Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر13 پیسے تک سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں چار پیسے کی کمی ہوئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چار پیسے سستا ہوا تھا۔رواں سال کی گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ جاری، انڈیکس تین سال کی بلند سطح پر پہنچ گیادوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 498 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، 100انڈیکس 3700 پوائنٹس سے زائد گرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی :570 مخدوش عمارتیں،ہزاروں افراد کے تاحال رہائش پذیر

    کراچی :570 مخدوش عمارتیں،ہزاروں افراد کے تاحال رہائش پذیر

    پی اے سی نے خطرناک عمارتوں میں رہائش پذیر ہزاروں انسانی جانیں ضایع ہونے سے بچانے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ اور سندھ حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدمات لینے کے لئے سفارش کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں کمیٹی کے رکن سید فرخ شاہ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بکڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سال 2017ع سے سال 2020ع تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کراچی سمیت سندھ میں 782 خطرناک اور مخدوش عمارتیں موجود ہونے اور ان میں سے صرف کراچی شھر میں 570 عمارتیں خطرناک اور مخدوش ہونے اور ان عمارتوں میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈی جی آڈٹ سندھ نے آڈٹ پیرا پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کے کراچی سمیت سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں کو گرانے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ناکام ثابت ہوا ہے اور خطرناک عمارتوں میں لوگوں کی موجودگی کسی بھی وقت ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع کا المیہ بن سکتی ہے۔ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے پی اے سی کو بتایا کے کراچی شھر میں 570 عمارتیں خطرناک اور مخدوش قرار دی گئی ہیں جبکیحیدرآباد میں 81 میرپورخاص میں 67 سکھر میں 60 اور لاڑکانہ میں 4 عمارتیں خطرناک اور مخدوش قرار دی جا چکی ہیں اور ان خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں ہزاروں لوگ رہائش پذیر ہیں جو اپنے گھر اور جائیداد خالی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کے لوگ اپنے گھر خالی کرنے کی صورت میں متبادل گھر فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ایس بی سی اے کے پاس متبادل گھر یا پلاٹ نہیں ہیں جو ان لوگوں کو دے سکیں اس لئے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو گرا نہیں سکتے کیوں کے لوگوں کو متبادل رہاٰش فراہم کرنا بڑا اشو یے۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ حکومت کو عوام کی زندگی کا تحفظ چاہئے کیوں کے مزید وقت گذرنے سے خطرناک عمارتیں مزید مخدوش ہوجائینگی اگر خطرناک قرار دی گئی عمارتیں گر گئی تو ہزاروں انسانی جانیں ضایع ہونے کا خدشہ ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ حکومت خطرناک اور مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر انسانی جانیں ضایع ہونے سے بچانے کے لئے ھنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ پی اے سی نے خطرناک عمارتوں میں رہائش پذیر ہزاروں انسانی جانیں ضایع ہونے سے بچانے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ اور سندھ حکومت کو ھنگامی بنیادوں پر اقدمات لینے اور معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اسلام آباد میں بڑا ایکشن، میریٹ ہوٹل سیل

    کراچی، شوہر اور سگے بیٹوں کا ماں پر بدترین تشدد

    کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایرانی ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

  • اسلام آباد میں بڑا ایکشن، میریٹ ہوٹل سیل

    اسلام آباد میں بڑا ایکشن، میریٹ ہوٹل سیل

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے معروف نجی ہوٹل، میریٹ، کو قانونی خلاف ورزیوں کی بناء پر سیل کر دیا ہے۔

    سی ڈی اے کے مطابق، ہوٹل نے تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت کی تعمیر کی تھی، جس سے عوام کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے تھے۔سی ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ میریٹ ہوٹل نے اپنے بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا جبکہ ہوٹل میں غیر قانونی مارکی بھی قائم کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، سی ڈی اے نے ہوٹل کی گرین بیلٹ پر غیر قانونی کار پارکنگ کی موجودگی کا بھی ذکر کیا۔ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے، فیصل نعیم، نے کہا کہ ہوٹل نے 16 کروڑ روپے کے واجبات بھی ادا نہیں کیے تھے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں میریٹ ہوٹل کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ مزید قانونی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

    کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایرانی ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    کراچی، شوہر اور سگے بیٹوں کا ماں پر بدترین تشدد

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

  • کراچی، شوہر اور سگے بیٹوں کا ماں پر بدترین تشدد

    کراچی، شوہر اور سگے بیٹوں کا ماں پر بدترین تشدد

    گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گھر میں شوہر اور بڑے بیٹوں نے ماں پر بدترین تشدد کرکے لہولہان کردیا۔

    متاثرہ خاتون ثناء کے مطابق 2 ماہ قبل شوہرعدنان سے خلع کا دعوی کرکے وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، شوہر اور بڑے بیٹے واپسی کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔دو روز قبل شوہرعدنان اور بیٹے اچانک میرے گھر آئے اورمجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، شوہرنے چین سے مارا جس سے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں، ثنا نے اپنے شوہرعدنان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست دی ہے۔شاہراہ فیصل پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا، میڈیکل لیٹر لینے کے بعد تاحال خاتون مقدمے کے اندراج کیلئے نہیں آئی۔

    کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایرانی ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

  • کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایرانی ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایرانی ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کھلے سمندر میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی کو موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمنٹ میرین کے ایڈیشنل کلکٹر باسط حسین اور اسسٹنٹ کلکٹر شہزاد علی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے بحیرہ عرب میں تین مختلف کارروائیاں کیں۔کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں الصدف، الرحمٰن اور الشیران نامی تین مختلف لانچوں کے ذریعے اسمگل ہونے والا 39ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ضبط کرلیا۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ میرین باسط حسین کے مطابق اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور لانچوں کی مالیت 3کروڑ 90لاکھ روپے ہے جنہیں کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ضبط کرلیا گیا ہے۔ضبط شدہ ایرانی ڈیزل اے ایس او گودام میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضبط ہونے والی تینوں لانچوں کو این ایم بی وہارف منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جاری ہیں تاکہ سمندری راستے لانچوں کے ذریعے ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کے منظم گروہ کا قلع قمع کیا جا سکے۔

    قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دستیاب ہوںگے

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

  • قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیے گئے۔ اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قطر کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے قطر کے سرمایہ کاروں کو سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے خطے میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے، اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔تقریب میں فائر ورک کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک قطر دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، اور اس موقع پر قومی یکجہتی کا جوش و جذبہ دیکھا گیا۔قطر کے قونصل جنرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی پاکستان سے دوستی ہمیشہ مستحکم رہی ہے اور وہ خطے میں پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستان کے دوست ممالک میں اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی طور پر فوارہ چوک پر ہونے والی تقریبات میں ہمیشہ وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باعث ٹریفک رک جاتا تھا، لیکن آج وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باوجود ٹریفک بلا تعطل جاری رہا، جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

    شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دستیاب ہوںگے

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

    اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

  • شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دستیاب ہوںگے

    شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دستیاب ہوںگے

    پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ’فارچیون باریشال‘ کی نمائندگی کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا، ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں شامل ہیں، ڈھاکہ کیپیٹلز، چٹاگونگ کنگز، دربر راج شاہی، فارچیون باریشال، کھلنا ٹائیگرز، رینگپور رائڈرز اور سلہٹ سکسرز ایک مہینے سے زائد تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔بنگلہ دیشی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق بی پی ایل کی دفاعی چیمپئین ’فارچیون باریشال‘ نے آج فاسٹ باؤلر کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کیا۔ایونٹ کا پہلا میچ اور فائنل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ گروپ اسٹیج میچز میرپور اور سلہٹ میں بھی کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں یہ کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

  • خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں 3مختلف آپریشنزکے دوران 11خارجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی پر آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دتہ خیل شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں 2 خارجی ہلاک ہوئے،تیسرا آپریشن ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ اس سے قبل 11 دسمبر کو آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا ، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

  • اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے، قابض فوج کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطینی صدر محمود عباس قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے، امریکا کا کہنا ہے کہ انہیں فریقین کے معاہدے کے قریب پہنچنے کا یقین ہے۔خبر ایجنسی نے جنگ بندی چند دن میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے معاہدہ اسی وقت کیا جائے گا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے باہر ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں ہزاروں افراد کی باقیات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک بھر میں لاپتہ افراد کی اجتماعی قبریں منظرعام پر آرہی ہیں اور یہ اجتماعی قبر بھی ان ہی میں سے ایک ہے، جس کے باعث بشار الاسد پر ماورائے عدالت قتل عام کے الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

  • پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

    اتھارٹی اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال میں چھاپے مارے گئے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کو محفوظ بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

    پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

    یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ