Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاکستان کا  جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف

    پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے جنوبی افریقا کو 309 رنز کا ہدف دیدیا۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز(47 اوورز) میں 9وکٹوں پر 308رنز بنائے،صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی وہ 101رنز بنا کر نمایاں رہے،صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ،انہوں نے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی،یاد رہے صائم ایوب نے پہلے ون ڈے میں 109 جبکہ دوسرے میچ میں 25 رنز بنائے تھے۔محمد رضوان 53اور بابر اعظم نے 52رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کے تین بیٹر عبداللہ شفیق، کامران غلام ، شاہین آفریدی صفر پر آئوٹ ہوئے ، تینوں کھلاڑی پہلی ہی گیند پرپویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کے کگیسوربادا نے3 وکٹیں حاصل کیں،مارکو جینسن اوربیورن فارچیون نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں تیسرے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل ہے ، میچ جیت کر پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کا سنہری موقع ہے۔

    بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی

    بھارت کے میچز کیلئے عرب امارات کا نیوٹرل وینیو فائنل

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  • بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی

    بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی

    اندور کی انتظامیہ نے شہر کو بہتر کرنے اور یونین حکومت کے SMILE (سپوٹ فار مارجنلائزڈ انڈویجولز فار لیولی ہڈ اینڈ انٹرپرائز) اسکیم کے تحت اپنی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے یکم جنوری 2025 سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلعی حکام نے بھیک مانگنے کے سماجی و اقتصادی مسئلے کو حل کرنے اور اندور کو حکومت کے بھیکشا وروتی مکت بھارت پروگرام کے تحت دیگر شہروں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر پیش کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ستمبر سے دسمبر تک، آگاہی پروگراموں کے ذریعے شہریوں کو خیرات دینے سے گریز کرنے کی ترغیب دی گئی، جسے انحصار کے دائرے کو فروغ دینے کے مترادف قرار دیا گیا۔ ضلعی افسران نے بتایا کہ یکم جنوری سے، نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، بشمول بھکاریوں کو پیسے یا خیرات دینے والے افراد کے خلاف بھارتیہ نگریک سرکشا سنہیتا کی دفعہ 163 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ قانون حکام کو ایک ہزار روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید کی سزا دینے کا اختیار دیتا ہے۔

    سمائل اسکیم
    سمائل اسکیم بھیک مانگنے کے مسئلے کو جامع طریقے سے حل کرتی ہے، جس میں آگاہی، بحالی، تعلیم، ہنر کی ترقی اور پائیدار بحالی پر توجہ دی گئی ہے۔ اندور کے سماجی بہبود کے شعبے نے مقامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو پناہ اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا سکے۔ ان کوششوں کا مقصد بھکاریوں کو خود مختار افراد کے طور پر معاشرے میں دوبارہ شامل کرنا ہے۔سماجی بہبود کے وزیر نارائن سنگھ کشواہا نے ایک اندور کی تنظیم کے ساتھ تعاون کا ذکر کیا جو چھ ماہ تک پناہ فراہم کرتی ہے اور افراد کو کام تلاش کرنے میں مدد کرتی ہے۔ وزارت نے رپورٹ کیا کہ حراست میں لیے گئے کئی بھکاری درحقیقت مفلس نہیں تھے بلکہ ان کے پاس زمین اور بینک بیلنس جیسے اثاثے موجود تھے۔اگرچہ اس اقدام نے ایک صاف ستھرا اور منظم اندور کے لیے امید پیدا کی ہے، لیکن اس نے بھیک مانگنے کی سماجی و اقتصادی جڑوں کے حوالے سے خدشات بھی پیدا کیے ہیں۔ 2021 میں سپریم کورٹ نے بھیک مانگنے پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے اور بہت سے افراد روزگار اور تعلیم کے مواقع کی کمی کا شکار ہیں۔اندور شہر آگے بڑھتے ہوئے سخت اقدامات اور ہمدردانہ اور پائیدار بحالی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور ایسے شہروں کے لیے ایک مثال قائم کر رہا ہے جو اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

    بھارت کے میچز کیلئے عرب امارات کا نیوٹرل وینیو فائنل

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    مسجد نبویؐ، ایک ہفتے میں67 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

  • بھارت کے میچز کیلئے عرب امارات کا نیوٹرل وینیو فائنل

    بھارت کے میچز کیلئے عرب امارات کا نیوٹرل وینیو فائنل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کوچیمپئنزٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

    پی سی بی ترجمان عامر میر نے بتایا کہ بورڈ نے آئی سی سی کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اب انڈیا اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا تھا۔ وینیو کا حتمی فیصلہ پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کے بعد ہوا۔ اعلان کے مطابق 2027 تک پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرے گا اور بھارتی کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی نے یہ بھی کہا تھا کہ اسے بھارت، پاکستان اور ایک تیسرے ایشیائی رکن ملک یا (ایک ایسوسی ایٹ ایشیائی ملک) کو شامل کرکے کسی نیوٹرل مقام پر سہ فریقی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

  • وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹہی وی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور ضروری سامان سمیت41ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ پارا چنا روانہ کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید 5 ٹرک کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔حکام کے مطابق مزید ادویات پاراچنار بھجوائی جارہی ہیں، ضروری ادویات میں انسولین، کتے کے کاٹنے کی ویکسین، جان بچانے والی دیگر ادویات اور ضروری سامان سمیت24 آئٹمز شامل ہیں، اب تک ضروری ادویات کے 12 بڑے کاٹن پاراچنار پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید ادویات کی ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرپاراچنار کی بزرگ مریضَہ کو فوری آپریشن کے لئے پنجاب ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ مریضَہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشر کا شکریہ ادا کیا اور ایئر ایمبولینس سروس کو سراہا۔

  • مسجد نبویؐ، ایک ہفتے میں67 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ، ایک ہفتے میں67 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 67 لاکھ 71 ہزار سے زائد زائرین کی آمد ہوئی، 7 لاکھ 76 ہزار سے زائد زائرین نے مسجدِ نبویﷺ میں نماز ادا کی جبکہ 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد زائرین نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سات سو نوے ٹن آب زم زم استعمال ہوا، حکام کا کہنا ہے زائرین کیلئے سہولتیں بہتر بنائی جا رہی ہیں۔روضہ شریف کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر آنے والوں کو 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ روضہ شریف میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، سب سے پہلے نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسز سے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیج دیا جاتا ہے۔سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کیلیے کام کیا ہے۔

    پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

  • عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی اوپنربلے باز عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔24 سالہ عبداللہ شفیق نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے، سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

    مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

    ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

  • پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہازوں نے خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس رسدگار اور پی این ایس عظمت نے کویت کی بندرگاہ الشویخ کا دورہ کیا، جبکہ پاکستان میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "دشت” نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔ دونوں بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتی اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسرز کے ہمراہ دونوں ممالک کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائیم سیکیورٹی میں تعاون، اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، کویتی اور عراقی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی گئیں۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا کویت اور عراق کا دورہ دوست ممالک کے ساتھ موجودہ سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دے گا.

    مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

    آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے

    ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

  • مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

    مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاراچنار کے عوام کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے پاراچنار کے عوام کے رابطہ کرنے پر 19 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں ادویات اور دیگر ضروری سامان بھجوانے کی ہدایت کی تھی، صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیراورسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ادویات کی پاراچنار منتقلی کے عمل کی نگرانی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور ضروری سامان سمیت41ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ پارا چنا روانہ کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید 5 ٹرک کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔حکام کے مطابق مزید ادویات پاراچنار بھجوائی جارہی ہیں، ضروری ادویات میں انسولین، کتے کے کاٹنے کی ویکسین، جان بچانے والی دیگر ادویات اور ضروری سامان سمیت24 آئٹمز شامل ہیں، اب تک ضروری ادویات کے 12 بڑے کاٹن پاراچنار پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید ادویات کی ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرپاراچنار کی بزرگ مریضَہ کو فوری آپریشن کے لئے پنجاب ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ مریضَہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشر کا شکریہ ادا کیا اور ایئر ایمبولینس سروس کو سراہا۔مریم نواز نے کہا کہ کرم کے عوام مشکل میں ہیں، یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے ،دعا ہے حالات جلد نارمل ہوں اور زندگی اپنی معمولات کی طرف لوٹ آئے، پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی کرم بھیجا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو مزید مریضوں کو پاراچنار سے ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا، قائد نوازشریف نے مجھے خصوصی طور پر پاراچنار کے لوگوں کی مدد کی ہدایت کی ہے، پارا چنار کے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا مقصد ہی بروقت اور جلد امداد کی فراہمی تھا، مصیبت زدہ لوگوں کی مدد ہمارا نصب العین ہے۔

    آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے

    ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

  • آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے

    آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے

    سوشل میڈیا کا استعمال جدید دنیا میں بھرپور انقلاب لارہا ہے، جہاں سوشل میڈیا کے استعمال سے مثبت فوائد سامنے آئے رہے ہیں، وہیں پاکستان میں آن لائن فراڈ سے شہری پریشان اور اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فراڈ کرنے والے مسیج اور کال کے زریعے بتاتے ہیں کہ آپ کی انعام کی رقم نکلی ہی! پروگرام میں ہزاروں روپے آپ جیت چکے ہیں، آن لائن موصول ہونے والے پن کی تفصیلات فراہم کریں اور جیتی ہوئی رقم لے جائیں۔اکاونٹ کی تفصیلات کو بہتر کرنے کے لئے کچھ کوائف جاننے ہیں، آپ کے قریبی عزیز کو حراست میں لیا ہے، رقم منتقل کریں ورنہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔آن لائن اپیلی کیشن پر ہمارے ساتھ کام کریں اور لاکھوں کمائیں، یہ تمام گفتگو آپ نے یا آپ کے کسی قریبی رشتے دار نے ضرور سنی ہوگی اور کسی نہ کسی آن لائن فراڈ کا حصہ بنے ہوں گے۔ایسا ہی ہوا محمود آباد کے رہائشی کے ساتھ جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوا تو کچھ گھبراہٹ اور کچھ کم عقلی کے باعث زندگی بھر کی جمع پونجی آن لائن فراڈ کے نذر کر دی، ایپلیکیشن میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور 14 لاکھ سے زائد کا فراڈ کر ڈالا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کروائی گئی ہے، جس پر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں سے فراڈ کے کیسسز میں اضافہ ہو رہا ہے، مختلف آئن لائن ڈیٹا تک ایف آئی اے کی رسائی ممکن نہیں ہوپاتی ہے۔ملوث ملزمان زیادہ تر جنوبی پنجاب سے ملوث پائے جاتے ہیں، جن کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ریکوریز بھی کی گئی ہیں لیکن نیٹ ورک اتنے منظم ہیں کے معصوم شہریوں کو ٹریپ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

    پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

  • ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    البانیہ کی حکومت نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایک نوجوان طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو کی وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ جس کی وجہ ٹاک ٹاک تھی۔ جھگڑے کا آغاز ٹک ٹاک پر ہونے والی بحث سے ہوا تھا۔ البانوی حکومت نے ٹک ٹاک کی وجہ سے نوجوان کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔اس واقعے کے بعد حکام نے والدین اور اساتذہ کے ساتھ متعدد میٹنگز کیں۔ جس کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا۔البانوی وزیر اعظم ادی رام نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ایک سال کے لیے ٹک ٹاک کو مکمل بند کر رہے ہیں۔ اور اس پابندی کا آغاز سال نو سے ہو گا۔وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ٹک ٹاک حکام نے البانوی حکومت سے پابندی پر وضاحت طلب کر لی۔ اور کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ متاثرہ نوجوانوں کے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس تھے۔

    پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات