Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ  حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کے تمام سرکاری اسکولوں کو بتدریج سولرائزڈ کیا جائے گا اور نجی اسکولوں کو بھی سولرائزڈ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولزایجوکیشن سندھ اورآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایجوکیشن کی جانب سے پیغام پاکستان، استحکام پاکستان کے عنوان سے پی اے ایف میوزیم میں آل سندھ سائنس اینڈ آرٹس گالا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کو پاکستانی تاریخ اور مثبت آگاہی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، مستقبل کے معماروں کو آج کا پیغام استحکام پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو آگاہ کریں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، حالات دن بدن بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار اچھے اور پرامن حالات دیکھ کر سرمایہ کاری کے لیے حکومت سے رجوع کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات میں مصروف ہے، صارفین کو سستی بجلی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

  • فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    کے پی کے کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 دسمبر 2024 کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی کوشش میں 16 جوان وطن پر قربان ہوگئے تھے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی مارے گئے تھے۔

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

    پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

  • عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نومئی کومنصوبہ بندی کےتحت حملےکیےگئے، ڈیڑھ سال سے یہ چیز لٹک رہی تھی ، نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے ، حملہ کرنے والے تربیت یافتہ افراد تھے۔عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے یہ قومی نوعیت کا معاملہ تھا جس میں فیصلوں کی فوری ضرورت تھی، فیصلوں میں سب سے بڑی رکاوٹ عدلیہ نے کھڑی کی ۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قوم کی دفاعی فوج کو للکارا گیا ، یہ للکار ہندوستانی فوج کی جانب سے نہیں تھی ، منصوبہ بندی کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حملے کئے گئے، کسی ملک کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ اس کے دفاع کو چیلنج کیا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جن 25افراد کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ملیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں ، حملہ آواروں کی ویڈیو میں ان کے چہرے اور آوازیں واضح ہیں ، اسی بنیاد پر انہیں سزائیں دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدلیہ کیلئے باعث شرم ہے، جنرل باجوہ اور دیگر مائنس نوازشریف پر کام کر رہے تھے، نوازشریف کو مائنس کرنے کا اسٹیبلشمنٹ کا پرانا منصوبہ تھا، مجھے ذاتی طور پر اپروچ کیا گیا ، میں قائد ن لیگ کو بتا کر ان سے ملا تھا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا مقصد عمران خان کو اقتدار میں لانا تھا جبکہ بانی پی ٹی آئی خود فوج کی سب سے بڑی پیداوار ہیں، جب اقتدار سے الگ ہوئے تو امریکہ کے خلاف ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کا نعرہ لگایا، اب یہ لوگ امریکہ کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں اور امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ۔190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آنے چاہیے تھے، عمران خان نے یہ رقم ملک ریاض کو دے دی اور ملک ریاض سے واجبات ایڈجسٹ کرائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن میں آرٹی ایس سسٹم بیٹھا کر عمران خان کو اقتدار دلوایا گیا، یوٹرن لینے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا،10روز قبل یہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے، آج حکومت سے مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں ، تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے۔

    پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

  • پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    حکومت نے بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنےکافیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک پاورسیکٹرکو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپےجاری کیے جاچکے ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے طے شدہ دسمبر 2024 کے ہدف کے مطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا فلو 461 ارب روپے کے اندر برقرار رکھنا ہے جبکہ 19 دسمبر 2024 تک سرکلر ڈیٹ کا ہدف صرف 70 ارب روپے تک پہنچا جوہدف سے کہیں کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملکی ترقی میں خواتین کی شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم حکومتی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ نقصانات میں کمی اور کارکردگی میں اضافے کے نتیجے میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا جائے گا،حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 128 ارب روپے جاری کیے گئے،دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کئے جاچکے ہیں،مزید 50 ارب روپے کے بعد پاور سیکٹر کو جاری کی گئی سبسڈی کی مجموعی مالیت 209 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

  • انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا .

    برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر چیمپئنز ٹرافی میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔انجری کے باعث بین اسٹوکس انگلش ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے،جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اورجیکب بیتھل اسکواڈ میں شامل ہیں۔ہیری بروک، بریڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن اور جیمی اسمتھ اسکواڈ کا حصہ ہونگے،لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے۔

    ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک

    پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

  • آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف ان کے غیر متزلزل عزم اور ثابت قدمی کو سراہا اور ان کی قربانیوں پر قوم کے فخر کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ قوم کی بھرپور حمایت سے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے اور انشاء اللہ ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم ملک کی خودمختاری کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مسلح افواج اور ایل ای اے کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا جن کی بہادری اور بے لوث لگن پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج فتنہ الخواج کے خاتمے تک اس کا تعاقب جاری رکھے گی اور سہولت کار، تخریب کار اور فنانسر کو ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔’

    ذیابیطس اور وزن میں کمی کی ادویات بینائی کا سبب بننے لگیں

    پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

    ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک

  • امارات  میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

    امارات میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

    حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے۔فراڈ، دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں، جب کہ چوری کے جرائم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جاچکے ہیں، غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے ہیں۔یو اے ای حکام کی جانب سے حکومت پاکستان کو جرائم کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں، جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔یاد رہے کہ 2 ماہ قبل اکتوبر کے مہینے میں حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے تھے۔

    آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ

  • پاکستان  بمقاملہ جنوبی افریقہ  تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقاملہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ کیلئے قومی اسکواڈ نے بارش کے سبب ان ڈور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ اسپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔پاکستان نے پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ یکطرفہ رہا جس میں قومی ٹیم نے 81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

  • آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں لکڑی کے پل کی رسیاں ٹوٹنے سے 6 طالبات گر کر زخمی ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سماہنی پولیس کے محرر الطاف حسین نے بتایا کہ لکڑی کے پل کو عبور کرتے ہوئے اس کی رسیاں ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 7 لڑکیاں 10 تا 15 فٹ نیچے گر گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 7 میں سے 6 طالبات کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سماہنی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ساتویں طالبہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ پل کی حالت خراب تھی، تاہم زخمی طالبات میں سے کسی کو بھی شدید چوٹ نہیں آئی۔ایوان صدر آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ ایسے جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔مقامی صحافی امجد عزیز کاشر نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے دور حکومت (1985-1990) کے دوران تعمیر ہونے والا یہ پل خستہ حال ہو چکا ہے۔امجد عزیز کاشر نے روشنی ڈالی کہ مقامی میڈیا نے پل کی حالت پر کئی بار حکام کی توجہ دلائی لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود پل کی مرمت کرنی پڑی تھی۔حکومت کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور لوگوں کے ساتھ باہمی رابطے کے ذریعے اس پل کی مرمت یا دوبارہ تعمیر کرنی چاہیے۔

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

  • کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)امیگریشن نے وزٹ ویزے پر مراکش جانے والے ملزم صدام حسین کو آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے مراکش سے غیرقانونی طریقے سے اسپین اور اٹلی کی سرحد پار کرنا تھی۔ملزم نے ایف آئی اے کو مزید بتایا کہ شیخوپورہ کے ایجنٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے میں مراکش کا ویزہ حاصل کیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم واٹس ایپ پر 2 انسانی اسمگلرز سے بھی رابطے میں تھا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلرز نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹور چکے۔یاد رہے کہ یونان کشتی حادثے کی پیش کردہ خصوصی کمیٹی رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچھلے سال یونان کشتی حادثے پر رپورٹ عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آفس کو پیش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک 4 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں موجود انسانی اسمگلروں کے سرغنہ کے خلاف مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے نیٹ ورک اور ان سے جڑے تمام انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔سرگںہ کے پاکستان میں موجود 3 سہولت کاروں کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان لیبیا اور 2 اٹلی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے تمام اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے نیٹ ورک کے 40 بڑے اسمگلرز کے خلاف ایکشن کی سفارش کی تھی۔

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ

    علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک