Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

    کراچی :جماعت اسلامی کا پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان

    جماعت اسلامی کراچی نے کل پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے کہا ہے کہ نصف کراچی آج بھی پانی سے محروم ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کا 50فیصد شہر کو پانی کی قلت کا اعتراف اپنی نا اہلی اور پیپلز پارٹی کی 16سالہ بدترین حکمرانی کا اعتراف ہے ، وزیر اعلیٰ ، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی بدترین کارکردگی و نا اہلی اور شہر میں پانی کے بحران کے خلاف (آج)ہفتہ کو شہر بھر میں 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز میں من پسند اور غیر متعلقہ ایڈمنسٹریٹر ون کو بٹھا کر رشوت و کرپشن کا بازار گرم اور زمینوں پر قابض مافیا کی سرپرستی کی جا رہی ہے اس عمل میں لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ، اسسٹنٹ کمشنر اسکیم 33و 45، اینٹی انکروچمنٹ سیل ، رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائیٹز ملوث ہیں ، سندھ میں زمینوں پر قبضے کا سسٹم اب بلوچستان تک پہنچ گیا ہے ، یہ صورتحال سندھ میں کرپشن کے سسٹم کو اسلام آباد تک پہنچانے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ،کوآپریٹیو سوسائٹیز کی اراضی اور کراچی کی زمینوں پر قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ شہر میں سوسائٹیز پر قبضے اور جعلی فائلیں ،جعلی ممبران،جعلی الیکشن کے ذریعے جن لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگاکران سوسائٹیز میں اپنے گھر خریدے ان کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی جارہی ہے ، ایڈمنسٹریٹر سوسائیٹیز میںالیکشن کرانے کے علاوہ سارے کام کررہے ہیں، پی آئی ڈی سوسائٹی میں جعلی ممبران کو داخل کر کے حقیقی ممبران کاسوسائٹی میں داخلہ بندکردیا گیا ہے ، الاٹیز کے احتجاج کے باوجود جعلی الیکشن کروا کے جعلی مینجمنٹ بٹھادی گئی ،کورٹ آرڈر کے مطابق ناظر کی نگرانی میںالیکشن کروائے جا نے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ، گلشن محمود الحق سوسائٹی میں سیکٹر 48 اے ،26اے،26بی میں زمینوں پر قبضہ مافیا کے مسلح غنڈوں کو لاکر بٹھادیا گیا ہے اور خوف و ہراس پیدا کر دیا گیا ہے ۔

    طلاق کیوں ضروری ہے ؟ تحریر:معظمہ تنویر

    خواجہ آصف کو وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹایا جائے،مرکزی مسلم لیگ

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن پر مثبت پیشرفت

  • یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز کو کامونکی اور پسرور سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے کامونکی، سیالکوٹ اورپسرور سے متعدد افراد کو لیبیا سے اٹلی بھجوایا،ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے کی پیش کردہ خصوصی کمیٹی رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچھلے سال یونان کشتی حادثے پر رپورٹ عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آفس کو پیش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک 4 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں موجود انسانی اسمگلروں کے سرغنہ کے خلاف مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے نیٹ ورک اور ان سے جڑے تمام انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔سرگںہ کے پاکستان میں موجود 3 سہولت کاروں کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان لیبیا اور 2 اٹلی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے تمام اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے نیٹ ورک کے 40 بڑے اسمگلرز کے خلاف ایکشن کی سفارش کی تھی۔

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

  • اعلیٰ افسران کی ترقیاں پھر کھٹائی میں

    اعلیٰ افسران کی ترقیاں پھر کھٹائی میں

    اعلیٰ افسران کی ترقیاں ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑ گئیں ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے جو کہ 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو طلب کیا گیا تھا۔سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک ماہ میں دوسری بار ملتوی کیا گیا ہے، سی ایس بی کا اجلاس تا حکم ثانی کے لیے ملتوی کیا گیا جب کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔اس سے قبل سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 25، 26 اور27 نومبر 2024 کو شیڈول تھا، سی ایس بی اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19، 20 کے افسران کی تفصیلات طلب کیں تھیں جب کہ اجلاس میں سیکڑوں افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 16 ماہ سے التواء کا شکار رہا ہے، سینٹرل سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد کیا گیا تھا جب کہ گریڈ 20 اور 21 میں تقریباً ایک ہزار آسامیاں خالی ہیں۔

  • اسٹیٹ بینک ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

    ایک ہفتےمیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد12ارب8کروڑ ڈالرسے تجاوزکرگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 55 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کےذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر16ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر2.9فیصدکااضافہ جبکہ زروسیع(ایم ٹو) میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 6 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9293ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9035ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر1.5فیصدکی نموہوئی ہے۔ 6 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 35128ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.3فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزروسیع کاحجم 36337ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر3.9فیصدکی کمی ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق چھ دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے پاس موجودڈیپازٹس کاحجم 25789ارب روپے ریکارڈ کیا گیا .

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم

  • شہباز شریف کی ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    شہباز شریف کی ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، دو طرفہ تجارت، معیشت اور دیگر امور پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔اس سے قبل وزیراعظم نے قاہرہ میں ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات۔۔ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ملکی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص آئی ٹی، زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں.

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم

  • گوادر تا نئے ایئرپورٹ تک ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ

    گوادر تا نئے ایئرپورٹ تک ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ

    پاکستان اور چین کے درمیان گوادر سے نئے ایئرپورٹ تک ایکسپریس وے کی تعمیر پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہوئی۔احسن اقبال نےمواصلات کےشعبےمیں چین کےتعاون کوسراہا، ملاقات میں گوادر بندرگاہ اور نئے ائرپورٹ کے مابین ایکسپریس وے کی تعمیر پر بھی اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر کی چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں احسن اقبال نے کہا کہ روڈ انفرا اسٹرکچر سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔حکومت توانائی، ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، احسن اقبال نے خلائی سیٹلائٹ منصوبے کی فنانسنگ پر چینی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ترقی کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔اس موقع پر چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی صدر مس ونگ شوننگ نے پاکستان میں معاشی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مضبوط رشتے میں بندھے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے چین ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔

    بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

  • بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کراچی میں بلاول ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک، برطانیہ تجارتی اور سماجی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل صدر مملکت نے سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط استوار ہوں گے۔صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر استوار ہیں۔

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

  • صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط استوار ہوں گے۔صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر استوار ہیں۔ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کے لیے مزید گنجائش موجود ہے اور اس میں کئی نئے امکانات تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران، صدر مملکت نے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین، لبنان اور شام کے ساتھ تعلقات میں ہم آہنگ ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید پیشرفت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔چیئرمین شوریٰ کونسل نے صدر مملکت کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس بات کی توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

  • محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    ‏امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں ملاقات کی اور آئی پی پیز مسئلہ پر حکومتی اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت جماعت اسلامی سے راولپنڈی معاہدہ کے دوران کیے گئے وعدوں پر قائم ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں سے متعلق عوام کو جلد خوش خبری ملے گی۔امیر جماعت نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا،جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت بڑی تیزی سے آئی پی پیز مالکان سے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک جو کام ہوا ہے اسے عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ بجلی کے بلوں میں بنیادی ٹیرف میں کمی کی جائے۔ وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔امیر جماعت نے وزیرداخلہ کو کے الیکٹرک کے حالیہ اقدامات اور زیادتیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت اس پر توجہ دے گی۔ملاقات میں ملک میں اور خصوصی طور پر بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ضلع کرم میں امن و امان سے متعلق گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے امیر جماعت کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔امیر جماعت نے وزیرداخلہ کوجماعت اسلامی کی تجویز پر مسئلہ فلسطین پر حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی اے پی سی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں اعلان کیے گئے فیصلوں پر حکومت نے تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اس مسئلہ کو بھی اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اس سلسلہ میں 29دسمبر کواسلام آباد میں اہل فلسطین سے یکجہتی کے لیے بڑی ریلی کرے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت کا مسئلہ ہے اور ہم اس ایشو پر پوری طرح تعاون کریں گے۔

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

    طالبان کے حمایتی عمران خان کے ساتھ امریکی ہمدردیاں کیوں؟

  • دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کیلئے بلالیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ملاقات کے لئے بلا لیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان کل دن 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم