Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عمران خان جیل میں پاؤں پکڑنے کو تیار

    عمران خان جیل میں پاؤں پکڑنے کو تیار

    یوتھیوں کے جھوٹوں کا پول کھلنا ایک معمول بن چکا ہے۔ ان کے دعوے اور بیانات اتنے جھوٹے اور متضاد ہوتے ہیں کہ عوام نے ان کے بارے میں اپنی ذہنیت کو مکمل طور پر بدل لیا ہے۔ ایک ایسا طبقہ جو ہمیشہ عمران خان کی حمایت کرتا ہے، اس کی باتوں کی سچائی پر اب سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔

    یوتھیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ "خان اندر بیٹھ کے جیت گیا” لیکن اس دعوے کے برعکس عوام کا ماننا ہے کہ حقیقت اس کے بلکل الٹ ہے۔ یعنی جب یوتھیوں کی طرف سے یہ کہا جائے کہ خان جیت چکا ہے، تو یہ سمجھنا چاہیے کہ خان نے دراصل ہار قبول کر لی ہے اور اپنی پوزیشن مکمل طور پر کمزور کر لی ہے۔عمران خان مکمل طور پر جیل میں لیٹ چکا ہے اور ہر کسی کے پاوں پکڑنے کو تیار ہے

    یوتھیوں کے بیانات میں تضادات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ اب یہ ایک عمومی بات بن گئی ہے کہ اگر یہ کہیں بھی کوئی بات کہہ رہے ہوں، تو اس بات کا سچ یہ ہے کہ حقیقت اس سے پوری طرح مختلف ہوگی۔ لوگوں نے اس بات کو اپنا عقیدہ بنا لیا ہے کہ جب بھی یوتھیوں کی طرف سے کوئی بلند و بانگ دعویٰ کیا جائے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حقیقت میں اس کے برعکس ہار رہے ہیں۔

    یوتھیوں کی سیاست اب ایک کھلی کتاب بن چکی ہے جس میں ہر جھوٹ کی سچائی بے نقاب ہو چکی ہے۔ عوام اب ان کی باتوں پر اعتبار کرنے کے بجائے، ان کے بیانات کو مسترد کر کے ان کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • پارا چنار میں امن معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کرنے والا حاجی کریم پی ٹی آئی کا حامی

    پارا چنار میں امن معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کرنے والا حاجی کریم پی ٹی آئی کا حامی

    پارا چنار میں امن کی بحالی کے لیے کیے جانے والے معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کرنے والا حاجی کریم پی ٹی آئی کا ایک اہم رہنما ہے، جو علاقے میں امن کے قیام کی کوششوں کے خلاف سرگرم رہا۔ حاجی کریم کی اس متنازعہ حرکت سے علاقے میں ایک بار پھر بدامنی کا سامنا ہے، جس سے نہ صرف پاڑا چنار بلکہ پورے خیبر پختونخوا اور پاکستان میں سیاسی اور سماجی ماحول پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    حاجی کریم کے ٹی ٹی پی سے گہرے روابط

    ذرائع کے مطابق، حاجی کریم کا ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے گہرا تعلق ہے، جو پاکستانی حکومت کے خلاف سرگرم ہے اور مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتا رہا ہے۔ حاجی کریم کی جانب سے ٹی ٹی پی کی حمایت اور ان کے ساتھ روابط کی خبریں ایک بڑی تشویش کا باعث بنی ہیں۔ یہ تعلقات علاقے میں امن و سکون کو تباہ کرنے کی ایک اہم وجہ سمجھے جا رہے ہیں۔

    ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کی اعلانیہ حامی

    حاجی کریم کی حمایت میں، ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے اور پی ٹی آئی کو اپنی اعلانیہ حامی جماعت قرار دیا ہے۔ اس سیاسی حمایت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور ملکی سیاست میں پیچیدگیاں پیدا کی ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کرنا اس بات کا غماز ہے کہ پارٹی کے موقف اور ٹی ٹی پی کے تعلقات پر ایک پردہ پڑا ہوا ہے۔

    پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان میں آپریشنز اور افغانستان میں کارروائیوں کی مخالف

    پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشنز کیے ہیں، مگر افغانستان میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کی حمایت اور ان کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت کرنے کا موقف اپنایا ہے۔ یہ متضاد پالیسی ملک کے داخلی اور خارجی معاملات میں گہری پیچیدگیاں پیدا کر رہی ہے، جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

    پی ٹی آئی کا پارا چنار میں جاری فساد سے بلکل لاتعلق رہنا

    پی ٹی آئی کی قیادت نے پاڑا چنار میں جاری فساد پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، حالانکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ پارٹی کی اس لاتعلقی نے لوگوں میں سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا پی ٹی آئی اس فساد سے واقعتاً لاتعلق ہے، یا پھر اس کے پیچھے کوئی اور سازش چھپی ہوئی ہے؟

    یہ پارا چنار بدامنی کہیں پی ٹی آئی کا ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مشترکہ منصوبہ تو نہیں؟

    حالات کی یہ پیچیدگی یہ سوال اٹھاتی ہے کہ کہیں پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی کے درمیان کسی مشترکہ منصوبے پر عمل ہو رہا ہے، جس کا مقصد پارا چنار اور دیگر علاقوں میں بدامنی پھیلانا ہو؟پی ٹی آئی کے اتحادی مجلس وحدت المسلمین (MWM) نے بھی حالیہ دنوں میں کراچی اور دیگر علاقوں میں شیعہ سنی فسادات کو بڑھانے کی کوشش کی تھی، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ فسادات ایک گہری سازش کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ان سوالات کا جواب وقت کے ساتھ سامنے آئے گا، لیکن اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ پاڑا چنار میں جاری بدامنی اور فسادات میں پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی کی مشترکہ سازش کا عنصر کہاں تک حقیقت رکھتا ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے نمائندگان سے خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے نمائندگان سے خصوصی نشست

    اقلیتی برادری کے نمائندگان نے کہا کہ نشست سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائیندگان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آجکی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت مذہبی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دی بلکل ویسے ہی اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی جماعتیں اُسی جذبے اور محب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا ،بنگلہ دیش کا دورہ متوقع

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

  • اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا ،بنگلہ دیش کا دورہ متوقع

    اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا ،بنگلہ دیش کا دورہ متوقع

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آئندہ ماہ دورہ ملائشیا و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جبکہ اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائشیاء کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے ملائشیا کے دورے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جبکہ انہیں ملائشیا کے دورے کی دعوت ملائشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم نے دی ہے۔ اسحاق ڈار اپنے دورہ ملائشیا میں ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کی ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دورہ ملائشیا کا بنیادی مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کا فروغ ہے، جبکہ دورے کے دوران پاک ملائشیا تعلقات، تجارت، باہمی منسلکی، توانائی اور زراعت پر بات چیت ہوگی۔ حلال انڈسٹری اور سیاحت، سیاحتی تبادلوں، عوامی سطح کے روابط اور بزنس ٹو بزنس روابط پر خصوصی بات چیت کی جائے گی، جبکہ دورہ ملائشیا میں پاک ملائشیا باہمی تجارت کا حجم بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ آئندہ ماہ ہی بنگلہ دیش کا دورہ بھی کریں گے، وہ یہ دورہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر کر رہے ہیں، جبکہ دورہ بنگلہ دیش کے پروگرام کو دونوں ممالک کی وزارت خارجہ حتمی شکل دے رہی ہیں۔

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں بداخلاقی، اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

  • وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پرگفتگو

    وزیر اعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں میں صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا، عوام سے عوام کے روابط اور مشترکہ خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نواز شریف نے مشکل وقت میں خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شیخ زید محمد بن النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر زور دیا۔میٹنگ کا اختتام دونوں ممالک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترجیحی شعبوں میں وسیع تر تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

    آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں بداخلاقی، اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

  • آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں بداخلاقی، اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

    آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں بداخلاقی، اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

    اینکر آفتاب اقبال کی مانچسٹر میں شو کے دوران بداخلاقی پر اوورسیز پاکستانیوں نے گھٹیا اور جاہل قرار دے دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق مانچسٹر میں آفتاب اقبال کے شو کے بعد پاکستانی سیخ پا ہوگئے اور اینکر کو برے رویئے کی وجہ سے انتہائی بدتمیز اور جاہل قرار دے دیا، ٹک ٹاک پر آفتاب اقبال کے خلاف ایک بڑی تعداد وڈیو پوسٹ کر رہی ہے جس میں انکو برا بھلاکہاجا رہاے.سوشل میڈیا پر بائیکاٹ آفتاب اقبال ٹرینڈ کرنے لگا.
    https://vm.tiktok.com/ZGdruDcDX/

    ٹک ٹاک پر وائرل وڈیوز کے مطابق آفتاب اقبال سوالات کے جوابات دینے کی بجائے سوال کرنے والوں پر الجھ پڑے اور انتہائی بد اخلاقی اور بدتمیزی سے پیش آئے.ایک صارف کے مطابق آفتاب اقبال نے خود سوالات کرنے کی پہلے اجازت دی اور انتہائی مناسب طریقے سے سوال پوچھنے کے باوجود جواب میں بدتیزی سے پیش آئے ، صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ بڑے فیملی ٹک ٹاک بنانے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور ساتھ ہی آفتاب اقبال کو انہی کا ایک وڈیو کلپ دیکھایا جس میں وہ ٹک ٹاکرز کی پوری سپورٹ کرنے کا اعلان کر رہے تھے.جواب میں پہلے تو آفتاب اقبال اپنے بیان سے مکر گئے وڈیو ثبوت کے بعد آئیں بائیں شائیں کرنے لگے ، صارف کا اپنی وڈیو میں مزید کہنا تھا کہ آفتاب اقبال کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے پہلے خود تمیز سکھیں پھر شو کریں.
    https://vm.tiktok.com/ZGdrHBMKJ/

    ایک اور وائرل وڈیو میں خاتون صارف نے بتایا کہ آفتاب اقبال ایک انتہائی گھٹیا اور بےغیرت انسان ہیں جن نے پی ٹی آئی کے صدر آصف بٹ کے سوال پوچھنے پر انتہائی بدتمیزی اور بڑے رویے کا مظاہرہ کیا اگر ہم برے ہیں تو وہ کیوں پاکستان سے یہاں آئے، خاتون نے مزید بتایا کہ آفتاب اقبال اتنے غصے میں تھے کہ سب کے سامنے اپنی شو کی ٹیم کو بھی معاف نہیں کیا اور سب کے سامنے انکی بے عزتی کی. اس والے سے اوورسیز پاکستانیوں نے بتایا کہ آفتاب اقبال کے تمام شو انتہائی فلاپ ہوئے ہیں انکو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے.

    https://x.com/BaaghiTV/status/1875960212647199030?t=PUfHJPxHw7wnYii3MboDiQ&s=19

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    یوم حق خود ارادیت پر کنٹرول لائن اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں

    اوچ شریف:حکومت چولستان کے عوام کو بھول گئی،چولستانی پانی کی بجائے زہر پینے پر مجبور

  • امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

    امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں پیشرفت

    واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے۔امریکہ سعودی عرب کو 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ٹارپیڈو دے گا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی ٹارپیڈو سے سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اور ریاض مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔ پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو سمندر میں مار کرنے والے ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ماہ شرق اوسط میں سلامتی اور استحکام کے خدشات کے بارے میں کال پر بات کی تھی۔

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

  • کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    کراچی میں دو نئے پاسپورٹ آفس قائم

    وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیے گئے، جس کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ آفس نادرا میگا سینٹر ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ناظم آباد اور سائٹ نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ سال 2024 میں بڑی تعداد میں پاسپورٹ بنوانے والوں کے رش سے شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث پاسپورٹ حکام نئی مشنری کے ساتھ ساتھ دفاتر کی تعدادا کو بھی بڑھا رہے ہیں.

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

  • یوم حق خود ارادیت پر کنٹرول لائن اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں

    یوم حق خود ارادیت پر کنٹرول لائن اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں

    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کریں گے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی منظور قراردادکی 76 ویں سالگرہ منارہےہیں، یہ قراردادکشمیریوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کااعادہ کرتی ہے، بھارت نے 7 دہائیوں سےکشمیری عوام کو ان کےحق سے محروم رکھاہواہے، بھارتی مظالم کےباوجود کشمیریوں کاجذبہ اٹوٹ ہے۔دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو کچل رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، آج کے دن اقوام متحدہ نے کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائےکی ضمانت دی، آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کشمیر کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کررہا ہے، پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حکومتِ پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کررہی ہے۔

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  • کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی میں ہونے والی فل میراتھون 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹرپشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسرار خٹک نے فل میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جنہوں نے فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا۔فل میراتھون میں بہاولپور محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاص نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، محمد اختر نے 21 اعشاریہ پانچ کل2میٹر ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈز میں طے کیا۔جب کہ اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن لی، انہوں نے فاصلہ ایک گھنٹہ 14منٹ 13 سیکنڈ میں طے کیا۔ہاف میراتھون گرلز میں گلگت کی ممتاز نعمت نے ٹائٹل جیت لیا۔ممتاز نعمت نے 21 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کیا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    اوچ شریف:حکومت چولستان کے عوام کو بھول گئی،چولستانی پانی کی بجائے زہر پینے پر مجبور

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی