی روز گزرنے گئے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔

    ملک میں انٹرنیٹ کی بندش: انٹرنیشنل کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیئے

    میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    پنجاب حکومت کی گندم کے حوالے سے کسانوں کیلئے بُری خبر

  • پاکستان کا تجارتی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا

    پاکستان کا تجارتی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا

    صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی رواں ہفتے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین اقتصادی، تجارتی اور کمرشل تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کے لیے ایک ممتاز ملٹی سیکٹرایکسپورٹرز کا وفد بنگلہ دیش لے جا رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے وفد کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور کامرس ایڈوائزر شیخ بشیر الدین سے ملاقاتوں کی بھی امید ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے زور دیا کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری اقتصادی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے لیے وہ اہم سنگ میل حاصل کر سکتی ہے کہ جو سیاسی ڈپلومیسی کے میدان میں مشکل معلوم ہوتے ہیں۔ اسی طرح آج کی دنیا میں ممالک اور خطے ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے قریب آتے ہیں؛ جس کے نتیجے میں ان ممالک میں معاشی ترقی اور خوشحالی پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے آگا ہ کیا کہ ایف پی سی س آئی کا وفد مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد تاجروں پر مشتمل ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے دورہ بنگلہ دیش کی سرگرمیوں اور دائرہ کار پر غور و خوض کرنے کے لیے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویزوں کے فوری اجراء اور جینوائن پاکستانی تاجروں کو تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کے لیے سہولت فراہم کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین اورنائب صدر ذکی اعجاز اورایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ ہماری معیشتوں کی تکمیلی نوعیت اور بڑی برآمدی صنعتوں میںمماثلت کی وجہ سے مختصر مدت میں دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے اور مشترکہ منصوبوں؛ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کے لیے بہت گنجائش موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ B2B اور چیمبر ٹو چیمبر روابط اور اجتماعی تجارتی فروغ کی سرگرمیاں بھی شروع کی جانی چائیں۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوںنے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کا وفد باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنے اور مختلف موجودہ اور ابھرتی ہوئی صنعتوں میں بین الاقوامی رجحانات کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈھاکہ انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (DITF) کا بھی دورہ کرے گا۔
    مزید برآں، وفد اگلے ہفتے ڈھاکہ میں فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام 13 جنوری 2025 کو ہونے والے پاکستان ط بنگلہ دیش بزنس فورم میں بھی شرکت کرے گا۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوںنے مزید کہا کہ الیکٹرانکس، کاریں، صنعتی مشینری، قالین، کھلونے، سیرامکس و سینیٹری مصنوعات، دستکاری، ٹیکسٹائل، تیار ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، ہوم اپلائنسز، پراسیسڈ فوڈز، فرنیچر، پلاسٹک کا سامان، جوٹ کی مصنوعات، کاسمیٹکس، کھیلوں کا سامان اور زیورات کچھ بڑے اور اہم شعبے ہیں کہ جو ڈھاکہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔کراچی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت محض 800 ملین ڈالر ہے اور اسے چند ہی سالوں میں آسانی سے 2سے 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہی؛ اگر ہم دونوںممالک میں ایک دوسرے کے لیے غیر استعمال شدہ ایکسپورٹ پو ٹنیشل کو تلاش کر سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ نے وضاحت کی کہ سماجی، اقتصادی اور مذہبی مماثلت کی بنیاد پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھیں گے اورپاکستان کو کاٹیج انڈسٹریز اور ایس ایم ایز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے مائیکرو فنانس ماڈل سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے ؛تا کہ ، غربت کا خاتمہ ہو؛ روزگار پیدا ہو اور خواتین کو معاشی نظام کا حصہ بنایا جا سکے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

  • لاہور میں اکیڈمی پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    لاہور میں اکیڈمی پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    لاہور پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیاددتی کا مقدمہ تھانہ ہئیر میں متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ طالبہ کی والدہ نے بیان میں کہا کہ اکیڈمی کے پرنسپل نے اتوارکواضافی کلاسز کے لیے نویں جماعت کے طلبہ کوبلایا تھا لیکن باقی طلبہ کو واپس بھیج متاثرہ لڑکی سے لیب روم میں مبینہ زیادتی کرڈالی۔طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو دو روز گزر گئے ہیں مگر پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    ٹیکس دینے والوں میں کراچی اس بار بھی سر فہرست

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد